Azizullah Bohio Sindh Sagar Academy

Azizullah Bohio Sindh Sagar Academy Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Azizullah Bohio Sindh Sagar Academy, Publisher, Naushahro Firoz.

27/05/2024
17/04/2024

لوگوں کے حقوق اور آزادی کے لیے فی سبیل اللہ مرنے والے جن کو موت بھی نہیں مار سکتی وہ شہید کہلاتے ہیں اور انکو رزق بھی دیا جاتا ہے اور وہ رزق انکے نظریہ کو زندہ ہونے کی صورت میں ملتا رہتا ہے ۔ سنیے قرآنی اسکالر عزیزاللّہ بوہیو صاحب کو۔

بانی چئرمین سندھ ساگر پارٹی و اکیڈمی  عزیزاللّہ بوہیو صاحب کو سرائکی قومی ایوارڈ سن ۱۹۹۴ میں مِلا مظلوم اور غلام قوموں ک...
10/04/2024

بانی چئرمین سندھ ساگر پارٹی و اکیڈمی عزیزاللّہ بوہیو صاحب کو سرائکی قومی ایوارڈ سن ۱۹۹۴ میں مِلا مظلوم اور غلام قوموں کی حقوقِ آزادی کے لۓ جدوجہد کے عیوض اور بوہیو صاحب کو یہ بھی شرف حاصل ہے کہ وہ ایسے کئی اتحادوں کے سربراہ اور کمیٹیوں کے میمبر بھی رہے۔(یادگار)

اللہ آپ کو سلامت رکھے، طاہر شاہ صاحب💐
10/04/2024

اللہ آپ کو سلامت رکھے، طاہر شاہ صاحب💐

غلام ہندوستان کی تاریخ میں حصول آزادی کی جدوجہد انفرادی شخصیتوں اور چھوٹی چھوٹی انڈر گرنڈ پریشر گروپوں کی تاریخ انتہائی ...
05/04/2024

غلام ہندوستان کی تاریخ میں حصول آزادی کی جدوجہد انفرادی شخصیتوں اور چھوٹی چھوٹی انڈر گرنڈ پریشر گروپوں کی تاریخ انتہائی وسیع ہے ساتھ میں تنظیمی شکل میں جن بڑی پارٹیوں کے نام آتے ہیں ان میں کانگرس جمیعت العلماء ہند احرار پارٹی کمیونسٹ پارٹی مسلم لیگ پارٹی خاکسار پارٹی ان کے علاوہ اور بھی کئی نام ہیں لیکن کانگرس کی قیادت نے وطن کی آزادی کی خاطر بڑی صعوبتیں جھیلی ان کی تاریخ کا قید و بند میں گزارنے کا بڑا لمبا داستان ہے۔ کانگرس مکمل طور پر اقوام ہند کی نمائندہ پارٹی تھی جس کی تاریخ کے لیے کہا جا سکتا ہے کہ گاندھی کی اہنسا کے طور طریقے کے باوجود جن پارٹیوں نے انگریز کو تشدد اور خون ریزی سے ملک سے نکالنا چاہا ان کے مقابلے میں کانگرس کے عدم تشدد نے انگریز کو دنیا میں زیادہ خوار و خراب کر کے نکل جانے پر مجبور کیا جہاں تک مسلم لیگ کا معاملہ ہے میری دانست میں اسے آزادی لینے اور انگریزوں سے اپنا حق آزادی چھیننے والی پارٹی نہیں کہا جا سکتا۔
مذہبیت کے نام پر ہندوستان کا بٹوارا اصل میں برٹن کا فارمولا تھا ہندوستان میں انگریزوں کے ٹاؤٹ جتنے بھی راجہ اور نواب تھے ان کو حکم تھا کہ مسلم لیگ کی تنظیم میں جتنا بھی خرچہ آئے تم لوگ ان کی مالی امداد کرو برطانیہ کے ہند کے لیے وائسرائے لنلتھگو، لارڈ ویول لارڈ ماؤنٹ بیٹن سب نے مذہب کے نام پر بٹوارہ کے لیے مسلم لیگ کی آبیاری کی اور تقسیم ہند کے لیے ساری فکری قیادت لندن سے ہوتی رہی جس کے لیے چرچل کے بعد برطانیہ کے وزیراعظم ایٹلے کے پاس ماؤنٹ بیٹن چرچل کو لے کر گیا ہے کہ ہم نے مل کر ہندوستان میں مذہب کے نام سے بٹوارے کا کتنا کتنا کام کیا ہے اب جو وزیراعظم آپ بنے ہیں تو اس کو جلدی پایہ تکمیل تک پہنچاؤ جو پھر جو پھر ایٹلے نے دارالعلوم سے منظوری لیکر بٹوارا کرایا۔ سر سید احمد خان یقینا ہندوستان میں مسلم امت کا بڑا خیر خواہ تھا اس نے بڑی خدمت بھی کی لیکن اس نے جوگرافیکل بٹوارہ کی کبھی بھی بات نہیں کی پارٹیشن سے پہلے شملہ میں گول میز کانفرنس ہوئی وہاں مولانا حسین احمد مدنی نے جناح صاحب کو کہا کہ ہم آپ کے فارمولے تقسیم ہند کو قبول کرتے ہیں صرف ایک شرط قبول کرو وہ یہ کہ پہلے یہاں سے انگریزوں کو نکل جانے دو پھر ہم آپس میں بیٹھ کر تقسیم کے حدود طے کریں گے اتفاقا سامنے میز پر گلدستہ رکھا ہوا تھا جس کے شیشے میں شگاف تھے جناح صاحب نے اسے ہاتھ میں اٹھا کر کہا کہ میں تقسیم اور بٹوارہ بھی چاہتا ہوں خواہ اس گلدستے کی طرح ٹوٹا ہوا ہوں اور اگر ہمیں دیر سے پاکستان ملے جو خواہ سالم بھی ہو، ہمیں وہ دیر منظور نہیں۔
بہرحال تقسیم ہو گئی پاکستان بن گیا پاکستان کا وزیر اعظم لیاقت علی خان بڑا شور کر رہا تھا کہ حیدرآباد دھکن کو پاکستان میں شامل کیا جائے سردار شوکت حیات جو اس وقت کیبنٹ میں وزیر تھا اس نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ ہندوستان کے وزیراعظم نہرو کا خط آیا کہ آپ حیدرآباد دکھن سے دستبردار ہو جاؤ اس کے بدلے میں، میں آپ کو کشمیر دے رہا ہوں سردار شوکت صاحب لکھتے ہیں کہ لیاقت صاحب نے جواب میں کہا کہ ہم کشمیر لے کر ان جنگلات کو کیا کریں گے پھر نہ حیدرآباد دکھن ملا نہ کشمیر ملا، سو اگر لیاقت صاحب نہرو کی پیشکش قبول کرتے تو آج سی پیک کے فارمولے کے لیے بہت مفید بنتی۔
تحریر عزیزاللّہ بوہیو
حوالہ کتاب قرآن کسوٹی ہے اپنے نظریات کو اسکے ذریعے درست کرو
سند ساگر اکیڈمی۔

سامراج دنیا کی قوموں کو غلام بنانے کے لیے خود اپنے ہاں سے ولد نامعلوم قسم کے منشی اور کلرک بھیج کر ہمارا حکمران بناتا ہے...
04/04/2024

سامراج دنیا کی قوموں کو غلام بنانے کے لیے خود اپنے ہاں سے ولد نامعلوم قسم کے منشی اور کلرک بھیج کر ہمارا حکمران بناتا ہے جن کو سلوار کا ناڑا باندھنے کی بھی تمیز نہیں ہوتی جن کی پالیسیوں سے قومی املاک کا دیوالیہ ہو جاتا ہے پھر ان کے مقابل دیسی لوگ دھرتی کے مالک لوگ چپ رہ جاتے ہیں جن کے کھرے نام و نسب ہیں۔
عزیزاللّہ بوہیو
(حوالہ کتاب قرآن کسوٹی ہے اپنے نضریات کو اسکے ذریعے درست کرو )
سندھ ساگر اکیڈمی۔

28/03/2024

فرعونی دور کی مذہبی پیشوایت ھامانی مُلاؤں سے بھی آج کے مذہبی پیشوایت مُلا زیادہ خطرناک ہے۔ عزیزاللّہ بوہیو

قرآن سے باہر کے مروج امامی علوم میں ہدایت نہیں ہے۔عزیزاللّہ بوہیو
23/03/2024

قرآن سے باہر کے مروج امامی علوم میں ہدایت نہیں ہے۔عزیزاللّہ بوہیو

23/03/2024

کتاب قران کسوٹی ہے اپنے نظریات کو اسکے ذریعے درست کرو سے لیا گیا ایک مضمون
تحریر عزیزاللّہ بوہیو
سند ساگر اکیڈمی

20/03/2024

Address

Naushahro Firoz

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Azizullah Bohio Sindh Sagar Academy posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

Category