25/04/2024
میں نے اسلامک شھد سنٹر مری روڑ راولپنڈی سے اپنی کینسر میں مبتلا بیوی کے لیے شھد خریدی کیونکہ بطور مسلمان بھی ہم سمجھتے ہیں کہ حدیث نبویﷺ ہے کہ, "شھد میں شفا ہے"۔ میں نے شھد خریدتے وقت انکے سیل مین سے خصوصی طور پر پوچھا کہ یہ جم تو نہیں جاۓ گی؟ کیونکہ عام تاثر یہ پایا جاتا ہے کہ خالص شھد جمتی نہیں ہے۔ جس پر اسلامک شھد سنٹر کے " سیل مین " نے کہا کہ ہم
life time money back gurrantee
دیتے ہیں اور ہماری رسید پر بھی یہ ہی تحریر پرنٹ کر رکھی ہے کہ۔۔۔۔"اسلامک شھد سنٹر اپنے صارفین کو شھد کی منی بیک اور لائف ٹائم گارنٹی فراہم کرتا ہے"۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔لیکن یقین کریں کہ خریدنے کے دو ماہ بعد ہی شھد جَم گئی اور جم کر ایسے لگ رہی ہے جیسے ڈالڈا گھی ہو جیسا کہ پیکچر میں بھی نظر آ رہا ہے۔اور شھد چھکنے پر اسکا ذائقہ بھی پہلے جیسا نہ رہا تھا اور عجیب سی smell آ رہی تھی جو کسی صورت اصل اور خالص شھد کی نہیں ہو سکتی۔
۔۔۔۔۔مجھے بڑی حیرت ہوئی کہ اتنا بڑا نام ہے اس برانڈ کا اور عام مارکیٹ ریٹ سے یہ انتہائی مہنگے ریٹ پر شھد فروخت کرتے ہیں اور رسید پر بھی
money back gurrantee
لکھ کر دیتے ہیں یقیناً کوئی غلط چیز ہی مجھے دے دی ہو گی جو یہ جَم گی ہے۔
۔۔۔میں نے یہ بوتل آٹھائی اور گاڑی کا پٹرول خرچ کر کے ان کی دوکان پر چلا گیا اور کہا کہ آپ نے گارنٹی دی تھی کے جَم گی تو واپس لے آنا اب یہ جَم گی یے مطلب کے یہ خراب چیز تھی اور میں اپنے گھر میں موجود کینسر کی مریضہ کو غلط شھد کھلاتا رہا ہوں۔ تو اس پر جو عام توجہیات ہو سکتی تھی ان کے "سیل مین" کے ساتھ بیٹھے ایک شخص جس نے اپنا نام " اصبر " بتایا نے دی۔ لیکن نہ ہی وہ پیسے واپس کرنے کو تیار تھا اور نہ ہی نئی آچھی یا اصل بوتل شھد دینے کو تیار تھا۔ جب میں نے کہا کہ آپ توجہیات نہ دیں بلکہ آپ نے جو وعدہ کیا تھا اس کے مطابق مجھے یا پیسے واپس کریں یا مجھے نئی بوتل اصل شھد دیں جو جَمے ناں۔ جس پر اس نے کہا کہ ہمیں ہمارے مالکوں نے منع کر رکھا ہے پیسے واپس نہیں کرنے۔ میں نے کہا کہ پھر آپ نے رسید پر "منی بیک گارمٹی" کیوں پرنٹ کروا رکھا ہوا ہے۔۔۔جس پر اس نے قہقہ لگاتے ہوۓ کہا کہ, گارنٹی تو انسان کی بھی نہیں ہے شھد کی بوتل کی کیا گارنٹی ہو سکتی ہے۔۔۔۔۔ میں نے کہا کہ پھر میں مجبور ہوں گا کہ آپ کے خلاف کنزیومر کورٹ میں جاؤں۔ جس پر اس نے انتہائی ڈھٹائی سے کہا کہ آپ نے جو کرنا ہے کر لیں کمپنی کے اپنے وکیل ہیں وہ جانیں اور کیس جانیں ہم تو یہاں کمپنی کی چیزیں بھیچنے کے لیے بیھٹے ہیں۔۔ میں نے پوچھا کہ آپ یہاں کمپنی کے مینجر کے طور پر بیٹھے ہیں تو کہنے لگا " نہیں جی میں تے ایتھے کمپنی دا چپڑاسی واں"۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔یہ ساری گفتگو آج مورخہ 19اپریل 2024 بروز جمعہ کو 7:30 سے لیکر 8:00 بجے کے دوران ہوئی جسکی CCTV فوٹیج اور ویڈیو ریکاڈنگ بھی موجود ہے جو انکی دوکان میں لگے کیمروں میں موجود ہے۔جس کے زریعے یہ ساری چیزیں کنفرم کی جا سکتی ہیں۔
۔۔۔۔۔انداذہ کریں, نام رکھا ہوا ہے, اسلامک شھد۔۔۔رسید پر بھی لکھا ہوا ہے منی بیک گارنٹی, لیکن جب مسئلہ آۓ گا اور آپ وہاں جائیں گے تو, آئیں بائیں شائیں۔۔۔اور کی گی ساری کمٹمنٹ سے U turn لے لیں گے۔۔۔اور بطور کسٹمر آپ اپنا مزید وقت اور پیسہ خرچ کر کے آپ ہی ثابت کریں کہ یہ پراڈکٹ غلط تھی۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔سیریسلی مجھے بہت افسوس ہوا انکے اس رویے پر۔۔۔میں تو سمجھ رہا تھا یہ مجھے تسلی دیں گے اور کہیں گے کہ سر ہم معذرت خواہ ہیں کہ آپکو ہماری بوتل واپس کرنے کے لیے ذخمت آٹھانا پڑی۔ آپ جس طرع مطمئن ہوتے ہیں ہم کرنے کو تیار ہیں لیکن انکے مینجر کی فضول قسم کی گفتگو نے تو بہت مایوس کیا۔۔۔
۔۔۔۔۔۔اب میں نے انکو پہلے لیگل نوٹس سینڈ کرنا ہے پھر میں عدالتوں کے چکر لگاتا رہوں گا۔ پھر انکے وکلاء کی فوج کے آگے ایسے کھڑا رہوں گا جیسے میں کوئی ملزم ہوں۔اور ہمارے عدالتی سسٹم کی تمام تر خرابیاں مجھے بطور ایک litigant برداشت کرنا پڑیں گی لیکن میں نے فیصلہ کیا ہے اپنے تمام تر خدشات کے باوجود انکے خلاف قانونی کاروائی کا اپنا حق ضرور استعمال کروں گا۔۔۔۔
۔۔۔۔کیونکہ معاشرے کے ناسوروں کے خلاف معاشرے کی خاموشی ہی انکو حوصلہ دیتی ہے کہ وہ معاشرے کو اپنا غلام بنا کر رکھیں اور اپنی من مرضیاں کرتے رہیں۔۔۔ لیکن میں خاموش نہیں رہوں گا۔۔۔