22/01/2024
"خاموشیاں"
خاموشیاں ہر شخص کہاں سن سکتا ہے, ہاں جو سننا سیکھ جاتے ہیں وہ دوسروں سے الگ ہو جاتے ہیں- پھر دنیا ان کی تلاش میں ہوتی ہے. اور وہ کسی کو نہیں ملتے لوگ اسے دکھاوا اکھڑ پن سمجتے ہیں مگر کوئی نہیں جانتا کہ وہ دکھ اور آزمائش میں ہے لیکن پھر اس خالی پن کو اللہ بہت محبت سے بھرتا ہے. اس پر اپنے نور کا مرہم رکھتا ہے- اور جب وہ خود کو اللہ کے حوالے کرتا ہے ناں تو وہ اس تھوری سی مُحبت کا جواب بے شمار مُحبت سے دیتا ہے🥰- اس کا رابطہ اس دنیا سے نہ ہونے کے برابر ہوجاتا ہے- کیونکہ مرہم رکھنے والی زات ہی اصل مُحبت ہے بے لوث بے غرض محبت---- وہ جیسے چھوتا ہے محبت کردیتا ہے نور بنا دیتا ہے --- تو پھر تم خاموشی سے نہ ڈرو, تنہائی سے خوف نہ کھاؤ کیونکہ یہ الله والوں کی نشانی ہے پہلا زینہ محبت ہے اس کے بعد خیر ہی خیر مقدر ہے کہ تم اپنے رب کی نعمتوں کو نہیں سمجھ پاؤ گے- نہ سمجھ سکتے ہو .................