Insaniyat News Narowal

Insaniyat News Narowal We will give you very good stuff at very cheap rate, hope we won't let you down, thank you.

04/03/2024

Apna farz

23/07/2023

کیا ہمیں جینے کا کوئی حق نہیں
ہڑپہ(تحریر منیر ساجد ارائیں )
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دانش سکول میں پڑنے والی ایک بچی نے آپنی آپ بیتی سناتے ہوئے اپنے جذبات قابو نہ رکھ سکی اور میاں شہباز شریف کے دانش سکول کو اس قدر سراہا کہ بچی نے میاں صاحب کو اپنے باپ کا درجہ دے دیا اور بچی کی کہانی سن کر وزیراعظم پاکستان جناب میاں محمد شہباز شریف بھی آبدیدہ ہوگئے یی منظر دیکھ کر ایک لمحہ کے لیے تو ایسا لگا کہ ہمارا وزیراعظم اتنا نرم دل کہ کسی کا دکھ نہیں دیکھ سکتا پھر یاد آئی ایک اور کہانی کہ کل ایک سرکاری دفتر میں جانے کا اتفاق ہوا مین گیٹ پر ایک باپردہ خاتون بیٹھی میرے دوست نے پوچھا باجی کیویں بیٹھی آں وہ کہنے لگی ایویں اندر گئے ایک نوجوان بچی ملازمین سے بھیک مانگ رہی تھی ہم جس سے ملنے گئے تھے وہ مطلوبہ بندہ نہ ملا ہم بھی فوراً ہی دفتر سے باہر آئے اس خاتون نے میرے ساتھی کو روک لیا اور رونے لگ گئ کہ بھائی جو کچھ آپ نے یہاں دیکھا ہے خدا کے لیے محلے میں جاکر کسی نہ بتانا میرا میاں گھر میں بیمار ہے اس کی دوائی کے پیسے نہیں گھر میں راشن نہیں اوپر سے بجلی کے بل نے ہماری تہس نہس پھیر کررکھ دی وہ لمحہ اتنا تکلیف دہ تھا کہ لفظوں میں بیانہوہی نہیں سکتاتھا اور ہم اتنے بے بس تھے کہ اس کے لیے کر بھی کچھ نہیں سکتے تھے پوچھنا تھا میاں صاحب کبھی عوام کی ایسی حالت دیکھ کر آپ کا دل آبدیدہ ہوا عزت دار لوگوں کی باپردہ جوان بچیاں سیاست دانوں کے پیدا کردہ مسائل مہنگائی بے روز گاری نے بھیک مانگنے پر مجبور کردیا کبھی دل آبدیدہ ہوا میاں صاحب کوئی بندہ ڈاکٹر کے پاس پیٹ دردکی دوائی لینے گیا اس نے مریض کی آنکھوں میں دوائی ڈال دی مریض چلایا میری آنکھیں گئی ڈاکٹر کہنے لگا آنکھوں کو چھوڑو پیٹ کی سناؤ میاں صاحب آپ سے ہم نے اشیاء خوردونوش کی بے تہاشا بڑھتی ہوئی قیمتوں پر واویلا کیا تھا آپ نے جناب ہمیں بجلی کے بلوں میں اضافہ کرکے اشیاء خردونوش کی قیمتیں ہی بھلا دی ہیں میاں صاحب اگر حالات یہی رہے تو زندگی عذاب بن جائے گی لوگ زندہ رہنے سے مرنےکو ترجیح دیں گے آج ایک ماں بیٹی مجبور ہوکر محلے داروں سے بچ بچا کر بھیک مانگ رہی تھی تو کل کو ہماری مائیں بہنیں بھی بھیک مانگنے پر مجبور نہ ہو جائیں میاں صاحب اگر آپ واقعی درد دل انسان ہیں جو حالات ملک کے اس وقت پیدا ہوچکے ہیں آپکے تو آنسو ہی نہیں سوکھنے چاہیے تھے اگر آپ واقعی اس ملک قوم کے ساتھ مخلص ہیں تو پھر آپکو آئی ایم ایف سے قرضہ لےکر افسر شاہی کونئی گاڑیاں خرید کر دینے کی بجائے ان لوگوں کے لیے کچھ کرنا چاہیے تھا جو حالات کے ہاتھوں مجبور والدین اپنی جوان بچیوں کو بھیک منگوانے پر مجبور ہیں میاں صاحب آپکو دانش سکول کی بچی نے باپ کا درجہ دیا اور آپ اس کی کہانی سن کر آبدیدہ ہوگئے میاں صاحب ریاست کاسربراہ اپنے ملک کی عوام کا باپ ہی ہوتا ہے اور باپ اولاد کے دکھ درد سن کر روہی پڑتا ہے بشرطیکہ کہ باپ سنگ دل نہ ہو حضور ہمارے حالات پر رحم کریں ہمیں نہ کردہ گناہوں کی سزا نہ دیں ہم بڑے مجبور ہوچکے ہیں عالم پناہ ہم پر رحم کریں ہمیں جی لینے دیں کبھی ہمارے حالات پر تھوڑی سی نظر ڈال کر جھوٹی موٹی کا آبدیدہ ہوکر تو دیکھیں آپکو پتہ چلے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کی عوام کی زندگی کس کرب سے گزررہی ہے اللہ پاک سیاست دانوں کو عوام بارے اور عوام کو سیاست دانوں بارے سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنے کی توفیق اور ہمت دے تاکہ ہماری آنے والی نسلوں کو ان مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے اللہ پاک اس ملک پاکستان کی اور ہم سب کی حفاظت فرمائے۔۔ آمین ثم آمین

21/07/2023

لاہور میں کوئی شخص حالات سے تنگ آ کر خودکشی نا کرے ہم سے رابطہ کرے، اس کی ویریفیکیشن کریں گے اگر واقعی مجبور ہوا تو اس کو روزگار بنا کر دیں گے ان شاءاللہ
منجانب: صفہ ویلفئیر فاؤنڈیشن
جامع مسجدریاض الجنہ نزد تھانہ گجرپورہ گلی نمبر6 گلستان ٹاؤن بھگت پورہ شادباغ لاہور
ہمارے اس میسج کو اتنا پھیلائیں کہ لاہور کے ہر گھر تلک پہنچ جائے
اور دوستوں سے بھی درخواست ہے آییے مل کر انسانیت کا فرض ادا کریں
@ڈاکٹرثناءاللہ فاروقی
چئیرمین صفہ ویلفئیر فاؤنڈیشن پاکستان
03004631713

نارووال کے علاقے خان خاصہ میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت محسن جٹ آف خا...
12/07/2023

نارووال کے علاقے خان خاصہ میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت محسن جٹ آف خان خاصہ کے نام سے ہوئی نعش اپنے ہی ڈیرہ سے ملی۔
ایس ایچ او تھانہ صدر نارووال نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کر دیا
فرانزک ٹیم نے بھی موقع پر پہنچ کر نمونہ جات لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
ڈیڈ باڈی پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو نارووال منتقل

Ye bacha kal se gum hy jis ko mily is number 03461659459 par rabta krian
11/07/2023

Ye bacha kal se gum hy jis ko mily is number 03461659459 par rabta krian

‏فیروزجا ایک ایرانی نوجوان ہیں،یہ شطرنج کے نامور کھلاڑی ہیں،یہ اسرائیلی کھلاڑی کے ساتھ کھیلنا چاہتے تھے لیکن انہیں اسکی ...
10/07/2023

‏فیروزجا ایک ایرانی نوجوان ہیں،یہ شطرنج کے نامور کھلاڑی ہیں،یہ اسرائیلی کھلاڑی کے ساتھ کھیلنا چاہتے تھے لیکن انہیں اسکی اجازت نہیں ملی۔
انہوں نے دلبرداشتہ ہو کر نہ صرف ایران کو چھوڑ دیا بلکہ اپنے وطن کا پاسپورٹ پھاڑ دیا،اپنی مٹی پر تھوکا اور فرانس کی فلائٹ پکڑلی۔
یہ فرانس کے گن گانے لگ گیا،انہیں فرانسیسی شہریت ملی ان کا کہنا تھا کہ
کھیل کا کوئی مذہب اور سرحد نہیں ہوتی ہے،ان کا ماننا تھا کہ مغرب میں حقیقی آزادی ہے۔
کل فرانس نے انہیں روسی کھلاڑی کے ساتھ کھیلنے سے روک لیا کہ روس ہمارا دشمن ہے۔
کچھ سمجھے ؟
چند سال پہلے ہمارے ہاں سے بھی مبشر زیدی سمیت کچھ دیسی لبرلز صحافی پاکستان چھوڑ کر امریکہ منتقل ہوئے تھے کہ پاکستان میں آزادی اظہار پر پابندی ہے،امریکہ جا کر انہوں نے بی بی سی جوائن کی اور پھر ایک دن بی بی سی نے انکی تشریف پر لات مار کر نکال دیا کہ ہماری مرضی کے خلاف آرٹیکل کیوں شائع کئے؟
دنیا کا ہر ملک اور ہر ادارہ اپنا مفاد دیکھتا ہے،آزادی اظہار اور آزادی اختیار کے پرفریب نعرے ڈھکوسلا ہیں۔
لہذا اپنی مٹی سے محبت کیجئے!!!
پاکستان زندہ باد
پاک فوج پائندہ باد!!

‏صنم جاوید خان کی والدہ کا کہنا ہے کہ میری بیٹی 5 بیٹوں یعنی 5 مردوں کے برابر ہے، شروع میں عجیب لگا کہ ممی ڈیڈی لڑکی کہا...
10/07/2023

‏صنم جاوید خان کی والدہ کا کہنا ہے کہ میری بیٹی 5 بیٹوں یعنی 5 مردوں کے برابر ہے، شروع میں عجیب لگا کہ ممی ڈیڈی لڑکی کہاں اتنی مضبوط ہوگی؟ پھر قیدیوں کی وین سے آواز آئی:
" آپ لوگ تو ہم سے سے بھی زیادہ گھبراۓ ہوۓ لگ رہے ہیں، مت گھبرائیں"

محسوس ہونے لگا کہ لڑکی واقعی مضبوط ہے پر اتنی نہیں جتنی ان کی والدہ بتا رہی ہیں۔
پھر جب پارٹی کے "تھم" سمجھے جانے والے لیڈران بچوں کی دہائیاں دیتے، ہائی کورٹس کی طرف بھاگتے اور پریس کانفرنسوں میں مگر مچھ کے آنسوؤں بہاتے دیکھے تو یاد آیا کہ صنم کے بھی تو بچیں ہیں لیکن باوجود اس کے کہ نہ اُس نے پارٹی میں کبھی عہدہ انجوا کیا، نہ مشیر رہیں نہ وزارت کے مزے لوٹے ، بے لوث پارٹی کیلئے آواز بنی رہیں پھر بھی آج تک اپنے نظریہ پر ڈٹی ہوئی ہیں، مگر کیسے؟؟
پھر ان کی والدہ کا فقرہ کانوں میں شور کرنے لگا کہ میری بیٹی 5 مردوں کے برابر ہے، ہاں واقعی!
اور مجھے لگتا ہے ہے کہ وہ 5 مرد فواد چوھدری- مراد راس- عامر کیانی- علی زیدی-عمران اسماعیل ہیں۔
اور آخر میں ، طیبہ راجہ اور دیگر بے لوث اسیران جمہوریت کی ہمت و بہادری کو بھی سلام ❤💞


یہ ہیں ڈی آئی جی پنجاب پولیس محبوب اسلم جو کیولری گراؤنڈ لاہور کینٹ میں کنال کنال کی پانچ کوٹھیاں کرائے پہ لے کر چند دوس...
10/07/2023

یہ ہیں ڈی آئی جی پنجاب پولیس محبوب اسلم جو کیولری گراؤنڈ لاہور کینٹ میں کنال کنال کی پانچ کوٹھیاں کرائے پہ لے کر چند دوستوں کے تعاون سے ایک سو سے زائد یتیم بچوں کو پال رہے ہیں۔تمام کمروں میں اے سی لگے ہیں۔ بچوں کا رہن سہن، کپڑے اور خوراک قابل رشک ہیں۔ محبوب صاحب اور انکی فیملی انکے ساتھ کھانا کھاتے ہیں۔ ان بچوں کے ساتھ رہتے ہیں بچوں کی حفاظت کے لیے ایک سٹاف بھی موجود ہے ۔ان بچوں کی خاطر وہ لاہور سے باہر کوئی اچھی پوسٹنگ لینے پہ تیار نہیں ہوتے۔ تمام بچوں کو ہاکی اکیڈمی میں داخلہ دلوا رکھا ہے۔ سکول میں بچے اپنا تعارف ایسے کرواتے ہیں کہ ہمارے والد ڈی آئی جی پولیس ہیں۔۔ان بچوں میں چند ایسے بچے بھی ہے جو سندھ میں سیلاب کے دوران اپنے پیاروں سے بچھڑ گے تھے۔ سلیوٹ سر💓

09/07/2023

*جہلم جی ٹی روڈ پر کشمیر کالونی سب وے ریسٹورینٹ کے نزدیک ہوٹل پر خودکش دھماکہ 3 لاشیں ہسپتال روانہ ملبے تلے لوگ دبے ہوئے ہیں مزید ہلاکتوں کا اندیشہ اللہ خیر کرے۔*

تلاش ورثاء۔۔۔ایک بچہ  بعمر قریب 15/16سال ذھنی توازن  درست  نہ  ھے۔ اپنا نام حمزہ بتاتا ھے تھانہ ستراہ موجود ھے۔ رابطہ طا...
08/07/2023

تلاش ورثاء۔۔۔ایک بچہ بعمر قریب 15/16سال ذھنی توازن درست نہ ھے۔ اپنا نام حمزہ بتاتا ھے تھانہ ستراہ موجود ھے۔ رابطہ طاھر نقاشSI/SHO تھانہ ستراہ03008903225

04/07/2023

پسرور / جھگڑا فائرنگ سے ایک شخص زخمی

پسرور تھانہ صدر کی حدود موضع بھلیر باجوہ میں دو گروپوں میں لڑائی، فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی

پسرور ۔ ریسکیو ٹیم نے 40 سالہ عبدالرزاق کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے زخمی کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پسرور منتقل کر دیا

پسرور ۔ تھانہ صدر پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا

پسرور ۔ عبدالرزاق کی اپنے چچازاد راشد سے لڑائی ہوئی، تنازعہ دس مرلہ اراضی پر تھا ۔ پولیس

پسرور ۔ چچازاد راشد کی فائرنگ سے عبدالرزاق زخمی ہوا ابتدائی طبی امداد کے بعد طبیعت بہتر ہے۔ ڈی ایس پی پسرور سرکل شہباز چیمہ

*رپورٹ احسان سوہنا جٹ مالوکے نمائندہ انسانیت نیوز نارووال *

29/06/2023

نارنگ منڈی تا نارووال موٹروے کی تعمیر کی منظوری دے دی گٸی۔
نارووال: پنجاب میں ایک نئی موٹروے کی تعمیر کی منظوری دے دی گئی، نارنگ منڈی تا ناروال 73 کلو میٹر موٹروے منصوبے پر 36 ارب 81 کروڑ روپے سے زائد لاگت آئے گی، منصوبے کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومت فنڈز خرچ کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایکنک کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کے دوران کھربوں روپے کے منصوبوں کی منظوری دے دی گئی۔
اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ کے مطابق سیلاب سے بچاؤ کیلئے 194 ارب 62 کروڑ روپے کا منصوبہ منظور کیا گیا ۔وزارت آبی وسائل کا منصوبہ چاروں صوبوں بشمول جی بی اور اے جے کے میں شروع کیا جائے گا، منصوبہ وفاقی و صوبائی فنڈز سمیت ڈونرز کے فنڈز سے شروع کیا جائے گا، ماکھی فراش لنک کینال سندھ کیلئے 12 ارب روپے سے زائد فنڈز کی منظوری دی گئی ، سیلاب سے متاثرہ کچھی کینال منصوبے کیلئے 8 ارب روپے سے زائد کے فنڈز منظورکئے گئے ۔
(جاری ہے)

کچھی کینال منصوبہ کو 2022 کے سیلاب میں نقصان ہوا تھا، ایکنک نے نیو بالاکوٹ سٹی منصوبے پر بھی غور کیا،ایکنک کی متعلقہ محکموں کو تکنیکی اور مالیاتی تضادات دور کرنے کی ہدایت، ملک کے 36 اضلاع کیلئے قومی ملٹی سیکٹرل نیوٹریشن پروگرام منظور کیا گیا۔ یہ پروگرام 2023-25 تک وفاقی حکومت اور اسلامی ترقیاتی بینک کے تعاون سے مکمل ہوگا، 36 کلو میٹر سندھ کوسٹل ہائے وے کیلئے 16 ارب 20 کروڑ سے زائد فنڈز منظور کیا گیا۔
سندھ کوسٹل ہائے وے منصوبہ وفاقی ترقیاتی پروگرام کے فنڈز سے بنے گا، ایکنک نے لاہور سیالکوٹ 73 کلو میٹر موٹروے منصوبے کی بھی منظوری دیدی، نارنگ منڈی تا ناروال تک موٹروے تعمیر ہو گی، منصوبے پر 36 ارب 81 کروڑ روپے سے زائد لاگت آئے گی، منصوبے کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومت فنڈز خرچ کرے گی۔ اجلاس کے دوران سندھ میں روڈ انفراسٹرکچر منصوبہ این پانچ بھی منظور کرلیا گیا، منصوبے پر 12 ارب 52 کروڑ روپے سے زائد لاگت آئے گی، منصوبہ سندھ حکومت اور وفاقی حکومت کے اشتراک سے مکمل کیا جائے گا۔

25/06/2023

*اپنے بچوں کو بکرے دیکر سڑکوں پر جانے سے روکے🙏🏻 ۔ آپکا بچہ آپکے گھر کا روشن چراغ ہے اسکو مت بجھائے 😓*

آسمانی بجلی گرنے سے 4افراد ہلاک چار زخمی ۔۔⚡نارووال کے نواح  گاؤں چنگووالی پنج پیر دربار مدو کاہلوں روڈ  میں تینوں لوگوں...
25/06/2023

آسمانی بجلی گرنے سے 4افراد ہلاک چار زخمی ۔۔
⚡نارووال کے نواح گاؤں چنگووالی پنج پیر دربار مدو کاہلوں روڈ میں تینوں لوگوں پر آسمانی بجلی گرنے سے ایک بندہ موقعہ پر ہلاک اور دو افراد کی حالت نازک،ڈیڈ باڈی اور دو مریضوں کو ریسکیورز نے ڈی ایچ کیو ہسپتال نارووال شفٹ کر دیا ۔
علاوہ ازیں گاؤں کانوگو نزد اگومنڈا عیسیٰ روڈ ایک لڑکے پر آسمانی بجلی گر نے سے اپنے خالق حقیقی کو جا ملا،

25/06/2023

شکرگڑھ آسمانی بجلی گرنے سے چانگوالی،مینگرہ،رتن پور،قانگو اور دیگر مقامات پر جانی و مالی نقصانات کی خبریں

25/06/2023

موضع رتن پور میں بھی آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ 1 جاں بحق دو شدید زخمی ...

25/06/2023

تھانہ شاہ غریب کے علاقہ چانگووالی میں بھی آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ

ایک بچہ جاں بحق....دو شدید زخمی ....نارووال منتقل

Address

Narowal
51600

Telephone

+923451425238

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Insaniyat News Narowal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share