05/08/2023
ضلع مظفرگڑھ کی 7 یونیورسٹیاں اور دیگر میگا پراجیکٹس
پچاس لاکھ آبادی کے ضلع مظفرگڑھ میں یونیورسٹیوں کی تعداد 7 ہوگٸی ہے ۔اب یہاں کے نوجوانوں کو منتخب نماٸندگان سے کوٸی گلہ نہیں رہا
1. پہلی یونیورسٹی 2018 میں الیکشن سے کچھ ماہ پہلے ن لیگی اراکین نے قاٸم کرواٸی تھی
2...دوسری یونیورسٹی پیر عبداللہ شاہ یونیورسٹی شہرسلطان باسط بخاری نے 2018 میں قاٸم کرواٸی
3..تیسری یونیورسٹی کا اعلان وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے 2021 میں اپنے دورہ مظفرگڑھ کے دوران کیا
4...چوتھی یونیورسٹی یونیورسٹی آف مظفرگڑھ کے لٸے مالی سال 2021.22 کے بجٹ میں چار کروڑ کی خطیر رقم رکھی گٸی تھی
5.پانچویں یونیورسٹی کامسیٹس کیمپس وزیر مملکت شبیر قریشی کی کاوش سے کوٹ ادو میں قاٸم ہوٸی
6...سردار کوڑا خان زرعی یونیورسٹی جتوٸی کی قیام بھی عمل میں آچکا ہے
7...ابھی دو دن پہلے بھی حناربانی کھر کی کاوش سے ایک اور جدید ٹیکنالوجی یونیورسٹی کا قیام عمل میں آچکا ہے
اسکے علاوہ ہاٸرایجوکیشن کے تعاون سے ضلع میں کٸی یونیورسٹی کیمپس بھی قاٸم ہوچکے ہیں
دیگر پراجیکٹس
2018.19 کے بجٹ میں ترکی ہسپتال کے پاس آٸی ٹی پارک بن چکا ہے
اس کے ساتھ انڈسٹریل سٹیٹ بھی بن چکا ہے
ن لیگی اراکین نے 2018 میں ترکی ہسپتال میں میڈیکل کالج قاٸم کروایا تھا
باسط شاہ نے دریاۓ چناب پر شہرسلطان اور جلالپور کے درمیان پل تعمیر کروایا ہے
جتوٸی گروپ نے جتوٸی اور جام پور کے درمیان دریاۓ سندھ پر پل بنوایا ہے
تحریک انصاف کے ممبران اسمبلی نے 2020 میں مدر اینڈ چاٸلڈ ہسپتال بنوادیا ہے
ایک اور سیاسی گروپ کی طرف سے بے نظیر شہید ویمن یونیورسٹی بھی بن چکی ہے
ایشیاٸی ترقیاتی بنک کے تعاون سے مظفرگڑھ شہر کو جدید ترین میٹرو سٹی بنادیا گیا ہے
نوٹ۔۔۔۔۔یہ تمام منصوبے صرف ان لوگوں کو نظر آسکتے ہیں جن کا ضمیر مرچکا ہو