06/10/2024
ان موصوف کا نام مسنجف علی تھا،ان کا تعلق کوٹلی ستیاں کے نواحی علاقہ بلاوڑا شریف سے تھا-
مکمل نام القابات کے ساتھ " سراج السالکین ،عمدة الواصلين، قیوم ِ زماں ،قلندر ِ دوراں حضرت صوفی پیر صوبیدار میجر ریٹائرڈ مسنجف علی المعروف بڑے سرکار والیَ بلاوڑہ شریف -
پیر مسنجف علی سرکار نے اپنی عملی زندگی کا آغاز فوج میں ملازمت سے کیا پانچ پنجاب رجمنٹ کا حصہ بنے یہ ترقی کرتے صوبیدار میجر کے عہدے تک پہنچنے کی بعد ریٹائرمنٹ لے لی
اسکے بعد بے روزگاری نے جب ستایا تو کوٹلی ستیاں کے نواحی علاقے میں بلاوڑہ شریف کے نام سے ایک دربار کھولا گیا -
لنگر کا سلسلہ شروع کیا گیا ،دور دور تک مارکیٹنگ کی گئی کہ حضرت پیر مسنجف علی سرکار لنگر تقسیم تو کرتے ہیں لیکن خود کچھ نہیں کھاتے،یہ بات خوب پھیلائی گئی کہ حضرت نے تین سالوں سے کچھ نہیں کھایا ہے
(اور ایک ایسا جھوٹ گھڑا گیا جس میں سرکارِ دو جہاں ﷺ کا نام استعمال کیا)
(ٹیکنیکل جھوٹ یہ ہے )اور اسکی خبر مدینے میں نبیﷺ کو ہوئی پوچھا مسنجف تین سال سے کچھ نہیں کھایا ؟
مسنجف نے جواب دیا حضور آپ نے لنگر تقسیم کرنے کیلئے کہا تھا خود کھانے کیلئے نہیں -🤣🤣🤣
ایک شف یعنی پھونک سے پورے مجمعے کو بھگتانے والے یہی پہلے صاحب تھے یہ اپنے دور میں ایک شف سے پچاس ہزار کے مجمعے کو بھگتا چکے تھے لیکن تب سوشل میڈیا نہیں تھا اس لئے انکی پھونکوں کو کوریج نہ مل سکی-
17 ستمبر 2004 کو مسنجف علی سرکار کی وفات ہوئی تو
ان موصوف نے جاتے جاتے اپنی گدی پر حق خطیب کو فائز کیا ،چنانچہ ایک بگڑا لونڈا لپاڑا صاحبزادہ حق خطیب حسین علی بادشاہ سرکار بن گیا -
باپ تو فنکار تھا ہی بیٹا اس سے بھی بڑا کلاکار نکلا کیونکہ شعبدہ بازی وراثت میں ملی تھی۔
حق خطیب وراثت میں ملے کاروبار میں جدت لایا،مہنگے اور اچھے کیمرے اور اچھے ساونڈ والے مائیک لیے اور شف شف کو ایک برانڈ بنا دیا -
مسنجف علی سرکار اور حق خطیب کے درمیان ایک کرامت یہ بیان کی جاتی ہے کہ حق خطیب ایک بار راولپنڈی سے کوٹلی اپنے مرشد مسنجف کو ملنے جانے کیلئے گھر سے نکلا تو گاڑی میں تیل ختم تھا اور جیب میں پیسے،اتنے میں ملازم نے پیچھے سے آواز دی حضور غضب ہوگیا آپ کے کمرے کی چھت سے ڈالر🤣 دیواروں سے یورو گر رہے ہیں جب کہ فرش سے ریال اچھل رہے ہیں،سب نے یہ منظر دیکھا،حق خطیب نے وہ پیسے ابھی تک بطور کرامت اپنے پاس رکھے ہیں۔جبکہ خود موصوف حق خطیب نوسرباز لوگوں سے بھاری معاوضہ لےکر دم کرتا ہے۔