Just tv

Just tv صرف آپ کی آواز

06/06/2021
مظفر گڑھ (just tv  )خان گڑھ میں  پٹرولنگ پولیس کے اہلکار کی گھر سے موٹر سائیکل چوری، نامعلوم افراد نے بستی کلاں والی میں...
16/05/2021

مظفر گڑھ (just tv )خان گڑھ میں پٹرولنگ پولیس کے اہلکار کی گھر سے موٹر سائیکل چوری، نامعلوم افراد نے بستی کلاں والی میں عامر خان اہلکار پٹرولنگ پولیس مظفرگڑھ کے گھر سے گیٹ کا تالا توڑ کر گیراج میں کھڑی انکی موٹر سائیکل cD 70 ماڈل 2019 چوری کر لی ۔عامر خان پٹرولنگ پولیس مظفرگڑھ نے چوری کی وارداتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈی پی او سے نوٹس لینے کی اپیل اور ایس اچ او تھانہ خانگڑھ سے فی الفور مقدمہ درج کرکے ملزمان ٹریس کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Eid Mubarak
11/05/2021

Eid Mubarak

22/03/2021

محترم وزیر اعلی صاحب
اپنے وعدے کا پاس کیجئے اور یونیورسٹی آف مظفرگڑھ کا آغاز کیجئے

شازورجھیل ، گورشئی، ایزگلو، کاشکین (کمراٹ کےگمنام علاقے)2016 سے پہلے بہت کم لوگ کمراٹ کے بارے میں جانتے تھے لیکن 2016 می...
08/03/2021

شازورجھیل ، گورشئی، ایزگلو، کاشکین (کمراٹ کےگمنام علاقے)

2016 سے پہلے بہت کم لوگ کمراٹ کے بارے میں جانتے تھے لیکن 2016 میں عمران خان صاحب کے کمراٹ وزٹ کے بعد کمراٹ مشہور ہوا اور لوگوں نے اس گمنام لیکن سحر انگیز وادی کا رخ کیا۔ پچھلے تین چارسال سے دنیا بھر کے لوگ کمراٹ آرہے ہیں جن میں باہر کے دوستوں سے لے کر پاکستان کے ہر علاقے کے لوگ شامل ہیں ۔ زیادہ تر لوگ کوتگل یعنی ابشار تک آتے ہیں ۔ کچھ کشین دھیرا اوس ( کالا پانی) تک آتے ہیں اور کچھ کی پہنچ دوجنگاہ تک ہوتی ہے، آگے بہت کم لوگ جاتے ہیں۔ دو جنگا سے آگے روڈ نہیں ہے اس لئےآگے کے علاقے ابھی تک گمنام ہیں، شازور اور کاشکین گورشئی وغیرہ بھی ان گمنام علاقوں میں سے ہیں۔
یہاں پہنچنے کے لئے آپ کو سب سے پہلے دیر کوہستان کے سب سے آخری گاوں تھل کویستان آنا ہوگا، تھل آنے کے لئے دو راستے ہیں ، ایک سوات بحرین کالام سے ہو کر دشت لیلی باڈگوئی پاس سے تھل کمراٹ آتا ہے، اور ایک راستہ تیمرگرہ سے ہوکر دیر شہر سے پانچ چھ کلومیٹر پہلے چکیاتن کے مقام پر باب کمراٹ سے گذر کر آتا ہے، راستے میں دیر شرینگل پھر راجکوٹ پھر جار پھر پیود پھر کلکوٹ سے گذر کر تھل آتا ہے۔ تھل ایک چھوٹا سا خوبصورت گاوں ہے ۔ تھل سے آپ نے کمراٹ دو جنگاہ تک گاڑی میں آنا ہوگا۔ تھل بازار سے دو جنگاہ تک گاڑی میں تقریباٰ تین ساڑھے تین گھنٹوں کا سفر ہے۔ وہاں سے آگے پیدل راستہ ہے جس پر پیدل جانا پڑیگا
۔ دوجنگاہ سے اوپر دس منٹ کی چھڑائی ہے پھر ہموارسیدھا راستہ ہے جس پر 20 پچیس منٹ کے سفر کرنے کے بعد چھاروٹ بانال آتا ہے۔ بانال ہم گاوری لوگ موسم گرما کے چراہ گاہ کو کہتے ہیں ۔ وہاں راستہ دو حصوں میں تقسیم ہوتا ہے، سیدھا راستہ ( یعنی شمال کے طرف ) آگے شازور کے طرف نکلتا ہے اورالٹے ہاتھ پر مڑنے والا ( مغرب کے طرف ) راستہ کاشکین پاس کے طرف جاتا ہے۔ چھاروٹ بانال سے تقریباٰ دو سے تین گھنٹے مسلسل چھڑائی کے بعد کاشکین بانال آتا ہے، کاشکین بانال کا شمار کمراٹ کے سب سے حسین علاقوں میں ہوتا ہے، یہاں بڑے بڑے سرسبز میدان ہے ، کاشکین بانال کے مغرب کے طرف ایک گلیشئر ہے جس کے قریب ہی ایک چھوٹی س جھیل ہے۔ کاشکین بانال سے تقریباٰ 30 / 45 منٹ کے فاصلے پر اوپر کنڈو یعنی کاشکین پاس ہے، کاشکین پاس کا راستہ زمانہ قدیم سے لے کر آج تک ہمارے لوگ چترال جانے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ کاشکین پاس کے مشرق میں ایک بڑا برف پوش پہاڑ نظر آئے گا اس کے اس طرف گورشئی، ایزگلو وغیرہ کے بانال ہیں ۔ مغرب کے طرف نیچے جوعلاقہ نظر آتا ہے یہ وادی گوالدی کا علاقہ صمد شاہی ہے، پاس سے صمد شاہی تک تقریباٰ 30 منٹ کا راستہ ہے ۔ صمد شاپی سے پھر آگے چترال کے علاقے شروع ہوتے ہیں۔ کاشکین کے پاس کے شمال کے طرف ایک چھوٹا سی ڈھلوان نما پہاڑی ہے اسے ہمارے لوگ چھوٹا کنڈو کہتے ہیں ، اس سے آگے دس منٹ بعد چترال کا علاقہ شروع ہوتا ہے پھر آگے 30 منٹ کے بعد چترال کے چراہ گاہیں شروع ہوتی ہے ۔
واپس چھاروٹ بانال آتے ہیں ۔ آپ نے پڑھا کہ چھاروٹ سے دو راستے نکلتے ہیں ایک شازور کے طرف اور ایک کاشکین پاس کے طرف ، کاشکین پاس کے بارے میں تو معلوم ہوا اب شازار کے بارے میں جانتے ہیں ۔
چھاروٹ بانال سے 20 پچیس منٹ آگے ایز گلو بانال آتا ہے۔ اس کے بعد تقریباٰ بعد گورشئی بانال اور پھر ایک گھنٹہ ڈیڑھ گھنٹہ سفر کرنے کے بعد شازور بانال آتا ہے، یہ پورا علاقہ قدرتی حسن سے مالامال علاقہ ہے، چھاروٹ سے لے کر شازور تک سیدھا ہموار راستہ ہے ۔ شازور بانال سے تقریباٰ 50 منٹ کے فاصلے پر شازور جھیل ہے۔ یہ ایک خوبصورت جھیل ہے جس کے کنارے جنگلی پھولوں کی بہتات ہوتی ہے، بزرگوں سے سنا ہے کہ کمراٹ میں سب سے زیادہ جنگلی پھول اس علاقے یعنی چھاروٹ سے لے کر شازور جھیل تک پیدا ہوتے ہیں ، دیکھنے میں بھی ایسا ہی ہے، یہاں ہر رنگ کے جنگلی پھول آپ کو نظر آئیں گے۔ شازور جھیل سے 30 منٹ کے بعد راستے میں ایک چھڑائی آتی ہے، اس چھڑائی پر دوگھنٹے سفر کرنے کے بعد ٹاپ آتا ہے۔ ٹاپ کے ساتھ ہی ایک چھوٹی سی جھیل ہے جسے ہمارے لوگ سر جھیل کہتے ہیں ، اس کے دوسرے طرف ایک اور چھوٹی سی بے نام جھیل ہے، دونوں جھیل کے درمیان ایک بہت بڑا گلیشئر ہے جس کے اوپر دس منٹ سفر کرنے کے بعد ایک اور چھوٹی سی جھیل سے ملاقات ہوتی ہے۔ اس جھیل سے تقریباٰ 30 منٹ سفر کرنے کے بعد لمبوتری جھیل آتی ہے، یہ ایک بہت بڑی جھیل ہے جسے ہمارے لوگ کول سر کہتے ہیں ، کول مطلب لمبوترا اور سر مطلب جھیل۔ کول سر کے کنارے ایک گھنٹہ مسلسل چلنے کے بعد آگے ایک تنگ گھاٹی آتی ہے جہاں کول سر کا پانی ابشار بن کر چترال کے طرف بہتا ہے ۔ یہاں سے آپ نے نیچے اترنا ہوگا ٹھیک 30 منٹ کے بعد درختوں کا ایک جھنڈ آتا ہے۔ وہاں سے دو گھنٹوں کے فاصلے پر کاک سر یعنی کاک جھیل ہے، اس کے بعد دو گھنٹوں کے فاصلے پر لاسپور چترال کے علاقے ہیں۔

24/02/2021

24.2.21

07/12/2020
06/12/2020
مظفرگڑھ(جسٹ ٹی وی )شہید اے ایس آئی ملازم حسین کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کیلیے الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن خانگڑھ ...
08/10/2020

مظفرگڑھ(جسٹ ٹی وی )شہید اے ایس آئی ملازم حسین کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کیلیے الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن خانگڑھ کے دفتر میں دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں صحافیوں کے علاوہ سیاسی رہنما اختر خان گوپانگ بھی شریک۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز تھانہ رنگ پور کی حدود میں ہونے والے پولیس مقابلہ میں شہید ہونے والے اے ایس آئی ملازم حسین کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کیلیے الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن خانگڑھ کے دفتر میں دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔دعائیہ تقریب میں رہنما پاکستان پیپلز پارٹی سردار اختر خان گوپانگ نے خصوصی شرکت کی۔تقریب میں شہید ملازم حسین کی فرض کی ادائیگی میں شہادت کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔تقریب میں شہید ملازم حسین اور شہدا پولیس کے علاوہ 8اکتوبر 2005 کے ہولناک زلزلہ میں شہید ہونے والوں کیلیے خصوصی دعا کرائی گئی۔تقریب میں صدر الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن عقیل خان،جنرل سیکرٹری رانا اشفاق احمد،صحافی یعقوب خان،اجمل لانگ،سجاد اسلم،عامرسانگی،عمران مانی،غلام سجاد،عدنان خان،عاصم اعوان،اور معروف شاعرنذر ساجد نے شرکت کی

خانگڑھ(جسٹ ٹی وی ) چیئرمین پاکستان عوامی راج پارٹی جمشید احمد خان دستی اور  پاکستان عوامی راج پارٹی کے مرکزی رہنما ڈاکٹر...
08/10/2020

خانگڑھ(جسٹ ٹی وی ) چیئرمین پاکستان عوامی راج پارٹی جمشید احمد خان دستی اور پاکستان عوامی راج پارٹی کے مرکزی رہنما ڈاکٹر عبدالرشید شیخ نے مظفرگڑھ کے کچے کے علاقہ موضع پیر ڈونہ میں پولیس مقابلے میں تھانہ رنگ پور چوکی کے انچارج اے ایس آئ ملازم حسین کی شہادت پر انتہائی گہرے غم اور دکھ کااظہار کرتے ہوئے کہا ھے کہ اے ایس آئ ملازم حسین ایک دلیر اور فرض شناس پولیس آفیسرتھے اس نےاپنے فرائض منصبی سرانجام دیتے ہوئے شہادات کا رُتبہ حاصل کیا اللہ تعالی شہید کے درجات بلند فرمائے انہوں نے کہا کہ اس درد ناک واقعہ پر اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اللہ تعالی سے دعا گو ہیں کہ وہ شہید کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے انہوں نے ڈی پی او مظفرگڑھ حسن اقبال اور آر پی او ڈیرہ غازی خان رانا فیصل سے مطالبہ کیا ہے کہ اے ایس آئ ملازم حسین شہید کے اہل خانہ کے ساتھ انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں تاکہ لواحقین کی داد رسی ہوسکے

Address

Khangarh

Telephone

+923002425234

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Just tv posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Just tv:

Videos

Share

Category