مظفرآباد میں درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ،،،، شکریہ دریائے نیلم۔۔۔۔۔۔
مظفرآباد میں درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ ۔
سرینگر صفا کدل کے مقام پر سات سالہ بچے کو دریائے جہلم میں بہتے دیکھ کر بچایا گیا ۔ ایک مقامی شہری نے جان پر کھیل کر ڈوبتے بچے کو ریسکیو کرکے ورثاء کے حوالے کر دیا ۔
دو دریاوں کے کناروں پر آباد اپنے مظفرآباد میں پارہ ہائی ہوتے ہی شہری ٹھنڈے مشروبات اور تربوز سے ٹھنڈا ٹھنڈا cool cool ہورہے ہیں ۔
حکومت آزاد کشمیر سے مودبانہ گزارش ہے کہ دریائے جہلم پر بنے دومیل پُل اور رنبیر سنگھ بارہ دری کے مقام پر سیکورٹی کے ساتھ ساتھ نیوی کے اہلکار بھی تعینات کریں تاکہ انسانی جانوں کو بچایا جا سکیں۔
آزاد کشمیر میں بدلتے موسم کی صورت حال، پارہ بڑھتے ہی گلیشیئرز تیزی سے پگھلنے اور جنگلات کے کٹاو پر توجہ نہیں دی گئی تو مستقبل قریب میں زرعی زمین بنجر ہونے اور اس ریاست میں بسنے والی عوام ہجرت کرنے پر مجبور ہو جائے گی ۔
کل ایک پردیسی پٹھان بھائی عمر تقریباً 25 سال مظفرآباد میں دریائے نیلم میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا ہے لہذا سیاح حضرات جو آزاد کشمیر سیر کی غرض سے آتے ہیں سے گزارش ہے کہ دریائے نیلم اور جہلم میں نہانے اور سیلفیاں بنانے سے اجتناب کریں کیونکہ گلیشیر پگھلنے اور بارشوں کے باعث ان دریاوں میں پانی کا بہاو بہت تیز ہے۔
ایک دوسرے کی سیلفی یا اپنی اپنی،،،،، یہ یونیورسٹی طالبعلم ہیں ویسے انکا کون سا سبجیکٹ ہوگا ۔
اس ساری صورتحال کا نچوڑ اقتدار کا کھیل،،،، کون بنے گا آزاد کشمیر کا اگلا وزیراعظم،،،،،
چلو چلو اپراڈہ چلو، حالات کشیدہ الله خیر کرے ۔
مظفرآباد میں حالات کشیدہ،،،،،
مظفرآباد میدان جنگ پانچ افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی
کچھ ہارے ہوئے سیاست دان ایکٹو ہوگئے ہیں کہتے ہیں موجودہ حکومت کو فی الفور استعفیٰ دینا چاہئے۔ مظفرآباد میں انوار سرکار مودی سرکار کا رول ادا کررہی ہے
چوتھے روز بھی ہڑتال اور حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ جاری
موٹر بائیک پر تین سواریاں تو دیکھی ہیں مگر تین ٹائروں والے بچوں کے سائیکل پر تین سواریوں کو بیٹھتے پہلی بار دیکھا ہے۔
مظفرآباد میں جوائنٹ عوامی ایکش کمیٹی کی کال پر پہیہ جام دوسری جانب کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری تعینات،مجموعی طور پر حالات بہتر ہیں