Awam News Digital

Awam News Digital Awam News Digital

15/01/2025

صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو عدالت العالیہ پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا جارہاہے

15/01/2025

*عزت فاطمہ گرلز ہاسٹل خواجہ محلہ مظفرآباد*

*جدید سہولیات سے آراستہ ، شہر کی پرائم لوکیشن پہ واقع عمارت*

*تجربہ کار خواتین انسٹرکٹرز کی زیر نگرانی ' انتہائی مناسب چارجز میں اعلیٰ و معیاری رہائش*

*جہاں عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ درسِ قرآن و حدیث کے زریعے دینی و اخلاقی تربیت*

*صوم و صلوٰۃ کی پقبندی اور تلاوت قرآن کریم معمولات میں شامل*

*یونیورسٹی اور کالجز کی طالبات کے لئے باپردہ اور محفوظ گھر جیسا ماحول*

*عزت فاطمہ گرلز ہاسٹل خواجہ محلہ مظفرآباد۔۔۔ آپ کا گھر، آپ کی اپنی علمی درسگاہ*

15/01/2025

،اعوان یوتھ ایجوکیشن ونگ کی تقریب حلف برداری کا انعقاد
سینئر ارکان اور کور کمیٹی نے اتفاق رائے سے محمد صدیق اعوان کو صدر جبکہ عبد الرحمن اعوان کو چیئرمین نامزد کر دیا گیا ہے اور دیگر ارکان ذوہیب شبیر اعوان کو سیکرٹری ،اویس فرید اعوان فنانس سیکرٹری ،عامر احمد اعوان معاون فنانس سیکرٹری ،جبکہ حمزہ مقبول اعوان ،انیس نصیر اعوان ،عبدالباسط،احمد ندیم اعوان کو میڈیا اور اطلاعات کی زمہ داریاں سونپی گئی ہیں حافظ انس ساجد اعوان کو سیکرٹری برائے تعلیمی امور منتخب کرلیاگیا ہے تقریب کے مہمان خصوصی ملک دین محمد اعوان،ارشد محمود اعوان نے خصوصی شرکت کی حلف برداری کی تقریب میں عوام علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر تعلیم کی اہمیت اور حصر حاضر کے چیلنچز پر سیر حاصل گفتگو کی گئی مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے جدید دور میں معیاری تعلیم کا حصول بہت ضروری ہے دور جدید کے تقاضوں کے مطابق نسل نو کو جدید تعلیم سے روشناس کرانا وقت کی اہم ضرورت ہے تقریب کے اختتام پر شرکاء مجلس کا شکریہ ادا کیا گیا

14/01/2025

عدالت العالیہ آزاد جموں و کشمیر کے زیرِ اہتمام فراہمی انصاف جدید تقاضے اور مشکلات کے عنوان پر جوڈیشل کانفرنس کا انعقاد

14/01/2025

ایبٹ آباد/-
سرکل بکوٹ کی عوام نے علاقے کی تعمیر و ترقی کیلئے تمام پارٹیوں سے بالاتر ہو کر سر جوڑ لئے،

اس موقع پر 12 جنوری کو مرکزی مقام مجہوہاں پر آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں سرکل بکوٹ کی تمام یونین کونسل کے عمائدین اور شرکاء نے کثیر تعداد میں شرکت کی.

آل پارٹیز کانفرنس میں انکے چارٹر آف ڈیمانڈ پر بات چیت کی گئی جن میں کوہالہ ٹو بوئی روڈ، کھن ٹو جباں روڈ، تحصیل بکوٹ کا قیام، سرکل میں بڑا ہسپتال اور ایرا کے رکے پراجیکٹ کی تکمیل تھے.

آل پارٹیز کانفرنس کے عمائدین اور عوام نے وفاقی اور صوبائی حکومت کو 25 دن کی ڈیڈ لائن دے دی کہا اگر ہمارے مطالبات پورے نہ کیے گئے تو ہم 6 فروری کو پاکستان کی شہہ رگ پاکستان کشمیر کے بارڈر کوہالہ کو مکمل طور پر بند کر دیں گے.
گرینڈ اجلاس جلسے کی صورت اختیار کر گیا
اس گرینڈ جرگہ میں سرکل بکوٹ کی آٹھ یونین کونسلوں بوئی ، دلولہ ، ککمنگ ، پٹن کلاں ، نمل ، بکوٹ ، بیروٹ اور پلک کی تمام پارٹیوں کے مقامی رہنماؤں ، علماء اکرام ، سماجی شخصیات ، اساتزہ اکرام اور بلخصوص نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی
تحریک عوامی حقوق سرکل بکوٹ کے غیر سیاسی پلیٹ فارم سے حلقے سے منتخب نمائندوں
وفاقی حکومت پاکستان اور خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہمیں
پاکستان کا شہری تسلیم کرتے ہوئے
بنیادی حقوق فراہم کیے جائیں ، سرکل بکوٹ حلقہ پی کے 42 ایبٹ آباد کی عوام کو اپنے ہی حلقے میں ایک یونین کونسل سے دوسری یونین کونسل تک پہنچنے کے لئے روڈ کی سہولت میسر نہیں ہے
جس کی وجہ سے عوام کو مجبوراً براستہ مظفرآباد آزاد کشمیر سفر کرنا پڑتا ہے آزاد کشمیر میں آئے روز ہڑتالوں کی بنا پر سرکل بکوٹ کی عوام محصور ہو کر رہ جاتی ہے
عوام کی تکالیف کو مدنظر رکھتے ہوئے اور عوام کی محرمیوں کے خاتمے کے لئے
اپنے علاقے سے روڈ کی اشد ضرورت ہے لہذا
سرکل بکوٹ کی آٹھ یونین کونسلوں کو آپس میں ملانے کے لئے
" کوہالہ ٹو بوئی" مین روڈ ایکسپریس وے کی منظوری دے کر ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کیا جائے
نمبر 2
سرکل بکوٹ کے بالائی علاقے سیاحت کے لئے پر کشش ہیں سیاحت کو فروغ اور عوام کی سفری سہولیات کی خاطر
"کھن ٹو جباں روڈ " کی منظوری دی جائے
نمبر 3
سرکل بکوٹ کی ابادی اور جغرافیائی حیثیت کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری طور پر علیحدہ " تحصیل" کا قیام عمل میں لایا جائے
نمبر 4
پورے حلقے میں لاکھوں کی ابادی کی سہولت کے لئے کوئی بڑا ہاسپٹل نہیں جس میں مریضوں کے علاج معالجے کے لئے داخلے اور لیبارٹری ٹیسٹ کی سہولت موجود ہو لہٰذا
100/200 بیڈز پر مشتمل اے کلاس ہاسپٹل کی منظوری دی جائے
نمبر 5
2005 کے قیامت خیز زلزلے میں سرکل بکوٹ میں انسانی جانوں کے ساتھ ساتھ انفراسٹرکچر جس میں اسکولز ، بی ایچ یوز اور روڈز وغیرہ تباہ ہوئے
ان کی بحالی و تعمیر کے لئے ایرا کا محکمہ قائم کیا گیا
ایرا احکام کی کرپشن ، عیاشیوں اور لاپرواہی کی وجہ سے ہمارے سرکل میں منصوبے پایہ تکمیل کو نہ پہنچ سکے
ایرا پراجیکٹس کے ادھورے منصوبوں کو مکمل کرنے کے لئے ہنگامی اقدامات اٹھائے جائیں
اس کے علاؤہ ہمارے سرکل کو اپنے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ایبٹ آباد سے منسلک کرنے والی روڈز نتھیاگلی ٹو بکوٹ اور ٹھنڈیانی ٹو پٹن پلیر روڈ جو انتہائی خستہ حالی کا شکار ہیں
ان کی ری ابلیٹیشن کے لئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں
تحریک عوامی حقوق سرکل بکوٹ نے منتخب نمائندوں اور حکومتوں کو چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملی اقدامات اٹھانے کے لئے
6 فروری کی ڈیڈ لائن دے دی ہے
اگر اس تاریخ سے پہلے پہلے ہمارے جائز حقوق پر عملی اقدامات نہ اٹھائے گئے تو پھر مجبوراً
مورخہ 6 فروری سرکل بکوٹ کی عوام اپنے بنیادی شہری حقوق کے حصول کے لئے کوہالہ پُل پر احتجاج کا اعلان کرتی ہے جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوں گے ہم وہاں سے نہیں اٹھیں گے
اس گرینڈ جرگہ میٹنگ میں تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت اور کارکن شامل تھے
پاکستان مسلم لیگ ن
پاکستان تحریک انصاف
پاکستان پیپلز پارٹی
جماعت اسلامی
تحریک لبیک پاکستان
جمیعت علمائے اسلام
راہ حق پارٹی
تمام پارٹی کی نمایندگی موجود تھیں

13/01/2025

چیف آرگنائزر مسلم کانفرنس راجہ ثاقب مجید کی کھاوڑہ کی عوام کے حوالے سے عوام نیوز سے گفتگو

13/01/2025

حضرت سائیں سخی سہیلی سرکار کے 125ویں عرس مبارک کی 9روزہ تقریبات شروع ،مزار کو غسل دے کر چادر پوشی کی گئی

13/01/2025

حضرت سائیں سخی سہیلی سرکار 125ویں عرس مبارک کے آغاز پر چادر پوشی کی تقریب میں وزیر اوقاف احمد رضا قادری ،ناظم اعلی اوقاف سردار محمد طارق دیگر علماء کرام دعائیہ تقریب میں شریک ہیں

13/01/2025

حضرت سائیں سخی سہیلی سرکار 125ویں عرس کی تقریبات کا آغاز ہوچکا ہے

13/01/2025

سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان کوہالہ کنونشن سے خطاب کر رہے ہیں

12/01/2025

کوہالہ کشمیر بنے گا پاکستان کنونشن میں آنے والی ریلیاں

12/01/2025

کوہالہ کشمیر بنے گا پاکستان کنونشن کے موقع پر عوامی ایم ایل اے،راجہ ثاقب مجید کےہمراہ،سردار وقار عباسی ،حاجی جاوید عباسی ڈھول کی تھاپ پر نوجوانوں کا لہو گرما رہے ہیں

12/01/2025

چیف آرگنائزر مسلم کانفرنس راجہ ثاقب مجید کی تاریخ ساز ریلی کوہالہ کنونشن میں شامل ہورہی ہے

12/01/2025

چلو چلو کوہالہ چلو ال جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے زیر اہتمام عظیم الشان کنونشن کے موقع پر راجہ ثاقب مجید کے ہمراہ سردار وقار عباسی ،حاجی جاوید عباسی ،دلائی کے مقام پر

12/01/2025

ال جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے زیر اہتمام کوہالہ عظیم الشان کنونشن کے لئے دلائی کے موقع پر راجہ ثاقب مجید کا استقبال یوریا ہے عوام کوہالہ کنونشن کے لئے تیار

12/01/2025

ال جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے زیر اہتمام کوہالہ عظیم الشان کنونشن کے لئے دلائی کے موقع پر راجہ ثاقب مجید کا استقبال یوریا ہے عوام کوہالہ کنونشن کے لئے تیار اس موقع پر سمعیہ ساجد بھی موجود ہیں

10/01/2025

ایم کے آر ریسٹورنٹ کا نلوچھی مظفرآباد میں افتتاح کردیا گیاہے سپیکر چوہدری لطیف اکبر نے فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا

09/01/2025

سبزی منڈی اسلام آباد میں ڈاکو راج تاجر پیشہ ور عناصر کے ہاتھوں لٹنے لگے دانش ابراھیم کی عوام نیوز سے گفتگو

Address

Evan-e-Sadar Road Jalal Abad Muzffarabad AJK + KPK
Muzaffarabad
13100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Awam News Digital posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share