Subheno News

Subheno News Subheno News is Kashmir’s first HD Channel that aims to bring quality & updated News & impor

گھاٹے کا سودا
16/01/2025

گھاٹے کا سودا

سیاسی شعبدہ باز ریڑھیاں لگا کر تعمیر وترقی نہیں روک سکتے چوہدری انوارالحق
16/01/2025

سیاسی شعبدہ باز ریڑھیاں لگا کر تعمیر وترقی نہیں روک سکتے چوہدری انوارالحق

16/01/2025

گھوڑا پشوری میرا ٹانگہ لاہوری میرا
بیٹھو میاں جی بیٹھو لالہ میں ہوں البیلا تانگے والا

رفیع ثانی ۔۔۔ ارباب احمد طارق

پیشکش ۔۔۔۔ صبح نو نیوز ڈیجیٹل

نوجوانوں کےلئے  5 لاکھ سے 15 لاکھ کا بلاسود قرض یوتھ پروگرام کے تحت قرضہ رقم 5 لاکھ سے بڑھاکر 15 لاکھ وزیراعظم شہباز شری...
16/01/2025

نوجوانوں کےلئے 5 لاکھ سے 15 لاکھ کا بلاسود قرض

یوتھ پروگرام کے تحت قرضہ رقم 5 لاکھ سے بڑھاکر 15 لاکھ

وزیراعظم شہباز شریف نے پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے تحت قرض کی رقم بڑھانے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے امور پر جائزہ اجلاس ہوا

16/01/2025

آزاد کشمیر کے آئین میں کوئی بھی قانون قرآن و سُنہ کے منافی نہیں ہو گا صدر ریاست

اسلامی نظریاتی کونسل آزادجموں وکشمیر کا خصوصی اجلاس چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان کی زیر صدارت ایوان صدر مظفرآباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے مہمان خصوصی صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری تھے۔ اجلاس میں ممبران اسلامی نظریاتی کونسل مفتی کفایت حسین نقوی،مولانا صاحبزادہ پیر محمد حبیب الرحمان محبوبی، مولانا سعید یوسف، مولانا مفتی محمد حسین چشتی، مولانا محمد الطاف حسین سیفی، مولانا مفتی محمد عارف، مولانا قاری محمد اعظم عارف، سیکرٹری صدارتی اُمورڈاکٹر محمد ادریس عباسی، سیکرٹری مذہبی امورواوقاف سردارمحمد ظفرخان، سیکرٹری اسلامی نظریاتی کونسل حافظ رحمت اللہ تصور و دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدرآزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہاہے کہ آزاد کشمیر کے آئین میں کوئی بھی قانون قرآن و سُنہ کے منافی نہیں ہو گا۔ اسلامی نظریاتی کونسل ایک انتہائی اہم آئینی ادارہ ہے۔ اسلامی نظریاتی کونسل محدود و سائل کے باوجود اپنے آئینی فرائض بہترین انداز میں انجام دے کر قوانین کو اسلامی تعلیمات سے ہم آہنگ کرنے، معاشرہ میں اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے نہ صرف حکومت اور اسمبلی کی درست شرعی راہنمائی کر رہی ہے بلکہ آزاد خطہ میں فرقہ واریت سے پاک بین المسالک مذہبی ہم آہنگی کے فروغ میں بھی کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔ جس کا سہرا چیئرمین و اراکین کونسل کے سر ہے

رمضان  آفر
16/01/2025

رمضان آفر

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں  اضافہ
16/01/2025

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

ایل پی جی کی قیمتوں میں  کمی کا امکان
15/01/2025

ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا امکان

تاریخ کی بڑی بنک  ڈکیتی 1 کروڑ  77 لاکھ کیش 16 کروڑ کا سونا لوٹ لیا گیا نوشہرہ میں بینک میں ڈکیتی کی واردات میں ڈاکو کرو...
15/01/2025

تاریخ کی بڑی بنک ڈکیتی 1 کروڑ 77 لاکھ کیش 16 کروڑ کا سونا لوٹ لیا گیا

نوشہرہ میں بینک میں ڈکیتی کی واردات میں ڈاکو کروڑوں لوٹ کر فرار ہوگئے۔

ضلعی پولیس آفیسر عبدالرشید خان کے مطابق نوشہرہ کے علاقے تاروجبہ میں بینک میں ڈکیتی کی واردات ہوئی۔

ڈاکو بنک سے ایک کروڑ 77 لاکھ سے زائد کی رقم اور 572 تولے (7 کلو سے زائد) سونا لے کر فرار ہوگئے۔

ڈاکوؤں نےگیس کٹر سے لاکرتوڑے، خفیہ کیمرے اور ریکارڈنگ بھِی ساتھ لے گئے۔

پولیس نے بینک منیجر کی مدعیت میں ڈکیتی کا مقدمہ درج کرلیا۔

"" عالمی بینک کا پاکستان کو 20 ارب ڈالرز دینے کا وعدہ ""ورلڈ  بنک نے 10 سالہ کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک کے تحت پاکستان کو ...
15/01/2025

"" عالمی بینک کا پاکستان کو 20 ارب ڈالرز دینے کا وعدہ ""

ورلڈ بنک نے 10 سالہ کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک کے تحت پاکستان کو 20 ارب ڈالر دینے کا وعدہ کیا ہے

عالمی مالیاتی بنک 20 ارب ڈالر کا تقریباً تین چوتھائی حصہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن (آئی ڈی اے) کے ذریعے فراہم کرے گا، جبکہ بقایا رقم انٹرنیشنل بینک فار ری کنسٹرکشن اینڈ ڈویلپمنٹ (آئی بی آر ڈی) کے تحت فراہم کی جائے گی

15/01/2025

تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان مذاکرات

سنجیدگی اور نیک نیتی کے ساتھ بیٹھیں گے تو مسائل کا حل نکل آئے گا، پی ٹی آئی پر امید

14/01/2025
14/01/2025

آزاد جموں وکشمیر عدالت العالیہ کے زیر اہتمام
فراہمی انصاف جدید تقاضے اور مشکلات کے عنوان سے 12 ویں جو ڈیشل کانفرنس کا انعقاد

5 سالوں  میں  آزادکشمیر کے 446 شناختی کارڈز بلاک کیے گئے،ملک بھر میں 5 سالوں کے دوران  کتنے شناختی کارڈز بلاک کیے گئے وز...
14/01/2025

5 سالوں میں آزادکشمیر کے 446 شناختی کارڈز بلاک کیے گئے،

ملک بھر میں 5 سالوں کے دوران کتنے شناختی کارڈز بلاک کیے گئے
وزارت داخلہ نے تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردیں۔

وقفہ سوالات میں وزارت داخلہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 5 سالوں کے دوران کل 71 ہزار 849 شناختی کارڈز بلاک کیے گئے۔

خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ 25 ہزار 981 شناختی کارڈز بلاک کیے گئے، پنجاب میں 13 ہزار سے زائد، سندھ میں 9 ہزار 677 اور بلوچستان میں 20 ہزار 583 شناختی کارڈز بلاک کیے گئے۔

وزارت داخلہ نے مزید بتایا کہ اسلام آباد میں 1370، گلگت بلتستان 228 اور آزاد کشمیر میں 446 شناختی کارڈز بلاک کیے گئے۔

وزارت داخلہ کے مطابق گزشتہ 5 سالوں کے دوران پورے پاکستان میں 44 ہزار 460 شناختی کارڈز ضروری تصدیق کے بعد ان بلاک کیے گئے ہیں، اور 13 ہزار 618 بلاک شناختی کارڈز ابھی تک زیر تفتیش ہیں۔

14/01/2025

مظفرآباد اندرون شہر جنگلی جانوروں کی آمدورفت
برائے کرم اپنی حفاظت خود کریں

طویل خشک سالی جنگلات میں لگی آگ کے باعث قدرتی ماحول کو شدید نقصان پہنچنےسے جنگلی حیات بری طرح متاثر ہوئی ھے خطرناک جنگلی جانوروں نے خوراک کےلیے شہروں کا رخ کرنا شروع کر دیا ھے جو شہری آبادیوں کےلیے خطرے کی گھنٹی ھے
ضرورت اس امر کی ھے کہ محکمہ وائلڈ لائف اور دیگر انتظامی ادارے لوگوں کی حفاظت کےلیے فوری اور مربوط اقدامات کریں
تاہم شہریوں کو بھی چاہیے کہ وہ اپنی حفاظت خود کریں اور احتیاط سے کام لیں
بچوں بوڑھوں اور خواتین کو شام کے اوقات میں اکیلے باہر نہ جانے دیں گھر کے دروازے بند رکھیں کھانے پینے کی چیزیں گھروں کے باہر ہر گز نہ رکھیں

زیر نظر ویڈیو اپر چھتر کی ھے جو گنجان آباد علاقہ ھے اس سے قبل پلیٹ ایریا ، گوجرہ شوکت لائین ،شوائی ، طارق آباد میں جنگلی جانور دیکھے گئے ہیں ایسے رہائشی علاقے جو جنگل یا پہاڑوں کے دامن میں آباد ہیں ان کے لوگ بطور خاص احتیاط سے کام لیں (عبد الہادی بانڈے )

Address

MDA Plazza Neelum Road
Muzaffarabad
13100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Subheno News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Subheno News:

Videos

Share

Subheno News

Subheno News is Kashmir’s first HD #News Channel that aims to bring quality & updated News & important stories from Kashmir & around the World