مظفرآباد : انتظامیہ کی جانب سے ریڑھی تھڑے رانگ پارکنگ کے بعد مدینہ مارکیٹ کے لیے نیا پیکج۔۔۔
آزادکشمیر بجلی بلات تابوت میں رکھ کر عوام کا ماتم ، سول نافرمانی تحریک کا نیا موڑ نیا انداز احتجاج بھی متعارف ۔۔۔۔ !
لیپہ تھانے کے باہر پہنچنے والوں کے ساتھ پولیس اہلکاران کا رویہ۔۔۔
مظفراباد : سبزی منڈی کے قریب آگ لگ گئی ، فائر برگیڈ موقع پر موجود ،
اایمز ہسپتال امبور میں ہونے والے سکینڈل پر خاتون کا موقف سامنے آگیا ۔
*خواب کا جنازہ*
مجھے نہیں معلوم کہ فلسطین میں سچ اور جھوٹ کیا ہے، کہ کس نے پہلا راکٹ فائر کیا اور کس پر کیا۔ اتنا معلوم ہے کہ دونوں طرف انسان ہیں۔ دونوں طرف کا مذہب امن کا درس دیتا ہے۔ اس تصادم پر تبصرہ کرنے والے بھی پھولوں اور چڑیوں کا ذکر کرتے ہیں، مگر اپنی الیکٹرانک سفاکی میں اور نظریاتی و فرقہ ورانہ وابستگی کے تحت عدالت سجائے بیٹھے ہیں۔
کوئی بھی جنگ افواج یا گوریلے لڑتے ہیں، مگر نشانہ عورتیں اور بچے بنتے ہیں۔ جنگ کبھی ختم بھی نہیں ہوتی، بلکہ اپنی شکلیں تبدیل کر کے افراد میں جاری رہتی ہے۔ یہ نظریے سے جنم لیتی اور دوبارہ نظریے میں ڈھل جاتی ہے۔
نظریہ اور عقیدہ کسی بھی جنگ کا سب سے بڑا بارود ہے، اور جنگ سے بڑا کاروبار شاید ہی کوئی ہو۔ اس لیے یہ کھیل جاری رہے گا۔ اور یہ کس نے سوچ لیا کہ پاکستان میں ایسا نہیں ہو سکتاَ؟ افغانستان، عراق، ایران، شام، لیبیا وغیرہ کی طرح پاکستان کی باری بھی آ سکتی ہے۔ تب تک آپ حماس یا اسرائیل کی حمایت یا مخالفت سری لنکا اور انڈیا کے میچ کی طرح جاری رکھ سکتے ہیں۔
ہمیں جنگیں، انقلاب، نظریے، دنیائیں اور دور وہی مثالی لگتے ہیں جن میں ہم نے خود نہ رہنا ہو یا کبھی نہ رہے ہوں۔ اسی لیے ہم میں سے ہر شخص ایک خیالی دنیا اور ’تبدیلی‘ کے خواب کا جنازہ اُٹھائے پھرتا ہے۔
مطفرآباد ون ویلنگ کا کرتب مہنگا پڑھ گیا ۔
#viralpost #everyone #followers
#funny #wheeling
مظفرآباد
گیلانی چوک
5 اکتوبر 2023
مظفرآباد : پییہ جام ہڑتال میں دولہا بھی بارات سمیت شریک ہو گیا ،
کہوڑی کے مقام پر دولہا ظالمانہ نظام کے خلاف نعرے بلند کرتے ہوئے
مظفرآباد : *سول نافرمانی کی تحریک فیصلہ کن موڑ میں داخل* ، حکمران اشرافیہ سمیت مہنگائی بیروگاری ، ٹیکسز کی بڑھتی شرح سے تنگ عوام نے سرمایہ دارانہ نظام حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا ، عوامی راج قائم ، پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے ہر حصے کی طرح مظفرآباد میں بھی آج مکمل شٹر ڈاون پییہ جام ہڑتال ، یہ مناظر شہر کے وسط گیلانی چوک کے ہیں جہاں ایکشن کمیٹی نے شہر بھر سے عوام کو جمع ہونے کی کال دی تھی جہاں عوام ٹولیوں کی شکل میں احتجاجی مقام پر جوق در جوق پہنچ رہے ہیں ۔۔۔
مظفرآباد : سول نافرمانی کی تحریک کا نیا موڑ ، وزیراعظم کی پریس کانفرنس سے مظاہرین کا پارہ مزید ہائی ، خواتین ، بچوں ، سمیت مردوں کی کثیر تعداد کا پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ۔۔۔ اسیران کی رہائی کے نعروں سمیت حکومت و انتظامیہ کے خلاف شدید نعرہ بازی ۔۔۔۔
آج دن پولیس کی جانب سے شیلنگ کے دوران متاثر ہونے والا بچہ جو اپنے والد کے ساتھ کام کی غرض سے آیا تھا ۔۔۔ #سول_نافرمانی_تحریک_آزاد_کشمیر
مظفرآباد آج کا احوال ۔۔۔۔
جہاں آج دن بھر تلخ مناضر دیکھنے کو ملے ہیں تو وہیں ڈی سی مظفرآباد کی نوجوان کو بچاتے ہوئے یہ ویڈیو دل کو چھو گئی۔۔۔
مظفرآباد:بجلی بلات سے تنگ عوام کا انوکھا احتجاج ، ریاست میں جاری سول نافرمانی کی تحریک شدت اختیار کرنے لگی ، ایک جانب عوامی ایکسن کمیٹی کی جانب سے احتجاجی دھرنہ چھٹے روز میں داخل تو عوام کی کثیر تعداد دھرنے میں بجلی کے بل جمع کروانے لگی #
گاڑی اور سکول والوں کا بے حس ہونا اپنی جگہ سوال یہ ہیکہ والدین کو بھی خیال نہیں چلیں مان لیتے ہیں والدین کو پتہ ہی نہیں کہ سکول وین کے نام پرانہوں نےاپنے بچوں کو موت کے کنوں میں بھجوا دیا ہے لیکن یہ انتظامیہ حکومت اور ادارے سب کہاں ہیں ۔۔۔۔ کسی مہذب معاشرے میں ایسا ممکن ہے ۔ پاکستان کے زیر استعمال جموں کشمیر سے وہ صرف وسائیل کے استعمال میں دلچسپی رکھتا ہے باقی کوئی ذمہ داری نہیں
سینئر صحافی عارف عرفی کی وال سے ۔۔۔
مظفرآباد: پولیس کھلی کچہری ، ہاتھ میں قران اپک اٹھائے ریاست کی بیٹی انصاف کی بھیگ مانگنے کے ساتھہ کچھ پولیس آفیسرز اور شہر کی سیاسی شخصیت کو بھی ننگا کر گئی ۔ باقی دیکھئے اس ویڈیو میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مظفر آباد
چہلہ پل کے قریب وادی نیلم کیل کے رہائشی چار نوجوان دریائے نیلم میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے
01عدیل ولد محمد افضل ساکنہ کیل
02 باسط مغل ولد روشن ساکنہ کیل
03یاسر بشیر ولد محمد بشیر ساکنہ کیل
04 شاہد اقبال ولد پرویز اقبال ۔ساکنہ کیل
مظفرآباد: پٹوار خانے میں تشدد کا نشانہ بننے والے افراد میڈیا کے سامنے پھٹ پڑے ۔۔ !
ریاستی دارلحکومت میں جاری ہڑتال میں مزاحمت کار نوجوان کا احتجاج کا انوکھا انداز ۔۔۔
مفت صرف موت مل سکتی ہے " وزیر اعظم آزادکشمیر " وہ بھی مشکلوں سے بجلی تو بہت دور کی بات
ٹھوٹھہ ہسپتال کے فنڈز کی شفٹنگ گریٹر واٹر سپلائی کی سکیم کی سہولیات تحصیل کا درجہ نہ دینے بجلی کے بلوں میں ٹیکس، آٹے کی قلت کے خلاف
گڑھی دوپٹہ مکمل شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام کے مناظر۔۔۔
Aerial view of Muzaffarabad ..❤️❤️❤️
مظفرآباد: مجسٹریٹ بلدیہ ان ایکشن: فروزن فوڈ، فاسٹ فوڈ برانڈز کی چیکنگ کے دوران *دارلحکومت مظفرآباد میں فروزن فوڈ کی جعلی فرینچائز سیل*
جعلی ایکسپائری ڈیٹ ، غیر مصدقہ فوڈ آئٹمز ،آلٹر پراڈکٹس فروخت کرنے پر میونسپل میجسٹریٹ سردار عمران نے جعلی فرینچائز کو سیل کر دیا
موقع پر فرنچائز مالک فیصل آباد سے لایا ہوا مال مقامی سطح پر پلاسٹک بیگ تبدیل کر کہ فروخت کرنے کا مرتکب پایا گیا
مظفرآباد: دریائے نیلم کا قدرتی رخ ہائیڈرل پراجیکٹ کی نظر، شہر اقتدار میں گرمی کی شدت میں اضافہ ، دریائے نیلم نے نالی کی شکل اختیار کر لی ، ہر ذی روح کے ساتھ چرند پرند و حیوان بھی بلبلا اٹھے ، ماحولیاتی آلودگی میں بھی خطرناک حد تک اضافہ شہری موذی امراض میں مبتلا ہونے لگے ، لاکھوں کی آبادی خطرات سے دوچار ..!
مظفرآباد : آزادی پسند بھی سڑکوں پر ۔۔۔۔۔ گزشتہ رات نلوچھی پل کشمیر بنے گا خودمختار کے نعروں سے گونج اٹھا ۔۔۔۔
جشن آزادی پاکستان کے موقع پر دارلحکومت مظفرآباد میں انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن کے اشتراک سے 3 روزہ "مظفرآباد فیسٹیول " جاری جبکہ خورشید حسن خورشید گراونڈ میں ہونے والے میوزیکل نائٹ کے مناظر آپکی سکرین پر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حادثے مین زندہ بچ جانے والے بچے کو رسکیو کیا جا رہا ہے ، گراٹہ پار آبشار حادثے میں پنجاب سے ائے دو افراد جانبحق ہوئے ہیں
#gratapaarwaterfall
#BreakingNews