SUNO FM Kashmir

SUNO FM Kashmir Pakistan's Largest FM Radio Network

جموں:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے ضلع جموں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کر...
24/11/2024

جموں:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے ضلع جموں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کردی۔
فوجیوں نے آپریشن ضلع کے علاقے سدھرا میں شروع کیا۔ بھارتی فوج نے پولیس اورپیراملٹری فورسز کے ساتھ ملکر علاقے کا محاصرہ کیا اورگھرگھر تلاشی شروع کردی ۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔
دریں اثناء بھارتی فوجیوں نے ضلع راجوری میں ایک نوجوان کو جھوٹے الزامات پر گرفتارکرلیا ہے۔کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتارکئے گئے نوجوان کی شناخت قلعہ درہال سے تعلق رکھنے والے عبدالقیوم کے طورپرہوئی ہے ۔ انہیں نوشہرہ کے پولیس اسٹیشن میں نظربند کیا گیا ہے۔

24/11/2024

تازہ ترین صورتحال پر اردو خبریں

24/11/2024

پروگرام : چاند تارے
میزبان : نور ایمان
مہمان : سعید الرحمن صدیقی
موضوع: بچوں کے نفسیاتی مسائل

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بی جے پی کی ہندوتوا حکومت نے 2023سے اب تک مظلوم کشمیریوں کی کم ا...
24/11/2024

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بی جے پی کی ہندوتوا حکومت نے 2023سے اب تک مظلوم کشمیریوں کی کم از کم 193جائیدادیں ضبط کر لی ہیں۔
بھارتی حکومت نے کشمیریوں کو تحریک آزادی سے وابستگی کی سزا دینے کے لیے جائیدادیں ضبط کی ہیں۔بی جے پی حکومت نے پولیس، نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی،سٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی ، پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ساتھ ملکر اب تک زمینوں، مکانات، دکانوں اور دفاتر سمیت کشمیریوں کی 193سے زائد جائیدادوں پر قبضہ کیا ہے۔ کشمیریوں کو اپنی جائز جائیدادوں سے محروم کرنے کی نئی دہلی کی جاری پالیسی کے تحت بھارتی حکام نے ان جائیدادوں کو ضبط کیا ہے جس میں مقبوضہ جموں و کشمیر کے بے گناہ لوگوں کے رہائشی مکانات اور گاڑیاں شامل ہیں تاکہ انہیں تحریک آزادی سے وابستگی کی سزا دی جا سکے۔ لیفٹننٹ گورنر کی سربراہی میں بی جے پی اسٹیبلشمنٹ نے حریت کارکنوں کی غیر منقولہ جائیدادوں کو ان کے خلاف درج کیے گئے جھوٹے مقدمات میں ضبط کیا ہے۔ اگست 2019میں مقبوضہ جموں وکشمیرکی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعد سے کشمیریوں کی جائیدادوں کو ضبط کرنے کا سلسلہ بڑھ گیا ہے۔ سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے اس کا مقصد مقامی لوگوں کو بے گھرکرنا اورانکی زمینیں غیرکشمیریوں کو فراہم کرکے انہیں علاقے میں بسانا ہے تاکہ خطے میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل اور کشمیریوں کی معیشت کو کمزور کیاجاسکے۔سرینگر میں مقیم سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی قیادت میں بھارتی حکومت کشمیریوں کی زمینوں پر قبضہ کرکے اور ان کی جائیدادیں ضبط کرکے مقبوضہ جموں و کشمیر میں اپنے نوآبادیاتی منصوبے کو آگے بڑھا رہی ہے۔سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے اپنے بیانات اور انٹرویوز میں کہا ہے کہ مودی کی ہندوتوا حکومت آزادی کے لیے کشمیریوں کے عزم کو توڑنے کے لیے ان کی جائیدادیں ضبط کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں مختلف بہانوں سے جائیدادیں ضبط کرناایک نیا معمول بن چکا ہے۔سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے کہا کہ کشمیری آزادی پسند رہنمائوں، کارکنوں اور تنظیموں کی کروڑوں روپے مالیت کی جائیدادیں اب تک بھارتی حکام ضبط کر چکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بی جے پی حکومت نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں اس طرح کی مزید جائیدادوں کی نشاندہی کی ہے۔انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ بھارت کشمیریوں کو تحریک آزادی سے وابستگی کی سزا دینے کے لیے ان کی جائیدادیں ضبط کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا دوسری طرف بھارتی فوجی پرتشدد کارروائیوں کے دوران کشمیریوں کے گھروں کو مسلسل تباہ کر رہے ہیں اورمودی حکومت کشمیریوں کے گھراور روزی روٹی چھیننے پر تلی ہوئی ہے۔

اسلام آباد: نئی دہلی میںپاکستانی ہائی کمیشن نے شادانی دربار حیات پتافی سندھ میں شیو ایوتاری ستگرو سنت شادارام صاحب کے 31...
24/11/2024

اسلام آباد: نئی دہلی میںپاکستانی ہائی کمیشن نے شادانی دربار حیات پتافی سندھ میں شیو ایوتاری ستگرو سنت شادارام صاحب کے 316ویں یوم پیدائش کے سلسلے میں 24نومبر تا 4دسمبر منعقد ہونے والی تقریبات میں شرکت کے لیے 87ہندو یاتریوں کو پاکستان کے ویزے جاری کئے ہیں۔
ہفتے کے روز جاری ایک پریس ریلیز میں کہا گیا کہ اس موقع پر ناظم الامور سعد احمد وڑائچ نے ہندو یاتریوںکے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مقدس مذہبی مقامات کے تحفظ کے ساتھ ساتھ یاتریوں کو ضروری سہولتیں فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔واضح رہے کہ ہندو یاتریوں کو ویزوں کا اجرا ئ1974کے مذہبی مقامات کے دوروں کے بارے میں پاک بھارت معاہدے تحت کیا گیا ہے۔

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں سڑکوں کی ابترصورتحال کے باعث حادثات میں اموات کی بڑھتی ہوئی تعد...
24/11/2024

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں سڑکوں کی ابترصورتحال کے باعث حادثات میں اموات کی بڑھتی ہوئی تعداد سے مودی حکومت کے نام نہاد ترقی کے دعوے بے نقاب ہوگئے ہیں۔
گزشتہ چھ سال میں سڑکوں کی ابتر صورتحال کے باعث حادثات میں 5ہزارسے زائد اموات ہوئی ہیں جس سے نام نہاد ترقی کے مودی حکومت کے بلند وبانگ دعوئوں کی قلعی کھل جاتی ہے۔ ایک سال میں اوسطا ً900سے زائد اموات کے ساتھ مقبوضہ جموں وکشمیرسڑک حادثات کی وجہ سے اموات کے لحاظ سے سرفہرست خطوں میں شامل ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ مناسب سڑکوں کا فقدان، ناکافی سائن بورڈز اورشاہرائوں کی ناقص دیکھ بھال اموات کی بڑھتی ہوئی تعداد میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔مقبوضہ جموں وکشمیرکو ترقی یافتہ اور معیار زندگی کو بہتر بنانے کے مودی حکومت کے کھوکھلے وعدوں کے باوجود سڑکیں اب بھی غیر معیاری اور خطرناک ہیں جس سے روزمرہ کا سفر جان لیوا خطرے میں تبدیل ہورہا ہے۔ ہر سال تقریبا ًایک ہزار جانیں ضائع ہونے کے باوجودقابض حکام بہتر انفراسٹرکچر اور ہنگامی خدمات فراہم کر نے میں ناکام رہے ہیں۔شاہراہوں پر ٹراما سینٹرز کی عدم موجودگی صورتحال کو مزیدسنگین بنا دیتی ہے کیونکہ ان کے قیام سے طبی امداد میں تاخیر سے ہونے والی اموات سے بچا جا سکتا ہے۔

سرینگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے متعدد بالائی علاقوںمیں آج تازہ برف باری ہوئی ہے۔محکمہ موسمیات کے حکام...
24/11/2024

سرینگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے متعدد بالائی علاقوںمیں آج تازہ برف باری ہوئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے حکام نے بتایا کہ مقبوضہ وادی کشمیرکے مشہور سیاحتی مقامات گلمرگ اور سونمرگ کے علاوہ زوجیلا اور سادھنا ٹاپ سمیت دیگر اونچے علاقوں میں ہلکی برفباری ہوئی۔
وادی کے کچھ میدانی علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی۔ حکام نے بتایا کہ سرینگر سمیت وادی کے بیشتر مقامات پر درجہ حرارت نقطہ انجماد سے اوپرجا پہنچا۔

24/11/2024

پروگرام: نیلم کنارے
میزان: ماریہ ہارون
موضوع : چھٹی کے دن کو کارآمد کیسے بنائیں ۔۔

سرینگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے ضلع کشتو...
23/11/2024

سرینگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے ضلع کشتواڑ میں شہریوں پر بھارتی فوجیوں کے بہیمانہ تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے میں ملوث اہلکاروں کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔بھارتی فوج کی 11 اراشٹریہ رائفلز کے اہلکاروں نے کشتواڑ میں مغل میدان کے علاقے چاس میں چار بے گناہ شہریوں سجاد احمد، عبدالکبیر، مشتاق احمد اور معراج الدین کو اپنے کیمپ میں شدید تشدد کا نشانہ بنایاہے۔
میر واعظ عمر فاروق نے آج سرینگر کی تاریخی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں کہا کہ ذرائع ابلاغ میں ان لوگوں کی جو تصویروں سامنے آئی ہیں ان میں ان کے جسموں پر شدید تشدد کے نشانات واضح طور پر دیکھے جاسکتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں حقوق انسانی کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور یہاں تعینات بھارتی فورسز کوآرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ اور دیگر کالے قوانین کے تحت بے لگام اختیارات حاصل ہےں ۔
میر واعظ نے کہا کہ ہم نے بارہا ان قوانین کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس واقعے کی تحقیقات ہونی چاہئے اور ملوث اہلکاروں کو قرار واقعی سزا ملنی چاہئے۔ میر واعظ نے مودی حکومت کے اس نئے حکم نامے کو کشمیری مسلمانوں کے مذہبی حقوق اور آزادیوں پر ایک اور حملہ کر دیا ہے جس میں مساجد کے متولیوں کو خطبہ جمعہ کی و قف بورڈ کے سربراہ سے منظوری لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ خطبہ جمعہ کی منظوری وقف بورڈ کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔ انہوںنے کہا کہ اس طرح کے اقدامات بی جے پی کے اصل عزائم کو بے نقاب کرتے ہیں۔
میرواعظ نے وقف ترمیمی بل کو پاس کئے جانے کی خبروں پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقف قوانین میں ترمیم نہ بھارتی مسلمانوں اور نہ ہی مقبوضہ جموں وکشمیر کے مسلمانوں کو منظور ہے کیونکہ اس معاملے کا براہ راست تعلق ہمارے دین سے ہے اور وقف جائیداد جہاں پر بھی ہے، شرعی لحاظ سے اس پر صرف مسلمانوں کو مالکان حقوق حاصل ہےں۔انہوں نے کہا کہ متحدہ مجلس علما مقبوضہ علاقے کے مسلمانوں کے مذہبی حقوق کی وکالت اور تحفظ کیلئے پر عزم ہے اور ایسے کسی بھی قانون کی شدید مخالفت کی جائیگی
دریں اثنا میر واعظ عمر فاروق نے سرینگر میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں کہا کہ تنازعہ کشمیر کو ایک بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکراتی عمل کے ذریعے ہی حل کیا جا سکتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ بندوق یا تشدد سے آج تک کوئی مسئلہ حل نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ تنازعہ کشمیر کو سیاسی حل کی طرف لے جایا جائے ، ہم غیر یقینی صورتحالی سے نکلنا چاہتے ہیں لہذا مسئلے کے حل کیلئے ایک بامعنی بات چیت کو آگے بڑھانا لازمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں نئی حکومت بنی ہے جسکی بنیادی ذمہ داری لوگوں کے روز مرہ کے مسائل حل کرنا ہے، جہاں تک مسئلہ کشمیر کا تعلق ہے اس کے لئے بھارت کو اپنی سوچ بدلنا ہو گی۔میر واعظ نے کہا کہ میرا یقین ہے کہ پاکستان کی قیادت بھی گفت و شنید سے ہی معاملات کا حل چاہتی ہے۔

سرینگر: ممتاز کشمیری آزادی پسند رہنما وجاہت بشیر قریشی طویل علالت کے باعث آج بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کش...
23/11/2024

سرینگر: ممتاز کشمیری آزادی پسند رہنما وجاہت بشیر قریشی طویل علالت کے باعث آج بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے شہر سری نگر میں انتقال کر گئے۔ وجاہت قریشی نے اپنی پوری زندگی تحریک آزادی کشمیر کے لیے وقف کر رکھی تھی اور بھارت اور مقبوضہ علاقے کی مختلف جیلوں میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں۔
مقبوضہ جموں و کشمیر اور آزاد جموں و کشمیر کے حریت رہنماو¿ں نے ان کی موت پر اپنے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے سرینگر اور اسلام آباد میں اپنے الگ الگ بیانات میں اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی ہمت دے۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔

23/11/2024

پروگرام : ستاروں سے آگے
میزبان : آر جے کائینات خان
مہمان : سردار زرین خان
سماجی راھنما
موضوع: انشار ، نفرت اور افراط و تفریط کا تدارک

اسلام آباد:تحریک نوجوانان کراچی کے ایک نمائندہ وفد نے اسلام آباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے دفتر کا دورہ کیا۔وفد کا ا...
23/11/2024

اسلام آباد:تحریک نوجوانان کراچی کے ایک نمائندہ وفد نے اسلام آباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے دفتر کا دورہ کیا۔وفد کا استقبال کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنوینر غلام محمد صفی اور جملہ حریت قیادت نے کیا۔
وفد میں چیئرمین فیضان حسین ،زیشان ،جہانزیب الیاس،سید ارسلان علی،مظہر جاوید شامل تھے ۔اس موقع پر حریت کانفرنس کے کنوینئر غلام محمد صفی نے وفد کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال اور تحریک آزادی کشمیر کے بارے تفصیلات سے آگاہی دی۔ انہوںنے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کو سیاسی طورپر عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے 1993 میں کل جماعتی حریت کانفرنس کا عمل میں لایا گیا۔انہوںنے کہا کہ حریت کانفرنس حق خود ارادیت کیلئے جدوجہد کررہی ہے۔ غلام محمد صفی نے کہا کہ بھارت نے کشمیریوں کی آواز کو دبانے کیلئے تحریک آزادی کے قائدین کو مقبوضہ کشمیر اور بھارتی جیلوںمیںنظر بند کررکھا ہے۔
حریت کنوینئر نے مزید کہا کہ 1989 سے اب تک ایک لاکھ سے زائد لوگ شہید کئے گئے جبکہ 1947 سے 1989 تک 5 لاکھ لوگ شہید کئے گئے۔ انہوںنے کہا کہ کشمیری عوام پاکستان کو اپنا پشتبان سمجھتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کشمیری قائد اعظم کے فرمان کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے کو عملی جامہ پہنائیں گے ۔
تحریک نوجوانان کراچی کے چیئرمین فیضان حسین نے حریت قیادت کا شکریہ شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حریت کانفرنس کے دفتر آنے کا مقصد یہ ہے کہ ہم بھی کل جماعتی حریت کانفرنس کا حصہ ہیں اور حریت کے تمام پروگراموں کی مکمل حمایت کرتے ہیں ۔
اجلاس میں محمد فاروق رحمانی،محمود احمد ساغر ،،ایڈووکیٹ پرویزاحمد، محمد شیخ عبدالمتین، میاں مظفر امتیاز وانی، مشتاق احمد بٹ، سید اعجاز رحمانی، نثار مرزا، شیخ محمد یعقوب، زاہد اشرف، زاہد صفی ،راجہ خادم حسین، حاجی سلطان بٹ، گلشن احمد،عدیل مشتاق وانی، محمد شفیع ڈار، زاہد مجتبی، شیخ عبدالماجد، امتیاز احمد بٹ، عبد المجید میر عبدالمجید لون، اور دیگرنے بھی شرکت کی۔

مظفرآباد:ریفیوجی مینجمنٹ سیل (آر ایم سی ) نے آج آزاد جموں وکشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا ا...
23/11/2024

مظفرآباد:ریفیوجی مینجمنٹ سیل (آر ایم سی ) نے آج آزاد جموں وکشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔
ٹھوٹھا ماڈل ولیج مہاجر کیمپ میں منعقد کیے جانے والے فری میڈیکل کیمپ میں پلمونولوجسٹ، یورولوجسٹ، گائناکالوجسٹ، پیڈیاٹرکس آئی اور ای این ٹی کے دس ماہرین اور میڈیکل سپیشلٹس نے 15سو کے قریب مریضوں کا معائنہ کیا جن میں خواتین ، بچے اور معمر افراد بھی شامل تھے۔ اس موقع پر مریضوں کو مفت ادویات دی گئیں۔
لوگوں نے اپنی دہلیز پر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے آر ایم سی “کی کاوشوں کو خوب سراہا۔ انہوں نے ڈیوٹی پر تعینات منتظمین اور طبی عملے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ ادارہ(آر ایم سی ) عوام کو آئندہ بھی اس طرح کی سہولیات فراہم کرتا رہے گا۔
بہتر صحت معاشرے کے بہتر معیار زندگی کو یقینی بناتی ہے ، صحت مند افراد کسی معاشرے کی فلاح و بہبور اور ترقی کا ضامن ہوتے ہیں۔

23/11/2024

کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر کشمیری میں تبصرہ

23/11/2024

گوجری پروگرام
،یزبان : طارق محمود

23/11/2024

پروگرام: چاند تارے
میزان: نور ایمان
موضوع: بچوں کے لیے صحت مند روٹین

23/11/2024

پروگرام: نیلم کنارے
میزان: ماریہ ہارون
موضوع: وادی کشمیر میں سیاحت

Address

Domail Sundgali
Muzaffarabad
13100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when SUNO FM Kashmir posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to SUNO FM Kashmir:

Videos

Share

Category


Other Radio Stations in Muzaffarabad

Show All