Kohsartv

Kohsartv The page for a web channel. Update news and videos are here on the page.

بےنظیر بھٹو قتل کیس کی اپیلیں ساڑھے 5 سال بعد سماعت کیلیے مقرر راولپنڈی(کوہسار نیوز) سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس...
08/02/2023

بےنظیر بھٹو قتل کیس کی اپیلیں ساڑھے 5 سال بعد سماعت کیلیے مقرر
راولپنڈی(کوہسار نیوز) سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس کی اپیلیں ساڑھے 5 سال بعد سماعت کے لیے مقرر کر دی گئیں۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے خصوصی ڈویژن بینچ تشکیل دے دیا جس میں جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس مرزا وقاص رؤف شامل ہیں۔خصوصی بینچ کل 9 فروری جمعرات کو اس کیس سے متعلق 8 اپیلوں کی سماعت کرے گا۔آصف زرداری، بری پانچوں ملزمان، مرحوم جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف اور سزا یافتہ پولیس افسران کو نوٹس جاری کر دیے گئے۔ پرویز مشرف کی وفات کے بعد ان کے خلاف اپیل خارج ہونے کا امکان ہے۔پرویز مشرف اس کیس میں اشتہاری ہیں اور ان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری ہیں۔مقدمے کے تین ملزمان اعتزاز، شیر زمان اور حسنین رہا ہیں جوکہ خود پیش ہوں گے جبکہ ایک بری ملزم عبدالرشید تاحال اڈیالہ جیل میں قید ہے اور پانچواں ملزم رفاقت لاپتہ ہے۔دونوں پولیس افسران سعود عزیز اور خرم شہزاد ضمانت پر ہیں۔ دونوں کو 17، 17 سال قید اور 10، 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا ہوئی۔

ترکیہ اور شام میں زلزلہ؛ اموات کی تعداد8 ہزار سے متجاوز، وبائی امراض پھوٹنے کا خدشہ انقرہ(کوہسار نیوز) ترکی اور شام میں ...
08/02/2023

ترکیہ اور شام میں زلزلہ؛ اموات کی تعداد8 ہزار سے متجاوز، وبائی امراض پھوٹنے کا خدشہ
انقرہ(کوہسار نیوز) ترکی اور شام میں قیامت خیز زلزلے سے اموات کی تعداد 8 ہزار300 ہوگئی ہےغیرملکی میڈیا کے مطابق ترکی اور شام میں زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہزارسے زائد ہوگئی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق متاثرین کی تعداد 23 لاکھ سے زائد ہوسکتی ہے۔ متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھوٹنے کا خدشہ ہےزلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ سیکڑوں افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ سخت سردی میں لوگ کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہیں۔ زلزلے سے متعدد علاقے مٹی کا ڈھیر بن چکے ہیں۔ سڑکیں اور مواصلات کا نظام تباہ ہونے سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ حکام نے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

پی ٹی آئی کے 43 ارکان قومی اسمبلی  کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم معطل لاہور(کوہسار نیوز) عدالت عالیہ نے تحریک انصاف کے 43 ا...
08/02/2023

پی ٹی آئی کے 43 ارکان قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم معطل
لاہور(کوہسار نیوز) عدالت عالیہ نے تحریک انصاف کے 43 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرنے کا حکم معطل کردیا۔ریاض فتیانہ سمیت پی ٹی آئی کے 43 ارکان اسمبلی نے استعفے منظوری کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے درخواست کی سماعت کرتے ہوئے 43 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرنے کا حکم معطل کردیا۔درخواست گزاروں کی جانب سے اسپیکر کے 22 جنوری اور الیکشن کمیشن کے 25 جنوری کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ ارکان اسمبلی نے استعفے منظور ہونے سے قبل ہی واپس لے لیے تھے۔ استعفے واپس لینے کے بعد اسپیکر کے پاس اختیار نہیں کہ وہ استعفے منظور کریں۔ ارکان اسمبلی کے استعفے منظور کرنا خلاف قانون اور بدنیتی پر مبنی ہے۔پی ٹی آئی ارکان اسمبلی نے درخواست میں مزید کہا کہ استعفے عدالت عظمی کے طے کردہ قوانین کے برعکس منظور کیے گیے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کےلیے استعفے منظور کیے ۔استعفے منظور کرنے سے پہلے اسپیکر نے ارکان کو بلا کر موقف نہیں پوچھا۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے استعفے منظور کرنے کا اقدام کالعدم قرار دے اور ساتھ ہی عدالت اسپیکر اور الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کو بھی کالعدم قرار دے۔لاہور ہائی کورٹ میں سماعت کے موقع پر ریاض فتیانہ سمیت سابق 43 ارکان قومی اسمبلی کی طرف سے بیرسٹر علی ظفر پیش ہوئے۔ قبل ازیں ارکان اسمبلی کے استعفے منظور کرنے کے بارے میں اسپیکر کے 22 جنوری اور الیکشن کمیشن کے 25 جنوری کے نوٹیفکیشن چیلنج کیا گیا تھا۔درخواست گزاروں کے وکیل کے مطابق 43 اراکین نے 23 جنوری کو اسپیکر کو استعفے واپس لینے کی چٹھی لکھی تھی۔ ا سپیکر نے استعفے منظور کرنے سے پہلے آئین کے تحت انکوائری نہیں کی۔ درخواست گزار کبھی اسپیکر کے پاس پیش نہیں ہوئے۔ اراکین کو سنے بغیر اسپیکر استعفے منظور نہیں کر سکتے۔ لہٰذا عدالت اسپیکر اور الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دے۔

لکی مروت؛ مشترکہ آپریشن میں 12 دہشت گرد ہلاکلکی مروت(کوہسار نیوز) سیکیورٹی فورسز اور پولیس کے مشترکہ آپریشن میں 12 دہشت ...
08/02/2023

لکی مروت؛ مشترکہ آپریشن میں 12 دہشت گرد ہلاک
لکی مروت(کوہسار نیوز) سیکیورٹی فورسز اور پولیس کے مشترکہ آپریشن میں 12 دہشت گرد ہلاک ہو گئےضلع لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کیا اور مقابلے میں 12 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا اور پولیس پر حملوں میں ملوث اظہر الدین گروپ کا خاتمہ کردیا گیا۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ دہشتگرد گروپ لکی مروت سے ٹانک کی جانب جا رہا تھا، اس گروپ نے 16 دسمبر 2022 کو موبائل پر حملہ کر کے 6 اہلکاروں کو شہید کیا، اسی گروپ نے 20 اگست 2022 کو لکی مروت شہر میں اے ایس آئی کو شہید کیا تھا

شیخ رشید کے خلاف موچکو اور لسبیلہ میں درج مقدمات معطل اسلام آباد(کوہسار نیوز) ہائی کورٹ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ ...
06/02/2023

شیخ رشید کے خلاف موچکو اور لسبیلہ میں درج مقدمات معطل
اسلام آباد(کوہسار نیوز) ہائی کورٹ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کے خلاف موچکو اور لسبیلہ میں درج مقدمات معطل کردیے۔شیخ رشید کی جانب سے کراچی منتقلی روکنے اور پولیس کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کی، جس میں وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ عدالت نے تھانہ آبپارہ کے طلبی سمن پر مزید کارروائی سے روکا تھا جب کہ پولیس نے اسی درخواست پر مقدمے کا اندراج کیا اور گرفتاری کی۔وکیل نے دلائل دیتے ہوئے مزید کہا کہ شیخ رشید کے خلاف ایک اور ایف آئی آر موچکو کراچی میں درج کی گئی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ بیان دینے کی جگہ پولی کلینک اسپتال ہے تو کراچی میں مقدمہ کیسے درج ہوگیا؟۔ عدالت نے موچکو (کراچی) اور لسبیلہ (بلوچستان) میں شیخ رشید کے خلاف درج مقدمات پر پولیس کو کارروائی سے روک دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے مو چکو اور لسبیلہ میں شیخ رشید پر درج ایف آئی آرز معطل کرتے ہوئے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس جاری کردیے۔ عدالت نے بار کونسلز کو بھی اس حوالے سے نوٹسز جاری کردیے۔دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیے کہ ایک ہی وقوعہ پر مختلف شہروں میں ایف آئی آر کیسے ہوسکتی ہیں ؟۔ وکیل نے بتایا کہ تیسرا مقدمہ مری میں درج کیا گیا ، جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ ان تینوں مقدمات میں گرفتاری ہوچکی ہے ؟، وکیل نے بتایا کہ صرف ایک مقدمے میں گرفتاری ہوئی ہے۔جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیے کہ قانون تو یہ کہتا ہے جب ایک مقدمے میں گرفتاری ہو تو باقی میں بھی ہوجاتی ہے۔ وکیل نے عدالت میں کہا کہ شیخ رشید کو نامعلوم جگہ پر کرسی سے باندھ کر 6 گھنٹے تک رکھا گیا۔ اس دوران سیاسی سوالات کیے گئے اور تشدد بھی کیا گیا۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ مجھے نہیں سمجھ آرہی کہ یہ سلسلہ رُکے گا کہاں۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ آپ نے سیکرٹری انفارمیشن اور ایم ڈی پی ٹی وی کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات درج کردیے تھے۔ اب وہی کچھ آپ کے خلاف ہورہا ہے۔ ذرا سوچیں اگر خاتون سیکرٹری انفارمیشن کو بڈھ بیر پولیس گرفتار کرکے لے جاتی تو کیا ہوتا ؟۔دریں اثنا تھانہ مری پولیس کی انویسٹی گیشن ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔ پولیس ٹیم عدالتی احکامات کے ساتھ اڈیالہ جیل پہنچی۔ذرائع کے مطابق مری پولیس کی ٹیم نے شیخ رشید احمد کو شامل تفتیش کیا۔ مری پولیس نے شیخ رشید سے پولیس سے مزاحمت کے بارے میں سوال جواب کیے اور دیگر سوالات پوچھے۔

انتخابات 90 دن سے آگے گئے تو جیل بھرو تحریک شروع کردیں گے، عمران خاناسلام آباد(کوہسار نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان...
06/02/2023

انتخابات 90 دن سے آگے گئے تو جیل بھرو تحریک شروع کردیں گے، عمران خان
اسلام آباد(کوہسار نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ انتخابات 90 دن سے آگے گئے تو جیل بھرو تحریک شروع ہوگی، اس تحریک سے پاکستان کو حقیقی جمہوریت ملے گی اپنے ویڈیو خطاب کے دوران انہوں نے جیل بھرو تحریک کے لیے رضا کاروں سے نام مانگ لیے۔ انہوں نے کہا کہ عوام جیل بھرو تحریک کے لیے رضاکارانہ طور پر سامنے آئیں۔عمران خان نے کہا کہ یہ سیاست نہیں بلکہ حقیقی آزادی یعنی حقیقی جمہوریت کی جنگ ہے، الیکشن 90 روز سے آگے گئے تو آرٹیکل 6 لگے گا، ہم نے واضح پیغام دیا تھا کہ ان سے معیشت نہیں سنبھالی جائے گی۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ آج صورتحال سب کے سامنے ہے ملکی معیشت کی کیا حالت ہے، ہمارے سامنے 2 راستے تھے ایک تشدد اور پتھراؤ اور دوسرا جیل بھرو تحریک۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں ہر ملک ایک قانون یعنی آئین کے تحت چلتے ہیں لیکن جب یہ حکومت آئی ہے آئین اور قانون کی دھجیاں اڑا دی ہیں، عدالتوں کے احکامات پولیس سنتی ہے اور نہ ہی ریاست توجہ دیتی ہے

لاہور ہائیکورٹ نے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کو غیرقانونی قرار دے دیالاہور(کوہسار نیوز)لاہور ہائی کورٹ نے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز...
06/02/2023

لاہور ہائیکورٹ نے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کو غیرقانونی قرار دے دیا
لاہور(کوہسار نیوز)لاہور ہائی کورٹ نے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی وصولی کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے گھریلو صارفین کو پانچ سو یونٹس تک سسبڈی دینے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائی کورٹ نے عوام کے حق میں بڑا فیصلہ دیتے ہوئے بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کو غیر قانونی قرار دے دیا۔عدالت نے گھریلو صارفین کو پانچ سو یونٹس تک سسبڈی دینے کا حکم دے دیا اور وفاقی حکومت کو متبادل ذرائع سے بجلی پیدا کرنے کی ہدایت کردی اور کہا کہ صارفین کو بلاتعطل بجلی فراہم کی جائے۔فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز وصول کرنے کے حکومتی اقدام کو مختلف شہریوں کی جانب سے ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔ عدالت نے وکلاء کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا جسے جسٹس علی باقر نجفی نے اظہر صدیق سمیت دیگر شہریوں کی درخواستوں پر آج سنایا ہےعدالت میں فیصلے میں آج تمام درخواستوں کو نمٹا دیا۔

ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلہ،1600 سے زائد افراد جاں بحقترکیہ(کوہسار نیوز) تباہ کن 7.9 شدت کے زلزلے سے  شام اور ترکیہ ...
06/02/2023

ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلہ،1600 سے زائد افراد جاں بحق
ترکیہ(کوہسار نیوز) تباہ کن 7.9 شدت کے زلزلے سے شام اور ترکیہ میں 1600 سے زائد افراد جاں بحق اور ہزاروں زخمی ہوگئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق متاثرہ علاقوں میں زلزلے کے بعد۔ آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے۔ زلزلے سے اب تک کی اطلاعات کے مطابق شام میں 535 اور ترکیہ میں 1100 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ حکام نے زلزلے سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت ریکڑ اسکیل پر 7.9 اورگہرائی 17.9 تھی۔ زلزلے کا مرکز ترکیہ کے جنوب مشرقی صوبے غازیان کے نردوی کے قریب تھا۔زلزلے کے شدید جھٹکے اردن، شام ، قبرص اور یونان میں بھی محسوس کیے گئے۔ زلزلے سے ترکی اور شام سمیت دیگر ممالک میں متعدد عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ سیکڑوں افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں۔حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں اور ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کا کام جاری ہے۔ زلزلے سے سڑکیں تباہ ہونے اور بارش کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ میں زلزلے سے ہونے والے جانی نقصان پر ترکیہ کی حکومت اور عوام سے اظہار تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل کی گھڑی میں برادر ملک ترکیہ اور ترک عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پاکستان ترکیہ کی ہرممکن مدد کرے گا۔

ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلہ، 500 سے زائد افراد ہلاکترکیہ(کوہسار نیوز) تباہ کن 7.9 شدت کے زلزلے سے  شام اور ترکیہ میں...
06/02/2023

ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلہ، 500 سے زائد افراد ہلاک
ترکیہ(کوہسار نیوز) تباہ کن 7.9 شدت کے زلزلے سے شام اور ترکیہ میں 500 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئےغیرملکی میڈیا کے مطابق متاثرہ علاقوں میں زلزلے کے بعد۔ آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے۔ زلزلے سے اب تک کی اطلاعات کے مطابق شام میں 230 اور ترکی میں 200 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ حکام نے زلزلے سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت ریکڑ اسکیل پر 7.9 اورگہرائی 17.9 تھی۔ زلزلے کا مرکز ترکیہ کے جنوب مشرقی صوبے غازیان کے نردوی کے قریب تھا۔زلزلے کے شدید جھٹکے اردن، شام ، قبرص اور یونان میں بھی محسوس کیے گئے۔ زلزلے سے ترکی اور شام سمیت دیگر ممالک میں متعدد عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ سیکڑوں افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں۔حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں اور ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کا کام جاری ہے۔ زلزلے سے سڑکیں تباہ ہونے اور بارش کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ میں زلزلے سے ہونے والے جانی نقصان پر ترکیہ کی حکومت اور عوام سے اظہار تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل کی گھڑی میں برادر ملک ترکیہ اور ترک عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پاکستان ترکیہ کی ہرممکن مدد کرے گا۔

اسامہ ستی قتل کیس؛ 2 ملزمان کو سزائے موت، 3 کو عمر قید کی سزا اسلام آباد(کوہسار نیوز) اسامہ ستی قتل کیس میں عدالت نے 2 م...
06/02/2023

اسامہ ستی قتل کیس؛ 2 ملزمان کو سزائے موت، 3 کو عمر قید کی سزا
اسلام آباد(کوہسار نیوز) اسامہ ستی قتل کیس میں عدالت نے 2 ملزمان کو سزائے موت اور 3 کو عمر قید کی سزا سنادیڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کی ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری نے کیس کے سلسلے میں محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا، جس کے مطابق عدالت نے 2 ملزمان کو سزائے موت کا حکم دیتے ہوئے دونوں کو ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔ عدالت نے 3 دیگر ملزمان کو عمر قید کی سزا سنادی۔قبل ازیں عدالت نے 31 جنوری کو ٹرائل مکمل ہونے پر کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔واضح رہے کہ اسامہ ستی کیس کا ٹرائل 2 سال اور ایک ماہ جاری رہا، جس میں افتخار احمد، محمد مصطفی، سعیداحمد، شکیل احمد اور مدثر مختار نامزد ملزمان تھے۔ 22 سالہ نوجوان اسامہ ستی کو جنوری 2021 کو سرینگر ہائی وے پر رات ڈیڑھ بجے قتل کردیاگیاتھا۔کیس میں نامزد ملزمان انسداد دہشت گردی پولیس کے اہل کار ہیں جب کہ سابق سیکرٹری ہائیکورٹ بار راجا فیصل یونس اسامہ ستی کیس میں مدعی کے وکیل ہیں۔عدالت نے کیس کے ملزمان میں سے افتخار اور محمد مصطفی کو سزائے موت کا حکم سنایا ہے جب کہ تین دیگر ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

ڈالر مزید مہنگا،ملکی زرمبادلہ کے ذخائر دس سال کی کم ترین سطح پر آگئےاسلام آباد(کوہسار نیوز) بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے ...
02/02/2023

ڈالر مزید مہنگا،ملکی زرمبادلہ کے ذخائر دس سال کی کم ترین سطح پر آگئے
اسلام آباد(کوہسار نیوز) بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے سبب ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 59 کروڑ ڈالر کمی سے 3 ارب 8 کروڑ ڈالر کی 10 سال کی کم ترین سطح پر آگئے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید 59 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر 3 ارب 8 کروڑ 62 لاکھ ڈالر کی کم ترین سطح پر آگئے۔ملک کے مجموعی ذخائر کی مالیت اس وقت 8 ارب 74 کروڑ 17 لاکھ ڈالرز ہے، کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 65 کروڑ 55 لاکھ ڈالرز موجود ہیں، مرکزی بینک نے گزشتہ ہفتہ بیرونی قرضوں کی مد میں 59 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز کی بھاری ادائیگیاں کیں۔

وزیراعظم نے آل پارٹی کانفرنس طلب کرلی، عمران خان کو بھی دعوتاسلام آباد(کوہسار نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے اہم قومی چیلن...
02/02/2023

وزیراعظم نے آل پارٹی کانفرنس طلب کرلی، عمران خان کو بھی دعوت
اسلام آباد(کوہسار نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے اہم قومی چیلنجز پر تمام قومی سیاسی قائدین کو ایک میز پر بٹھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے 7 فروری کو ‘آل پارٹی کانفرنس’ (اے پی سی) طلب کرلی۔تفصیلات کے مطابق اے پی سی اسلام آباد میں ہوگی اور اس سلسلے میں تمام قومی سیاسی قائدین کو اے پی سی میں شرکت کی باضابطہ دعوت دے دی گئی۔ اس حوالے سے بتایا گیا کہ شہباز شریف نے پی ٹی آئی چئیرمن عمران خان کو بھی اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی ہے۔وفاقی وزیر سردار ایاز صادق کے سابق اسپیکر قومی اسمبلی، پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر اور سابق وزیردفاع پرویز خٹک سے رابطے کیے گئے اور ایاز صادق نے اسد قیصر اور پرویز خٹک کو وزیراعظم کی جانب سے عمران خان کو اے پی سی میں شرکت کی دعوت پہنچائی۔وزیراعظم نے کل پشاور میں ہونے والی ایپیکس کمیٹی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کے دو نمائندوں کو بھی شرکت کی دعوت دے دی، سردار ایاز صادق نے پی ٹی آئی راہنماؤں کو اپنی جماعت کے نامزد نمائندوں کے ناموں سے آگاہ کرنے کی درخواست کی گورنر ہاؤس میں ایپیکس کمیٹی کے اجلاس میں تمام سٹیک ہولڈرز، پولیس، رینجرز اور حساس اداروں کے اعلی افسران شریک ہوں گے، اجلاس میں 30 جنوری کو پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے پر غور ہوگا۔

ممنوعہ فنڈنگ ،پی ٹی آئی کی درخواست مسترد اسلام آباد(کوہسار نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پی ٹی آ...
02/02/2023

ممنوعہ فنڈنگ ،پی ٹی آئی کی درخواست مسترد
اسلام آباد(کوہسار نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ درست قرار دے دی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالتی بینچ میں چیف جسٹس ہائی کورٹ عامر فاروق، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار شامل ہیںعدالت نے تحریک انصاف کی درخواست مسترد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ درست قرار دے دی اور الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا عمل بھی درست قرار دیا گیا ہےواضح رہے کہ پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ چیلنج کر رکھی تھی جس کے خلاف یہ فیصلہ آیا ہے۔ممنوعہ فنڈنگ کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے 26 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے یہ فیصلہ تحریر کیا ہے جس کے مطابق پی ٹی آئی کی درخواست قبل از وقت ہونے پر خارج کی گئی۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کو ابھی عارضی فائنڈنگ پر شوکاز جاری کیا گیا ہے، شوکاز کے جواب میں پی ٹی آئی اپنا موقف الیکشن کمیشن کے سامنے پیش کرسکتی ہے، پی ٹی آئی شوکاز کے جواب میں اپنے موقف سے حقائق درست کروا سکتی ہے، الیکشن کمیشن کا فرض ہے وہ شوکاز کے جواب میں حقائق کو زیر غور لائے، الیکشن کمیشن پہلی فائنڈنگ ہی دوبارہ لاگو کرنے کی دلچسپی کے بغیر معاملہ دیکھےفیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کا حتمی فیصلہ ابھی آنا باقی ہے، حتمی فیصلے سے رنجیدہ ہونے پر پی ٹی آئی آئینی عدالت سے دوبارہ رجوع کر سکتی ہے، عدالت سمجھتی ہے الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت پی ٹی آئی اور چیئرمین پی ٹی آئی کے حقوق کی خلاف ورزی نہیں کرے گی، آئین اور قانون میں حقوق کے تحفظ کی ضمانت دی گئی ہےتفصیلی فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر شوکاز نوٹس سے متعلق کارروائی کے اختتام پر پی ٹی آئی فیصلے سے متاثر ہو تو عدالت سے رجوع کر سکتی ہے، عدالت سمجھتی ہے کہ یہ درخواست قبل از وقت ہے۔

شیخ رشید دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےراولپنڈی(کوہسار نیوز) پولیس نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو گرفت...
02/02/2023

شیخ رشید دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
راولپنڈی(کوہسار نیوز) پولیس نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو گرفتار کرلیا، انہیں عدالت میں پیش کیا گیا جہاں جج نے شیخ رشید کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ اسلام آباد پولیس نے رات گئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو راولپنڈی بحریہ ٹاؤن میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کرکے میڈیکل چیک اپ کے بعد تھانہ سیکریٹریٹ منتقل کردیا، ان کے خلاف تھانہ آبپارہ اسلام آباد میں مقدمہ درج ہے۔ مقدمہ پیپلز پارٹی راولپنڈی کے نائب صدر راجہ عنایت کی مدعیت میں درج کیا گیا۔شیخ رشید کے خلاف درج ایف آئی آر کے متن میں مدعی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جو بھی عمران خان کو مروانا چاہتا ہےاس سلسلے میں تمام معلومات موجود ہیں اور وہ بتانے کے لیے تیار ہے، شیخ رشید نے تمام بیان تیار کردہ سازش کے تحت دیا، وہ سابق صدر کو بدنام کرنا چاہتا ہے، ایسا کرکے شیخ رشید احمد آصف علی زرداری اور ان کے خاندان کے لئے مستقل خطرہ پیدا کرنا چاہتا ہےمزید یہ کہ شیخ رشید من گھڑت اور بے بنیاد سازش کا ذکر کرکے پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کے مابین تصادم و دشمنی کرانا چاہتا ہے تاکہ ملک کا امن خراب ہو، الزام لگانے والا سازش کا حصہ ہے جس کو عمران خان کے قتل کی سازش علم ہے لہٰذا شیخ رشید احمد سے معلومات لے کر سازش کو ناکام بنایا جائے اور دفعہ 150۔151 کا اختیار استمال کرکے تمام کردار گرفتار کیے جائیں، ملک میں پھیلتی بے چینی و بدامنی کو روکا جائےپولیس کے مطابق مقدمہ کی درخواست 30 جنوری کو موصول ہوئی، شیخ رشید کے خلاف درخواست ملنے پر رپورٹ درج کرکے انکوائری 196بی کے تحت انکوائری کی گئی، شیخ رشید احمد نے کوئی موقف نہیں دیا جس پر 120 بی 153 اے اور 506 ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیاپولیس نے شیخ رشید کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیش کردیا جہاں جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے شیخ رشید کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے آٹھ روزہ ریمانڈ کی درخواست کی تھی تاہم جج نے دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا۔کمرہ عدالت میں سماعت شروع ہونے سے قبل صحافیوں نے شیخ رشید سے سوال کیا کہ کیا رات کو راولپنڈی پولیس بھی موجود تھی ؟ جس پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نہیں! راولپنڈی پولیس کا کوئی بندہ ساتھ موجود نہیں تھا، رات کو اسلام آباد پولیس اور بغیر وردی کے کچھ لوگ آئے، میرے پاس تمام وڈیوز موجود ہیں شیخ رشید کے بھتیجے شیخ شاکر شفیق کی جانب سے توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔ رجسٹرار آفس نے کاز لسٹ جاری کردی جس کے مطابق جسٹس طارق محمود جہانگیری کل سماعت کریں گےاسلام آباد پولیس کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ عدالت نے گزشتہ روز شیخ رشید کو پولیس طلبی کا نوٹس معطل کیا، عدالتی حکم کے باوجود شیخ رشید کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، شیخ رشید کی رات گئے گرفتاری بھی کر لی گئی، ایس ایچ او تھانہ آبپارہ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کریں۔

22/10/2021

کالعدم ٹی پی ایل لانگ مارچ،اسلام آباد کو سیل کر دیا گیا،ٹریفک پلان جاری
راولپنڈی،اسلام آباد(کوہسار نیوز)کالعدم ٹی ایل پی کے اسلا م آباد کی طرف لانگ مارچ کے معاملہ پر حکومت کی جانب سے حفاظتی اقدامات سخت کر دیے گیے ہیں اور اسلام آباد کے داخلہ راستوں کو سیل کر دیا گیا ہےراولپنڈی ٹریفک پولیس نے متبادل ٹریفک پلان جاری کر دیا ہےجس کے مطابق مری روڈ کو مریڑ چوک سے فیض آباد تک دونوں سائیڈوں پر کنٹینر لگا کرمکمل طور پر بند کر دیا گیامری روڈ پر کسی طرف سے بھی ٹریفک داخل نہ ہو سکے گی۔نائتھ ایونیو سے راولپنڈی کی طرف آنے والی ٹریفک متبادل روڈ کا استعمال کرے گی اور اسے آءی جے پی روڈ کی طرف ڈائیورٹ کیا جائے گا۔جہاں سے اسلام میں داخلہ ممکن ہو گا۔اولڈ ائیر پورٹ روڈ اور مال روڈ تمام ٹریفک کے لیے کھلی ہیں۔ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ہائی کورٹ چوک، کچہری اور مال روڈ پر ٹریفک پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔شہری پریشانی سے بچنے کے لیے اسلام آباد کی طرف غیر ضروری صفر سے گریز کریں۔

کرونا سے 24 گھنٹوں میں16 اموات، 567 نئے کیسز رپورٹاسلام آباد(کوہسار نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس  سے  24 گھنٹوں کے دو...
22/10/2021

کرونا سے 24 گھنٹوں میں16 اموات، 567 نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد(کوہسار نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید16افراد انتقال کرگئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 39ہزار 200ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 567افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔گزشتہ روز اس وبا نے مزید 16افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح 1.44 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 1704 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

روہنگیا مہاجر کیمپ میں مدرسے پر حملے میں 7 افراد جاں بحقکاکس بازار(کوہسار نیوز) بنگلہ دیش میں روہنگیا مہاجرین کے کیمپ می...
22/10/2021

روہنگیا مہاجر کیمپ میں مدرسے پر حملے میں 7 افراد جاں بحق
کاکس بازار(کوہسار نیوز) بنگلہ دیش میں روہنگیا مہاجرین کے کیمپ میں واقع مدرسے پر حملے میں 7 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس نے بتایا کہ بنگلہ دیش اور میانمار کی سرحد پر واقع کیمپ میں جمعے کے روز مسلح افراد نے ایک مدرسے میں فائرنگ کردی اور چاقوؤں سے بھی لوگوں کو نشانہ بنایا۔لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ بعض زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے جس کی وجہ سے جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ پولیس نے حملہ آوروں کی گرفتاری کےلیے قانونی کارروائی شروع کردی ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔پولیس کے مطابق تین ہفتے قبل مہاجر کیمپ میں ایک روہنگیا کمیونٹی رہنما کو اس کے دفتر کے باہر قتل کردیا گیا تھا جس کے بعد سے وہاں شدید کشیدگی پائی جاتی ہے۔ نامعلوم مسلح افراد نے 29 ستمبر کو بنگلہ دیش کے کاکس بازار میں مہاجر کیمپ میں محب اللہ کو گولی مار دی تھی۔ اس حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی تھی۔

22/10/2021

پودوں کو ظاہری شکل سے شناخت کرنے والا نیا نظام
شکاگو(کوہسار نیوز) عموماً ایک ہی نوع کی دو مختلف آبادیوں سے تعلق رکھنے والے پودے اتنے یکساں ہوتے ہیں کہ ان کی شناخت کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ لازمی ہوجاتا ہے۔ لیکن اب ایک اب ایک دستی آلے سے یہ کام فوری طور پر آسان اور کم وقت میں کیا جاسکتا ہے۔اس کے لیے شکاگو فیلڈ میوزیم کے سائنسداں ڈوسن وائٹ کی سربراہی میں ان کی ٹیم نے یونیورسٹی آف مین کے لانس اسٹاسنسکی نے جینیاتی طور پرمختلف ’ڈریاس‘ نامی سدا بہار پیڑ کی دو الگ الگ آبادیوں کا جائزہ لیا۔ اس کے لیے ایک لمبا عمل کرنا پڑا۔ یعنی پہلے دومختلف مقامات سے پودوں کے نمونے جمع کئے گئے اور ہر ایک کو تجربہ گاہ میں ڈی این اے مطالعے سے گزارا گیا تو اس عمل میں ہفتے لگ گئے۔اس کے علاوہ ڈی این اے آزمائش سے گزارے گئے تمام پودوں کو ایک دستی آلے سے بھی دیکھا گیا جسے ’اسپیکٹروریڈیومیٹر‘ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ آلہ پتوں پر روشنی پھینکتا ہے اور وہاں سے لوٹنے والی روشنی کی طولِ موج (ویولینتھ) کا جائزہ لیتا ہے۔ ماہرین حیران رہ گئے کہ مشین نے فوری طور پر الگ الگ طور پر شناخت کرلیا۔

لاہور؛ فیکٹری میں بوائلر دھماکے سے پھٹنے سے 2 راہ گیر جاں بحقلاہور(کوہسار نیوز) اقبال ٹاؤن کی ایک فیکٹری میں بوائلر دھما...
22/10/2021

لاہور؛ فیکٹری میں بوائلر دھماکے سے پھٹنے سے 2 راہ گیر جاں بحق
لاہور(کوہسار نیوز) اقبال ٹاؤن کی ایک فیکٹری میں بوائلر دھماکے سے پھٹنے سے 2 راہ گیر جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔لاہور میں اقبال ٹاؤن کے علاقے ملتان روڈ اعوان ٹاؤن میں گزشتہ صبح مشروب ساز فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے خوفناک دھماکا ہوا جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی، آگ کے شعلے دور دور تک دکھائی دیے جب کہ 2 راہ گیر جھلس کرجاں بحق ہوگئے۔دھماکے میں قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، ہر طرف دھویں کے بادل پھیل گئے، لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے، ریسکیو ٹیموں نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایارسیکیو ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل سوار 33 سالہ اسماعیل موقع پر جاں بحق جبکہ 55 سالہ یاسین زخمی ہوا جو بعد ازاں اسپتال میں دم توڑ گیا۔

پاک فوج علاقائی سالمیت اور ملکی خودمختاری کا دفاع کرنے کیلیے تیار، آرمی چیفاسلام آباد(کوہسار نیوز) آرمی چیف جنرل قمر ...
22/10/2021

پاک فوج علاقائی سالمیت اور ملکی خودمختاری کا دفاع کرنے کیلیے تیار، آرمی چیف
اسلام آباد(کوہسار نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہاولپور کا دورہ کیااورفوجی دستوں کی تربیتی سرگرمیوں اور جنگی مشقوں کا معائنہ کیا جب کہ انہوں نے واضح کیا کہ پاک فوج علاقائی سا لمیت اور پاکستان کی خودمختاری کادفاع کرنے کیلیے تیار ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے عصرانی اور خیرپورٹامیوالی میں فوجی دستوں کی تربیتی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا، انھوں نے خیرپور ٹامیوالی کی فیلڈ رینج پر مختلف ہتھیاروں کی فائرنگ دیکھی اور میکانئزڈ دستوں کی جارحانہ جنگی مشقوں کا معائنہ کیا، آرمی چیف نے جوانوں کی تربیت کے اعلی معیار اور آپریشنل تیاریوں کو سراہا۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج علاقائی سا لمیت اور پاکستان کی خودمختاری کا دفاع کرنے کے لیے تیار ہے،دشمن کے مذموم عزائم کو شکست دینے اور خطرات سے نمٹنے کیلئے حقیقت پسندانہ تربیت ضروری ہے،اس سے قبل بہاولپور پہنچنے پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیاء نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

وسائل سے استفادہ، کارپوریٹ فارمنگ کو فروغ دیا جائے، وزیراعظماسلام آباد(کوہسار نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوام...
22/10/2021

وسائل سے استفادہ، کارپوریٹ فارمنگ کو فروغ دیا جائے، وزیراعظم
اسلام آباد(کوہسار نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوام کی سماجی و اقتصادی ترقی کیلیے وسیع قدرتی وسائل سے استفادہ کی ضرورت ہے جب کہ کارپوریٹ فارمنگ کو فروغ دینے کیلیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔گزشتہ روز خیبر پختونخوا کیلیے مربوط زراعت اور ترقیاتی منصوبوں بالخصوص چشمہ رائٹ بینک کینال سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ چشمہ رائٹ بینک کینال کے لفٹ کم گریویٹی پروجیکٹ کی تعمیر جنوبی خیبر پختونخوا میں ایک وسیع علاقے کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے ایک حقیقی گیم چینجر ثابت ہوگی، تکمیل کے بعد یہ منصوبہ خیبر پختونخوا میں تقریباً 3 لاکھ ایکڑ بنجر زمین کو سیراب کرے گا۔خیبرپختونخوا میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں زیتون کی کاشت سے ملک خوردنی تیل میں خودکفیل ہوگا، وزیراعظم نے کہا خیبر پختونخوا میں سیاحت کے فروغ کیلئے جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے۔اجلاس میں صوبے کی سیاسی صورتحال، آئندہ بلدیاتی انتخابات اور پارٹی امور پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم کی زیرِ صدارت ملک میں فحش ویب سائٹس کو بلاک کرنے سے متعلق اجلاس بھی ہوا ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا جدید ٹیکنالوجی کے دور میں نسلِ نو کی کردار سازی بہت اہم ہے۔ جدید ٹیکنالوجی کے آلات اور 3G/4G انٹرنیٹ کے پھیلاؤ نے لوگوں کی ہر قسم کے مواد تک رسائی ممکن بنا دی ہے۔ہمیں اپنے نوجوانوں بالخصوص بچوں کو آن لائن دستیاب غیر اخلاقی مواد سے بچانے کی ضرورت ہے۔وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ آن لائن مواد کی موثر گیٹ کیپنگ کو یقینی بنائیں تاکہ معصوم دماغوں کو آن لائن غیر اخلاقی اور فحش مواد کے اثر سے بچایا جا سکے۔وزیراعظم سے ترک فلم پروڈیوسر ایمرے کونککی قیادت میں وفد اور وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے الگ الگ ملاقات کی ۔فلمی وفد سے ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کہا نوجوان نسل کو اسلامی تاریخ کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کیلئے جدید ذرائع ابلاغ کو بروئے کار لانا ہوگا اور روایتی موضوعات سے ہٹ کر تاریخی کہانیوں پر مبنی ڈرامے اور فلمیں بنانا ہونگی۔وزیرِ داخلہ شیخ رشید سے ملاقات میں امن و امان،سیاسی اور افغان صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔وزیراعظم عمران خان تین روزہ دورے پر کل ہفتہ کے روز سعودی عرب روانہ ہوں گے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمرہ کی ادائیگی اور روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری دیں گے۔وہ سعودی قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے، جب کہ گرین انیشیٹیو کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔

ایشیائی بینک پاکستان کو 60 کروڑ ڈالردے گا، عمر ایوباسلام آباد(کوہسار نیوز) وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور عمر ایوب کا کہن...
22/10/2021

ایشیائی بینک پاکستان کو 60 کروڑ ڈالردے گا، عمر ایوب
اسلام آباد(کوہسار نیوز) وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور عمر ایوب کا کہنا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 60 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا۔وزارت اقتصادی امور کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے وفاقی وزیر اقتصادی امور عمر ایوب سے ملاقات کی ہےوفاقی وزیر برائے اقتصادی امور نے کہا ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کو فراہم کی جانے والی60 کروڑ ڈالر کی رقم سے پاکستان میں سماجی شعبے کا تحفظ بہتر ہوسکے گا، اس رقم کا مقصد احساس پروگرام کو مزید بہتر بنانا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ انسداد کورونا کے لیے بینک کے تعاون کے شکر گزار ہیں ،پاکستان میں ویکسین کی مہم بہترین انداز سے جاری ہے، عمر ایوب نے مزید کہا کہ پاکستان میں سڑکوں اور ڈیجیٹل رابطوں کی سہولیات بہتر کی جا رہی ہیں۔

22/10/2021

خوبرو چینی انفلوئنسر لائیو اسٹریم میں کیڑے مار دوا پینے سے ہلاک
بیجنگ(کوہسار نیوز) چینی ویڈیو فنکارہ اور انفلوئنسر نے شائقین کے اکسانے پر لائیو اسٹریم میں کیڑے مار دوا پی لی جس سے ان کی موت واقع ہوگئی ہے25 سالہ خوبرو ژیاؤ ماؤ ماؤ ژی پہلے ہی شدید ذہنی تناؤ کی شکار تھیں اور چند روز قبل وہ چینی سوشل میڈیا ایپ ’ڈویین‘ پر موجود تھیں۔ براہِ راست نشریات کےدوران انہوں نے کہا کہ ان کے دوست جانتے ہیں کہ وہ شدید ڈپریشن کی وجہ سے دو ماہ ہسپتال میں گزار کر آئی ہیں۔واضح رہے اپنی ذہانت اور خوبصورتی کی وجہ سے وہ بہت مقبول ہوئیں تاہم صرف 38 ویڈیوز کی بنا پر ان کے مداحوں کی تعداد سات لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے۔ تاہم ان کے قریبی دوست نےبتایا کہ کسی نے انہیں کیڑے مار دوا پینے پر اکسایا جس کے بعد ان کی طبعیت بگڑ گئی ۔ انہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی جان بچانے کی بھرپور کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکیں۔ان کی موت کے بعد ویڈیو اور اسکرین شاٹس تیزی سے وائرل ہونے لگے۔ بعض مقامات پر شائقین کہتے ہیں کہ ’اسے (کیڑے مار دوا) کو جلدی پیو،جبکہ کچھ لوگوں نے وہاں سے پولیس اور امدادی کارکنوں کو مدد کے لیے فون بھی کیا۔
لو ژیاؤ کے قریبی دوست نے بتایا کہ وہ خودکشی نہیں کرنا چاہتی تھیں بلکہ کیڑے مار دوا اپنے ساتھ ویڈیو میں رکھ کر صرف اپنے پرانے محبوب کی توجہ چاہتی تھیں جو کچھ عرصے قبل منہ پھیر چکا تھا۔ تاہم خاتون کے اہلِ خانہ نے لائیو اسٹریم میں موجود ان تمام افراد پر مقدمے کا فیصلہ کیا ہے جن کے اکسانے پر خاتون نے زہر پیا اور ہلاک ہوگئیں۔اس ضمن میں وکیل سے رابطہ بھی کیا گیا ہے جس میں لائیواسٹریم کے پیغامات کو جان بوجھ کر خودکشی کی ترغیب کا مقدمہ دائر کیا گیا ہے۔ دوسری جانب لڑکی کے والدین نے کہا ہے کہ چینی آن لائن پلیٹ فارم خودکشیوں کی روک تھام میں بھی ناکام رہا ہے۔

پودوں کی چکنائی دل کی بیماریوں اور کینسر سے بچاتی ہے، تحقیقتہران(کوہسار نیوز) ایرانی ماہرین کی قیادت میں ایک عالمی تحقیق...
22/10/2021

پودوں کی چکنائی دل کی بیماریوں اور کینسر سے بچاتی ہے، تحقیق
تہران(کوہسار نیوز) ایرانی ماہرین کی قیادت میں ایک عالمی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ پودوں میں قدرتی طور پر پائی جانے والی چکنائی ’الفا لینولینک ایسڈ‘ (اے ایل اے) سے نہ صرف ہمارا دل کئی طرح کی بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے بلکہ یہ سرطان (کینسر) کے خطرے کو بھی کم کرتی ہے۔بتاتے چلیں کہ ’اے ایل اے‘ کا شمار اومیگا تھری فیٹی ایسڈز میں ہوتا ہے جو ہماری بنیادی غذائی ضروریات میں شامل ہیں۔طبّی تحقیقی جریدے ’بی ایم جے‘ میں شائع ہونے والی اس رپورٹ کے مصنفین میں ایران کے علاوہ برطانیہ، سویڈن، ناروے اور کینیڈا کے ماہرین بھی شامل ہیں۔یہ رپورٹ ایک جامع تجزیہ (میٹا اینالیسس) ہے جس میں پچھلے 32 سال کے دوران ’اے ایل اے‘ اور انسانی صحت کے حوالے سے 41 تحقیقات کا جائزہ لیا گیا ہے۔ ان تحقیقات میں مجموعی طور پر تقریباً 12 لاکھ افراد شریک ہوئے تھے۔میٹا اینالیسس سے معلوم ہوا کہ روزمرہ غذا میں اے ایل اے کی مقدار میں صرف ایک گرام اضافے سے دل کی بیماریوں کا خطرہ 5 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کے مطابق سویابین، کینولا (میٹھی سرسوں) کے تیل، اخروٹ اور السی کے بیجوں میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جس میں’اے ایل اے‘ بھی شامل ہے۔
مکئی اور سورج مکھی کے تیل میں اے ایل اے کی مقدار بہت کم جبکہ السی کے بیجوں میں سب سے زیادہ یعنی 45 سے 55 فیصد تک ہوتی ہے۔ سویابین، تلی کے تیل اور اخروٹ میں الفا لینولینک ایسڈ کی مقدار 5 سے 10 فیصد کے درمیان ہوتی ہے۔میٹا اینالیسس سے یہ بھی پتا چلا کہ ’اے ایل اے‘ کی مناسب مقدار روزانہ استعمال کرنے والوں کےلیے کینسر کا خطرہ بہت کم ہوجاتا ہے جبکہ کسی بھی دوسری بیماری کی وجہ سے ان میں موت کا امکان بھی کم رہ جاتا ہے۔واضح رہے کہ صحت کے نقطہ نگاہ سے اومیگا تھری فیٹی ایسڈز بہت ضروری ہیں لیکن انسانی جسم انہیں تیار کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔ یہی وجہ ہے کہ ہم انہیں مختلف غذاؤں سے حاصل کرتے ہیں۔

26/08/2021

کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 7 دہشت گرد ہلاک، 3 فرار
کوئٹہ(کوہسار نیوز)سی ٹی ڈی نے کارروائی کر کے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ 3دہشت گرد فرار ہو گئے ہیں۔ایکسپریس نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی نے کوہار ڈیم لورالائی میں کارروائی کی، فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ مبینہ دہشتگردوں کے کمپاؤنڈ سے اسلحہ و بارود برآمد ہوا ہے۔ترجمان کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کو تعلق کالعدم تنظیم سے تھا، دہشتگردوں کے 3 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جن کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

شرمین عبید چنائے نے ایک اور عالمی ایوارڈ اپنے نام کرلیادبئی(کوہسار نیوز)مشہور ہدایت کار شرمین عبید چنائے نے ایک اور عالم...
03/12/2020

شرمین عبید چنائے نے ایک اور عالمی ایوارڈ اپنے نام کرلیا
دبئی(کوہسار نیوز)مشہور ہدایت کار شرمین عبید چنائے نے ایک اور عالمی ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔معروف آسکر ایوارڈ یافتہ ہدایت کار شرمین عبید چنائے کی دستاویزی فلم ’ہوم 1947‘ نے ساؤتھ ایشیئن فلم فیسٹیول میں بہترین دستاویزی فلم کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔ شرمین عبید کی دستاویزی فلم ’ہوم 1947‘ میں ایسے تمام افراد کی زندگی اور کہانیوں پر فلمائی گئی ہے جو 1947 میں پاکستان اور بھارت کے وجود میں آنے کے دوران در بدر ہوگئے تھے۔واضح رہے کہ شرمین عبید چنائے پاکستان کی پہلی خاتون ہدایت کار ہیں جنہوں نے 2 مرتبہ آسکر ایوارڈ اپنے نام کیا، اس کے علاوہ متعدد بین الاقوامی ایوارڈ بھی اپنے نام کرچکی ہیں۔ شرمین عبید چنائے نے 2012 میں ڈاکومینٹری فلم ’سیونگ فیس‘ اور پھر 2016 میں مختصر دورانیے کی دستاویزی فلم ’آ گرل ان دا ریور‘ پر آسکر ایوارڈ جیتا تھا۔

مقبوضہ کشمیر میں تعینات 2 بھارتی فوجیوں نے خودکشی کرلیسرینگر(کوہسار نیوز)مقبوضہ وادی میں تعینات 2 بھارتی فوجیوں نے اپنی ...
03/12/2020

مقبوضہ کشمیر میں تعینات 2 بھارتی فوجیوں نے خودکشی کرلی
سرینگر(کوہسار نیوز)مقبوضہ وادی میں تعینات 2 بھارتی فوجیوں نے اپنی ہی رائفل سے خود کو گولی مارکر خودکشی کرلی۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑا اور شوپیاں میں 2 بھارتی فوجیوں نے اپنی ہی رائفل سے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ پہلاواقعہ ضلع کپواڑا میں پیش آیا جہاں بارڈر سیکیورٹی فورس کے ہیڈ کانسٹیبل نے ڈیوٹی کے دوران اپنی ہی رائفل سے خود کو گولی مارلی، دوسرا واقعہ ضلع شوپیاں کے علاقے میں پیش آیا جہاں بھارتی فوج کے اہلکار نے اپنی ہی رائفل سے خود کو گولی مار کر ہلاک کرلیا۔بھارتی حکام نے دونوں اہلکاروں کی خودکشی کے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ خودکشی سے متعلق کیس درج کرلیا گیا جب کہ واقعہ سے متعلق مزید تحقیقات بھی جاری ہیں تاہم خودکشی کی وجہ ابھی تک سامنے نہیں آسکی ہے۔واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوجیوں اور دیگر سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں میں خودکشی کے واقعات دن بدن بڑھتے جارہے ہیں، ایک رپورٹ کے مطابق جنوری 2007 سے لیکر اب تک 483 بھارتی فوج کے اہلکار خودکشی کرچکے ہیں۔

Address

Muslim Town
Muslim Town
56000

Telephone

+923129194479

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kohsartv posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Kohsartv:

Share

Category


Other Muslim Town media companies

Show All