Times of Muridke

Times of Muridke خبر آگہی اور شعور

موٹر ویز اور ہائی ویز پر ٹال ٹیکس میں یکم جولائی سے 30%تک اضافہ..قوم کو مبارک ہو
30/06/2024

موٹر ویز اور ہائی ویز پر ٹال ٹیکس میں یکم جولائی سے 30%تک اضافہ..
قوم کو مبارک ہو

29/06/2024
09/03/2024

روپے کی تاریخ
یکم جنوری ١٩٦١ سے قبل پاکستانی روپے ترتیب یوں تھی:-
پھوٹی کوڑی>کوڑی>دمڑی >پائی>دھیلا>ٹکا>آنہ> روپیہ
3 پھوٹی کوڑی = 1 کوڑی
10 کوڑی = 1 دمڑی
2 دمڑی = 1 پائی
1½ پائی = 1 دھیلا
2 دھیلے = 1 پیسہ
2 پیسے = 1 ٹکا
2 ٹکے = 1 آنہ
16 آنے = 1 روپیہ
روپیہ پے چارہ آج کل بے حال ہو چکا ہے کبھی اس ایک روپے میں 16 آنے، 32 ٹکے، 64 پیسے، 128 دھیلے، 192 پائیاں، 264 دمڑیاں، 2640 کوڑیاں اور 7920 پھوٹی کوڑیاں ہوتی تھیں.
پھوٹی کوڑی مغل دور حکومت کی ایک کرنسی تھی جس کی قدر کم ترین تھی. اردو زبان کے روز مرہ میں "پھوٹی کوڑی" کو محاورہ محتاجی کی علامت کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے، مثلاً : میرے پاس پھوٹی کوڑی تک نہیں
پھر اعشاری نظام آ گیا اور روپیہ 100 پیسوں میں بٹ گیا .

پبلک سروس مسیج
12/01/2024

پبلک سروس مسیج

*کاغذات نامزدگی*   امیدوار PP 137میاں محمد نصیر صاحب پاکستان مرکزی مسلم لیگ تحصیل مریدکے سے نامزد امیدوار کے کاغذات نامز...
24/12/2023

*کاغذات نامزدگی*
امیدوار PP 137
میاں محمد نصیر صاحب
پاکستان مرکزی مسلم لیگ تحصیل مریدکے سے نامزد امیدوار کے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے۔

امیدوار برائے قومی اسمبلی این اے 113 رانا عبدالرحمن ،میاں نصیر احمد صوبائی اسمبلی نے ڈپٹی کمشنر آفس میں کاغذات نامزدگی ج...
24/12/2023

امیدوار برائے قومی اسمبلی این اے 113 رانا عبدالرحمن ،میاں نصیر احمد صوبائی اسمبلی نے ڈپٹی کمشنر آفس میں کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے

*اپنا لرننگ لائسنس گھر بیٹھے خود ہی بنائیں*پنجاب حکومت اور پنجاب پولیس نے سسٹم اپگریڈ کر دیا ہے اس لنک پر جائیں اپنا اکا...
11/12/2023

*اپنا لرننگ لائسنس گھر بیٹھے خود ہی بنائیں*

پنجاب حکومت اور پنجاب پولیس نے سسٹم اپگریڈ کر دیا ہے

اس لنک پر جائیں اپنا اکاؤنٹ بنائیں اور نیو اپلیکیشن پر جا کر لرنر لائسنس کی درکار معلومات اور دستاویزات شئیر کریں اور لائسنس اپلائی کر دیں

https://dlims.punjab.gov.pk

اکاوئنٹ بنانے کے بعد جب آپ نیو لرنر پر کلک کریں گے تو یہ مینیو کھلے گا

جہاں آپ اپنے بارے معلومات فراہم کر کے اپنی درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔

Driving License Information Management System

26/11/2023

سرسوں کا تیل واحد تیل ھے،
جو ساری عُمر نہیں جمتا،
اور اگر جم جائے تو سرسوں نہیں ھے،
ہتھیلی پر سرسوں جمانے والی بات
بھی اسی لیے کی جاتی ھے،
کیونکہ یہ ممکن نہیں ھے،
سرسوں کے تیل کی ایک خوبی یہ بھی ھے کہ اس کے اندر جس چیز کو بھی ڈال دیں گے،
اس کو جمنے نہیں دیتا،
اس کی زِندہ مِثال اچار ھے
جو اچار سرسوں کے تیل کے اندر رہتا ھے،
اس کو جالا نہیں لگتا،
اور اِن شاءالله جب یہ سرسوں کا تیل آپ کے جسم کے اندر جاۓ گا تو آپ کو کبھی بھی فالج،
مِرگی یا دل کا دورہ نہیں ہوگا،
أپ کے گُردے فیل نہیں ہونگے،
پوری زندگی آپ بلڈ پریشر سے محفوظ رہیں گے، (اِن شاء الله)
کیونکہ؟
سرسوں کا تیل نالیوں کو صاف کرتا ھے،
جب نالیاں صاف ہوجاٸیں گی تو دل کو زور نہیں لگانا پڑے گا،
سرسوں کے تیل کے فاٸدے ہی فاٸدے ہیں،
ہمارے دیہاتوں میں جب جانور بیمار ہوتے ہیں تو بزرگ کہتے ہیں کہ ان کو سرسوں کا تیل پلاٸیں،
أج ہم سب کو بھی سرسوں کے تیل کی ضرورت ھے،

3- نمک (نمک بدلیں)

نمک ہوتا کیا ھے؟
نمک اِنسان کا کِردار بناتا ھے،
ہم کہتے ہیں بندہ بڑا نمک حلال ھے،
یا پھر
بندہ بڑا نمک حرام ھے،
نمک انسان کے کردار کی تعمیر کرتا ھے،
ہمیں نمک وہ لینا چاہیٸے جو مٹی سے آیا ہو،
اور وہ نمک أج بھی پوری دنیا میں بہترین پاکستانی کھیوڑا کا گُلابی نمک ھے،
پِنک ہمالین نمک 25 ڈالر کا 90 گرام یعنی 8000 روپے کا نوے گرام اور 80000 روپے کا 900 گرام بِکتا ھے،
اور ہمارے یہاں دس تا بِیس روپے کلو ھے،
بدقسمتی دیکھیں!
ہم گھر میں آیوڈین مِلا نمک لاتے ہیں،
جس نمک نے ہمارا کردار بنانا تھا،
وہ ہم نے کھانا چھوڑ دیا۔
اس لٸے میری أپ سے گذارش ھے کہ ہمیشہ پتھر والا نمک استعمال کریں،

*4- مِیٹھا
ہم سب کے دماغ کو چلانے کے لٸے میٹھا چاہیٸے،
اور میٹھا الله کریم نے مٹی میں رکھا ھے،
یعنی گَنّا اور گُڑ،
اور ہم نے گُڑ چھوڑ کر چِینی کھانا شروع کر دی،
خدارہ گُڑ استعمال کریں،

*5- پانی
انسان کے لٸے سب سے ضروری چیز پانی ھے،
جس کے بغیر انسان کا زندہ رہنا ممکن نہیں،
پانی بھی ہمیں مٹی سے نِکلا ہُوا ہی پینا چاہیٸے،
پوری دنیا میں آبِ زم زم سب سے بہترین پانی ھے،
اور اس کے بعد زمین کا پانی ھے،
اس کے بعد مٹی سے نکلنے والی گندم استعمال کریں،
لیکن گندم کو کبھی بھی چھان کر استعمال نہ کریں،
گندم جس حالت میں آتی ھے،
اُسے ویسے ہی استعمال کریں،
یعنی سُوجی، میدہ اور چھان وغیرہ نکالے بغیر
کیونکہ!
ہمارے آقا کریم حضرت محمد ﷺ بغیر چھانے أٹا کھاتے تھے،
تو پھر طے یہ ہوا کہ ہمیں یہ پانچ کام کرنے چاہٸیں،
1- مٹی کے برتن،
2- سرسوں کا تیل،
3- گُڑ،
4- پتھر والا نمک،
5- زمینکے اندر والا پانی،
زمین کے اندر والا پانی،
مٹی کے برتن میں رکھ کر،
مٹی کے گلاس میں پئیں،
اور ان ساری چیزوں کے ساتھ گندم کی روٹی کھائیں

پبلک سروس مسیج  سٹار اکیڈمی مریدکے
25/08/2023

پبلک سروس مسیج سٹار اکیڈمی مریدکے

نگران پنجاب حکومت کا پنجاب کی بیوروکریسی کے لیے نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہپنجاب کی بیوروکریسی کے لیے ٹرانسپورٹ خریدنے کے...
21/07/2023

نگران پنجاب حکومت کا پنجاب کی بیوروکریسی کے لیے نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

پنجاب کی بیوروکریسی کے لیے ٹرانسپورٹ خریدنے کے لیے 2333.474 ملین روپے (سوا 2 ارب روپے تقریبا) مختص

پنجاب کی ہر ڈویژن میں تعینات ایڈیشنل کمشنر کے لیے corolla altis 1.6 CVT خریدنے کا فیصلہ

پنجاب کے ہر ضلع میں تعینات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کے لیے Yaris ATIV 1.3L خریدنے کا فیصلہ

پنجاب کی ہر تحصیل میں تعینات اسسٹنٹ کمشنر کے لیے double cabin 4*4 revo خریدنے کا فیصلہ

اسسٹنٹ کمشنرز کے پاس موجودہ گاڑیاں تحصیلداروں کو دینے کا فیصلہ
یہ ظالمانہ نظام اخر کب تک _😠😡

پبلک سروس مسیج (ٹینڈر نوٹس  فوڈ ایٹم) 3 اگست 2023
19/07/2023

پبلک سروس مسیج (ٹینڈر نوٹس فوڈ ایٹم) 3 اگست 2023

دنیا کے کسی بھی ملک میں چلے جائیں   بنک میں سٹاف کیلئے چھوٹے چھوٹے کیبن بنے ہوں گے اور باقی پورے ہال میں کسٹمر ز کیلئے و...
29/04/2023

دنیا کے کسی بھی ملک میں چلے جائیں بنک میں سٹاف کیلئے چھوٹے چھوٹے کیبن بنے ہوں گے اور باقی پورے ہال میں کسٹمر ز کیلئے وی آئی پی قسم کی نشستیں بنی ہو گی کافی مشینیں اور ٹھنڈے گرم پانی کے ڈسپنسرز لگے ہوں گے کام کے اوقات میں آپ اگر کام والے کپڑوں میں جائیں گے تو عملہ پہلے آپ کو ترجیع دے گا آپ اپنا لین دین منٹوں میں سرانجام دے کر فارغ ہوں جائیں گے
ایک ہمارا ملک پاکستان ہے جہاں ہمارے ہی پیسوں پر چلنے والے بنکوں کا عملہ کسٹمرز کو سارا سارا دن نہ صرف دھوپ میں لائنوں میں کھڑا رکھتا ہے بلکہ خود اے سی کمروں میں بیٹھ کر خوش گپیاں کر رہے ہوتے ہیں اور کام ایسا کر رہے ہوتے جیسے یہ ان کی ڈیوٹی نہیں بلکہ عوام پر احسان عظیم کر رہے ہیں
پاکستانی بنکوں کے سروس چارجز دوسروں ملکوں کے مقابلے میں ڈبل ہوتے ہیں لیکن کسٹمرز کیلئے کوئی سہولت نہیں,

پبلک سروس میسج
14/04/2023

پبلک سروس میسج

شاہدرہ فلائی اوور کی تعمیر، ٹریفک پولیس نے متبادل روٹ پلان جاری کردیاشاہدرہ چوک کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے آج رات سے بند ...
01/04/2023

شاہدرہ فلائی اوور کی تعمیر، ٹریفک پولیس نے متبادل روٹ پلان جاری کردیا

شاہدرہ چوک کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے آج رات سے بند کر دیا جائے گا۔ایل ڈی اے کی جانب سے شہریوں سے تکلیف کی پیشگی معزرت کرتے ہوئے متبادل ٹریفک پلان جاری کر دیا ۔پراجیکٹ کی تعمیر سے قبل ٹیپا، ایل ڈی اے نے ٹریفک پولیس کی معاونت سے ٹریفک ایڈوائزری و متبادل ٹریفک پلان فائنل کیا۔

شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ گوجرانوالہ /سیالکوٹ جانے کے لیے موٹروے /رنگ روڈ کا استعمال کریں۔شیخوپورہ جانے کے لیے موٹروے /رنگ روڈ اور سگیاں بائی پاس کا استعمال کریں۔

لاہور شہر جانے کے لیے موٹر وے/رنگ روڈ اور سگیاں بائی پاس کا استعمال کریں۔

کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کا کہنا ہے کہ لوکل ٹریفک شاہدرہ ڈسٹری بیوٹری،بارہ دری اور کالاخطائی روڈ کا استعمال کریں۔شہریوں سے درخواست ہے کہ متبادل ٹریفک پلان کا استعمال کریں۔شاہدرہ فلائی اوورز کی تعمیر سے شاہدرہ چوک میں ٹریفک کے مسائل کا مستقل حل ہو گا۔کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے کی ٹیپا اور متعلقہ ٹریفک پولیس کو ٹریفک ڈائیورزن پلان پر عملدرآمد کرنے اور شہریوں سے تعاون کی ہدایت۔

مریدکے، "مفت آٹا سنٹر" سے تھیلا لے کر اپنے گھر کو روانہ شخص جاں بحق، تعلق ڈالہ واہگہ سے ہے، ذرائعفٹبال اکیڈمی مریدکے میں...
28/03/2023

مریدکے، "مفت آٹا سنٹر" سے تھیلا لے کر اپنے گھر کو
روانہ شخص جاں بحق، تعلق ڈالہ واہگہ سے ہے، ذرائع

فٹبال اکیڈمی مریدکے میں " مفت آٹا سپلائی سنٹر" سے آٹا لے کر نکلنے والا شخص جاں بحق۔ مرنے والے کی پہچان منظور احمد ولد حیات محمد کے نام سے کی گئی ہے اور ان کا تعلق ڈالہ واہگہ سے بتایا جاتا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق مرحوم نے آٹا سنٹر سے تھیلا وصول کیا اور گھر جانے کے لیے سنٹر سے باہر رکشے میں ساتھیوں کا انتظار کر رہے تھے کہ اچانک ان کی طبیعت خراب ہو گئی۔ ریسکیو 1122 کے ذریعے انہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

چیئرمین واپڈا کی ہدایات ہیں کہ واپڈا کے تمام پراجیکٹس آفسز اور اداروں میں مناسب جگہ پر قائد اعظم محمد علی جناح رحمتہ الل...
10/03/2023

چیئرمین واپڈا کی ہدایات ہیں کہ واپڈا کے تمام پراجیکٹس آفسز اور اداروں میں مناسب جگہ پر قائد اعظم محمد علی جناح رحمتہ اللہ علیہ کی تصویر کیساتھ میری یعنی کہ لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی صاحب کی تصویر بھی آوایزاں کی جائے۔
کیا ایسا کرنے سے بجلی سستی ہو گی ۔ لوڈ شیڈنگ کم ہو گی ۔

28/02/2023

آپ کے 1 ہزار روپے خرچ کرنے پر حکومت آپ سے کتنا ٹیکس لیتی ہے؟ دیکھیں اس ویڈیو میں۔۔۔۔

گورنمنٹ جامعہ الدعوۃ الاسلامیہ ننگل ساہداں مریدکے کی تعمیروترقی کو اولین ترجیح میں مکمل کیا جائے ، گورنمنٹ جامعہ الدعوۃ ...
07/02/2023

گورنمنٹ جامعہ الدعوۃ الاسلامیہ ننگل ساہداں مریدکے کی تعمیروترقی کو اولین ترجیح میں مکمل کیا جائے ، گورنمنٹ جامعہ الدعوۃ الاسلامیہ مریدکے کے 26 ویں کانووکیشن میں گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن کی شرکت و گفتگو ، نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء میں انعامات کی تقسیم

یہ جاپان کے شمال میں واقع ایک جزیرہ ہوکائیدو پر قائم کامی شراتاکی نامی ریلوے اسٹیشن ہےگزشتہ تین برس سے اس سٹیشن پر روزان...
20/01/2023

یہ جاپان کے شمال میں واقع ایک جزیرہ ہوکائیدو پر قائم کامی شراتاکی نامی ریلوے اسٹیشن ہےگزشتہ تین برس سے اس سٹیشن پر روزانہ صرف ایک مسافر کے لیے دو ٹرینیں رکتی ہیں۔جاپان ریلویز نے آج سے تین برس قبل اس اسٹیشن کو دور دراز ہونے اور اس روٹ پر مسافر نہ ہونے کی وجہ سے بند کرنے کا فیصلہ کیا لیکن انتظامیہ نے اپنا فیصلہ اس وقت تبدیل کر دیا جب انہیں معلوم ہوا کہ ایک مسافر ہے جو روزانہ اس ریل گاڑی پر سفر کرتا ہے - اس ویران اسٹیشن پر رکنے والی یہ ریل گاڑی ایک لڑکی کے کالج جانے کا واحد ذریعہ تھی اس وقت جاپان کا یہ ریلوے اسٹیشن صرف ایک مسافر کے لیے پوری طرح سے کام کر رہا ہے اور یہاں روزانہ دو ٹرینیں رکتی ہیں جن کا شیڈول بھی لڑکی کے کالج جانے اور واپس آنے کے وقت کو دیکھ کر مرتب کیا گیا ہے۔ اگر بعض اوقات اس لڑکی کا سکول دیر سے بند ہو تو گاڑی کا شیڈول بھی اس حساب سے چینج کیا جاتا ہےیہ فیصلہ اگرچہ جاپان ریلویز کے لیے کافی مہنگا ضرور تھا مگر اس سے جاپان نے دنیا بھر کی حکومتوں کے لیے ایک مثال قائم کی کہ ایک فلاحی حکومت کیسے اپنے شہریوں کی ضروریات کا خیال رکھتی ہے اور ریاست ایکبچے کی تعلیم کے لیے کس حد تک جا سکتی ہےمذکورہ طالبہ رواں سال 26 مارچ کو اپنے کالج کی تعلیم مکمل کرلے گی اور جاپان ریلویز کے مطابق یہ اسٹیشن اس وقت ایسے ہی کام کرتا رہے گا ۔جب چین کے ٹی وی چینل سی سی ٹی وی نے یہ واقعہ اپنے فیس بک پیج پر شیئر کیا تو لوگوں کے کمنٹس پڑھنے لائق تھے ایک شخص نے لکھا :" مجہے یقین ہے ہے کہ میں نے اپنی گزری اور انے والی زندگی میں یہ بہترین چیز ہے جو میں نے سنی ہے''ایک اور شخص نے کہا :" میں ایسی ریاست کے لیے اپنی جان بھی قربان کرنے سے کیوں گریز کرونگا ، جو میری قوم کے بچوں کے مستقبل کے لیے اس حد تک جا سکتی ہے

ایچ ای سی (HEC) نے پرائیویٹ یونیورسٹیوں سے کی ہوئی ڈگری کی تو تصدیق کرئے گا لیکن پرائیویٹ یونیورسٹیوں سے الحاق شدہ کالجو...
05/01/2023

ایچ ای سی (HEC) نے پرائیویٹ یونیورسٹیوں سے کی ہوئی ڈگری کی تو تصدیق کرئے گا لیکن پرائیویٹ یونیورسٹیوں سے الحاق شدہ کالجوں کی ڈگریوں کی تصدیق نیہں کرے گا اس لیے پرائیویٹ یونیورسٹیوں کے الحاق شدہ سے ایڈمیشن نہ لیں
باقی گورنمنٹ یونیورسٹیوں سے جو پرائیویٹ کالج الحاق شدہ ان کی ڈگری کا کوئی مسلہ نہیں ہے
جیسے یونیورسٹی آف پنجاب سے سرسید یا قائد اعظم جو پرائیویٹ کالج ہیں الحاق شدہ ان کی ڈگری قابل قبول ہے اور ایچ ای سی اسکی تصدیق کر دے گی
مسلہ پرائیویٹ یونیورسٹیوں کے الحاق شدہ کالجز کا ہے ان کالج کی ڈگری قابل قبول نہیں ہوگی لہذا اس سے احتیاط کریں

شیخوپورہ بچوں کا ڈائیپر تاخیر تبدیل کرنا جرم    شامی روڈ پر گھریلو کمسن ملازمہ شدیدپر تشدد تشدد کرکے کمسن بچی کا سر پھاڑ...
11/11/2022

شیخوپورہ بچوں کا ڈائیپر تاخیر تبدیل کرنا جرم
شامی روڈ پر گھریلو کمسن ملازمہ شدیدپر تشدد
تشدد کرکے کمسن بچی کا سر پھاڑ دیا
بچی کو گرم سلاخیں لگائے جانے کا بھی انکشاف
کمسن ملازمہ کے جسم کے مختلف حصوں پر ذخموں کے نشانات ہیں پولیس
8سالہ فضہ 2 سال سے ٹرانسپورٹر شیخ شہزاد کے گھر ملازمہ تھی
شیخ شہزاد اور اسکی بیوی ربیعہ گزشتہ ایک سال سے بچی پر تشدد کررہی تھی
بچی کی چیخیں سن۔کر ہمسائیوں نے پولیس کو اطلاع کردی
اے ڈویژن پولیس کا چھاپہ بچی برامد کرلی
مقدمہ درج کرکےملزم گرفتارکرلیا ڈی پی او فیصل مختار
بشکریہ ایس کے پی ٹوڈے

وزیراعلی کے معاونین کی تعداد میں اضافہ
11/11/2022

وزیراعلی کے معاونین کی تعداد میں اضافہ

Address

Muridke
39000

Telephone

+923218425900

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Times of Muridke posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share


Other News & Media Websites in Muridke

Show All

You may also like