Mdknewstv

Mdknewstv News chanal

25/05/2024
علامہ غلام ربانی تیمور ناظم دعوت نظامت امور خارجہ کی نمازِ جنازہ آج 18مئی2024ء بروز ہفتہ شب10:00بجے جامع شیخ الاسلام Mب...
18/05/2024

علامہ غلام ربانی تیمور ناظم دعوت نظامت امور خارجہ کی نمازِ جنازہ آج 18مئی2024ء بروز ہفتہ شب10:00بجے جامع شیخ الاسلام Mبلاک ماڈل ٹاؤن لاہور میں ادا کی جائے گی نمازِ جنازہ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری پڑھائیں گے۔

خبر غم۔۔
18/05/2024

خبر غم۔۔

مریدکے جی ٹی روڈ سڑک کنارے بجلی کا ٹرانسفارمر چوری کے دوران کرنٹ لگنے سے نوجوان شدید زخمی ملزم کے جسم کے زیادہ حصے جھلسن...
18/05/2024

مریدکے جی ٹی روڈ سڑک کنارے بجلی کا ٹرانسفارمر چوری کے دوران کرنٹ لگنے سے نوجوان شدید زخمی ملزم کے جسم کے زیادہ حصے جھلسنے سے حالت تشویشناک ملزم کو ٹی ایچ کیو ہسپتال سے لاہور منتقل کر دیا گیا ملزم کے ساتھی فرار ہو گئے بتایا جاتا ہیکہ داوکے جی ٹی روڈ سڑک کے کنارے بجلی کا ٹرانسفارمر چوری کرنے کے دوران 30سالہ وقاص ولد منظور سکنہ جلال ٹاؤن کو بجلی کا کرنٹ لگنے سے جسم جھلس گیا جس کو تشویشناک حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال سے لاہور ریفر کر دیا گیا ملزم سے دیگر ساتھی کرنٹ لگنے کی حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گئے ہیں متعلقہ پولیس نے کاروائی کا آغاز کر دیا ہے

15/05/2024

درخواست

بخدمت جناب چیف جسٹس صاحب،
سپریم کورٹ آف پاکستان، اسلام آباد۔

عنوان : جب مرجائیگی مخلوق توکیا انصاف کروگے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جناب عالی،

گذارش ھے کہ ملک بھر میں تمام الیکٹرک سپلأيز کمپنیز سے درج ذیل 13 نکاتی ٹیکسز کی وضاحت طلب کی جاۓ۔ شکریہ۔

(1). بجلی کی قیمت ادا کر دی، تو اس پر کون سا ٹیکس؟

(2). کون سے فیول پر کونسی ایڈجسٹمنٹ کا ٹیکس؟
(3). کس پرائس پہ الیکٹریسٹی پہ کون سی ڈیوٹی؟

(4) . کون سیے فیوئل کی کس پرائس پر ایڈجسٹمنٹ؟

(5). بجلی کے یونٹس کی قیمت "جو ھم ادا کر چکے" پر کونسی ڈیوٹی اور کیوں؟

(6). ٹی وی کی کونسی فیس، جبکہ ھم الگ سے پیسے دے کر کیبل استعمال کرتے ہیں؟

(7). جب بل ماہانہ ادا کیا جاتا ھے، تو یہ بل کی کواٹرلی ایڈجسٹمنٹ کیا ھے؟

(8). کون سی فنانس کی کاسٹ چارجنگ؟

(9). جب استعمال شدہ یونٹس کا بل ادا کر رھے ہیں، تو کس چیز کے ایکسٹرا چارجز؟

(10). کس چیز کے اور کون سے further "اگلے" چارجز؟

(11). ود ھولڈنگ چارجز کس شے کی؟

(12). میٹر تو ہم نے خود خریدا تھا، اسکا کرایہ کیوں؟

(13). بجلی کا کون سا انکم ٹیکس؟
(14) اگر گزشتہ چھ ماہ میں ایک دفعہ بھی آپ کی یونٹ 200 کو ٹچ کر جاۓ تو اگلے چھ ماہ آپ کے یونٹ کا ریٹ پہلے 200 یونٹ والا ہی ھو گا جبکہ ہر مہینے ادائیگی کرنے پر بار بار ادائیگیاں!
یہ کون سا ظلم کا فارمولا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟

منجانب؛



صارفینِ بجلی، آل پاکستان۔

(نوٹ):
سب احباب اس تحریر کو کاپی کرکے سوشل میڈیا اور تمام گروپ میں شیئر کریں، اس سے بھی آپ کے بچوں کا مستقبل جڑا ہے. *براہِ کرم یہ تحریر کم از کم پانچ پلس گروپس میں سینڈ کریں جزاک اللّہ۔*

29/04/2024

پچھلے چند ماہ میں پاکستان کے کچھ اہم اداروں کے نمائندوں سے ملاقاتوں سمیت سٹیٹ بینک اور حال ہی میں حبیب بینک کے وفد نے میرے افس کا دورہ کیا۔
ان سب کا مقصد آن لائن فیلڈ میں بینکنگ اور فنانشل سیکٹر کے چیلنجز کو سمجھنا تھا تاکہ فری لانسرز اور سافٹ ویئر ہاؤسز کو facilitate کیا جا سکے۔
میں اب تک سمجھتا تھا کہ ہماری حکومت یا طاقت میں بیٹھے ہوئے لوگ جان بوجھ کر انکھیں بند کیے ہوئے ہیں، انہیں پرواہ نہیں ہے پر اب سمجھ آیا کہ وہ کرنا تو بہت کچھ چاہتے ہیں لیکن شاید جنہوں نے پالیسی بنانی ہے ان کا exposure سطحی سا ہے۔

سنیں!
پاکستان کہ بڑے اور تگڑے سافٹ ویئر ہاؤسز پہلے ہی اپنا ریونیو ملک سے باہر پارک کرتے تھے، لیکن اپ کی حالیہ پالیسیز اور ملک میں پھیلی مایوسی کی فضا کے بعد چھوٹے موٹے فری لانسرز بھی اپنی رقم باہر پارک کر رہے ہیں۔
اگر اپ واقعی مسئلے حل کرنے میں سنجیدہ ہیں تو درج ذیل کام کریں!

1۔ ملک میں سیاسی، سماجی اور قانونی استحکام لائیں۔ لوگوں کو ان کے جان، کاروبار اور عزت کا تحفظ دیں۔

سب سے پہلے پولیس کو ٹھیک کریں۔ پولیس کو سیاسی اور ہر طرح کے دباؤ سے ازاد کریں اور ان کے اندر بیٹھی کالی بھیڑوں کا سد باب کریں جن کا اپ کو اچھی طرح علم ہے۔

2۔ قانون سازی قانون سازی کا کھیل کھیلنا بند کریں اور قانون پر عمل درامد کا کھیل سنجیدگی کے ساتھ شروع کریں۔ جب تک معاشرے میں رول اف لا نہیں ہوگا بھول جائیں کہ اپ کے ملک کا کاروبار پنپے گا۔

3۔ ڈیجیٹلی کمائی گئی فارن رمیٹنس پر ڈالر ریٹ پورا پورا دیں۔

4۔ ویلڈ آن لائن انٹرنیشنل ٹرانزیکشن پر ٹیکسز میں چھوٹ دیں۔ اگر ڈالر 275 کا ہے تو جب مجھے ملے تو 270 کا ملے اور جب میں خرچ کرنے جاؤں ایک ڈالر مجھے تین سو روپے کا پڑے تو میں کیوں نہ وہ ڈالر دبئی میں پارک کروں؟
وہاں کا ڈیجیٹل نومیڈ ویزا لوں، اپنی جان بھی سیکیور کروں اور ڈالر بھی۔

اخر یہ ایک ڈالر پر 30 روپے کا فرق فری لانسر کیوں برداشت کرے؟
جبکہ اس کے پاس بہترین متبادل موجود ہو؟

5۔ انٹرنیٹ کی دستیابی اور سپیڈ اہم ہے، اور تمام سوشل میڈیا ایپس کو بے شک ریگولیٹ کریں لیکن کھول دیں۔

6۔ میں اپ کو ایک بار پھر بتا دوں یہ ڈیجیٹل جنریشن اپ کے ہاتھ میں نہیں ائے گی، کیونکہ یہ ڈائریکٹ گوروں سے بات کرتے ہیں، یہ امریکہ کا سسٹم بھی جانتے ہیں اور دبئی کا بھی۔ اپ انہیں مزید کہانیوں میں الجھائے نہیں رکھ سکتے۔

7۔ اپنے تعلیمی اداروں کو اپ ٹو ڈیٹ کریں۔ سکولوں کو ٹرانسفارم کریں۔ ہر سکول میں ایک ڈیجیٹل لیب بنائیں اور سکول کی سطح سے ہی آئی ٹی ایمرجنسی نافذ کریں۔

8۔ جو بچہ 10 مزید بچوں کو روزگار دے اسے سپیشل پروٹوکول دیں۔ اسے یہ محسوس کرائیں کہ وہ ریاست کا لاڈلا اور ہیرو ہے۔

9۔ کاروباری اسانی کے لیے ون ونڈو اپریشنز شروع کریں۔ ڈیجیٹل معاملات کے لیے الگ عدالتیں بنائیں جو ڈیجیٹل ایویڈنسز کی بنیاد پر جلد سے جلد سخت سے سخت میرٹ پر فیصلہ دیں۔

10۔ اداروں میں شخصی پالیسیز کی بجائے ادارتی اور دیرپا پالیسیز بنائیں۔

11۔ چھوٹے فری لانسر سے بڑا ائی ٹی ایکسپورٹر کیسے بننا ہے اس کے لیے چھوٹے بڑے شہروں میں خصوصی اور جدید ٹریننگ سینٹرز بنائیں۔

یہ سب معمولی اور قابل عمل اقدامات اگر اپ نے کر لیے تو صرف اگلے پانچ سالوں میں اپ کی ائی ڈی ایکسپورٹس 30 ارب ڈالر سے زائد ہو جائیں گے۔
(کیونکہ اس وقت اپ کا زیادہ تر ڈالر باہر پارک ہو رہا ہے)

- ایم تنویر نانڈلہ

Address

Muridke
39000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mdknewstv posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Mdknewstv:

Videos

Share

Category


Other TV Channels in Muridke

Show All