11/05/2024
مریدکے(reporter. Uzair Ahmed Hashmi )وزیراعلیٰ پنجاب اورڈی سی او شیخوپورہ کی ہدایت پر ڈی ڈی ایچ او تحصیل مریدکے ڈاکٹرایاداخترچوہان کے عطائیت کیخلاف مریدکے تحصیل بھر میں چھاپے۔ عطائیوں کی دوڑیں لگ گئیں متعددمیڈیکل سٹورزسیل بعض کوسخت وارننگ ۔اطلاعات کے مطابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرتحصیل مریدکے ڈاکٹرایاداخترچوہان نے وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نوازشریف صاحبہ کے حکم اورڈی سی او شیخوپورہ کی خصوصی ہدایت پرعطائیت کے خاتمے کیلئے نارنگ منڈی راوی ریان مریدکے اوراسکے گردونواح میں مختلف مقامات پراچانک چھاپے مارکرڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنیوالے متعددمیڈیکل سٹورسیل اوربعض کو سخت وارننگ بھی دی۔جبکہ ڈی ڈی ایچ او کی آمدکاسن کرکئی عطائیوں کی دوڑیں لگ گئیں بعض عطائی اپنی دکانیں کھلی چھوڑکربھاگ گئے۔اس موقع پر انہوں نے میڈیاسے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ تحصیل مریدکے بھر میں انسانی جانوں کیساتھ کھیلنے والے عطائیوں نشہ آور اور ممنوعہ ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے ایسے میڈیکل سٹورز جہاں سے نشہ آور اور ممنوعہ ادویات برآمد ہوں گی ان میڈیکل سٹورز کو سیل کر دیا جائے گا جبکہ میڈیکل سٹورز کے مالکان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جا ئے گی۔