Ch Jami Raza

Ch Jami Raza Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Ch Jami Raza, Video Creator, mumtaza bad multan, Multan.
(1)

جادو ایک ایسا شیطانی عمل ہے جس کی سزا اللہ تعالٰی کے ہاں بہت شدید ترین ہے اور احکام الٰہی کے مطابق جادو کرنے اور کروانے ...
03/12/2024

جادو ایک ایسا شیطانی عمل ہے جس کی سزا اللہ تعالٰی کے ہاں بہت شدید ترین ہے اور احکام الٰہی کے مطابق جادو کرنے اور کروانے والا دونوں جہنمی ہیں۔ پہلے وقتوں میں اگر کوئی جادوگر کسی شخص پر جادو کرتا تو اس کا اثر نہ ہونے کے برابر ہوتا تھا کیونکہ اس وقت بہت سے مسلمان گھرانے صبح و شام اللہ کی حمد و تسبیح بیان کرتے ہوئے دیکھے جاتے تھے لیکن اب بہت سے مسلمان گھرانے جادو ٹونے کی وجہ سے بہت زیادہ پریشان ہیں اور کوئی ایسا گھر ہمیں دیکھنے کو نہیں ملے گا جو جادو ٹونے کا شکار نہ ہوا ہو۔ یہ شیطانی عملیات اس وقت انسان کے اوپر اپنا دباؤ بڑھانا شروع کر دیتے ہیں جب وہ اللہ تعالٰی کی حمد و تسبیح بیان کرنا چھوڑ دیتے ہیں۔ بظاہر ہمیں ان شیطانی عملیات سے بچنے کے لیے اللہ تعالٰی اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے احکامات پر عمل پیرا ہونا بہت ضروری ہے۔

ﺩﻋﺎ ﻗﺒﻮﻝ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﯽ ﺗﻮ ﺁﺳﺮﮮ ﺍﻭﺭ ﻭﺳﯿﻠﮯ ﺗﻼﺵ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﮯ ﺑﺠﺎﺋﮯ ﺻﺮﻑ ﮨﺎﺗﮫ ﺍﭨﮭﺎ ﻟﯿﺠﺌﮯ ، ﺍﻟﻠﮧ ﺳﮯ ﺧﻮﺩ ﻣﺎﻧﮕﯿﮟ۔ ﺩﮮ ﺩﮮ ﺗﻮ ﺷﮑﺮ ﮐﺮﯾﮟ، ﻧﮧ ﺩ...
02/12/2024

ﺩﻋﺎ ﻗﺒﻮﻝ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﯽ ﺗﻮ ﺁﺳﺮﮮ ﺍﻭﺭ ﻭﺳﯿﻠﮯ ﺗﻼﺵ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﮯ ﺑﺠﺎﺋﮯ ﺻﺮﻑ ﮨﺎﺗﮫ ﺍﭨﮭﺎ ﻟﯿﺠﺌﮯ ، ﺍﻟﻠﮧ ﺳﮯ ﺧﻮﺩ ﻣﺎﻧﮕﯿﮟ۔ ﺩﮮ ﺩﮮ ﺗﻮ ﺷﮑﺮ ﮐﺮﯾﮟ، ﻧﮧ ﺩﮮ ﺗﻮ ﺻﺒﺮ ﻣﮕﺮ ﮨﺎﺗﮫ ﺁﭖ ﺧﻮﺩ ﮨﯽ ﺍﭨﮭﺎﺋﯿﮟ۔

ﺯﻧﺪﮔﯽ ﮐﺎ ﻗﺮﯾﻨﮧ ﺍﻭﺭ ﺳﻠﯿﻘﮧ ﻧﮩﯿﮟ ﺁ ﺭﮨﺎ ﺗﻮ ﺍﺳﻮۃ ﺣﺴﻨﮧ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺳﻠﻢ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﭼﻠﮯ ﺟﺎﺋﯿﮟ۔ ﺳﺐ ﮐﭽﮫ ﻣﻞ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﺎ ﺁﭖ ﮐﻮ۔

اﺣﺘﺮﺍﻡ ﮨﺮ ﺍﯾﮏ ﮐﺎ ﮐﺮﯾﮟ۔ ﮨﺮ ﻭﻟﯽ ﮐﺎ، ﮨﺮ ﻣﺆﻣﻦ ﮐﺎ، ﮨﺮ ﺑﺰﺭﮒ ﮐﺎ، ﮨﺮ ﺷﮩﯿﺪ ﮐﺎ، ﮨﺮ ﺻﺎﻟﺢ ﮐﺎ، ﮨﺮ ﭘﺎﺭﺳﺎ ﮐﺎ، ﻣﮕﺮ ﺍﭘﻨﯽ ﺯﻧﺪﮔﯿﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﮨﺪﺍﯾﺖ ﺍﻭﺭ ﺭﺍﮨﻨﻤﺎﺋﯽ ﺻﺮﻑ ﺣﻀﺮﺕ ﻣﺤﻤﺪ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺳﻠﻢ ﺳﮯ ﻟﯿﮟ۔
ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﺁﭖ ﺗﮏ ﺍﭘﻨﮯ ﺫﺍﺗﯽ ﺍﺣﮑﺎﻣﺎﺕ ﻧﮩﯿﮟﭘﮩﻨﭽﺎﺋﮯ۔ ﺟﻮ ﮐﭽﮫ ﺑﺘﺎﯾﺎ ﮨﮯ ﻭﮦ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﺎ ﻧﺎﺯﻝ ﮐﺮﺩﮦ ﮨﮯ۔ ‘‘
" ﭘﯿﺮِ ﮐﺎﻣﻞ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺳﻠﻢ

بچوں کو مسجد سے نہ بھگائیںان کی معصوم شرارتیںاللّٰہ کو بہت پسند ہیںمسجد کو پیار محبت اور امن کی جگہ ہی ہونا چاہیے تاکہ ہ...
14/11/2024

بچوں کو مسجد سے نہ بھگائیں
ان کی معصوم شرارتیں
اللّٰہ کو بہت پسند ہیں
مسجد کو پیار محبت اور امن کی جگہ ہی ہونا چاہیے
تاکہ ہر مسجد آنے والا یہی پیغام لے کر جائے۔
بچوں کو تو خصوصی شفقت اور محبت دی جانی چاہیے

تاکہ انہیں پتہ چلے اللّٰہ کیسا ہے

جس کے گھر میں انہیں اتنی محبت مل رہی ہے

یاد رہے۔۔!!! یہ معصوم بچے اپنے گھروں میں ٹی وی، موبائل، اور کھیلوں کو چھوڑ کر مسجد آتے ہیں.

یہ تصویر مصر کے مقام سقارہ میں فرعون زوسر کے جنوبی مقبرے تک جانے والے 4,800 سال پرانے سیڑھیوں کی ہے۔ یہ سیڑھیاں صرف ماضی...
07/11/2024

یہ تصویر مصر کے مقام سقارہ میں فرعون زوسر کے جنوبی مقبرے تک جانے والے 4,800 سال پرانے سیڑھیوں کی ہے۔ یہ سیڑھیاں صرف ماضی کا نمونہ نہیں ہیں؛ بلکہ یہ قدیم مصری معماروں کی غیر معمولی ذہانت اور تعمیراتی مہارت کا ثبوت ہیں۔ یہ سیڑھیاں زمین کی گہرائیوں میں نہیں بلکہ تاریخ کی گہرائیوں میں لے جاتی ہیں اور مصر کے ایک بااثر فرعون کی تدفینی رسومات کو ظاہر کرتی ہیں۔ یہ سیڑھیاں قدیم مصری تہذیب کی اولین ترقیوں اور جدید تعمیراتی نظام کی انوکھی مثالیں پیش کرتی ہیں۔

ان قدیم سیڑھیوں میں فرعون زوسر کے دور کے کئی راز پوشیدہ ہیں۔ یہ سیڑھیاں نہ صرف تدفینی عمل اور قدیم مصری معاشرتی ڈھانچے کو ظاہر کرتی ہیں بلکہ مصر کی تعمیراتی اور علمی ترقی کی بھی علامت ہیں۔ یہاں چند ممکنہ راز ہیں جو ان سیڑھیوں اور اس مقبرے میں چھپے ہو سکتے ہیں:

1. موت کے بعد زندگی کا عقیدہ: مصر کے قدیم باشندے موت کے بعد زندگی پر پختہ یقین رکھتے تھے۔ یہ سیڑھیاں اور مقبرہ فرعون کو آخرت میں داخلے کے لیے ایک علامتی راستہ فراہم کرتے تھے، اور یہ تصور ہوتا تھا کہ یہ سیڑھیاں اسے دوسرے جہان میں پہنچائیں گی۔

2. معمارانہ مہارت: زوسر کے دور کے معماروں نے بڑی مہارت کے ساتھ اس مقبرے کو تعمیر کیا، جس میں پتھروں کو چونا اور مٹی کے بغیر مضبوطی سے بٹھایا گیا ہے۔ یہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ قدیم مصر میں پتھروں کو جوڑنے اور تعمیرات کے فنون میں کتنا کمال تھا، جو آج بھی حیران کن ہے۔

3. محفوظ شدہ نوادرات اور تحریریں: ان سیڑھیوں کے ذریعے نیچے جانے پر کچھ مخصوص کمرے اور سرنگیں بھی ہیں جن میں زوسر کے دور کے نوادرات، زیورات، اور کتب محفوظ کی گئی ہوں گی۔ ان کتب میں مذہبی، علمی، اور تاریخی معلومات ہو سکتی ہیں جو اس دور کی زندگی اور روایات کو سمجھنے میں مدد دے سکتی ہیں۔

4. تقدس اور روحانیت: ان سیڑھیوں کا مقصد نہ صرف مقبرے تک پہنچنا تھا بلکہ یہ مقدس مقامات میں شمار ہوتی تھیں۔ قدیم مصری تہذیب میں ایسے راستے کو روحانی اور مقدس تصور کیا جاتا تھا، جو فرعون کو آخرت میں نجات دلانے میں مددگار سمجھا جاتا تھا۔

یہ سیڑھیاں قدیم مصر کی تہذیب، عقائد، اور علمی مہارت کا راز اپنے اندر سموئے ہوئے ہیں، جو ہمیں ان لوگوں کی زندگی، موت اور تعمیراتی فنون کے بارے میں قیمتی معلومات فراہم کر سکتی ہیں۔

مٹی_کےبرتن کا استعمال مٹی کے برتن میں کھانا آہستہ آہستہ پکتا ہے اس کے برعکس سِلور، سٹیل، اور پریشر کُکر میں کھانا جلدی ج...
05/11/2024

مٹی_کےبرتن کا استعمال

مٹی کے برتن میں کھانا آہستہ آہستہ پکتا ہے
اس کے برعکس سِلور، سٹیل، اور پریشر کُکر میں کھانا جلدی جلدی تیار ہوتا ہے لیکن
یہ کھانا پکتا نہیں بلکہ گلتا ھے،
تو سب سے پہلے اپنے برتن بدلیں، جن لوگوں نے برتن بدل لیے، اُن کی زِندگی بدل گئی،
2- کُوکِنگ آئل
کوکنگ آئل وہ استعمال کریں،
جو کبھی نہ جَمے،
دُنیا کا سب سے بہترین تیل جو جمتا نہیں،
وہ زیتون کا تیل ہے،
لیکن یہ مہنگا ھے، ہمارے جیسے غریب لوگوں کے لیے سرسوں کا تیل ہے،
سرسوں کا تیل جمتا نہیں،
یہ وہ واحد تیل ہے،
جو ساری عُمر نہیں جمتا،
اور اگر جم جائے تو سرسوں نہیں ہے،
ہتھیلی پر سرسوں جمانے والی بات
بھی اسی لیے کی جاتی ہے
کیونکہ یہ ممکن نہیں ہے
سرسوں کے تیل کی ایک خوبی یہ بھی ھے کہ اس کے اندر جس چیز کو بھی ڈال دیں گے،
اس کو جمنے نہیں دیتا،
اس کی زِندہ مِثال اچار ہے
جو اچار سرسوں کے تیل کے اندر رہتا ہے
اس کو جالا نہیں لگتا،
اور اِن شاءالله جب یہ سرسوں کا تیل آپ کے جسم کے اندر جاۓ گا تو آپ کو کبھی بھی فالج،
مِرگی یا دل کا دورہ نہیں ہوگا،
أپ کے گُردے فیل نہیں ہونگے،
پوری زندگی آپ بلڈ پریشر سے محفوظ رہیں گے،
اِن شاء الله
کیونکہ
سرسوں کا تیل نالیوں کو صاف کرتا ہے،
جب نالیاں صاف ہوجاٸیں گی تو دل کو زور نہیں لگانا پڑے گا،
سرسوں کے تیل کے فاٸدے ہی فاٸدے ہیں،
ہمارے دیہاتوں میں جب جانور بیمار ہوتے ہیں تو بزرگ کہتے ہیں کہ ان کو سرسوں کا تیل پلاٸیں،
أج ہم سب کو بھی سرسوں کے تیل کی ضرورت ہے،

3- نمک (نمک بدلیں)
نمک ہوتا کیا ھے؟
نمک اِنسان کا کِردار بناتا ھے،
ہم کہتے ہیں بندہ بڑا نمک حلال ھے،
یا پھر
بندہ بڑا نمک حرام ھے
نمک انسان کے کردار کی تعمیر کرتا ھے،
ہمیں نمک وہ لینا چاہیٸے جو مٹی سے آیا ہو،
اور وہ نمک أج بھی پوری دنیا میں بہترین پاکستانی کھیوڑا کا گُلابی نمک ھے،
پِنک ہمالین نمک 25 ڈالر کا 90 گرام یعنی 4000 روپے کا نوے گرام اور چالیس ہزار روپے کا 900 گرام بِکتا ھے،
اور ہمارے یہاں دس تا بِیس روپے کلو ھے،
بدقسمتی دیکھیں
ہم گھر میں آیوڈین مِلا نمک لاتے ہیں،
جس نمک نے ہمارا کردار بنانا تھا،
وہ ہم نے کھانا چھوڑ دیا۔
اس لٸے میری أپ سے گذارش ھے کہ ہمیشہ پتھر والا نمک استعمال کریں،

4- مِیٹھا
ہم سب کے دماغ کو چلانے کے لٸے میٹھا چاہیٸے،
اور میٹھا الله نے مٹی میں رکھا ہے ،
یعنی گَنّا اور گُڑ،
اور ہم نے گُڑ چھوڑ کر چِینی کھانا شروع کر رکھی ہے ،
خدارا گُڑ استعمال کریں گڑ

5- پانی
انسان کے لیے سب سے ضروری چیز پانی ہے ،
جس کے بغیر انسان کا زندہ رہنا ممکن نہیں،
پانی بھی ہمیں مٹی سے نِکلا ہُوا ہی پینا چاہیٸے،
پوری دنیا میں زمزم کا پانی سب سے بہترین پانی ہے،
اس کے بعد پھر پنچاب اور وادئ ھزارہ کا پانی ہے ،
اہم بات
کبھی بھی گندم کو چھان کر استعمال نہ کریں،
گندم جس حالت میں آتی ہے،
اُسے ویسے ہی استعمال کریں،
یعنی سُوجی، میدہ اور چھان وغیرہ نکالے بغیر
کیونکہ
ہمارے آقا کریم حضرت محمد بغیر چھانے أٹا کھاتے تھے،
تو پھر طے یہ ہوا کہ ہمیں یہ پانچ کام کرنے چاہٸیں،
1- مٹی کے برتن،
2- سرسوں کا تیل،
3- گُڑ،
4- پتھر والا نمک،
اور
5- زمین کے اندر والا پانی،
یاد رہے یہ پانی مٹی کے برتن میں رکھ کر مٹی کے گلاس یا پیالے میں پئیں،
اس کے علاوہ گندم کا ان چھنا آٹا،
اب سوال یہ ہے کہ ہم یہ ساری چیزیں کیوں لیں ؟
یہ ساری چیزیں ہم نے اس لیے لینی ہیں کہ اسی میں ہماری صحت ہے،
ہم پیدا بھی مٹی سے ہوئے ہیں اور واپس دفن بھی اسی مٹی میں ہونا ہے ..

مسجد "ض"آج ایک دوست کے ہاں اس کے گاؤں گیا تو سامنے دو محرابیں ساتھ ساتھ بنی ہوئیں تھیں۔ میں حیران ہوا کہ ایک مسجد میں دو...
04/11/2024

مسجد "ض"

آج ایک دوست کے ہاں اس کے گاؤں گیا تو سامنے دو محرابیں ساتھ ساتھ بنی ہوئیں تھیں۔ میں حیران ہوا کہ ایک مسجد میں دو محرابیں کیسے بنی ہیں تو دوست فرمانے لگے کہ نہیں یہ دو مساجد ہیں۔ مزید حیران ہوا کہ دو مساجد بلکل ٹچ کیسے۔ تو میرے معلومات میں اضافہ کرتے ہوئے فرمایا کہ یہ پہلے ایک ہی مسجد ہوتی تھی لیکن پھر نماز میں دوران قرآت لفظ "ض" کے تلفظ پر جھگڑا ہوا ایک گروہ ض کو "زواد" پڑھتا تھا اور دوسرا "دواد"۔ آخر کار "فرزندان" توحید نے مسجد کو ہی دو ٹکڑے کر دیا۔ اب ایک طرف کی قرآت دوسری طرف صاف سنائی دیتی ہے بس "والضوالین" پڑھتے ہوئے ایک دوسرے کو جلانے کے لئے ایک زواد پر زور دیتا ہے دوسرا دواد پر۔ ڈرتے کانپتے تصویر نکالی کہ کہیں زواد والے دوادی نہ سمجھ لیں یا دواد والے زوادی اور فساد ہو جائے۔

گوجرانوالہ کا پہلا انڈر گراؤنڈ واٹر ریچارج کنواں لگا دیا گیا جس کی مدد سے برساتی پانیوں کو دوبارہ سے پینے کے قابل بنایا ...
01/11/2024

گوجرانوالہ کا پہلا انڈر گراؤنڈ واٹر ریچارج کنواں لگا دیا گیا
جس کی مدد سے برساتی پانیوں کو دوبارہ سے پینے کے قابل بنایا جاسکے گا

‏بچپن میں یہاں پکڑے جانا ایسا ہی تھا جیسے آپ لاش ٹھکانے لگا رہے ہوں،🥴 اور المیہ یہ تھا کہ ابھی ٹوکن ختم بھی نہیں ہوتا تھ...
30/10/2024

‏بچپن میں یہاں پکڑے جانا ایسا ہی تھا جیسے آپ لاش ٹھکانے لگا رہے ہوں،🥴
اور المیہ یہ تھا کہ ابھی ٹوکن ختم بھی نہیں ہوتا تھا لیکن تھپڑوں کی بارش میں بیچ میں چھوڑ کر جانا پڑتا تھا،😒
تب اس ملال سے بڑا کوئی ملال نہیں تھا کہ آپ روتے ہوئے جا رہے ہوں😭😭😭
اور ایک بچہ خوشی سے😘 وہیں سے آپکی گیم سنبھال لے جیسے اسکے ہاتھ فری کا کوئی خزانہ لگ گیا ہو۔۔۔۔
شاید آپ میں سے بہت سے دوست اس دور سے گزرے ہوں؟؟؟

پنجاب میں ایک مقام ایسا ہے جہاں واہگہ بارڈر کے شور شرابے کے برعکس چپ چاپ انڈیا پاکستان کی سرحد آجاتی ہے. یہاں کوئی گیٹ ب...
29/10/2024

پنجاب میں ایک مقام ایسا ہے جہاں واہگہ بارڈر کے شور شرابے کے برعکس چپ چاپ انڈیا پاکستان کی سرحد آجاتی ہے. یہاں کوئی گیٹ بھی نہیں ہے۔
محبتوں کی عکاسی کرتا، ایک سا کلچر دکھتا، یہ دکھاتا کہ اس پار اور اُس پار کی دھرتی اور لوگ ایک سے ہیں، پاکستان انڈیا کا خوبصورت ترین بارڈر ہے، کاش کے پورے پنجاب کا انڈیا کیساتھ ایسا بارڈر ہو جائے۔

دوست بتائیں کہ کونسی جگہ ہے؟

,, زندگی کی فتح ،، اس تصویر نے انٹرنیٹ پر سب حساس دلوں کو دکھی کردیا تھا ، اسرا ئیلی بمباری کے بعد ایک عمارت کے ملبے میں...
28/10/2024

,, زندگی کی فتح ،،
اس تصویر نے انٹرنیٹ پر سب حساس دلوں کو دکھی کردیا تھا ، اسرا ئیلی بمباری کے بعد ایک عمارت کے ملبے میں دبا ہوا چمکیلی آنکھوں والا بچہ سلیمان احمد ، جو امید بھری نظروں سے دنیا کو دیکھ رہا ہے ، انگلیوں سے زندگی ادھڑتی ڈور کو تھامنے کی کوشش کر رہا تھا ۔۔۔ اوپر لاکھوں ٹن کا کنکریٹ اور نیچے ننھی سی جااااان ۔۔۔ سب کی جان اٹکی تھی اور ۔۔۔۔۔ کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد یہ فرشتہ بچا لیا گیا۔ الحمدللہ
اس کی مسکراہٹ کہہ رہی ہے ہمیں ماتھے پہ بوسہ دو ❤️

یہ دنیا کے مختلف ممالک کے بہترین کہاوتیں ہیں:(1) : "جو اپنے پڑوسی کے گھر کو ہلاتا ہے، اس کا اپنا گھر گرجاتا ہے" (سوئس کہ...
26/10/2024

یہ دنیا کے مختلف ممالک کے بہترین کہاوتیں ہیں:
(1) : "جو اپنے پڑوسی کے گھر کو ہلاتا ہے، اس کا اپنا گھر گرجاتا ہے" (سوئس کہاوت)

(2) : "اگر کوئی شخص پیٹ بھر کر کھا لے تو اسے روٹی کا ذائقہ محسوس نہیں ہوتا" (اسکاٹ لینڈ کہاوت)

(3) : "اگر تم مسکرانا نہیں جانتے تو دکان نہ کھولو" (چینی کہاوت)

(4) : "اچھی شکل سب سے مضبوط سفارش ہے" (انگلش کہاوت)

(5) : "نیکی کرنا احسان فراموش کے ساتھ ایسا ہے جیسے سمندر میں عطر ڈالنا" (پولینڈ کہاوت)

(6) : "اگر تم کسی قوم کی ترقی دیکھنا چاہتے ہو تو اس کی عورتوں کو دیکھو" (فرانسیسی کہاوت)

(7) : "ہم اکثر چیزوں کو ان کی حقیقت سے مختلف دیکھتے ہیں کیونکہ ہم صرف عنوان پڑھنے پر اکتفا کرتے ہیں" (امریکی کہاوت)

(8) : "دوسروں کی غلطیاں ہمیشہ ہماری غلطیوں سے زیادہ واضح ہوتی ہیں" (روسی کہاوت)

(9) : "تمہاری قناعت تمہاری نصف خوشی ہے" (اطالوی کہاوت)

(10) : "ہر انسان اپنی تقدیر خود بناتا ہے" (انگلش کہاوت)

(11) : "اپنے دماغ کو علم سے لیس کرو، بہتر ہے کہ جسم کو زیورات سے سجاؤ" (چینی کہاوت)

(12) : "خود پسندی جہالت کی پیداوار ہے" (اسپین کہاوت)

(13) : "وہ محبت جو تحفوں پر انحصار کرے، ہمیشہ بھوکی رہتی ہے" (انگلش کہاوت)

(14) : "اس عورت سے ہوشیار رہو جو اپنی فضیلت کے بارے میں بات کرتی ہے اور اس مرد سے جو اپنی دیانت داری کے بارے میں بات کرتا ہے" (فرانسیسی کہاوت)

(15) : "اپنی بیوی کو محبت دو اور اپنی ماں کو اپنا راز بتاؤ" (آئرلینڈ کہاوت)

(16) : "پانچ سال تک اپنے بچے کو شہزادہ بناؤ، دس سال تک غلام کی طرح اور اس کے بعد دوست بن جاؤ" (ہندی کہاوت)

(17) : "انسان ہونا آسان ہے، مگر مرد بننا مشکل ہے" (روسی کہاوت)

(18) : "میرے خاندان نے مجھے بولنا سکھایا، اور لوگوں نے مجھے خاموش رہنا سکھایا" (چیکوسلوواک کہاوت)

(19) : "جو لوگوں کو علم کی نظر سے دیکھتا ہے ان سے نفرت کرتا ہے؛ اور جو انہیں حقیقت کی نظر سے دیکھتا ہے انہیں معاف کرتا ہے" (اطالوی کہاوت)

(20) : "غصہ ایک تیز ہوا ہے جو عقل کے چراغ کو بجھا دیتا ہے" (امریکی کہاوت)

(21) : "جو لوگ دیتے ہیں انہیں اپنے دینے کی بات نہیں کرنی چاہیے، جبکہ جو لوگ لیتے ہیں انہیں اس کا ذکر کرنا چاہیے" (پرتگالی کہاوت)

(22) : "بڑا درخت زیادہ سایہ دیتا ہے مگر کم پھل دیتا ہے" (اطالوی کہاوت)

(23) : "اپنی فکر کو پھٹی ہوئی جیب میں ڈال دو" (چینی کہاوت)

(24) : "زیادہ کھا لینا بھوک سے زیادہ نقصان دہ ہے" (جرمن کہاوت)

(25) : "ہر دن بوئے، ہر دن کھاؤ" (مصری کہاوت)

(26) : "اے انسان، موت کو نہ بھولو کیونکہ یہ تمہیں نہیں بھولے گی" (ترکی کہاوت)

(27) : "انتقام کی لذت ایک لمحے کی ہے، مگر معافی کا سکون ہمیشہ کے لئے رہتا ہے" (اسپین کہاوت)

(28) : "محبت اور خوشبو کو چھپایا نہیں جا سکتا" (چینی کہاوت)

(29) : "جس کی جیب خالی ہو، اسے اپنی زبان کو میٹھا بنانا چاہیے" (ملائیشیائی کہاوت)

(30) : "پانی کے چھوٹے قطرے بھی ندی بنا سکتے ہیں" (جاپانی کہاوت)

(31) : "اللہ پرندوں کو رزق دیتا ہے مگر انہیں اسے پانے کے لیے پرواز کرنا پڑتا ہے" (ہالینڈ کہاوت)

(32) : "محبت تب تک باقی رہتی ہے جب تک پیسہ ہوتا ہے" (فرانسیسی کہاوت)

(33) : "جو اپنے دوست کو قرض دیتا ہے، وہ دونوں کو کھو دیتا ہے" (فرانسیسی کہاوت)

(34) : "جو کوئی خوبصورت عورت سے شادی کرتا ہے اسے دو آنکھوں سے زیادہ کی ضرورت ہوتی ہے" (انگلش کہاوت)

(35) : "جس کی پشت پر تنکا ہوتا ہے، وہ ہمیشہ آگ سے ڈرتا ہے" (فرانسیسی کہاوت)

(36) : "جس نے منزل تک پہنچنے کا عزم کر لیا، اس نے ہر رکاوٹ کو معمولی سمجھا" (فرانسیسی کہاوت)

(37) : "جو خود کو بھیڑ سمجھتا ہے، بھیڑیا اسے کھا جائے گا" (فرانسیسی کہاوت)

کونسی کہاوت پسند آئی؟

💔
22/10/2024

💔

لاہور ریپ واقعہ خوفناک انکشافاتیہ سارا ایک سیاسی جماعت کا انتشار پھیلانے کا بھیانک خواب تھا جو ناکام ہواپڑھیں۔۔۔۔ لاہور ...
15/10/2024

لاہور ریپ واقعہ خوفناک انکشافات
یہ سارا ایک سیاسی جماعت کا انتشار پھیلانے کا بھیانک خواب تھا جو ناکام ہوا
پڑھیں۔۔۔۔ لاہور کے نجی کالج میں بچی سے مبینہ زیادتی کے واقعہ نے ہر کسی کو تشویش میں مبتلا کر دیاجس کے بعد طلباء نے احتجاج شروع کیا تو پولیس کے ساتھ پنجاب حکومت بھی ایکشن میں آئی، پولیس کی ابتدائی تحقیقات میں فی الحال ایسا کوئی واقعہ رپورٹ نہیں ہوا اور جس بچی کا نام لے کر احتجاج کیا گیا اس کے والد کا بیان بھی پولیس کی جانب سے شیئر کیا گیاجس میں انہوں واقعہ کی تردید کی تاہم اب معاملے پر پنجاب گروپ آف کالجز نے مؤقف جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے کالج کی ساکھ کو برباد کرنے کیلئے ایک پراپیگنڈہ ہے۔

پنجاب کالجز کے ایک کیمپس میں مبینہ واقعہ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی حالیہ خبر کی ابھی تک تصدیق نہیں ہو سکی ہے تاہم انتظامیہ پنجاب کالجز حکومت سے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کر رہی ہے اور اس معاملے کی مکمل اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کیلئے قانون نافذ کرنے والے ادارے کے ساتھ ہر طرح سے تعاون کر ر ہی ہے ۔

پنجاب کالج انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ خدشمہ موجود ہے کہ بعض شر پسند عناصر پنجاب گروپ کی ساکھ کو متاثر کرنے کیلئے سوشل میڈیا کا استعمال کر رہے ہیں تاحال ایسے کسی واقعہ کے اب تک شواہد نہیں ملے ہیں ، کالج انتظامیہ اور پولیس کی مدد سے واقعہ کے حقائق جاننے کی کوشش کی گئی ، کسی مبینہ متاثرہ بچی کی نشاندہی نہیں ہوئی ، کالج کے تمام کیمروں کا ریکارڈ بھی چیک کیا گیا تمام ہسپتالوں کا ریکارڈ بھی دیکھا گیا، پولیس میں بھی کوئی رپورٹ درج نہیں کروائی گئی، مبینہ متاثرہ بچی اور خاندان کو ڈھونڈنے کی کوشش بھی کی گئی ۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو کے گھر پر کریکر حملہ
ان الزامات کے حوالے سے باوثوق اور قابل اعتماد ثبوت کی کمی کے باوجود پنجاب کالج کی انتظامیہ منصفانہ عمل کو یقینی اور شفاف بنانے کیلئے حکام کے ساتھ ہر طرح کا تعاون کرے گی ، پنجاب گروپ آف کالجز میں ہمارے طلباء اور عملے کی حفاظت ہمارے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے ، ہم نے سخت حفاظتی پروٹوکول نافذ کیے ہوئے ہیں، جن کی مسلسل نگرانی کی جاتی ہے اور انہیں اپ ڈیٹ بھی کیا جاتاہے تاکہ کیمپس میں ہر ایک کیلئے محفوظ ماحول کو یقینی بنا سکے ۔

پولیس موقف

اس ضمن میں ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے ایک پریس کانفرنس بھی کی جس میں انہوں نے بتایا کہ اس مبینہ واقعے کے کوئی شواہد نہیں ملے ، سوشل میڈیا ر پروپیگنڈا کیا گیا جس کے بعد طلباء نے احتجاج کیا جب کوئی وکٹم ہی سامنے نہیں آیا تو کس پر مقدمہ درج کریں ؟ جب تک تصدیق نہیں ہوتی طلباء پرسکون رہیں اور غیر تصدیق شدہ معلومات پر نہ جائیں ، کسی کے پاس مصدقہ اطلاع ہے تو دیں ، ہم فوری کارروائی کریں گے ، مصدقہ معلومات ملیں گی تو اپنی مدعیت میں پرچہ دوں گا۔

ملتان: آن لائن جنسی ہراسگی میں ملوث ملزم گرفتار
متاثرہ بچی کے والد کا بیان

اے ایس پی شہر بانو نقوی کے ہمراہ بچی کے والد اور چچا نے کہا کہ ہماری بیٹی کے نام پر احتجاج کیا جا رہا ہے جس سے ہمارا کوئی تعلق نہیں۔متاثرہ لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ ہماری بیٹی گھر میں پھسل گئی جس سے اسکی کمر پر چوٹ آئی جس وجہ سے بیٹی آئی سی یو میں گئی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پولیس کو اپنی بیٹی کی میڈیکل رپورٹس مہیا کر دی ہیں، بیٹی کے حوالے سے احتجاج کی ویڈیو دیکھ کر انتہائی تعجب ہوا، جن کی بیٹیاں ہیں وہ اس درد کو محسوس کر سکتے ہیں۔

افواہوں کو تقویت دے کر فساد پھیلانے سے بہتر ہے پہلے تحقیق ہو پھر اس کے مطابق رد عمل کی سمت متعین  ورنہ بے قصور لوگوں کو ...
15/10/2024

افواہوں کو تقویت دے کر فساد پھیلانے سے بہتر ہے پہلے تحقیق ہو پھر اس کے مطابق رد عمل کی سمت متعین ورنہ بے قصور لوگوں کو اذیت پہنچانے اور انہیں رسوا کرنے کے سوا کوئی فائدہ نہ ہوگا

‏بچپن میں یہاں پکڑے جانا ایسا ہی تھا جیسے آپ لاش ٹھکانے لگا رہے ہوں🥴 اور المیہ یہ تھا کہ ابھی ٹوکن ختم بھی نہیں ہوتا تھا...
13/10/2024

‏بچپن میں یہاں پکڑے جانا ایسا ہی تھا جیسے آپ لاش ٹھکانے لگا رہے ہوں🥴 اور المیہ یہ تھا کہ ابھی ٹوکن ختم بھی نہیں ہوتا تھا لیکن تھپڑوں کی بارش میں بیچ میں چھوڑ کر جانا پڑتا تھا😒
تب اس ملال سے بڑا کوئی ملال نہیں تھا کہ آپ روتے ہوئے جا رہے ہوں😭😭😭اور ایک بچہ خوشی سے 😘 وہیں سے آپکی گیم سنبھال لے جیسے اسکے ہاتھ فری کا کوئی خزانہ لگ گیا ہو۔۔۔۔
شاید آپ میں سے بہت سے دوست اس دور سے گزرے ہوں؟؟؟🤔😄

10/10/2024



مفکر اسلام،خورشید ملت،پاسبان مسلک امام احمد رضا مفتی اعظم پاکستان پروفیسر مفتی ہزاروی صاحب کو کوٹ ادو تشریف آوری پر خوش آمدید کہتے ہیں

16 نومبر بروز ہفتہ بعدنماز عشاء بمقام نورشاہ روڈ کوٹ ادو

゚viralシ ゚viralシfypシ゚viralシalシ ゚

Today's best photo🕌🕌🕋🕋🕌🕌🕋🕋🕌            Actres   with   and also known as   in   movie📽📺👈
29/09/2024

Today's best photo

🕌🕌🕋🕋🕌🕌🕋🕋🕌










Actres with and also known as in movie📽📺👈

Address

Mumtaza Bad Multan
Multan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ch Jami Raza posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Ch Jami Raza:

Videos

Share

Category