Faisal Javid

Faisal Javid .

12/12/2024

میری آپ سے ملاقات ہو جی ہاں آپ سے اور میں آپ سے کہوں اپ پر سلامتی ہو تھوڑی سی حیرانی تھوڑی سی خوشی اور چہرے پر ہلکی سی مسکراہٹ تو پھر ہوگی نا مگر کیوں ؟

11/12/2024

کیا بچوں سے بڑوں والی تمیز کی توقع رکھنا ٹھیک ہے کیا بچوں کی بدتمیزی کو واقعی بدتمیزی سمجھنا چاہیے کیا بچوں کے بارے میں کوئی بھی رائے دیتے ہوئے ہمیں کچھ اپنی سمجھ اور فہم کا خیال رکھنا چاہیے جو ہمیں عمر کے 20 30 40 سال کے بعد ائی اور ہم ان سے ابھی توقع کر رہے ہیں؟ ان سوالوں پر میرے خیالات اپ کے کیا خیالات ہیں ؟

02/12/2024

دنیا پور میں اس جگہ کے بارے میں کون کون جانتا ہے ؟؟

01/12/2024

بابا جی لیاقت صاحب کی اذان ریکارڈ کرنے کا مقصد خوبصورت یادوں کو محفوظ کرنے کی کوشش جو جو عرصہ 40 سال سے زائد باقاعدگی کے ساتھ اذان دے رہے ہیں ہم نے بچپن سے خصوصا افطاری کے وقت بابا جی کی اواز ہمیشہ سنی بہت ہی جاندار شاندار خوبصورت اواز ہے

26/11/2024

کچھ سوال ہیں جو میرے ذہن میں بار بار ا رہے تھے بیٹھا سوچ رہا تھا جواب ڈھونڈنے کی کوشش میں تھا سوچا اپ دوستوں کے سامنے بھی یہ سوال رکھ دوں ہو سکتا ہے کوئی رہنمائی مل جائے کوئی جواب مل جائے کوئی تشفی ہو جائے ؟؟؟؟

26/09/2024

آئی بالوں میں سفیدی تو مجھے یاد آیا
جب تیرے شہر میں ایا تھا جوان لگتا تھا

25/09/2024

"ہر بوڑھے شخص کو بزرگ نہیں کہا جا سکتا "
فیصل جاوید

18/09/2024

یونائٹڈ بیکرز لودھراں میں اس بات نے بے حد متاثر کیا کہ انہوں نے ایک خصوصی کاؤنٹر کسٹمرز کی شکایات اور تجاویز کے لیے بنایا ہے جبکہ ہمارے ہاں اگر کسٹمر کسی دکاندار کو شکایت کرے تو وہ اس پر ناراض ہو جاتا ہے لیکن یونائٹڈ بیکرز کا یہ عمل دیکھ کر بہت خوشی ہوئی اور یقینا جب ہم تنقید کرتے ہیں جو اچھا نہ لگے مناسب نہ ہو تو جب کچھ اچھا لگے اس کی تعریف بھی بنتی ہے ان کی صفائی کا معیار بہترین اور بہتر سے بہترین کی کوشش جب میں نے شوکت رضا صاحب سے یہ پوچھا کہ جہاں یہ مٹھائیاں اور کیک تیار ہو رہے ہیں کیا وہاں اگر کسٹمر جانا چاہے تو جا کر دیکھ سکتا ہے تو انہوں نے بغیر کسی ہچکچاہٹ کے کہا بالکل اپ جا سکتے ہیں ان کی اس بات کا مطلب یقینا یہی تھا کہ وہ اپنے کام کو اپنی ذمہ داری سمجھ کر کر رہے ہیں شوکت رضا صاحب ایک مثبت سوچ کے ساتھ اپنے کام کو لے کر اگے بڑھ رہے ہیں انہوں نے ایک فارمر باسکٹ پروجیکٹ کا بھی تعارف کروایا جس میں مقامی سطح پر تیار ہونے والی چیزیں جن کا خام مال بھی ہمارے علاقوں میں موجود ہے جیسے کہ دیسی گھی اچار وغیرہ ان کو بھی ڈسپلے کیا ہوا تھا جب میں نے ان سے سوال کیا کہ کوئی خاتون اگر کوئی چیز اپنے گھر میں تیار کر کے اپ کے ہاں ڈسپلے کرنا چاہے تو انہوں نے کہا ہم خوشی سے ان کو موقع فراہم کریں گے ان کی چیزیں ڈسپلے کرنے کا شوکت صاحب کے ان ترقی پسندانہ خیالات جان کر بے حد خوشی ہوئی اور ایسے کاروباری حضرات اپنے طور پر معاشرے کے اندر بہتری کے لیے اپنا کردار ہمیشہ ادا کرتے ہیں

بڑی مہربانی "اس بچے کا نام عمران صاحب ہے اور میری خواہش ہے چاہت ہے کہ میں اس بچے کے لیے خصوصی وقت نکالوں اس کے ساتھ بہت ...
04/09/2024

بڑی مہربانی

"اس بچے کا نام عمران صاحب ہے اور میری خواہش ہے چاہت ہے کہ میں اس بچے کے لیے خصوصی وقت نکالوں اس کے ساتھ بہت ساری باتیں کروں اس سے بہت سارے سوال پوچھوں اس کے خیالات جانوں میں جاننا چاہتا ہوں یہ اپنے مستقبل کے بارے میں کیا سوچتا ہے کیا خواب ہیں اس کی زندگی کے میں چاہتا ہوں میں اس کے لیے اس کی پسند کا کھانا بنواؤں اور اس کے ساتھ بیٹھ کر کھاؤں ایسا سب کچھ کرنا اور ان تمام یادوں کو سمیٹنا میرے لیے میری زندگی کی خوبصورت یادوں میں سے ایک ہوگا اور بہت جلد میں اپنی اس چاہت کو پورا کر لوں گا انشاءاللہ یقینا اپ کے ذہن میں یہ سوال ایا ہوگا کہ میرے دل میں یہ چاہت اس عمران صاحب کے لیے کیوں پیدا ہوئی اس سب کے پیچھے دو الفاظ ہیں "بڑی مہربانی " میں اپنی بات کی طرف انے سے پہلے عمران صاحب کے بارے میں مزید وضاحت سے پہلے میں ایک چیز یہاں کہنا چاہوں گا کہ انسان ہمیشہ طلبگار ہوتا ہے کہ اس کی محنت کوشش کاوش بے شک وہ چھوٹی سی بھی ہو اسے تسلیم کیا جائے اسے سراہا جائے اور یہ وہ جادو ہے جس کو اس کی اہمیت کا پتہ چل جائے وہ اس کے جادو سے لوگوں کو اپنا گرویدہ بنا لیتا ہے بات کچھ یوں ہے کہ میں ملتان کی طرف سفر کر رہا تھا کہ راستے میں ایک عمران صاحب جس کی تصویر اپ نے دیکھ لی نے مجھے اشارہ کیا ساتھ جانے کے لیے میں سمجھ گیا میں نے موٹرسائیکل روکی عمران کو ساتھ بٹھایا اور اسے پوچھا کہ اپ نے کہاں جانا ہے اس نے اپنی منزل مجھے بتائی سمجھ لیں الف اس کی منزل کا نام لیکن وہ جس دکان پہ کام کرتا ہے اس کا مقام ب تھا تو میں نے اس سے کہا کہ اپ کی منزل تو اگے ہے اپ نے اس جگہ پر جسے میں نے فرضی طور پر الف کا نام دیا کیوں اترنا ہے تو وہ کہنے لگا کہ میں ایک ہیئر ڈریسر کے پاس کام کرتا ہوں اور یہاں میرے استاد کا گھر ہے میں نے اس سے دکان کی چابی لے کر جانا ہے یعنی الف مقام سے چابی لے کر ب مقام پر جانا ہے تو میں نے اس سے کہا کہ ایسا کریں کہ میں باہر رک جاؤں گا اپ چابی لے کر ا جانا اور میں اپ کو اپ کی منزل پر چھوڑ دوں گا تو کہنے لگا ٹھیک ہے میں نے وہاں جا کے موٹر سائیکل روکی اگر بہت زیادہ بھی انتظار ہو تو شاید دو منٹ بھی نہیں ہوں گے وہ چابی لے کر ایا ہم روانہ ہوئے اور تھوڑا اگے جو شاید ایک کلومیٹر تھا وہاں پہنچ کر اس نے مجھے کہا کہ مجھے اتار دیں میں نے جب اسے اتارا یہاں تک تو سب کچھ بہت معمول کے مطابق تھا لیکن اترنے کے بعد اس نے میری طرف دیکھا اور پھر مسکرایا اس کی انکھیں بھی مسکرائیں اس کا مکمل چہرہ بھی حقیقی مسکراہٹ اس کا چہرہ نہیں اس کا دل مسکرایا تھا اور مجھے کہا "بڑی مہربانی" اس کے یہ الفاظ سن کر میں نے موٹر سائیکل جو کہ اس وقت تک سٹارٹ تھا بند کر دیا اس قدر خوبصورتی کے ساتھ مسکراتے چہرے کے ساتھ شکریہ کیا اس کے ان الفاظ کی مجھے بے حد خوشی ہوئی اس سے پوچھا سکول گئے ہو کوئی دو یا تین کلاس پڑھی ہیں تو اس کے جواب نے مجھے حیران کر دیا کہنے لگا کبھی سکول گیا ہی نہیں جی ہاں عمران کبھی سکول نہیں گیا لیکن یہ بات بہت اچھی طرح سے جانتا ہے جو شاید سکولوں کالجوں اور حتی کہ کچھ یونیورسٹی کے پڑھنے والے لوگ بھی شاید نہ جانتے ہوں کہ اگر کسی سے کچھ مدد لی جائے تو پھر اسے "بڑی مہربانی" بھی کہا جاتا ہے لیکن عمران صاحب یہ بات بہت اچھی طرح سے جانتے ہیں بے شک وہ زندگی میں کبھی ایک دن بھی سکول نہیں گئے ان کے شکریہ ادا کرنے کا انداز "بڑی مہربانی" میرے دل میں گھر کر گیا "

فیصل جاوید

02/09/2024

"شکریہ کے الفاظ کسی تحفے سے کم نہیں ہوتے"
فیصل جاوید

"بنگلہ دیشی ابو سعید جس نے طلبہ احتجاج کے دوران دونوں ہاتھ پھیلا کر سینے پر گولی کھائی گولی کھا کر گرا ہمت کے ساتھ پھر ک...
06/08/2024

"بنگلہ دیشی ابو سعید جس نے طلبہ احتجاج کے دوران دونوں ہاتھ پھیلا کر سینے پر گولی کھائی گولی کھا کر گرا ہمت کے ساتھ پھر کھڑا ہو گیا لیکن اس ظالم بے شرم انسان کو ذرا رحم نہ ایا اس نے پھر گولی ماری ابو سعید گرا جسم کی طاقت تو شاید جواب دے رہی تھی لیکن اس کی ہمت نے اسے پھر کھڑا کر دیا اس بے غیرت نے پھر گولی ماری ابو سعید شہید ہو گیا لیکن جس دیدہ دلیری ہو جس جوش کے ساتھ اس نے سینہ چوڑا کر کے گولی کھائی دنیا میں لاکھوں انقلاب کی فکر اور سوچ رکھنے والوں کے سینے چوڑے کر گیا قربانیاں رائیگاں نہیں جاتی قربانیاں بچے دیتی ہیں قربانیاں جوش دیتی ہیں حوصلہ دیتی ہیں ولولے دیتی ہیں تحریکوں کو ابو سعید کی قربانی نے بھی جیسے تحریک میں جان ڈال دی وہ تحریک بڑھتے ہوئے حسینہ واجد کے اقتدار کو اڑا کے لے گئی اج خبر یہ ائی ہے کہ جس پولیس والے نے ابو سعید پر گولی چلائی طلبا نے اس کا سر اتار دیا ہے ظلم کرنے والے یہ کیوں بھول جاتے ہیں کہ ظلم کا حساب بھی ہوتا ہے کبھی کبھی بہت جلد بھی ہوتا ہے" فیصل جاوید

20/07/2024

"کسی کی غم خواری کے لیے اگر کچھ نہیں کر سکتے تو اس کی کہانی اس کے غم کو پوری توجہ سے سنیں تاکہ وہ شخص محسوس کر سکے کہ کوئی ہے جو اس کے غم کو اپنا غم سمجھ رہا ہے بے شک وہ کچھ پل کے لیے ہی کیوں نہ ہو"

فیصل جاوید

12/07/2024

مجھے کبھی کبھی لگتا ہے اڈیلا جیل میں بیٹھے ملنگ کی تسبیح کے دانے جیسے جیسے گرتے ہیں خوف کے سوداگروں کی خوف کی دیواروں کی اینٹیں بھی ویسے ویسے گرتی جا رہی ہے

11/07/2024

"کس قدر دکھ تکلیف افسوس اور تنگ نظری کی بات ہے محرم الحرام کے مہینے میں یا عام دنوں میں اگر کوئی شخص اہل بیت سے محبت کا اظہار کرے ان کا ذکر کرے یا سوشل میڈیا پر کوئی ایسی پوسٹ کردے تو سب سے پہلے جو سوال پوچھا جاتا ہے کہ کیا اپ شیعہ ہو ؟ ان بند عقل کے لوگوں سے ایک سوال ہے جب تمہارا رویہ ایسا ہوگا کہ حب اہل بیت ذکر اہل بیت کرنے والے کو تم شیعہ سمجھو گے تو درحقیقت تم گواہی دے رہے ہو ان کی اہل بیت سے محبت کی ۔ ہم جس خاندان میں پیدا ہوئے جس ماحول میں پلے بڑھے وہاں جو بھی نظریات تھے ہم ہمیشہ اسی کا دفاع کرتے ہوئے نظر اتے ہیں ہمیں تھوڑا سا بڑے دل کا مظاہرہ کرنا چاہیے دوسروں کے نظریات کو تسلیم کرنا یا نہ کرنا ہر انسان کا ذاتی فعل ہے لیکن ان کے نظریات کو بغیر کسی تعصب کے سننا اور سمجھنا اور اس پر غور و فکر کرنا میں سمجھتا ہوں ایک باشعور مسلمان کی ذمہ داری ہے "

فیصل جاوید

30/06/2024

مانا کہ بہت گرمی ہے لیکن اتنی بھی نہیں کہ اسے مینج نہ کیا جا سکے۔ سعودی عرب حج سیزن سے اربوں ڈالرز کماتا ہے لیکن عدم سہولیات پر حاجیوں کو جنتی ہونے کا ٹکٹ تھما کر اپنی نااہلی کو چھپانے کی کوشش کرتا ہے حاجیوں کی اموات کا ازالہ کون کرے گا؟ کیا یہ انتظامیہ کی ناکامی نہیں؟

20/06/2024
09/06/2024

فیصل موورز کی گاڑی میں یہ واقعہ پیش ایا موبائل فون دوران ڈرائیونگ استعمال کی وجہ سے بے شمار حادثات ہوتے ہیں اور بار بار موٹروے پولیس کی جانب سے بھی بتایا جاتا ہے لیکن غفلت لوگ پھر بھی کرتے ہیں اس پر ہر شہری بھی اگر اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے ایسے لوگوں کو اس طرح کا عمل کرنے پر فورا روکیں منع کریں احتجاج کریں تو پبلک ٹرانسپورٹ میں کسی حد تک اس غفلت کی وجہ سے حادثات میں کمی ہو سکتی ہے پہلے ہم لوگ خاموشی سے بیٹھے رہتے ہیں پھر جب حادثہ ہو جاتا ہے پھر شور کرتے ہیں اج بھی میں نے ڈرائیور کو اس ویڈیو سے پہلے تین دفعہ میرے پاس ویڈیو موجود ہے جس میں وہ موبائل فون کا استعمال کر رہا ہے جب میں نے چوتھی دفعہ اس نے موبائل استعمال کیا تو اس کی ویڈیو بنائی اور جو بھی بات ہے اپ کے سامنے ائی تو گاڑی میں موجود باقی لوگوں نے خاموشی کے علاوہ اور کچھ نہیں کیا خاموشی سے بیٹھے رہے یہی خدانخواستہ ہے اگر کوئی حادثہ ہو جاتا پھر ہر شخص نے واویلا اور شور کرنا تھا اور کہنا تھا ہاں ہاں یہ غلط کر رہا تھا لیکن اس وقت وہ لمحہ گزر چکا ہوتا ہے اس ایک بندے کی غلطی کی سزا سب کو ملتی ہے اور زندگی کے مختلف معاملات میں ہم جہاں بھی جو بھی غلط ہوتا ہوا دیکھیں اپنی حیثیت میں اپنی استطاعت کے مطابق اس کے اوپر اواز اٹھائیں جو بھی غلط ہو اس کے خلاف احتجاج کریں اخلاقی اور قانونی حدود میں رہتے ہوئے

Address

Multan

Telephone

+923216398514

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Faisal Javid posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Faisal Javid:

Videos

Share