Ehsasnewshd

Ehsasnewshd News,Headlines

28/09/2024

RPO Multan CPO Multan Dpo Khanewal
اس عورت نے ڈی پی او خانیوال کو کہا کہ اگر میں جھوٹی ہوں تو مجھے جیل بند کریں اور اگر سچی ہوں تو میرا قبضہ واپس کروائیں خانیوال پولیس کے کپتان کے منہ پر ایک زور دار تماچہ ہے کہ خانیوال پولیس کسی کی داد رسی نہیں کر سکی وزیر اعلی پنجاب مریم نواز اس واقعہ کا نوٹس لیں،

میاں چنوں: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ارشد ندیم کو 10 کروڑ کا چیک اور ایک گاڑی گفٹ کی گاؤں کی سڑکیں پختہ کرنے، ہسپتال...
13/08/2024

میاں چنوں: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ارشد ندیم کو 10 کروڑ کا چیک اور ایک گاڑی گفٹ کی
گاؤں کی سڑکیں پختہ کرنے، ہسپتال بنانے اور میاں چنوں یونیورسٹی کا وعدہ بھی کیا،

28/06/2024

❤️

28/06/2024
23/02/2024

حلقہ جہانیاں کو مبارکباد❤️

جہانیاں کے سلطان ہر دل کی دھڑکن پاکستان تحریک انصاف کے کامیاب ایم پی اے پی پی 210 چوہدری خالد جاوید آرائیں نے پنجاب اسمبلی میں حلف اٹھا لیا ڈھیروں مبارکباد ❤️

Allhamdulilh
09/02/2024

Allhamdulilh

26/01/2024

جہانیاں: حلقہ جہانیاں میں سابق ایم این اے و ن لیگ کے ایم این اے کے امیدوار چوہدری افتخار نذیر کی جہانیاں حلقہ میں مقبولیت کے مناظر، ن لیگی جہانیاں سے بری طرح شکست سے دوچار ہوں گے خصوصی رپورٹ،

26/01/2024

وہاڑی میں پی ٹی آئی کے اورنگزیب کھچی، جہانزیب کھچی اور علی رضا خاکوانی کے مد مقابل ن لیگی امیدواروں کے جلسے کے مناظر اور یوتھ کے تاثرات* 😂

22/12/2023

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ پاکستانی غداروں پر بھاری،

20/12/2023

عثمان ڈار منظر عام پر آ گئے ویڈیو وائرل

16/12/2023

شرم آنی چاہیے ہمارے ججز کو جو لاکھوں روپے تنخواہ لے کر بھی خاموش ہیں،ممبر پنجاب بار کونسل رانا محمد آصف

14/12/2023

جہانیاں:سابق ایم پی اے جہانیاں و استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما چوہدری کرام داد واہلہ نے سابق ایم پی اے پی پی 210 ،ٹکٹ ہولڈر ن لیگ حاجی عطاء الرحمن کو اڑے ہاتھوں لے لیا انجمن تاجران سے خطاب کرتے ہوئے کھری کھری سنا دیں ویڈیو پوری دیکھیں،

13/12/2023

دیہاتوں میں صورتحال یہ ہے کہ 55 لوگوں سے پوچھا ووٹ کسے دو گے،

53 نے کہا عمران خان کو دیں گے۔
جاوید ہاشمی

‏😭 سی ایس ایس سے موت تک کا سفر 😭بلال پاشا جنوبی پنجاب کے ایک پسماندہ علاقہ میں پیدا ہوا۔ والد دیہاڑی دار مزدور تھے۔ مالی...
27/11/2023

‏😭 سی ایس ایس سے موت تک کا سفر 😭
بلال پاشا جنوبی پنجاب کے ایک پسماندہ علاقہ میں پیدا ہوا۔ والد دیہاڑی دار مزدور تھے۔ مالی حالات اچھے نہ ہونے کی وجہ سے مسجد میں ہی قائم مکتب سے پرائمری پاس کی۔ جنوبی پنجاب کی پسماندگی کا عالم سب پر عیاں ہے لہذا بلال پاشا نے بھی چھٹی جماعت سے اے بی سی پڑھنا شروع کی۔ انٹر میڈیٹ ایمرسن کالج ملتان اور بیچلر زرعی یو یونیورسٹی فیصل آباد سے کیا۔ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ مسجد سے پانچ جماعتیں کرنے والا بچہ کل کو مقابلے کا امتحان پاس کرکے سی ایس پی بن جائے گا۔

بلال پاشا نے کیریئر کا آغاز ایک پرائیویٹ نوکری سے کیا۔ لیکن والد کی خواہش پر گورنمنٹ سروس میں آیا اور پولیس میں سب انسپکٹر بھرتی ہوگیا۔ بعد ازاں مختلف سرکاری اداروں میں سولہویں اور سترہویں سکیل کی ملازمت کرتے ہوئے 2018 ء میں سی ایس ایس کا امتحان پاس کرنے میں کامیاب ہوا۔

بلال پاشا نے اپنے بیک گرائونڈ کو چھپانے کی بجائے اپنے سفید داڑھی والے مزدور باپ کے ساتھ کھڑے ہوکر انٹرویو دیا اور پاکستان کے ان نوجوانوں میں امید کی شمع جلائی جو سی ایس ایس پاس کرنے کو صرف ایلیٹ کلاس سے منسوب کرتے تھے۔ سلسلہ چل نکلا اور دیکھتے ہی دیکھتے ہزاروں نوجوان سی ایس ایس کے خواب آنکھوں میں سجائے اس سفر پر گامزن ہونے لگے۔

لیکن عرفان خان نے کیا زبردست جملہ بولا تھا کہ "جب ہم جیسوں کےدن آتے ہیں موت بیچ میں ٹپک پڑتی ہے"۔ بلال پاشا کی زندگی کی شروعات ہوئی تھی اور موت نے آن دبوچ لیا۔ بلال کی موت کی وجہ بس ایک ہی تھی۔۔ سول سروس میں ملنے والا ڈپریشن۔ وہ جس سے بھی بات کرتا یہی کہتا کہ وہ یا تو نوکری چھوڑ دے گا یا خودکشی کرلے گا۔
بلال کی موت سے دو باتیں عیاں ہیں، ایک، ڈپریشن جان لیوا بیماری ہے۔ یہ مذہبی گھرانے سے ارب پتی باپ طارق جمیل صاحب کے ارب پتی بیٹے کو بھی دبوچ لیتی ہے اور یہ ایک مزدور باپ کے افسر بیٹے بلال پاشا کو بھی نہیں چھوڑتی۔ دوسرا۔۔ ہمیں اپنے خوابوں کے پیچھے اتنا بھی نہیں بھاگنا چاہیے کہ وہ ہمارے لئے Pyrrhic Victory ثابت ہو ( فرانس کا نپولین بوناپارٹ روس کو شکست دینے کے لئے اپنی چھ لاکھ فوجوں کے ساتھ آگے بڑھتا گیا۔ وہ جنگ تو جیت گیا لیکن سرد موسم کی وجہ سے صرف دس ہزار فوجیوں کو بچا کر واپس آیا اور تب تک پیرس کا بھی محاصرہ ہوچکا تھا) ۔ بلال سترہویں سکیل کی عام نوکری پہ رہتا تو شاید کبھی اس Pyrrhic Victory کا شکار نہ ہوتا۔

کسی نے کیا خوب کہا ہے " جس کی طلب میں تڑپ رہے ہو، وہ مل بھی بھی گیا تو کیا کرو گے"۔ یا پھر چارلس بکوسکی سے نے کہا تھا " ڈھونڈو اسے جس سے تم محبت کرتے ہو تاکہ وہ تمہیں مارسکے"۔ بلال کو بھی سی ایس ایس کرنے نے مار دیا۔ لہذا سی ایس ایس ایسی چیز نہیں ہے جس کی خاطر جان سے بھی ہاتھ دھویا جائے۔ ہر سال 17 فیصد بیوروکریٹ اپنی نیلی بتی اور سبز نمبر پلیٹ کو اللہ حافظ کہتے ہوئے استعفے دے دیتے ہیں۔ بلال بھی یہی کہتا تھا " یہ لوگ بتی اور سبز نمبر پلیٹ دیکھتے ہیں لیکن میرے اندر نہیں دیکھتے"۔ (سکرین شاٹ کمنٹ میں) اب قیامت گزر چکی ہے۔

آج کی رات بلال کے باریش والد کے لئے بہت بھاری ہے۔ آج وہ اپنے ناتواں ہاتھوں سے اپنے لخت جگر کے سونے جیسے جسم کو سپرد خاک کرے گا۔ آج کی رات بہت طویل ہے۔۔ بہت کٹھن۔۔ ہر طرف چیخ و پکار ہوگی۔۔ بلال کی میت کو روکا جائے گا۔۔ لیکن جانے والے کو کوئی روک پایا ہے؟ آج رات تو ہوگی لیکن اس کی سحر نہیں ہوگی۔ جب صبح کا سورج طلوع ہوگا تو اس کا باریش باپ گلیوں گلیوں صدائیں لگاتا ہوا اسی مسجد کے صحن میں جا پہنچے گا جہاں سے بلال نے اپنی زندگی کا آغاز کیا تھا۔ لیکن۔۔۔ اب کی بار وہ میسر نہیں ہوگا۔ اب کی بار مسجد کے درودیوار سے بس آہ و بکا سنائی دے گی۔۔ وحشت نظر آئے گی۔۔ لیکن بلال کہیں نظر نہیں آئے گا۔۔۔ وہ اس نیلی بتی۔۔۔ سبز نمبر پلیٹ ۔۔۔ اور اس سماج کے خودساختہ معیار سے بہت دور جاچکا ہوگا۔ اب کی بار وہ لوٹ کے نہیں آئے گا۔

02/09/2023

فیصل آباد کھرڑیانوالہ سٹاپ پر کشمیری ڈرائیوروں سے ٹریفک وارڈن کی بدتمیزی اور کشمیر کا لائسنس ماننے سے انکار اسلار خان ڈرائیور سے ٹریفک وارڈن کی بدتمیزی اور کشمیر کا لائسنس نہ ماننے کے بعد 500 کا چالان کر دیا او چالان کا PSID 492308169171520500 ہے اور ڈرائیور نے وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا،

01/09/2023

پرویز الہٰی کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا! لاہور ہائیکورٹ کے روکنے کے باوجود اسلام آباد پولیس نے گرفتار کر لیا

01/09/2023

خانیوال میں 80 سالہ بوڑھی ماں پر بیٹے کا بدترین تشدد

خانیوال:معمر خاتون کے کپڑے پھاڑ کر برہنہ کردیا,بوڑھی خاتون بیساکھیوں کےساتھ انصاف لینے تھانہ کہنہ پہنچ گئی

خانیوال:لالچی بیٹا جائیداد ہتھیانے کےلئے آئے روز تشدد کرتا ہے،ماں کا بیان

خانیوال:بدبخت بیٹے کے تشدد کا شکار ماں انصاف لینے کےلئے صبح سے تھانہ کہنہ میں بیٹھی ہے

خانیوال:80 سالہ بوڑھی ماں نے ڈی پی او خانیوال عمر فاروق سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

01/09/2023

ہمارے سیاستدانوں اور حکمرانوں کے لیے ڈب کر مرنے کا مقام ہے کہ عوام بھوک سے مر رہی ہے،

چاچا 2 کلو آٹا دے دو گھر میں سب بھوکے ہیں
پنجاب کے علاقے میاں چنوں میں ایک 12 سال معصوم بچہ آٹا چوری کے کرتے ہوئے پکڑا گیا ہم یہ نہیں دیکھتے کہ چوری کیوں کی اور خاص آٹا کی چوری بچہ آٹا مانگ رہا تھا ہم سب پر فرض ھے یہ حکومت پر نہیں اللہ کے ہاں ہم سب جواب دے ہیں یہاں تو مدد کرنے کی بجاۓ اس بچہ پر تشدد شروع کردیا لیکن بچہ پھر بھی آٹا مانگتا رہا یہ ھے معاشرے کا سیاہ چہرہ جس میں ہم سب نے جواب دینا ھے۔

Address

Multan

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 13:00
Saturday 09:00 - 17:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ehsasnewshd posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Ehsasnewshd:

Videos

Share

Category