02/01/2023
قبائلی ضلع مہمند تحصیل صافی میں بآدمزئ کے چار زیلی شاخوں کے مشران کا احتجاجی مظاہرہ ۔باغ ماربل کان پر پیراڈائز کمپنی کے جعلی لیز کو فوری طور پر ختم کیا جائے ۔سابقہ ڈی سی مہمند و منرل ڈیپارٹمنٹ کے مخصوص لوگوں کے ایماں پر رات کی تاریکی میں قوم کے حق پر ڈاکہ ڈال برائے نام اجلاس عام کا انعقاد کیا گیا تھا ۔جو کہ ہم کو کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ۔اگر تصادم ہوئ تو زمہ داری متعلقہ ٹھیکیدار پر ہوگی ۔ان خیالات کا اظہار بآدمزئ قوم کے مشران ملک باتور خان،ڈاکٹر داؤد ،عبدل الرزاق ،سید رحمان ،مولانا مفتی حنیف والزمان ،ملک رحمان گل، و دیگر نے خطاب کے دوران کہیں ،کہ سابقہ ڈی سی مہمند و منرل ڈیپارٹمنٹ نے مخصوص لوگوں کی ملی بھگت پر نامعلوم مقام پر رات کی تاریکی میں باغ پہاڑ ماربل کان پر برائے نام اجلاس عام کا انعقاد کیا گیا تھا ۔انہوں نے کہا کہ جب تک باغ ماربل کان کو قومی مشاورت سے تقسیم نہیں کریں گے تب تک ہم اس پر کسی قسم کے لیز کو ماننے کے لیے تیار نہیں ۔ہم نے بار بار انتظامیہ کو اس سنگین صورتحال سے آگاہ کیا مگر ٹس سے مس نہیں ہوئے ۔اگر باغ ماربل کان پر قومی تصادم ہوئ تو ان کی زمہ داری پیراڈایز کمپنی کے مالک فضل اکبر و منرل ڈیپارٹمنٹ پر ہوگی۔مقررین نے کہا کہ ہم جرگہ کے ذریعے مزاکرات کے لیے تیار ہیں مگر پہلے جعلی لیز کو ختم کرکے چاروں زیلی شاخوں کے مشران پر مشتمل کمیٹی بنائے تاکہ اس ماربل کان میں یتیموں ،بیواوں اور ناداروں کو اپنا حصہ مل سکے۔
Admin : Baheer Ahmad