Daily Apna Des

Daily Apna Des Welcome to the official Apna Dais page. Get breaking news, must-see videos , exclu Welcome to the official Apna Dais News page.

Get breaking news, must-see videos , exclusive interviews and Daily Newspaper from the news network in Pakistan & Azad Jammu Kashmir!

میرپور (اپنا دیس نیوز) جج عدالت العالیہ آزاد جموں و کشمیر جسٹس سردار لیاقت شاہین کی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپورآمد۔ اس...
20/12/2024

میرپور (اپنا دیس نیوز) جج عدالت العالیہ آزاد جموں و کشمیر جسٹس سردار لیاقت شاہین کی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپورآمد۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ و سیشن جج میرپور راجہ اطہر علی، ضلعی قاضی میرپور، صدر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن آزاد جموں و کشمیر خالد بشیر مغل ایڈووکیٹ،صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپور چوہدری شکیل زمان ایڈووکیٹ، سیکرٹری جنرل ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپور چوہدری محمد بشیر تبسم ایڈووکیٹ، جوائنٹ سیکرٹری محمد فرقان علی ایڈووکیٹ، ممبران بار کونسل آزادکشمیر کے ہمراہ جج عدالت العالیہ آزاد جموں و کشمیر جسٹس سردار لیاقت شاہین نے ڈسٹرکٹ بار یسوسی ایشن میرپور کا وزٹ کیا اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپور میں جاری سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کی۔

ایس ایس پی میرپور خاور علی شوکت اور DSP ڈڈیال سید اشتیاق گیلانی کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ڈڈیال پولیس اسٹیشن کے ایڈیش...
20/12/2024

ایس ایس پی میرپور خاور علی شوکت اور DSP ڈڈیال سید اشتیاق گیلانی کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ڈڈیال پولیس اسٹیشن کے ایڈیشنل SHO عمیر رشید، سب انسپکٹر محمد ارشد، ذیشان مجید، فراز اختر، نصیب احمد، ملک شوکت علی نے دھان گلی چیک پوسٹ پر چیکنگ کے دوران خیبر پختون خواہ سے میرپور سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے فور ڈور ریو کی ڈگی میں چھپائی گئی 30 بور کی غیر قانونی 23 ہزار 500 ایمونیشن گولیاں برآمد کرکے اسلحہ سمگلر نقیب خان ولد محمد ایوب ساکنہ درہ آدم خیل، امجد خان ولد محمد عالم ساکنہ درہ آدم خیل کو گرفتار کرلیا ہے، فور ڈور ریو ATV 687 کو بھی ضبط کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے

لاہور(اپنا دیس نیوز)سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو شہید کی برسی پر پاکستان ریلوے خصوصی ٹرین چلائے گی، ریلوے کی جانب سے خصوصی ...
20/12/2024

لاہور(اپنا دیس نیوز)سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو شہید کی برسی پر پاکستان ریلوے خصوصی ٹرین چلائے گی، ریلوے کی جانب سے خصوصی ٹرین کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔پاکستان ریلوے نے بینظیربھٹو برسی پر لاہور سے گڑھی خدا بخش کے لئے خصوصی ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے، خصوصی ٹرین لاہور سے 26 دسمبر کو چلائی جائے گی، نوٹیفکیشن کے مطابق خصوصی ٹرین 26 دسمبر کو دوپہر ایک بجے لاہور سے روانہ ہوگی اور 27 دسمبر کو علی الصبح ساڑھے 4 بجے شاہ نواز بھٹو سٹیشن پر پہنچے گی۔پاکستان ریلوے کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق خصوصی ٹرین 27 دسمبر کو شام 7 بجے شاہ نواز بھٹو سٹیشن سے واپس روانہ ہوگی اور اگلے دن 9 بجکر 20 منٹ پر لاہور پہنچے گی

مظفرآباد(اپنا دیس نیوز)آزادکشمیر میں ممکنہ حکومتی تبدیلی کے لیے پیپلزپارٹی،مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی متح...
19/12/2024

مظفرآباد(اپنا دیس نیوز)آزادکشمیر میں ممکنہ حکومتی تبدیلی کے لیے پیپلزپارٹی،مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی متحرک، اسمبلی اجلاس بلانے کیلئے ریکوزیشن جمع کروا دی۔ قانون ساز اسمبلی سیکرٹریٹ نے مطلوبہ تعداد کم از کم 14ممبران کی جانب سے تعداد پوری نہ ہونے پر ریکوزیشن مستردکردی۔تفصیلات کے مطابق قانون ساز اسمبلی آزادکشمیر کے 11ممبران اسمبلی نے قانون ساز اسمبلی کااجلاس طلب کر نے کیلئے اسمبلی سیکرٹریٹ میں ریکوزیشن جمع کروا دی۔ تاہم اسمبلی سیکرٹریٹ نے بتایا کہ ریکوزیشن پر ایک تہائی ممبران کے دستخط ہونے ضروری ہیں جو کم از کم تعداد 14بنتی ہے۔ جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے 7ممبران اسمبلی اور پاکستان پیپلزپارٹی کے دو اور مسلم لیگ کے دو ممبران اسمبلی نے اس پردستخط کیے۔اس طرح کل گیارہ ممبران اسمبلی کی ریکوزیشن جمع ہوئی ہے جبکہ قواعد انضباط کار قانون ساز اسمبلی کے مطابق اسمبلی ریکوزیشن جمع کروانے کیلئے کم از کم ایک تہائی ممبران کاہونا ضروری ہے۔اور اس کی 53کی ایوان میں اس کی تعداد14بنتی ہے جبکہ ریکوزیشن جمع کروانے والے ممبران کی تعداد11ہے۔اس طرح اسمبلی اجلاس کی ریکوزیشن مسترد کردی ہے

خودکشی کا ڈراپ سین!ڈڈیال /عقیل نامی شخص نے دریا میں چھلانگ لگانے کا ڈرامہ رچایا/کوٹلی چلا گیا/ادارے نعش کی تلاش کرتے رہے...
17/12/2024

خودکشی کا ڈراپ سین!
ڈڈیال /عقیل نامی شخص نے دریا میں چھلانگ لگانے کا ڈرامہ رچایا/کوٹلی چلا گیا/ادارے نعش کی تلاش کرتے رہے

ایتھنز(مانیٹرنگ ڈیسک/اپنا دیس نیوز) یونان میں پاکستانی سفیر عامر آفتاب قریشی نے کہا کہ یونان کشتی حادثے میں اب بھی درجنو...
17/12/2024

ایتھنز(مانیٹرنگ ڈیسک/اپنا دیس نیوز) یونان میں پاکستانی سفیر عامر آفتاب قریشی نے کہا کہ یونان کشتی حادثے میں اب بھی درجنوں پاکستانی لاپتہ ہیں جن کے بچنے کی امیدیں ختم ہو گئیں، حادثے میں جاں بحق پاکستانیوں کی لاشیں سفارخانہ اپنے خرچ پر پاکستان بھیجے گا۔یونان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستانی سفیر نے کہا کہ کشتیوں کو حادثہ ضرورت سے زیادہ افراد سوار ہونے کی وجہ سے پیش آیا، جس کشتی میں پاکستانی سوار تھے اس کے اندر پہلے شگاف پڑا اور پھر ڈوب گئی۔انہوں نے کہا کہ لیبیا سے غیر قانونی طریقے سے جانے والی 5 کشتیوں پر پاکستانی سوار تھے، جس کشتی پر سوار تھے اس کا نہ انجن ٹھیک تھا نہ واکی ٹاکی اور نہ ہی ڈرائیور جب کہ متاثرہ کشتیوں میں پاکستانی بچے بھی تھے۔انہوں نے کہا کہ بچوں کو خود باہر بھیجا جارہا ہے جو سنگین مسئلہ ہے، والدین سے درخواست ہے کہ اپنے بچوں کو ایسے خطرناک سفر پر نہ بھیجیں۔پاکستانی سفیر نے کہا کہ کشتی پر 80 سے زائد پاکستانی سوار تھے، کتنا افسوسناک ہے کہ یہ لوگ نامعلوم جگہ پر ہزاروں فٹ گہرے سمندر میں ڈوب گئے جب کہ حادثے میں جاں بحق پاکستانیوں کی لاشیں سفارخانہ اپنے خرچ پر پاکستان بھیجے گا۔انہوں نے کہا کہ حادثے میں اب بھی درجنوں پاکستانی لاپتہ ہیں، جن میں کم عمر بچے بھی شامل ہیں، جائے حادثہ پر ریسکیو آپریشن جاری ہے تاہم لاپتہ افراد کے بچنے کی امیدیں کم ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے بنائی گئی کمیٹی کو ہدایت کی گئی کہ وزیراعظم کو رپورٹ پیش کرے، جو لوگ اس مکروہ کاروبار میں ملوث ہیں انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

 ISPR
15/12/2024


ISPR

سابق صدر و وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار یعقوب  خان کی پپلز پارٹی  آزاد کشمیر کے معاملات کے انچارج چودھری ریاض کے ساتھ جاکر...
14/12/2024

سابق صدر و وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار یعقوب خان کی پپلز پارٹی آزاد کشمیر کے معاملات کے انچارج چودھری ریاض کے ساتھ جاکر ایوان صدر اسلام آباد میں بیرسٹر سلطان محمود چودھری سے اہم ملاقات

14/12/2024

میرپور: انجمن تاجران ساجد پلازہ کے سینئر نائب صدر عثمان علی جرال کا اپنے کاروبار کے حوالہ سے ویڈیو پیغام

جموں کشمیر کارگو

جو دنیا کے تمام ممالک میں سامان بھیجنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں

13/12/2024
گلگت(اپنا دیس نیوز)گلگت بلتستان میں شدید برفباری ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں  زمینی رابطے بھی منقطع اورمکین گھروں میں محصور...
13/12/2024

گلگت(اپنا دیس نیوز)گلگت بلتستان میں شدید برفباری ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں زمینی رابطے بھی منقطع اورمکین گھروں میں محصور ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بلتستان بھر میں شدید برفباری کے نتیجے میں زمینی رابطے بھی منقطع ہو گئے، جس سے علاقہ مکینوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ادھر، محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سردی برقرار رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

مظفرآباد (اپنا دیس نیوز)کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ کے زیر اہتمام کروڑں مالیت کے منصوبہ جات کی تکمیل جن میں آرفن بچوں کی کفالت...
12/12/2024

مظفرآباد (اپنا دیس نیوز)کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ کے زیر اہتمام کروڑں مالیت کے منصوبہ جات کی تکمیل جن میں آرفن بچوں کی کفالت،تعلیم،صحت،صاف پانی کی فراہمی،مساجد اور گھروں کی تعمیر شامل ہیں مستحقین کے حوالے کر دیا گیا۔ چیئرمین کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ چوہدری اختر حسین کا دورہ مظفرآباد،دورے کے دوران مرکزی ایوان صحافت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مظفرآباد ڈویژن میں 32گھروں کی تعمیر مکمل کر کے مستحق خاندانوں کے حوالے کر دیئے گئے جبکہ پونچھ ڈویژن میں 41گھر حوالے کر دئیے گئے ہیں۔صاف پانی کے دو پلانٹ یونیورسٹی آف آزاد جموں وکشمیر میں اور 1راڑہ جیل میں فنکشنل ہو چکے ہیں۔5مساجد کی تعمیر کی گئی ہے جبکہ میرپور جاتلاں کے مقام پر 10ارب روپے کی مالیت سے برن سنٹر پر اگلے چند ہفتوں میں کام شروع کیا جا رہا ہے،چیئرمین KORTنے کہا کہ آزاد کشمیر میں سینکڑوں پرائمری سکولز ک چھتیں نہیں ہیں اور آزاد کشمیر کی 2.7ملین آبادی کے 80ہزار بچے سکولوں سے باہر ہیں،انہوں نے کہا کہ ریاست میں تعلیم،صحت سمیت لوگوں کے لاتعدادمسائل ہیں انہوں نے کہا کہ اس وقت میرپور سنٹر میں 70فیصد آرفن بچے جن کا تعلق مظفرآباد اور پونچھ ڈویژن سے ہے زیر کفالت ہیں،ان کی کفالت اور تعلیم سمیت دیگر مسائل کا بیڑا (KORT) نے اٹھایا ہوا ہے۔اور 150بچے ابھی ویٹنگ میں موجود ہیں

مظفرآباد(اپنا دیس نیوز)ڈائریکٹر کشمیر پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ڈاکٹر راجہ محمد سجاد خان نے کہا ہے کہ کشمیر بین الاقوامی ط...
12/12/2024

مظفرآباد(اپنا دیس نیوز)ڈائریکٹر کشمیر پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ڈاکٹر راجہ محمد سجاد خان نے کہا ہے کہ کشمیر بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ مسئلہ ہے۔ اقوام متحدہ نے کشمیریوں کے حق کودارادیت کو تسلیم کر رکھا ہے۔ بھارت کی طرف سے آرٹیکل 370 اور 35 اے کا خاتمہ نہ صرف اقوام متحدہ کی قراردادوں بلکہ خود بھارتی آئین کی بھی خلاف ورزی ہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری جدوجہد آزادی اس بات کا ثبوت ہے کہ کشمیری بھارتی آئین کو تسلیم نہیں کرتے۔ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی حق خودارادیت کے حصول کے لئے ہے۔ سات دھائیوں سے کشمیریوں نے بھارت کے جابرانہ قبضے کو تسلیم نہیں کیا۔ بھارت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبانے کے لئے فوجی طاقت کا وحشیانہ استعمال کر رہا ہے اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں میں ملوث ہے۔بھارت عملی طور پر کشمیر میں عوام سے شکست کھا چکا ہے اور اب مذموم مقاصد کے لئے مقبوضہ جموں و کشمیر کی ڈیمو گرافی تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ پاکستان دنیا میں کشمیر یوں کا واحد وکیل ہے۔ پاکستان کشمیریوں کے حق خوادارادیت کی بھرپور حمایت کر رہا ہے۔ 1947

اسلام آباد ( اپنا دیس نیوز)آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ ہ میں قائد اعظم علیہ الرحمہ کے ق...
12/12/2024

اسلام آباد ( اپنا دیس نیوز)آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ ہ میں قائد اعظم علیہ الرحمہ کے قول کام کام اور کام پر توجہ مرکوز کرنا ہو گی ۔ اپنے خصوصی بیان میں انہوں نے کہا کہ تمام سرکاری دفاتر میں بائیو میٹرک کی تنصیب کیلیے سخت احکامات جاری کئے ہیں ،سرکاری اوقات کار کی پابندی اور مرضی سے آنے جانے کی روش کو ختم کرنا ہو گا وزیراعظم ہاؤس میں سیل قائم ہے جو تمام ملازمین کی حاضریاں چیک کرتا ہے جو ملازمین غیر حاضر ہوتے ہیں ان کے خلاف قانون کی مطابق کارروائی کی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کام سے دوری نے ہ میں اپاہج بن دیا ہے کسی شعبے میں بھی چلے جاؤ نظام بگڑا ہوا ہے جس کی اوور آل سرجری کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا میں خود اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے کام کرتا ہوں تب جا کر عوام کو ریلیف دینے کے قابل ہوا ہوں یہ تین روپے یونٹ بجلی اور 2000 من آٹا ویسے ہی نہیں مل گیا پوری کوشش کرنی پڑی ہے پاکستان کے اعلیٰ ایوانوں میں آواز بلند کی تو یہ معاملات حل ہوے ۔ انہوں نے کہا کہ میرا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں ہے بس ایک ہی دھن ہے اور وہ ہے اپنے عوام کی خدمت ۔ عوام کے تعاون کی ضرورت ہے ان کی دعائیں میرے شامل حال رہیں تو اس فرسودہ نظام کو بدل کر دکھاؤں گا ابھی بہت کچھ کرنا ہے بہت مافیاز ہیں جن سے ٹکرا چکا ہوں انشاءاللہ انہیں عوام کے ٹیکس کے پیسہ ہڑپ نہیں کرنے دونگا ۔

ایس ایس پی  خاور علی شوکت نے بتایا کہ 24 نومبر 2024  کو سیکٹر F-1محلہ شیخاں میں ایک خاتوں مسماۃ عظمت بی بی کو نا معلوم م...
12/12/2024

ایس ایس پی خاور علی شوکت نے بتایا کہ 24 نومبر 2024 کو سیکٹر F-1محلہ شیخاں میں ایک خاتوں مسماۃ عظمت بی بی کو نا معلوم ملزمان قتل کرنے کے بعد فرار ہو گئے۔پولیس تھانہ تھو تھال نے واقعہ کی اطلاع کے بعد نعش کو تحت ضابطہ قبضہ پولیس میں لے کر ضروری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے نا معلوم ملزمان کی تلاش شروع کر دی اور جدید سائیٹفک بنیادوں پر تفتیش عمل میں لاتے ہوئے 02کس ملزمان ۱۔محمد اشفاق ولد عبدالمجید قوم کمانہ ساکن یارے والا P/Oنو ر شاہ چک نمبر65GDتحصیل و ضلع ساہیوال ۲۔محمد فریاد چوہدری ولد عبد الکریم چوہدری قوم گجر ساکن کھجورلہ P/Oخاص تحصیل کھوئی رٹہ ضلع کوٹلی کو ٹریس و گرفتار کر کے آلہ قتل اون دستہ کی برآمدگی کی گئی ہے۔ جبکہ مورخہ01-12-24کو سیکٹر E-1بی بلاک میں 03کس نامعلوم اشخاص نے اسلحہ کی نوک پر عبدالغفور ملک اور ان کی اہلیہ سے دو کڑے اور بالیاں طلائی وزنی08تولے اور رقم نقدی کل مالیتی تقریباً22لاکھ روپے چھین کر فرار ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس تھو تھال نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے 03کس نا معلوم ملزمان شہزاد احمد ولد محمد انور قوم مسلم شیخ، محمد عثمان ولدمحمد امین قوم موچی ساکن چڑی گیلاں تحصیل و ضلع گوجرانوالہ،غلام نبی ولد خان بہادر قوم گوجر ساکن ملکانہ کیل تحصیل شاردہ ضلع نیلم حال چڑی گیلاں گوجرانوالہ کوگرفتار کر کے مال مسروقہ کی برآمدگی کی گئی اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ آتشیں پستول 30بور معہ میگزین و 05دانہ روند ملزم محمد عثمان کے قبضہ سے برآمد کیا گیا۔اسی طرح ایک اور واقعہ میں مورخہ07-11-24کو مسمی ظہور احمد ولد زین محمد ساکن ایبٹ آباد حال منڈی موڑ راولپنڈی جو کہ کار نمبر LXB-7643از قسم مہران کو بطور ٹیکسی راولپنڈی ایریا میں چلاتاہے۔ بوقت 10:00بجے رات تین نو جوان لڑکے ڈڈیال زمان چوک میں آنے کے لیے مبلغ 9ہزار روپے میں بک کیا۔ جب بوقت 03:00بجے رات بمقام پھاگلیاں موڑویران جگہ پہنچے تو جیکٹ / ٹراؤزر والے لڑکے نے ڈرائیور ظہور احمد پر پستول تان کر گولی مارنے کی دھمکی دے کر گاڑی روک لی اور اسے ہورا مکا کرنا شروع کردیااور 03ہوائی فائر کرتے ہوئے گاڑی مہران کار اور رقم نقدی 17500/-زبر دستی چھین کر فرار ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع پا کر پولیس تھانہ ڈڈیال نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے انس شبیر ولد شبیر احمد ساکن پھگواٹی ضلع کوٹلی مبین رفیق ولد محمد رفیق ساکن جندروٹ ضلع کوٹلی، امتیاز عزیز ولد محمد عزیز ساکن مظفر آباد کو ٹریس / گرفتار کر کے کار معہ رقم نقدی کل مالیتی 08لاکھ روپے واردات میں استعمال ہونے والا پستول 30بور ملزم انس شبیر سے برآمد کر لیا۔ جبکہ مورخہ08-11-24کو حدود تھانہ سٹی میرپور مسمی شیراز بشیر ولد محمد بشیر ساکن کشمیر ٹاؤن چتر پڑی جو چتر پڑی سے اپنی کار نمبر ATW-884از قسم ہنڈا سوک پر سوار ہوکر علامہ اقبال روڈ کے باہر مین روڈ پر گاڑی کھڑی کر کے JSبینک کے اندر ATMاستعمال کرنے گیا۔جب مذکور واپس گاڑی کے قریب آیا تو بوقت 04:55دن ایک ہنڈا موٹر سائیکل STK-1625برنگ سیاہ آیا جس کو مسمی جہانگیر کفایت چلا رہا تھا۔ جبکہ پیچھے ابو بکر بیٹھا ہوا تھا۔ نے مسمی شیراز بشیر پر بہ نیت قتل سیدھے فائر کیے جو اس کو دائیں اور بائیں پٹ پر لگے اور موقع سے فرار ہو گئے۔ وقوع کے بعد فوری ناکہ بندی کرتے ہوئے ملزمان جہانگیرکفایت ولد کفایت اللہ،ابو بکر ولد محمد سلیم ساکنان قلعہ دیدار سنگھ ضلع گوجرانوالہ کو گرفتار کرکے ملزم ابو بکر سے آلہ ضرر پستول 30بور معہ میگزین و 09دانہ روند برآمد کیے گئے جبکہ دیگر اعانتی ملزمان محمد بشیر صدیقی ولد عبدالرحمن، عارف گوجر ولد میر محمد، اعجاز قریشی ساکنان قلعہ دیدار سنگھ کی تلاش جاری ہے۔ جن کی گرفتار ی کے لیے بذریعہ محکمہ داخلہ کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔مورخہ13-10-24کوشکیل احمد ولد فتح محمد ساکن رٹہ ڈڈیال معہ اپنے دیگر فیملی بیوی ہمشیرہ و بیٹیوں کے ساتھ اسلام گڑھ شادی سے واپس ڈڈیال جا رہا تھا کہ جب بمقام ایسر نزد عیشا ماربل بوقت09:40بجے رات پہنچا تو اچانک کیری ڈبے کا ویل جام ہو گیاکہ اس دوران دو اشخاص موٹر سائیکل CD-70پر آئے۔جنہو ں نے پستول تان لیا اور اس سے ایک عدد موبائل فون از قسم سونی و رقم نقدی 7000روپے اس کی بیوی نازمین سے 12000روپے بھابھی شکیلہ سے03عدد کانٹے طلائی۔ رقم نقدی 5000روپے اور 02ہمشیرگان سے رقم نقدی37000/-روپے، دو عدد طلائی کانٹے ایک عدد انگوٹھی کل مالیتی 325000/-روپے جبراً چھین کر فرار ہو گئے۔مقدمہ میں 03کس ملزمان محمد شبیر ولد محمد امین ساکن بروٹیاں،بلال ولد عزیز، مسماۃ رفعت ملائکہ دختر وزیر حسین زوجہ آفتاب علی ساکنان پنیال چکسواری کوٹریس و گرفتار کرکے مال مسروقہ 325000/-روپے کی برآمدگی کی گئی ہے۔ 01کس ملزم واصف عرف امجد ساکن پنیام چکسواری کی تلاش جاری ہے اور گزشتہ 03ماہ کے دوران منشیات کے 99 مقدمات بخلاف144ملزمان درج رجسٹر کیے گئے جن میں 1633بوتل،524لیٹرشراب، 19کلو 118گرام چرس، 03کلو 103گرام ہیروئن، 230گرام آئس، تقریباً02کلوسکنک برآمد کی گئی ہے اور اسلحہ ناجائز کے39مقدمات بخلاف 39 ملزمان درج رجسٹر کے گئے جن سے 34پستول، 20رائفل، 01کلاشنکوف،744روند،150کارتوس، 58میگزین برآمد کیے گئے ہیں اور اس دوران 161مجرمان اشتہاری، مفروران مقدمات کو بھی گرفتار کیا گیاہے۔ ضلع میرپور پر امن خطہ ہے۔جہاں جرائم پیشہ عناصر کی کوئی جگہ نہ ہے۔پولیس عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ آئندہ بھی ضلع میرپور کی پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائی ضابطہ عمل میں لاتی رہے گی۔

میرپور(اپنا دیس نیوز) انصاف لائیرز فورم آزاد کشمیر کے صدر اشرف ایاز ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ 26 نومبر کو اسلام آباد میں پی ...
12/12/2024

میرپور(اپنا دیس نیوز) انصاف لائیرز فورم آزاد کشمیر کے صدر اشرف ایاز ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ 26 نومبر کو اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنوں پر ظلم بربریت فسطائیت کرتے ہوئے نہتے عوام پر گولیاں چلائی گئی جس سے پی ٹی آئی14 کا رکن شہید سیکڑوں زخمی بے شمار غائب ہزاروں کو گرفتار کرنا انتہائی قابل مذمت ہے گولیاں عوام پر کیوں چلائی گئیں حالات کو خراب کیا جا رہا ہے عمران خان عوام کے دلوں میں بستے ہیں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو فوری رہا کرتے ہوئے گرفتار کارکنوں کو رہا کیا جائے غائب کا رکنوں کو واپس بھیجا جائے ان خیالات کا اظہار انھوں نے پارٹی عہدیداران وکلا کے ہمراہ گذشتہ روز کشمیر پریس کلب میرپور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقعہ پر مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سردار جمیل صادق ایڈووکیٹ، سٹی جنرل سیکڑی جبار احمد جناس ایڈووکیٹ، چو ہدری وحید اخترایڈووکیٹ، چو ہدری ظہیر ایڈووکیٹ، حمزہ شفیق ایڈووکیٹ عمر علی ایڈووکیٹ، فرحان چوہان ایڈووکیٹ، محمد علی منہاس نے بھی خطاب کیا۔

اسلام آباد(اپنا دیس نیوز)صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر،سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان سے انکی رہائش گاہ پر ص...
12/12/2024

اسلام آباد(اپنا دیس نیوز)صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر،سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان سے انکی رہائش گاہ پر صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر شاہ غلام قادر کی ملاقات
ملاقات میں پاکستان کی مجموعی سیاسی صورتحال اور آزاد کشمیر کی موجودہ اندرونی سیاسی صورتحال پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔اس موقع پر پولیٹیکل ایڈوائزر سردار افتخار رشید بھی موجود تھے۔

Address

Sajid Plaza
Mirpur
05827

Opening Hours

Monday 09:00 - 23:00
Tuesday 09:00 - 23:00
Wednesday 09:00 - 23:00
Thursday 09:00 - 23:00
Friday 09:00 - 23:00
Sunday 00:00 - 23:00

Telephone

+925827433843

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Apna Des posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Daily Apna Des:

Videos

Share

MEDIA EXPRESS

11-05-2019