Daily Awaza Mirpur

Daily Awaza Mirpur Newspaper

جرم ایسے بھی سر زد ہو سکتا ہے کہانی پڑھ کر رونا نہیں اپنے ارد گرد کے لوگوں کا خیال کرنا ہے ہیلن کو مسلح ڈکیتی کے الزام م...
10/01/2026

جرم ایسے بھی سر زد ہو سکتا ہے

کہانی پڑھ کر رونا نہیں

اپنے ارد گرد کے لوگوں کا خیال کرنا ہے

ہیلن کو مسلح ڈکیتی کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ جج اپنی آنکھوں پر یقین نہیں کر پا رہا تھا

۔ ہیلن اور اس کے 88 سالہ شوہر جارج 65 سال سے شادی شدہ ہیں۔ وہ شدید دل کی ناکامی کا شکار ہیں

اور اپنی دوا پر انحصار کرتے ہیں۔ وہ ایک چھوٹی سی پینشن پر گزارا کرتے ہیں، ہر ڈالر کا حساب رکھتے ہیں۔

پچھلے مہینے، ان کا اضافی انشورنس ختم ہو گیا: وہ پریمیم ادا نہیں کر سکے۔ جب ہیلن اپنے شوہر کی دوا لینے گئی،

تو بل معمول کے 50 ڈالر نہیں تھا، بلکہ اس بار 940 ڈالر تھا۔ وہ اتنے پیسے ادا کرنے کی متحمل نہیں تھی۔ اس لیے وہ خالی ہاتھ واپس آئی۔

تین دن تک، اس نے اپنے شوہر کو زندگی کے لیے جدوجہد کرتے دیکھا کیونکہ وہ ٹھیک سے سانس نہیں لے پا رہا تھا۔ ناامیدی میں، وہ فارمیسی واپس آئی۔ جب فامیسیسٹ اپنی پشت کیے ہوئے تھا، اس نے دوا اپنے جیب میں ڈال دی۔

وہ گھر کے دروازے تک بھی نہیں پہنچی تھی کہ پولیس نے اسے گرفتار کر لیا اور اس پر چوری کا الزام لگایا۔ گرفتاری کے دوران، اس کا بیلڈ پریشر آسمان کو چھو گیا۔

اسے فوراً ہسپتال منتقل کیا گیا۔ اگلی صبح، وہ ابھی تک اپنی پتلی بلاؤز پہنے ہوئے تھی، جب اسے عدالت میں پیش کیا گیا۔ "مجھے نہیں پتہ تھا کہ اور کیا کروں،" اس نے سرگوشی کی۔ "بس یہی بچا تھا۔"

جج نے اسے دیکھا ۔ "اس سے یہ زنجیریں ہٹاؤ،" اس نے حکم دیا۔ "وہ مجرم نہیں ہے۔ ہمارا نظام ناکام ہوا ہے۔"

الزامات فوری طور پر ختم کر دیے گئے۔ عدالت نے حکم دیا کہ دونوں کو فوراً مدد فراہم کی جائے۔

کیونکہ کبھی کبھی، جرم عمل میں نہیں ہوتا، بلکہ ایک ایسے عالم کی بے حسی میں ہوتا ہے

جو سب سے کمزور کو محبت اور بقا کے درمیان انتخاب کرنے پر مجبور کرتا ہے۔

Daily Awaza Mirpur 10-01-2025
10/01/2026

Daily Awaza Mirpur 10-01-2025

Daily Awaza Mirpur 10-01-2026
10/01/2026

Daily Awaza Mirpur 10-01-2026

Visit the post for more.

09/01/2026
09/01/2026
محمدیاسین قریشی کوانسپکٹرجنرل پولیس آزادکشمیرکااضافی چارج تقویض
09/01/2026

محمدیاسین قریشی کوانسپکٹرجنرل پولیس آزادکشمیرکااضافی چارج تقویض

09/01/2026

تھانہ پولیس افضلپور کی کارروائی، جانوروں کی خرید و فروخت سے متعلق 22 لاکھ روپے کا تنازعہ حل، 10 لاکھ روپے نقد ادا، باقی 12 لاکھ روپے 6 ماہ بعد چیک کے ذریعے ادا کیے جائیں گے اور چیک سائل کے حوالے کر دیا گیا۔
Khurram Iqbal

Daily Awaza Mirpur 9-01-2026
09/01/2026

Daily Awaza Mirpur 9-01-2026

Daily Awaza Mirpur 09-01-2026
09/01/2026

Daily Awaza Mirpur 09-01-2026

Visit the post for more.

میرپور پولیس کی سال 2025ء کی کارکردگی رپورٹ جاری، 106 کروڑ سے زائد مال مسروقہ برآمد، 3837 ملزمان گرفتارمیرپور:ایس ایس پی...
08/01/2026

میرپور پولیس کی سال 2025ء کی کارکردگی رپورٹ جاری، 106 کروڑ سے زائد مال مسروقہ برآمد، 3837 ملزمان گرفتار
میرپور:
ایس ایس پی میرپور خرم اقبال کی جانب سے سال 2025ء کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی، جس کے مطابق میرپور پولیس نے محدود وسائل کے باوجود جرائم کی سرکوبی، امن و امان کے قیام اور عوامی خدمت کے شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔

رپورٹ کے مطابق سال 2025ء کے دوران ضلع بھر میں مجموعی طور پر 2132 مقدمات درج کیے گئے جبکہ 3837 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ قتل کے 10 مقدمات درج ہوئے جن میں دو قتل عمد شامل تھے، ان مقدمات میں 13 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ سرقہ بالجبر کے 22 مقدمات میں 27 ملزمان گرفتار ہوئے جن کے قبضے سے 27 لاکھ 97 ہزار 500 روپے مالیت کا لوٹا ہوا مال برآمد کیا گیا۔

چوری کے 208 مقدمات میں 295 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 105 کروڑ 37 لاکھ 14 ہزار روپے مالیت کا چوری شدہ سامان برآمد کیا گیا۔ اسی طرح ضلع کے مختلف تھانہ جات سے 63 چوری شدہ موٹر سائیکلیں، 6 کاریں اور 4 دیگر گاڑیاں برآمد کی گئیں جن کی مجموعی مالیت 104 کروڑ 1 لاکھ 90 ہزار روپے بتائی گئی ہے۔

منشیات کے خلاف کارروائیوں میں 266 مقدمات درج کر کے 445 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن سے 2532 بوتلیں، 1082 لیٹر شراب، 46 کلو 566 گرام چرس، 7 کلو 575 گرام ہیروئن، 2 کلو 630 گرام آئس اور 1 کلو 540 گرام سکنک برآمد کی گئی۔ اسلحہ ناجائز کے 73 مقدمات میں 84 ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں غیر قانونی اسلحہ اور کارتوس برآمد کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق 56 اشتہاری مجرم، 93 روپوش ملزمان اور 104 عدالتی مفروران سمیت مجموعی طور پر 253 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ انسدادی کارروائیوں کے تحت دفعہ 55/109 کے تحت 502 اور دفعہ 107/150/151 کے تحت 579 استغاثہ جات مرتب کر کے ہزاروں افراد کو پابند ضمانت کروایا گیا۔

پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں 134 مقدمات درج کر کے 563 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جنہیں عدالت سے 3 لاکھ 11 ہزار 800 روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 53 ہزار 428 چالان کیے گئے اور 6 کروڑ 95 لاکھ 8 ہزار 550 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

ایس ایس پی میرپور کے مطابق بیرون ملک بھیجنے کا جھانسہ دے کر لوگوں سے فراڈ کرنے والوں کے خلاف بھی موثر کارروائی کی گئی۔ 105 مقدمات درج کر کے 147 ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور ان سے 25 کروڑ 49 لاکھ 87 ہزار 700 روپے اور 10 ہزار 200 برطانوی پاؤنڈز برآمد کر کے متاثرین کے حوالے کیے گئے۔

پولیس خدمت مرکز کے تحت ڈرائیونگ لائسنسنگ برانچ سے 25 ہزار 955 روٹ پرمٹ، 2572 نئے ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے جبکہ ہزاروں لائسنس اپ گریڈ، ڈپلیکیٹ اور رینیو کیے گئے۔ کریکٹر سرٹیفکیٹ برانچ سے مجموعی طور پر 11 ہزار 851 سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے۔

امن و امان کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا کہ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتالوں، 29 ستمبر سے یکم اکتوبر 2025ء کے لانگ مارچ مظفرآباد کے دوران امن عامہ برقرار رکھا گیا اور عوام کے جان و مال کا بھرپور تحفظ کیا گیا۔

ایس ایس پی خرم اقبال کے مطابق پولیس بیٹ فٹ بال چوک کو اپ گریڈ کر کے نئی عمارت کا افتتاح کیا گیا جبکہ ایس ایس پی آفس، مختلف تھانہ جات اور پولیس چوکیوں کی بوسیدہ عمارتوں کی اپنی مدد آپ کے تحت تزئین و آرائش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرپور پولیس محدود وسائل کے باوجود دن رات ضلع کو پرامن بنانے کے لیے کوشاں ہے اور جرائم کے خاتمے میں میڈیا اور عوام کا تعاون قابلِ ستائش ہے۔

08/01/2026

راوالاکوٹ مظفرآباد اسلام آباد میں زلزلے کے جھٹکے لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتی سڑکوں پہ نکل آئے
سردی کی لہر میں مزید اضافہ

روپیال ہوٹل  چوک شہیداں کے باہر سے گاڑی چوری نہیں بلکہ سیم ماڈل کلر اور ہونے کی وجہ سے تبدیل ہو گئی تھی ایس ایس پی  میرپ...
08/01/2026

روپیال ہوٹل چوک شہیداں کے باہر سے گاڑی چوری نہیں بلکہ سیم ماڈل کلر اور ہونے کی وجہ سے تبدیل ہو گئی تھی
ایس ایس پی میرپور خرم اقبال نے معاملہ فوری حل کروا دیا
گاڑی غلط فہمی سے تبدیل ہوئی لے جانے والے شخص نے غلطی کا اعتراف کر لیا

Address

212 Farman Plaza Chowk Shaheedan
Mirpur
10250

Opening Hours

01:30 - 22:00

Telephone

+923455475971

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Awaza Mirpur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Daily Awaza Mirpur:

Share