08/01/2025
*ایس پی کوٹلی عدیل احمد لنگڑیال کی ہدایت پر صداقت حسین SHO تھانہ پولیس کھوئیرٹہ کی کارروائی*
*ضلع پولیس کوٹلی کے نام سےجعلی ڈرائیونگ لائسنس اور انٹرنیشنل جعلی ڈرائیونگ لائسنس بنانےوالا گروہ گرفتار*
1۔ محمدتوصیف ولد محمد سفیر قوم مغل ساکن دھناں
2۔محمدبنارس ولد شان محمد قوم ملک ساکن دھناں بڈھیال
3.شاہد قمر ولد محمدلعل قوم گوجر ساکن سیدپور
4۔محمدخلیل ولدعبداللہ قوم مغل ساکن اندرلہ کٹیڑہ گرفتار
ملزمان توصیف اور محمد بنارس کھوئی رٹہ بازار نزد بوائز ہائی سکول میں جنید فوٹوسٹیٹ مشین کے نام سے دوکان رکھی ہوئی ہے جو جعلی ڈرائیونگ لائسنس تیار کرکے فروخت کرتے ہیں ملزمان کے قبضہ سے متعددگاڑیوں کے رجسٹریشن کارڈ جعلی ڈرائیونگ لائسنس اور انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس برآمد کرکے جعلی ڈرائیونگ لائسنس تیار کرنے والا کمپیوٹر سسٹم ضبط جبکہ ملزمان توصیف اور بنارس کی سہولت کاری کرنے والا گروہ شاہدقمر اور خلیل گرفتار جو چند پیسوں کی خاطر سادہ عوام کواپنے آپ کو پولیس کے ایجنٹ ظاہر کرکے لوگوں سے بھاری رقم بٹورتے ہیں اور جعلی ڈرائیونگ لائسنس تیارکرکے فروخت کرتے ہیں جس سے پولیس کی بدنامی اور سرکاری خزانے میں بھاری نقصان پہنچا رہے ہیں بخلاف ملزمان دھوکہ دہی فراڈ جعلسازی جعلی دستاویزات تیار کرنے کے جرم میں ملزمان کے خلاف مقدمہ علت نمبر10/25مورخہ7/1/25 بجرائمAPC34, 471/468/467/420/419 درج کرتے ہوئے سلسلہ تفتیش جاری مزید انکشافات متوقع۔