News Wala

News Wala News Network of Mirpur Azad Kashmir

ایس ایس پی ضلع میرپور خاور علی شوکت ان ایکشن،بدوں تھیوری ٹیسٹ اور بدوں پریکٹیکل ٹیسٹ لائسنس کی اجرائیگی پر ٹریفک سب انسپ...
27/08/2024

ایس ایس پی ضلع میرپور خاور علی شوکت ان ایکشن،بدوں تھیوری ٹیسٹ اور بدوں پریکٹیکل ٹیسٹ لائسنس کی اجرائیگی پر ٹریفک سب انسپکٹر ابرار چوہان اور لائسنس کلرک جہانگیر بشیر سلیکشن گریڈ 328کو معطل کر کے ایڈیشنل ایس پی راجہ عامر نوابی کو انکوائری افسرمقرر کر دیا،انکوائری آفیسر کو گذشتہ ایک سال میں جاری ہونیوالے تمام ڈرائیونگ لائسنسوں کی پڑتال کرتے ہوئے انکوائری رپورٹ اندر معیاد پیش کرنے کا حکم

زیر نظر پوسٹ ایک ایسے موصوف کی ہے جو ریٹائر ماسٹر ہیں اور آجکل صحافت کا شوق پورا فرما رہے ہیں ، دوسروں کی پوسٹ پر منفی ت...
05/08/2024

زیر نظر پوسٹ ایک ایسے موصوف کی ہے جو ریٹائر ماسٹر ہیں اور آجکل صحافت کا شوق پورا فرما رہے ہیں ، دوسروں کی پوسٹ پر منفی تنقید کرنا اور ہر سوراخ میں انگلی دینا موصوف کا وطیرہ ہے
اب آتے ان کی صحافت اور پھر ان کی دلیری پر
انھوں نے فیس بک پر پوسٹ لگائی جو ڈی ای او کے خلاف تھی مگر اس میں ڈی سی کے مکتوب کا بھی ذکر تھا اب “پڑھے لکھے” آکسفورڈ یافتہ ڈی سی اس کو دل پر لے گئے اور ایس پی اوورسیز کو ٹارگٹ دیا کہ موصوف ماسٹر جی کو ٹائیٹ کریں جنہوں نے تھانہ تھوتھال کے کوتوال کی ڈیوٹی لگائی،کوتوال تھوتھال کی معمولی سے دب سے ماسٹر جی کی صحافت کی ہوا نکل گئی اور پوسٹ ڈیلیٹ کر دی جبکہ معافی مانگنے موصوف ایس پی کے پاس پہنچ گئے
حضور والا صحافت کرنا دل گردے کا کام ہے کاپی پیسٹ نہیں ایک تھانیدار کے فون پر ٹھس کر جانے والا بھلا کیا عوامی مسائل اجاگر کریگا

اسسٹنٹ کمشنر میرپور راجہ زاہد زہر فروشوں کے سرپرست کیونکر؟سپریم کورٹ آزاد جموں وکشمیر نے آزاد کشمیر میں زہر فروشوں (ملاو...
12/06/2024

اسسٹنٹ کمشنر میرپور راجہ زاہد زہر فروشوں کے سرپرست کیونکر؟
سپریم کورٹ آزاد جموں وکشمیر نے آزاد کشمیر میں زہر فروشوں (ملاوٹ اور کیمیکل زدہ) دودھ فروشوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کے احکامات صادر کر رکھے ہیں جبکہ دوسری جانب پنچاب سے آزاد کشمیر دودھ سمگل کر کے فروخت کرنے پر بھی پابندی لگائے جانے بارے ضلعی انتظامی کومتعدد بار احکامات جاری کئے ہیں!
ایسے عناصر کے خلاف انتظامیہ کیا کارروائی کرتی ہے آئیں آپ کو تازہ ترین کہانی برحلف سناتا ہوں!
گزشتہ روز راقم کو ایک قابل اعتماد دوست نے بتایا کہ جاتلاں کے راستے پنجاب سے کیمیکل ملا دودھ میرپور کشمیر ملک شاپ نزد گول مسجد ایف ون سمگل ہوتا ہے اور بعد ازاں فاضل چوک بسم اللہ ملک شاپ اور اسلام گڑھ چکسواری سمیت دیگر دوکانوں پر ترسیل کے بعد فروخت ہوتا ہے۔
راقم نے راوی کے بیان کے مطابق خود تحقیق کا فیصلہ کیا۔اس مشن کی تکمیل کیلئے راقم نے ایک دوست کی ڈیوٹی لگائی جو علاقہ پنجاب سے ایک گاڑی کا پیچھا کرتا ہے،یہ ایک منی ٹینکر نما گاڑی ہوتی ہے جو شکریلہ پہنچتی ہے،وہاں سے سوزوکی نمبری 419 میں موجود ڈرمیںوں میں دودھ ڈالا جاتا ہے،میرا دوست مجھے لمحہ بہ لمحہ معلومات فراہم کرتا رہتا ہے،اس دوران میں نے فوڈ اتھارٹی کے متعلقین کو مطلع کیا جنہوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے جاتلاں پل پر ناکہ بندی کی مگر چند لمحےتاخیر کے باعث سوزوکی نمبری 419 جاتلاں پل کراس کر گئی،اسی اثناء میں ایک اور گاڑی پنجاب سے ویسا ہی "خالص" دودھ لیکر ضلع میرپور کی حدود میں داخل ہوتی ہے اور محکمہ خوراک کے عملہ کو دیکھتے ہی فرار کی کوشش کرتی ہے جس کا پیچھا کرتے ہوئے فوڈ انسپکٹر چودھری معظم نے دھر لیا۔ ابتدائی دریافت پر گاڑی سواران نے بتایا کہ یہ دودھ سلمان اور رحمان کا ہے،علاقہ پنجاب سے سمگل شدہ ہونے اور ناقص ہونے پر محکمہ فوڈ کے عملہ نے دودھ تلف کر دیا جو کہ لائق تحسین کارروائی تھی جبکہ ازاں بعد راقم کے دوست کے بقول سوزوکی نمبر 419 سمگل شدہ ناقص دودھ لیکرکشمیر ملک شاپ نزد گول مسجد ایف ون کے گودام پر پہنچی،یہ گودام دوکان کی بیس منٹ میں بنایا گیا ہے جس کا راستہ پی ڈبلیو ڈی دفتر کے ساتھ سے ہو کر جاتا ہے وہاں پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر جنید نزیر کیانی نے چھاپا مارا اور دودھ بارے دریافت کیا۔ کارروائی ابھی زیر کار ہی تھی کہ افسر موصوف سے محسن نامی نوجوان نے بذریعہ موبائل فون صاحب بہادر اسسٹنٹ کمشنر میرپور راجہ زاہد کی بات کروائی جنہوں نے شاہی حکم جاری کیا کہ دودھ کی سمپلنگ کریں اور اپنا راستہ ناپیں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر صاحب نے حکم کی بجاآوری کی اور صرف سمپلنگ کرتے ہوئے روانہ ہوگئے۔ شومئی قسمت سے علاقہ پنجاب سے دودھ کشمیر ملک شاپ تک پہنچنے اور کارروائیوں کے تمام تر مناظر کیمرے نے محفوظ کر لئے۔ قابل ذکر بات یہ بھی ہے کہ ڈسٹرکٹ فوڈ آفیسر کے کارروائی کرنے سے قبل ہی محکمہ فوڈ کے ایک اہلکار اور بڑے آفیسر کے بھائی نے دودھ مافیا(محسن )نامی نوجوان کو کارروائی بارے آگاہ بھی کر دیا تھا جس باعث قبل ازیں جو دودھ پہلے دوکان پر اتارا جاتا تھا اس کو گودام میں لے جایا گیا۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آنریبل چیف جسٹس سپریم کورٹ کی رٹ کہاں گئی؟ کیا ان کے احکامات محض اخباری خبروں تک ہی محدود کر دیئے جاتے ہیں؟ اگر ایسا نہیں تو ایک اسسٹنٹ کمشنر کی کیا مجال اور ان کو کس نے اختیار دیا کہ وہ زہر لوگوں کے گلوں میں انڈھیلنے کی اجازت دے؟ کسی خاص مشن پر تعینات اس اسسٹنٹ کمشنر کے کارنامے ہر زبان زد عام ہیں۔ علی الصبح نہ پولیس نہ کوئی کاپی پاس، کبھی منگلا کبھی صاحب چک کبھی چترپڑی اپنے خاص ملازم کے ساتھ ناکہ لگانا اور ہزاروں روپے جمع کر لینا جن کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں۔ موصوف کی تنخواہ چند ہزار اور میرپور میں کروڑوں روپے مالیت کی کوٹھی کیسے بن رہی ہے؟؟
حقائق تلخ ہیں ایسے ناسور مسلط ہیں کہ خدا کی پناہ! اور اوپر والے بادشاہوں کی سرپرستی میں دیدہ دلیری سے خود ساختہ کارروائیاں۔ مبینہ طور پر چند ٹکے لیکر اپنی جیب فل کریں اور پھر مافیا کو بے لگام کر دیں۔ جتنا چاہو زہر پھیلائیں۔
ایسا نہیں چلے گا حضور والا!! صاحبان بہادر کے خلاف قلمی جہاد جاری رہے گا۔ انشاءاللہ!!

08/06/2024
اسلام گڑھ: سب انسپکٹر  عدنان قریشی کو جہاں گولی لگی یہ پولیس والا کون ہے جو پیچھے رہ کر فائرنگ کر رہا تھا ؟ جبکہ باقی پو...
21/05/2024

اسلام گڑھ: سب انسپکٹر عدنان قریشی کو جہاں گولی لگی یہ پولیس والا کون ہے جو پیچھے رہ کر فائرنگ کر رہا تھا ؟
جبکہ باقی پولیس والے اس سے آگے تھے اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق عدنان فاروق کو گولی بھی پیچھے سے تقریباً 10 فٹ کے فاصلے سے لگی اور سینے سے باہر نکلی
میرپور انتظامیہ کسی بیگناہ کو مجرم ٹھہرانے کی بجائے اس واقعے کہ جوڈیشل انکوائری کروائے دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا

مایم ڈی اے ایمپائرز یونین کے انتخابات مکمل ویلفئیر  پینل کو جیت مبارک
21/05/2024

مایم ڈی اے ایمپائرز یونین کے انتخابات مکمل
ویلفئیر پینل کو جیت مبارک

سروس ٹربیونل آزاد کشمیر نے عدالت العظمی کے فیصلہ کی نفی کرتے ہوئے راجہ کلیم اللہ خان کو ڈائریکٹر ایڈمن کے عہدے پر بحال ک...
13/05/2024

سروس ٹربیونل آزاد کشمیر نے عدالت العظمی کے فیصلہ کی نفی کرتے ہوئے راجہ کلیم اللہ خان کو ڈائریکٹر ایڈمن کے عہدے پر بحال کر دیا
سپریم کورٹ نے روبکار بنام ڈپٹی کمشنر میں ریمارکس دئیے تھے کہ کسی بھی دوسرے محکمہ کا اہلکار/آفیسر ادارہ ترقیات میرپور میں ڈیپوٹیشن پر تعینات نہ ہو سکے گا
دوسری جانب سروس ٹربیونل کے اس فیصلہ سے برادری ازم کا عکس دکھائی دیتا ہے کیونکہ درجنوں کیسز سروس ٹربیونل میں سالہا سال سے زیر کار ہیں اور فیصلہ کے منتظر ہیں پھر ایک متنازعہ آفیسر کو کیسے واپس ایم ڈی اے میں بیٹھا دیا گیا ہے، چیف جسٹس آزادکشمیر نوٹس لیں۔۔۔

11/05/2024

سب انسپکٹر عدنان قریشی شہید،متعددپولیس اہلکار زخمی،درجنوں مظاہرین زندگی موت کی کشمکش میں ہیں۔
میرپور میں آج جو ہوا اس کا ذمہ دار کون ہے ؟؟؟

سابق ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن میرپور چودھری نصیر اکبر اور سابق امیدوار کونسلر میونسپل کارپوریشن میرپورراجہ عدنان شم...
02/05/2024

سابق ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن میرپور چودھری نصیر اکبر اور سابق امیدوار کونسلر میونسپل کارپوریشن میرپورراجہ عدنان شمس کی برطانیہ آمد
راجہ فیصل اعظم ،قاضی ابرار اختر اور چودھری عرفان کی جانب سے بریڈ فورڈ میں بھرپور استقبالیہ دیا گیا مہمانوں کوتقریب میں آمد پر ہار پہنا کراور گل پاشی کرتے ہوئے ڈھول کی تھاپ پر ویلکم کہا تقریب میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے سابق ایڈمنسٹریٹر کارپوریشن چودھری نصیر اکبر کا کہنا تھا کہ راجہ فیصل اعظم،قاضی ابرار اختر اور چودھری عرفان سے درینہ تعلق ہے ان دوستوں نے دیار غیر میں جو عزت بخشی اسے مرتے دم تک یاد رکھوں گا اس موقع پر راجہ عدنان شمس کا کہنا تھا کہ راجہ فیصل،قاضی ابرار اور چودھری عرفان کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس بہترین محفل کا اہتمام کیا اور دوستوں کو ایک ساتھ مل بیٹھنے کا موقع دیا تقریب کے آخر میں راجہ فیصل اعظم،قاضی ابرار اختر اور چودھری عرفان نے چودھری نصیر اکبر اور راجہ عدنان شمس کا تقریب آمد پر شکریہ ادا کیا

میرپور(نیوز ڈیسک)والٹن ٹوبیکو کمپنی کے ترجمان عارف ضیا ،محمد علی ،عمر احمد نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر گورنمنٹ نے کچے کے ڈاک...
06/04/2024

میرپور(نیوز ڈیسک)والٹن ٹوبیکو کمپنی کے ترجمان عارف ضیا ،محمد علی ،عمر احمد نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر گورنمنٹ نے کچے کے ڈاکووں والی روش اپنا کر ہمارے اربوں روپے کے کاروبار پر ضرب لگائی ہے سب سے زیادہ ریاست کو ہم ٹیکس دے رہے ہیں کو ماہانہ کڑوڑوں اور سالانہ اربوں میں ہے اور ہماری فیکٹریوں پر انتہائی بھونڈے انداز میں چھاپے مارے گئے اور سیل کئے گئے اور ہمیں مفروضوں کی بنیاد پر چور ثابت کیا گیا جو ظلم ہے اور ریاست میں بے روزگاری بڑھانے کے مترادف ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے کشمیر پریس کلب میرپور میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے کیا انھوں نے کہا ہم اکتیس سال سے یہاں سیگریٹ کا کاروبار کر رہے ہیں اور باقاعدہ ٹیکس گذار ہیں والٹن ٹیبکو کمپنی سمیت دیگر کمپنیاں ریاست کی سب سے بڑی ٹیکس گذار کمپنیاں ہیں آزاد کشمیر گورنمنٹ کے وزیر اعظم ،سئنیر وزیر نجانے کون سی لنکا ڈھا رہے ہیں اور جھوٹ کا پرچار کر رہے ہیں جو کام کچے کے ڈاکو کر رہے ہیں وہ یہاں حکومت کر رہی ہے کوئی قانون نہ ضابطہ ، چھاپہ مار کر فوری سب کاروبار بند کر دیا ہمارے پاس تمام ریکارڈ ہوتا ہے خام مال پر کسی قسم کا ٹیکس لاگو نہیں ہوتا اس گورنمنٹ کو اتنی وی سمجھ نہیں ہے محکمہ اِنکم ٹیکس کی فائنڈنگ بھی موجود ہے پورے ملک میں سمگلگ سیگریٹ سرعام بک رہے ہیں جن پر ہاتھ نہیں رکھ سکتی مگر جو ہم ٹیکس گذار ہیں ان کو ذلیل و خوار کیا جاتا ہے یہ روش سینکڑوں لوگوں کو بے روزگار کر دیگی ہم ماہانہ چوبیس کڑوڑ سے زاہد ایک فیکٹری کا ٹیکس دے رہے ہیں سالانہ اربوں بنتا ہے ہمیں کوئی شوکاز جاری نہیں ہوا نہ ہی محکمہ اِنکم ٹیکس آڈٹ بھی کر سکتا ہے مگر وہ بھی نہیں کیا گیا خام مال سے سیگریٹ بنیں گے تو ہی ٹیکس دینگے نہ سئنیر وزیر حکومت کی لاعلمی پر افسوس ہے ،سیدھا سیدھا بھتہ کیس ہے جس میں ہمیں مجبور کیا جا رہا ہے کہ ہم بھتہ دینگے تو کاروبار کر سکیں گے وگرنہ کاروباروں پر تالے لگیں گے حکومت آزاد جموں و کشمیر نے اپنی گرتی ہوئی ساکھ کو بچانے کے لیے یہ ڈرامہ رچایا ہے تمام دفاتر سیل کر دئیے ہیں اگر ایسے ہی روش برقرار رکھی گئی تو ہم اپنے کاروبار یہاں سے سمیٹنے پر مجبور ہونگے بھتہ خوری کبھی نہیں دینگے ہم ریاست کو ٹیکس کی مد پر دینگے کسی کی جیب نہیں بھریں گے انتظامیہ نے ہمیں سنگیں نتائج کی دھمکیاں دی ہیں یہ بھتہ کولیکشن آپریشن تھا جس میں کسی کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے کہ ہے کہ کہاں ٹیکس چوری ہو رہا ہے اورکون مال چوری بیچ رہا ہے جو ٹرک ضبط کئے گئے وہ پولیس نے راستے سے پکڑے ہیں ایکسائز چیک پوسٹ پر سے اگر بغیر انوائس کے گزرتے تو ہم قصور وار تھے اور خام مال ٹیکس لگ ہی نہیں سکتا کہا جاتا ہے کہ دو سو ٹرک جاتے ہیں مگر وہ اس کا ثبوت نہیں دے سکتے کہ کہاں اور کب جاتے ہیں ٹرک!
محکمہ اِنکم ٹیکس کو بھی آزاد حکومت مرضی سے استعمال کر رہی ہے ایسی لاقانونیت نہیں نظر نہیں آتی اس کے خلاف ہم قانونی چارہ جوئی کرینگے اور اس ناجائز مہم کو کامیاب نہیں ہونے دینگے

ڈپٹی کمشنر میرپور یاسر ریاض چوہدری شاہ سے زیادہ شاہ کے وفاداررات گئے پولیس تھانہ تھوتھال جا کر بے گناہ لوگوں کو ٹارگٹ کر...
01/04/2024

ڈپٹی کمشنر میرپور یاسر ریاض چوہدری شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار
رات گئے پولیس تھانہ تھوتھال جا کر بے گناہ لوگوں کو ٹارگٹ کرنے کے لئے ملزمان سے من پسند بیان قلمبند کروانے کے لئے تشدد اور دباؤ کی مبینہ ویڈیو کی بازگشت
ایس ایس پی میرپور کامران علی واقعہ کی غیرجانبدارانہ تفتیش کے لئے اپنی نگرانی میں اقدامات اٹھائیں،سنجیدہ حلقوں کا مطالبہ

29/03/2024

آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں KFCمیں توڑ پھوڑ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل میرپور سمیت درجنوں پولیس اہلکار زخمی،سنجیدہ حلقوں نے واقعہ کا ذمہ دار ضلعی انتظامیہ کو قرار دیدیا،یاد رہے کہ چند روز قبل ایک نوجوان نے KFCمیں فلسطینی پرچم تھامے KFCکی انتظامیہ کو للکارا تھا اور پہلے سے بروز جمعہ احتجاج کی کال دے رکھی تھی،ضلعی انتظامیہ نے معاملہ کو سنجیدگی سے نہ لیا اور خانہ پوری کرتے ہوئے چند پولیس اہلکار KFCکے باہر تعینات کر دئیے تھے آج بروز جمعہ درجنوں افراد نے KFCپر دھاوا بول دیا جس کے بعد میرپور شہر میں امن و امان کی صورتحال غیر معمولی طور پر خراب ہو گئی

میرپورمرکزی رہنما پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر   نے کہا ہے کہ حلقہ ایل اے تھری میں مسلم لیگ ن   کی قیادت میں متحد ہے جت...
24/03/2024

میرپور

مرکزی رہنما پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر نے کہا ہے کہ حلقہ ایل اے تھری میں مسلم لیگ ن کی قیادت میں متحد ہے جتنے ترقیاتی کام چودھری سعید نے مختصر عرصہ میں کروائے نام نہاد قائد کشمیر چالیس سال میں نہیں کروا سکے

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوجوان صحافی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا

ان کا کہنا تھا کہ بیرسٹر سلطان محمود چودھری مقبوضہ کشمیر کی آزادی کا چورن بیچ کر عوام کو مزید بے وقوف نہیں بنا سکتے اب انکا وظیفہ بند ہونے کا وقت آ پہنچا ہے کیونکہ میرپور کے غیور عوام کو اچھے برے کی پہچان ہو چکی ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ چودھری محمد سعید تعمیر و ترقی کے ہیرو ہیں

اور آزاد کشمیر میں آنے والا وقت مسلم لیگ ن کا ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایس ایس پی عرفان سلیم نڈر آفیسر ہیں انکو حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ امتیاز ملنا کشمیریوں کے لئے بڑے فخر کی بات ہے مگر موجودہ وزیر اعظم کی جانب سے انکو انتقامی سیاست کا نشانہ بنانا قابل مزمت ہے-

میرپور(نیوز ڈیسک) چیف جسٹس آزادکشمیر کے حکم کی غلط تشریح کر کے میرپور کے شہریوں کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے کی سازش ک...
17/03/2024

میرپور(نیوز ڈیسک) چیف جسٹس آزادکشمیر کے حکم کی غلط تشریح کر کے میرپور کے شہریوں کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے کی سازش کی جا رہی ہے،ادارہ ترقیات کی طرف سے الاٹ شدہ ایک بھی پلاٹ متاثر کیا گیا تو دما دم مست قلندر ہوگا،ادارہ کے الاٹ پلاٹ کئی کئی ہاتھ فروخت ہو چکے ہیں اور ٹرانسفر کی مد میں ادارہ کے خزانہ میں لاکھوں روپے جمع کئے جاتے رہے ہیں، پندرہ ماہ سے ادارہ ترقیات کے خلاف بڑی سازش تیار کی جا رہی ہے،سابق ڈی جی نے ایک سال میں ایک ارب روپے ادارہ کے خزانہ میں جمع کئے جسکی اسے سزا دی گئی، تین سو کے قریب ملازمین ادارہ پر بھاری بوجھ ہیں ، پبلک اکاؤنٹ کمیٹی اور اعلی عدلیہ کا ڈیڈھ سو ملازمین کو ادارہ سے فارغ کرنے کا فیصلہ موجود ہے لیکن مافیا عمل درآمد نہیں ہونے دے رہا، ان خیالات کا اظہار چئیرمین ریئل اسٹیٹ ایسویسی ایشن آزادکشمیر شیخ رشید اور جرنل سیکریٹری خواجہ شہزاد لون نے رئیل اسٹیٹ ایسویسی ایشن کے منعقدہ اھم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اجلاس میں عامر بٹ ، خواجہ وحید، چوہدری اسرار،قاضی اعجاز، باؤ چوہدری محمد صدیق، سید احمد حسین شاہ، ایاز میر، مرزا ریاض،خواجہ ایاز، اشتیاق مغل اور راجہ ٹکا سمیت دیگر راہنماؤں نے بھی شرکت کی۔ راہنماؤں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پندرہ ماہ سے ایک منعظم سازش کے تحت ادارہ ترقیات کو تباہی کی طرف لیجایا جا رہا ہے جس پر عوامی نمائندوں کی طرف سے مکمل خاموشی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ معزز چیف جسٹس آزادکشمیر نے ادارہ ترقیات کے اندر ہونے والی خرابیوں کا نوٹس لیتے ہوئے اعلی سطحی کمیٹی بنانے کا بکم دیا تھا جس پر کئی ماہ کام کرنے کے بعد کمیٹی نے گیارہ ہزار سے زائد پلاٹوں کی اضافی نقشہ جات کے زریعے الاٹمنٹ کا معاملہ سامنے لایا جبکہ ان گیارہ ہزار میں سے نوے فیصد پلاٹوں پر کروڑوں روپے کی تعمیرات کی جا چکی ہیں اور یہ پلاٹ کئی کئی بار منتقل ہو چکے ہیں، راہنماؤں نے کہا کہ ادارہ کے ڈی جی نے کئی ماہ سے ادارہ میں پلاٹوں کی ٹرانسفر اور دیگر کام کاج پر پابندی عائد کر رکھی ہے جس سے ادارہ کو ایک ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوچکا ہے، راہنماؤں کا کہنا تھا کہ سابق ڈی جی کے ایک سالہ دورے تعیناتی میں ایک ارب روپے سے زائد کی رقم ادارہ کا خزانہ میں جمع ہوئی جس سے آج تک ادارہ کے تین سو ملازمین کو کروڑوں روپے تنخواہوں کی مد میں ادا کئے جا چکے ہیں جبکہ ادارہ میں کام کی بندش کی وجہ سے ادارہ کو روزانہ کروڑوں روپوں کا نقصان ہو رہا ہے، انہوں نے کہا ادارہ ترقیات کی جانب سے ہونے والی الاٹمنٹ میں زیادہ سرمایہ کاری تارکین وطن نے کر رکھی ہے جو شدید زہنی کرب کا شکار ہو چکے ہیں گزشتہ چند ماہ کے دوران کروڑوں روپے مالیت کے گھروں کی خریدو فروخت ہوئی جو ٹرانسفر نہیں ہو رہے جس سے تارکین وطن کی بڑی سرمایہ کاری کے ڈوبنے کا اندیشہ ہے، راہنماؤں کا کہنا تھا کہ ادارہ ترقیات میرپور وہ واحد ادارہ ہے جو ایک بار پلاٹ الاٹ کرتا ہے پھر دوسری حکومت آنے کے بعد ان پلاٹوں کو کینسل کیا جاتا ہے اور بھاری نزرانوں کے عوض پلاٹ بحال کئے جاتے ہیں یہ سلسلہ کبھی رکا نہیں ہر بار میرپور کے شہریوں الاٹیوں کو لوٹا گیا، راہنماؤں نے چیف جسٹس آزادکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان سے اپیل کی ہے کہ اس بار میرپور کے شہریوں کو لٹنے سے بچانے کے لئے سخت حکم جاری کریں ، راہنماؤں کا کہنا تھا کہ ٹھیک اور غلط الاٹمنٹ کی پڑتال ادارہ کی زمہ دارئ ہے اسمیں الاٹی کا کوئی عمل دخل نہیں ہوتا اگر ادارہ ترقیات کے الاٹ پلاٹوں کو کینسل یا ریوائزنگ کا تماشہ لگایا گیا تو تارکین وطن میرپور اور برطانیہ میں احتجاج کریں گے راہنماؤں نے مزید کہا کہ معزز چیف جسٹس آزادکشمیر نے دو ہفتے قبل ادارہ کے موجودہ ڈی جی کو ادارہ کے اندر الاٹیوں کے معاملات کو یکسو کرنے کے لئے سختی سے ہدایات جاری کی تھی لیکن موجودہ ڈی جی نے آجتک تارکین وطن سمیت تمام الاٹیوں کو تختہ مشق بنا رکھا ہے۔ راہنماؤں نے کہا کہ سابق ڈی جی کے دور میں ہونے والی الاٹمنٹ کی مد میں میرپور کے شہریوں اور تارکین وطن نے ستر کروڑ روپے سے زائد کی رقم ادارہ کے خزانہ میں جمع کرائی جو گزشتہ پندرہ ماہ سے اپنے پلاٹوں پر تعمیر کی اجازت لینے کے لئے دھکے کھا رہے ہیں جنکا کوئی پرسان حال نہیں راہنماؤں نے کہا کہ اس تمام تر صورتحال میں عوامی نمائندوں نے چپ سادھ رکھی ہے۔۔۔۔

اسلام گڑھ(تحصیل رپورٹر)چیرمین میونسپل کمیٹی خطرے میں،الیکشن ٹربیونل نے میونسپل کمیٹی اسلام گڑھ کی وارڈ7ڈھیری بے ضابطگیاں...
26/02/2024

اسلام گڑھ(تحصیل رپورٹر)چیرمین میونسپل کمیٹی خطرے میں،الیکشن ٹربیونل نے میونسپل کمیٹی اسلام گڑھ کی وارڈ7ڈھیری بے ضابطگیاں اور دھاندلی ثابت ہونے پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم سنا دیا !
الیکشن ٹربیونل نے گزشتہ سماعت کے بعد اپنا فیصلہ محفوظ کیا تھا اور احسن شعیب کا موقف درست اور حقائق پر مبنی تسلیم کرتے ہوئے آئندہ سماعت بتاریخ 18مارچ 2024 تک دوبارہ گنتی مکمل کرنے کا حکم جاری کردیا۔

25/02/2024

چڑہوئی(تحصیل رپورٹر)محکمہ جنگلات کے آفیسران کی ملی بھگت،چڑہوئی براٹلہ کمپارٹ 59 میں جنگل کے رقبہ پر محمد اکرم خان،چودھری اشفاق گجر اور راجہ لقمان خان کی جانب سے قبضہ کی غرض سے تعمیرات جاری،مقامی آبادی کی نشاندہی کے باوجود متعلقہ حکام کارروائی کرنے سے گریزاں ہیں،وزیر اعظم آزاد کشمیر انوار الحق فوری نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا حکم دیں

22/02/2024

میرپور:پٹواری سرفراز خالق آباد چیک پوسٹ سے گرفتار،پنجاب پولیس کے حوالے

میرپور(کرائم رپورٹر) جعلی ورک پرمٹ کیس،مقدمہ میں نامزد ملزم الیاس کامدعی مقدمہ توثیق احمد ولد عبدالرشید کو بذریعہ ٹیلی ف...
12/02/2024

میرپور(کرائم رپورٹر) جعلی ورک پرمٹ کیس،مقدمہ میں نامزد ملزم الیاس کامدعی مقدمہ توثیق احمد ولد عبدالرشید کو بذریعہ ٹیلی فون صلح کے لئے دباؤ بصورت دیگر سنگین نتائج کی دھمکیاں،مدعی مقدمہ نے پولیس کو ایک اور درخواست دیدی جبکہ جعلی ورک پرمٹ فراڈ کیس میں نامزد ملزمان میں سے دونے مجاز عدالت سے عبوری ضمانتیں حاصل کر لیں دوسری جانب مقدمہ میں گرفتار ملزم جس کو جوڈیشل کر دیا گیا تھا سے بھی تفتیش کے لئے پولیس تھانہ تھوتھال نے تحریک کر دی اور نامزد ملزمہ نازیہ کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار ٹیم تشکیل دینے کی اطلاعات جو مظفر آباد سے خاتون کو گرفتار کر کے میرپور منتقل کرے گی دوسری جانب جعلی ورک پرمٹ فروخت کرنے والے گینگ کے سربراہ حاجی شیراز کی گرفتاری کے لئے بھی ایف آئی اے کی جانب سے برطانوی پولیس سے رابطے کی اطلاعات
یاد رہے کہ ملزمان نے آزاد کشمیر و پاکستان میں لاکھوں کے عوض جعلی ورک پرمٹ فروخت کئے ہیں

انسانی اسمگلنگ کیس،تفتیش کا دائرہ کار وسیع،جعلی برطانوی ورک پرمٹ فروخت کرنیوالوں کی گرفتاری کے لئے میرپور پولیس متحرک،گر...
26/01/2024

انسانی اسمگلنگ کیس،تفتیش کا دائرہ کار وسیع،جعلی برطانوی ورک پرمٹ فروخت کرنیوالوں کی گرفتاری کے لئے میرپور پولیس متحرک،گرفتار ملزم کی جانب سے انکشافات کا سلسلہ جاری،نازیہ،الیاس،قدیر کے بعد جنید نامی اور ثاقب نامی شخص کی تلاش بھی جاری

انسانی اسمگلنگ کیس،پولیس تھانہ سٹی میں گرفتار احسن نامی ملزم کی جانب سے انکشافات کا سلسلہ جاری،ایک خاتون سمیت مزید تین ا...
26/01/2024

انسانی اسمگلنگ کیس،پولیس تھانہ سٹی میں گرفتار احسن نامی ملزم کی جانب سے انکشافات کا سلسلہ جاری،ایک خاتون سمیت مزید تین انسانی سمگلروں کے خلاف شکنجہ تیار،نازیہ،ثاقب اورالیاس کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دیدی گئی،عوامی حلقوں کا ایس ایچ او سٹی راجہ امتیاز شوکت کو خراج تحس

میرپور آزاد کشمیر۔۔۔۔  ڈسٹرکٹ میرپور سے تعلق رکھنے والے سیاسی و سماجی راہنماؤں نے  ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میرپور یاسر ریاض ک...
19/10/2023

میرپور آزاد کشمیر۔۔۔۔ ڈسٹرکٹ میرپور سے تعلق رکھنے والے سیاسی و سماجی راہنماؤں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میرپور یاسر ریاض کو ڈپٹی کمشنر میرپور تعینات ہوئے پر مبارکباد دیتے ہوئے اس امر کا اظہار کیا ھے کہ یاسر ریاض چوہدری نے مانچسٹر یونیورسٹی UK سے ماسٹر ڈگری ۔ حاصل کی اور Charted Quality Institute Uk کے ممبر بھی ہیں ۔ تعلیم مکمل ہونے کے بعد انہوں نے انگلینڈ میں Photonics UK کے ساتھ بطور کوالٹی Engineer اور Cubic Uk کے ساتھ بطور System Quality Manager کام کیا اس سے قبل بذریعہ پبلک سروس کمیشن ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر بھی تعینات رہ چکے ہیں ۔ بطور اسسٹنٹ کمشنر موصوف میرپور ، ہجیرہ ، پلندری اور ڈڈیال اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دینے کی وجہ سے ایک بہترین انتظامی افسر کے طور پہ جانے جاتے ہیں ۔ انتظامی آمور کے علاوہ موصوف دیگر شعبہ جات میں بھی بین الاقوامی تجربہ رکھتے ہیں ۔ ان کی بطور ڈپٹی کمشنر میرپور تعیناتی سے جہاں دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں سے تعلیم یافتہ کشمیری نوجوانوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے وہی اورسیز کشمیریوں میں بھی خوشی کی لہر دور گئی اور جناب صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کے اس اقدام کو سراہا جا رہا ہے عوامی حلقوں میں امید کی جارہی ھے کہ ڈسٹرکٹ میرپور کو درپیش انتظامی و دیگر مسائل یکسو ہوں گے #

شکریہ وزیراعظم آزاد کشمیر انوار الحق صاحب گزشتہ روز کھلی کچہری میں نیو سٹی سے کونسلر راجہ تسلیم انجم کا طنز رنگ دکھا گیا...
19/10/2023

شکریہ وزیراعظم آزاد کشمیر انوار الحق صاحب

گزشتہ روز کھلی کچہری میں نیو سٹی سے کونسلر راجہ تسلیم انجم کا طنز رنگ دکھا گیا ، (ڈی-سی امجد اقبال صاحب ، ارشد پٹواری کی پہنچ آپ سے بھی زیادہ ہے ) -

آج وزیراعظم آزاد کشمیر کا ایکشن - امجد اقبال صاحب کو تبدیل کرتے ہوے ، یاسر ریاض صاحب کو ڈی-سی میرپور تعینات کر دیا گیا --

عوام الناس کا وزیراعظم کے اس فیصلہ پر خیر مقدم اور اظہار اطمینان -

اختیارات کا ناجائز استعمال،سپریم کورٹ کا نوٹس،ڈائریکٹر ایڈمن ادارہ ترقیات میرپور راجہ کلیم اللہ خان سمیت چار دیگر افسران...
18/10/2023

اختیارات کا ناجائز استعمال،سپریم کورٹ کا نوٹس،ڈائریکٹر ایڈمن ادارہ ترقیات میرپور راجہ کلیم اللہ خان سمیت چار دیگر افسران معطل،اعلیٰ سطحی انکوائری کمیٹی بھی قائم،چھ ہفتوں میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم،چیف سیکرٹری انکوائری کمیٹی کی نگرانی کرینگے👁️

پولیس تھانہ چکسواری کی کارروائی جعلی صحافی گرفتار مقدمہ درج ملزمان شرفاء کو بلیک میل کر کے ان سے بھاری رقم وصول کرتے تھے
28/09/2023

پولیس تھانہ چکسواری کی کارروائی
جعلی صحافی گرفتار مقدمہ درج
ملزمان شرفاء کو بلیک میل کر کے ان سے بھاری رقم وصول کرتے تھے

ان سے ملئیے یہ ہیں ادارہ ترقیات میں تعینات ڈائریکٹر ایڈمن راجہہہہہ کلیم اللہ خان جو سارا دن دفتر میں بیٹھ کر اصول، ایمان...
21/09/2023

ان سے ملئیے یہ ہیں ادارہ ترقیات میں تعینات ڈائریکٹر ایڈمن راجہہہہہ کلیم اللہ خان جو سارا دن دفتر میں بیٹھ کر اصول، ایمانداری اور شرافت کا درس دیتے ہیں لیکن موصوف نے خود ادارہ کے سیکٹر مجاھد ٹاؤن میں کمرشل جگہ کو نقشہ میں توڑ پھوڑ کر کے رہائشی پلاٹ میں تبدیل کرتے ہوئے خود اپنے نام الاٹ کروا لیا، راجہ کلیم اللہ نے دوسری بڑی کاروائی شہر کے مہنگے ترین سیکٹر اے فائیو میں 10/100 سڑک کےرقبہ پر قبضہ کر کے ایک کنال کا پلاٹ اپنے نام الاٹ کروا رکھا ہے، موصوف کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے یہی نہیں موصوف نے اپنے نام اور بھی بہت کچھ حاصل کر رکھا ہے تفصیلات جلد انشاءاللہ

آج کینڈا سے انڈین را کے سربراہ کو ملک بدر کر دیا گیا۔ سفارت کار کے روپ چھپے اس بھڑئیے نے کنینڈا میں جو دشت گردی مچائی آج...
19/09/2023

آج کینڈا سے انڈین را کے سربراہ کو ملک بدر کر دیا گیا۔ سفارت کار کے روپ چھپے اس بھڑئیے نے کنینڈا میں جو دشت گردی مچائی آج دنیا نے اس کے ثبوت دیکھ لئیے۔ دشت گردی کے مذید واقعات کے ثبوت آنے والے دنوں میں دنیا کی آنکھیں کھول دیں گئے۔
ہندواتا کے مکروہ چہرے کی گھناونی کاراوئیاں مذید بے نقاب ہوں گی،(رام رام جاپی جاو دہشت گردی مچائی جاو)
آج دنیا کو یہ بھی سمجھ لینا چائیے کہ پاکستان میں دہشت گردی اور افراتفری کے پیھچے کون ہے
مقبوضہ کشمیر میں جاری قتل عام کے پیھچے بھی وہی جنونی مذہبی دہشت گرد ہیں جو دنیا کو پتھروں کی پوجا پہ لگانا چاہ رہے ہیں ، یہ دنیا میں جو دہشت گردی ہے اس کے پیھچے مودی گردی ہے…

سابق ڈی جی ادارہ ترقیات چوہدری عمران خالد کے خلاف سوشل میڈیا پر پراپیگنڈا کرنے والے سستی شہرت حاصل کرنا چاہتے ہیں ادارہ ...
17/09/2023

سابق ڈی جی ادارہ ترقیات چوہدری عمران خالد کے خلاف سوشل میڈیا پر پراپیگنڈا کرنے والے سستی شہرت حاصل کرنا چاہتے ہیں ادارہ کا ریکارڈ گواہ ہے کہ ڈوبتے ہوئے ادارہ ترقیات میرپور کو عمران خالد نے اپنے پاؤں پر کھڑا کیا ہے، عمران خالد نے جب چارج سمبھالا تو ادارہ کے خزانہ میں ایک کروڑ کچھ لاکھ روپے کی رقم تھی جو جاری ماہ کی تنخواہ کے لئے بھی کم تھی عمران خالد نے ایک سال کے مختصر عرصہ میں ایک ارب روپیہ ادارہ کے خزانہ میں جمع کیا جو کہ ایک ریکارڈ ریکوری تھی دو لاکھ روپے میں کنال کا پلاٹ الاٹ کیا جاتا تھا جس کی قیمت بڑھا کر دس لاکھ روپے کی گئی۔ شہر کے سیکٹر ایف تھری میں سینکڑوں الاٹیوں کو 34سال بعد انکے پلاٹس کے قبضے دلوائے گئے۔ عدالتوں میں پڑے کیسز کو باہمی رضامندی سے یکسو کروایا۔ شہریوں کے حق میں معزز عدالتوں سے جاری ڈگریوں کی مد میں کروڑوں روپوں کی ادائیگیاں کیں۔ جب ادارہ کا چارج چھوڑا تو ادارہ کے خزانے میں ساٹھ کڑور روپے کی رقم چھوڑی۔ اپنے دورے تعیناتی میں سیاسی مخالفت اور سازشوں کا شکار رہے
آج بھی کچھ لوگ سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے عمران خالد کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں جس کی ہر سطح پر مذمت کی جانی چائیے۔

بریڈفورڈ:کونسلر میونسپل کارپوریشن میرپور طیب طارق زرگر کے جنم دن کے موقع پر برطانیہ کے شہر بریڈفورڈ میں کیک کاٹا گیا جنم...
14/09/2023

بریڈفورڈ:کونسلر میونسپل کارپوریشن میرپور طیب طارق زرگر کے جنم دن کے موقع پر برطانیہ کے شہر بریڈفورڈ میں کیک کاٹا گیا جنم دن کی تقریب دوستوں نے منعقد کی تقریب میں قاضی ابرار اختر،حضر طارق،راجہ فیصل اعظم،چودھری احد،شیخ عبداللہ،وحید مغل،عمران اسحاق،راجہ واجد،راجہ اظہر،چودھری حسیب سمیت دیگر احباب نے شرکت کی اور کونسلر طیب طارق کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا

Address

Mirpur Azad Kashmir
10250

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when News Wala posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share


Other Media/News Companies in Mirpur Azad Kashmir

Show All