01/07/2022
سوات(SwatDaily) سیدو شریف کے اراضی مالکان نے احتجاجی کرنے والوں کو خبر دار کیا ہے کہ وہ قبرستان کی اراضی میں ان کی زمینیں شامل نا کریں،یہ ہماری آبائی زمینیں ہیں جو ہمارے ناموں پر انتقال ہوئی ہے اور ہم نے دیگر لوگوں بھی یہ زمینیں فروخت کی ہے جس کی رجسٹری اور انتقالات موجود ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیدو شریف کے اراضی مالکان خالد خان، باز خان، اعجاز خان، فیاض خان، بالے، بابو، نثار خان اور دیگرنے کہا کہ سیدو شریف قبرستان کے حوالے مقامی لوگوں کا احتجاج اپنی جگہ لیکن اس مسلے میں اُن کے گھسیٹنا اور ان کی زمینوں کو قبرستان کی زمینیں قرار دینا جائز نہیں، انہوں نے کہا کہ اس زمینوں کے انتقالات ہمارے پاس موجود ہے جبکہ یہ ہماری جائیدادیں ہیں جبکہ یہ زمینیں کئی مرتبہ فروخت ہوئی جس کی رجسٹری اور انتقالات بھی موجود ہیں لہٰذہ سیدو شریف کے مقامی عمائدین اپنے احتجاج میں ہمیں نا گھسیٹے اور نا ہماری جائیدادوں کو قبرستان کی ملکیت قرار دے ، آج یہ لوگ ہماری زمینیں قبرستان کے لئے مانگ رہے ہیں کل ہمارے مکانات بھی قبرستان کے لئے مانگے گے جو ہمیں کسی صورت قبول نہیں اور ہم ایسا ہر گز نہیں ہونے دیں گے۔