Aawaz-e-Mianwali آوازِ میانوالی

Aawaz-e-Mianwali آوازِ میانوالی Your Voice, Our Platform 📣🌐
Join us as we amplify voices, share stories, and make a positive impact
(2)

Thanks for being a top engager and making it on to my weekly engagement list! 🎉 S. Sher Khan, Malik Farooq Awan, Ahmad R...
21/06/2024

Thanks for being a top engager and making it on to my weekly engagement list! 🎉 S. Sher Khan, Malik Farooq Awan, Ahmad Raza, Iqbal Mazhar, Zahid Iqbal Khan, Kamran Khan, Sami Warraich, Qaisar Aolakh Qaisar, Muhammad Afzal, Imran Niazi, Sajjad Afzal Khan Babar, Sami Malik, Arshad Shehzad Khan Niazi, Zafar Chaudry, Zahid Farooq Khan, Asif Kamran, دامن مھاڑ, Amanat Hussain Malghani, Ahtisham Zargar, Malik Khan Zaman Awan, Asif Uttra, M Riaz Riaz, Asif Sa, Malik Masood, Zaffer Khan, Abid Iqbal Aabi, Shafqat Rana

سوال  کہ AC کے لیے بغیر بیٹری کے کتنی پلیٹیں درکار ہوں گی ۔۔۔ اس کے لیے کچھ حقائق جاننا یوں گے سولر پلیٹس کے بارے میں جو...
21/06/2024

سوال کہ AC کے لیے بغیر بیٹری کے کتنی پلیٹیں درکار ہوں گی ۔۔۔ اس کے لیے کچھ حقائق جاننا یوں گے سولر پلیٹس کے بارے میں جو مندرجہ ذیل ہیں
سولر پلیٹیں صرف اس وقت اپنے اوپر لکھے ہوئے واٹ پیدا کرتی ہیں جب
1) ان پر شعائیں بالکل عمودی پڑیں ۔۔ ظاہر سی بات ہیے کہ ایسا صرف دوپہر کے وقت ہوتا ہیے تھوڑی سی دیر کے لیے ۔۔ اگر W وہ پاور ہیے جو سولر پلیٹ پر لکھی ہیے تو جو پاور پیدا ہو گی وہ اس زاویے پر depend کرے گی جس زاویے سے شعاعیں سولر پلیٹ پر گر رہی ہیں ۔ اس لیے اگر کسی خاص وقت معلوم کرنا ہو کہ پینل کتنے واٹ پیدا کرے گا تو اس کے لیے مندرجہ ذیل فارمولہ ہو گا
P = W x Sinθ
جب کہ P پاور ہیے جو پینل پیدا کرے گا
اور W وہ پاور ہیے جو پینل پر لکھی ہیے
اور θ وہ زاویہ ہیے جس پر سورج کی شعاعیں اس وقت پینل پر پڑ رہی ہیں
2) دوسری چیز جو بہت effect کرتی ہیے وہ فضائ آلودگی ، بہت ہلکے سے بادلوں کا ہونا وغیرہ ہیے جس سے پروڈکشن کم ہو جاتی ہیے
3) تیسری چیز سولر پینل کا سورج کی شعاعوں سے گرم ہو کر پروڈکشن کم کرنا ہیے ۔۔50 ڈگری C سے اوپر جا کر پروڈکشن کم ہو جاتی ہیے
4) چوتھی وجہ پینل کا ہر وقت صاف رکھنا ناممکن ہوتا ہیے جو پروڈکشن کم کرنے کا باعث ہوتا ہیے
5) پانچویں وجہ یہ ہیے کہ سولر پینل جوں جوں پرانا ہوتا جاتا اپنی پروڈکشن کم کرتا جاتا ہیے۔۔ ایوریج پروڈکشن ایک فیصد کم ہوتی ہیے ہر سال ۔۔
نمبر دو ، تین اور 4 کی وجہ سے پاکستان میں سولر پینل گرمیوں میں بھی ایوریج اپنے اوپر لکھی پاور کا 80 فیصد ہی پیدا کر پاتے ہیں۔۔یاد رہیے کہ اگر بادل زیادہ ہیں تو پھر پاور کی پروڈکشن 80 فیصد سے بھی بہت کم ہو گی ۔۔اس لیے جو کیلکولیشن دی ہیے وہ صرف بہت معمولی سے بادلوں کے ساتھ ہیے جس میں سورج نظر آتا رہتا ہیے۔۔ اس حقیقت کو آپ نیچے دئیے گراف میں بھی اس curve پر دیکھ سکتے ہیں جس پر لال تیر کا نشان لگایا ہیے ۔۔
اس کا مطلب یہ ہوا کہ اگر ہم گرمیوں میں دن کے مختلف حصوں میں معلوم کرنا چاہیں کہ سولر پینل کتنی پاور دے گا تو اوپر دئیے گئیے فارمولے کا 80 فیصد پاور دے گا۔۔یعنی فارمولہ مندرجہ ذیل ہو جائے گا
P = W x Sinθ x 80/100 watts
چلیں اب اس فارمولے کو استعمال کرتے ہوئے دیکھتے ہیں کہ صبح 8 بجے سے شام 8 بجے تک کتنی پاور پیدا کرے گی ایک 550 واٹ کی پلیٹ
صبح 8 بجے بہت معمولی
صبح 8:30 بجے زاویہ 9 درجے اس لیے
P = 550 x Sin 9 x 80/100
=69 watt
صبح 9 بجے ۔۔زاویہ 18 درجے اور پاور
P=550 x Sin18 x80/100
=136 watt
اسی طریقے سے
ساڑھے 9بجے 200
دس بجے یہ 259 واٹ
ساڑھے دس بجے 312 واٹ
گیارہ بجے 356 واٹ
ساڑھے گیارہ بجے 392 واٹ
بارہ بجے 418 واٹ
ساڑھے بارہ بجے 435 واٹ
ایک بجے دوپہر 440 واٹ
ڈیڑھ بجے۔ 435 واٹ
دو بجے۔ 418 واٹ
ڈھائ بجے 392 واٹ
تین بجے 356 واٹ
ساڑھے تین بجے311 واٹ
چار بجے 259 واٹ
ساڑھے چار بجے 200 واٹ
پانچ بجے 136 واٹ
ساڑھے 5 بجے شام 69
چھ بجے شام نہ ہونے کے برابر
اب ہم یہ سمجھتے ہیں کہ جو AC چلانا ہیے
1) وہ ہمیں کس وقت سے کس وقت تک چلانا ہیے
2) جو AC ہمیں چلانا ہیے وہ کتنے واٹ فی گھنٹہ خرچ کرے گا۔۔۔
فرض کریں کہ ہمیں ایک انورٹر والا ڈیڑھ ٹن کا AC چلانا ہیے ۔۔ اور صبح دس بجے سے شام 4 بجے تک چلانا ہیے ۔۔۔ اگر آپ اوپر والا چارٹ یا دیا ہوا گراف دیکھیں تو ایک 550 واٹ کی پلیٹ صبح دس بجے صرف 259 واٹ بنا رہی ہو گی ۔۔۔اور شام 4 بجے بھی صرف 259 واٹ ہی بنا رہی ہو گی ۔۔ اور صبح دس سے 4 بجے شام تک اس سے زیادہ پاور بنے گی۔۔
ظاہر سے بات ہیے کہ جب ہم AC شروع میں چلائیں گے تو AC اپنا maximum لوڈ ہی لے گا ۔۔ جو ڈیڑھ ٹن کے اے سی کے کیس میں 1750 واٹ بنتا ہیے۔۔۔
یہاں ایک بات کلیر کرنا چاہوں گا کہ جب آپ انورٹر AC کا کرنٹ clamp on میٹر سے چیک کرتے ہیں تو وہ 3 سے 4 ایمپیر بتاتا ہیے ۔۔لیکن یہ ریڈنگ غلط ہوتی ہیے کیونکہ Clamp on میٹر 50 Hz کی pure Sinusoidal wave کے لیے ڈیزائنڈ ہوتا ہیے جب کہ انورٹر اے سی کی آوٹ پٹ modulated wave ہوتی ہیے جس سے اس کی fundamental ہمیں Sin wave کی شکل میں نظر آتی ہیے۔ جب کہ یہ fundamental بہت ہائ فریکونسی کی waves کا مجموعہ ہوتی ہیے اور اس ہائ فریکونسی پر clamp on میٹر کے cores ایک طرح سے saturated ہو جاتے ہیں اور ریڈنگ بہت کم نظر آتی ہیے ۔۔۔ اس لیے یاد رکھیں کہ اے سی کے شروع کا لوڈ 1750 واٹ ہی ہیے یعنی وہ تقریباً 8 ایمپیر کرنٹ لے رہا ہوتا ہیے ۔۔۔
چلیں اب یہ طے ہو گیا کہ ہمارا لوڈ 1750 واٹ ہیے ۔۔ جب کہ ہمیں فی پلیٹ 259 واٹ ملے گا ۔۔۔ اس لیے کل پلیٹیں جو لگانی ہیں
No of plates = 1750/259
= 6.75 plates
یعنی 7 پلیٹیں
اگر یہ ہی AC گیارہ بجے سے تین بجے تک چلانا ہیے تو گیرہ بجے اور تین بجے ہمیں 356 واٹ فی پلیٹ ملے گی۔۔اس طرح
No. of plates = 1750 /356
= 4.9 plates
یعنی پانچ پلیٹیں چاہیں ہوں گی ۔۔۔ اسی طرح آپ اپنی requirement کے مطابق پلیٹوں کی تعداد معلوم کر سکتے ہیں ۔۔۔
اسی چارٹ کو استعمال کر کے آپ دوسرے کوڈ مثلآ پنکھے وغیرہ کے لیے بھی سولر پلیٹوں کی تعداد معلوم کر سکتے ہیں

21/06/2024

⚠️ جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس شہریوں اور رہائشیوں کو مندرجہ ذیل انتباہ جاری کرتا ہے:

🛑 آنے والے دنوں میں درجہ حرارت کے 47 سے 55 ڈگری سیلسیس کے درمیان بڑھنے اور اکثر علاقوں میں بادلوں کی موجودگی کی وجہ سے گھٹن زدہ ماحول کے باعث درج ذیل انتباہات اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں...

🔴 گاڑیوں کو خالی کریں:
1. گیس مواد۔
2. لائٹرز۔
3. کاربونیٹڈ مشروبات۔
4. پرفیوم اور عام طور پر ڈیوائس کی بیٹریاں۔
5. گاڑی کی کھڑکیاں تھوڑی سی کھلی رکھیں (ہوا کا گزر)۔
6. گاڑی کے ایندھن کے ٹینک کو مکمل طور پر نہ بھریں۔
7. گاڑی میں ایندھن شام کے اوقات میں بھریں۔
8. صبح کے وقت گاڑی میں سفر سے گریز کریں۔
9. خاص طور پر سفر کے دوران گاڑی کے ٹائروں کو زیادہ نہ بھریں۔

🔴 بچھوؤں اور سانپوں سے محتاط رہیں کیونکہ وہ اپنی بلوں سے نمایاں طور پر باہر آئیں گے اور ٹھنڈے مقامات کی تلاش میں کھیتوں اور گھروں میں داخل ہو سکتے ہیں۔

🔴 زیادہ مقدار میں پانی اور مائعات پئیں۔

🔴 گیس کے سلنڈر کو دھوپ میں نہ رکھیں۔

🔴 بجلی کے میٹرز پر زیادہ بوجھ نہ ڈالیں اور خاص طور پر شدید گرمی کے اوقات میں صرف ان جگہوں پر ایئر کنڈیشنر استعمال کریں جہاں افراد موجود ہوں۔

🔴 صبح 10 بجے سے دوپہر 3 بجے کے درمیان دھوپ میں براہ راست جانے سے گریز کریں۔

🔵 آخر میں: براہ کرم اس معلومات کو دوسروں کے ساتھ شیئر کریں کیونکہ ہو سکتا ہے کہ وہ پہلی بار اسے پڑھ رہے ہوں...

*جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس*

Happy follow-versary to my awesome followers. Thanks for all your support! Asif Kamran, Sadat Khan Babra
20/06/2024

Happy follow-versary to my awesome followers. Thanks for all your support! Asif Kamran, Sadat Khan Babra

19/06/2024

ناران میں ٹریفک جام عید کے دوسرے روز باہر سے انے والے سیاحوں کی رش ناران انتطامیہ اور ٹریفک پولیس کی ناقص حکمت عملی ناران بازار سے لیکر سہوچ تک ٹریفک مکمل جام سیاح منٹوں کا سفر گھنٹوں میں کرنے پر مجبور

Thanks for being a top engager and making it on to my weekly engagement list! 🎉 S. Sher Khan, Malik Farooq Awan, Ahmad R...
19/06/2024

Thanks for being a top engager and making it on to my weekly engagement list! 🎉 S. Sher Khan, Malik Farooq Awan, Ahmad Raza, Iqbal Mazhar, Zahid Iqbal Khan, Kamran Khan, Sami Warraich, Qaisar Aolakh Qaisar, Muhammad Afzal, Imran Niazi

Big shout out to my newest top fans! 💎 Fiaz Khan, M Aziz M Aziz, Zahid Farooq Khan
19/06/2024

Big shout out to my newest top fans! 💎 Fiaz Khan, M Aziz M Aziz, Zahid Farooq Khan

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Muhammad Yasir, Waseem Khan, Muzamil Ali, YuMi MGrx, Khal...
19/06/2024

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Muhammad Yasir, Waseem Khan, Muzamil Ali, YuMi MGrx, Khaled Bouras

19/06/2024

*پریس ریلیز*

آج مورخہ2024-06-19کو جناب پیر عمران اکرم بودلہ چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل, راجہ ظفر اقبال, چوہدری محمد اشفاق کہوٹ, بشارت اللہ خان, چوہدری آصف محمود لکھن, اسد محمود عباسی, راجہ فرخ عارف بھٹی, توفیق آصف اور دیگر ممبران پنجاب بار کونسل نےاپنے ایک مشترکہ بیان میں ملک اسرار احمد ممبر پنجاب بار کونسل و سابقہ صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اٹک اور ذوالفقار اے مرزا ایڈووکیٹ کو احاطہ کچہری اٹک میں ایک بہیمانہ قاتلانہ حملے میں شہید کرنے پر گہرے غم و دکھ کا اظہار کیا ہے- اس سلسلہ میں مئورخہ 2024-06-20 کو ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اٹک میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے

*اس سلسلہ میں کل مورخہ 2024-06-20 بروز جمعرات کو پنجاب بھرمیں مکمل سوگ کا اعلان کیاجاتا ہے.* پنجاب بھرکے وکلاء کل عدالتوں میں پیش نہ ہوں گے-

*سیکرٹری*
پنجاب بار کونسل

*میانوالی ۔بس الٹ گئی*میانوالی ۔سرگودھا روڈ پر واں بھچراں کے علاقہ مظفر پور(چوروالا)کے قریب بس الٹ گئی۔میانوالی۔ حادثہ م...
15/06/2024

*میانوالی ۔بس الٹ گئی*

میانوالی ۔سرگودھا روڈ پر واں بھچراں کے علاقہ مظفر پور(چوروالا)کے قریب بس الٹ گئی۔

میانوالی۔ حادثہ میں 10افراد زخمی ہو گئے۔

میانوالی ۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ۔

میانوالی۔ریسکیو1122کی ٹیمیں زخمیوں کو طبی امداد دینے کے لئے سرگرمیاں جاری۔۔۔۔۔۔۔

میانوالی۔ زخمیوں میں سے دو افراد کے شدید زخمی ہونے کا بتایا جاتا ہے۔

میانوالی ۔مبینہ طور پر حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

میانوالی۔حادثہ کی شکار بس لاہور سے آرہی تھی۔

تھانہ سٹی میانوالی میں تعینات سب انسپکٹر حمید اللہ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے آبائی علاقے سرگودھا میں سپردِ خاک کر...
14/06/2024

تھانہ سٹی میانوالی میں تعینات سب انسپکٹر حمید اللہ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے آبائی علاقے سرگودھا میں سپردِ خاک کر دیا جائے گا
اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن

14/06/2024

*عمر رسیدہ اور ریٹائرڈ حضرات کے لیے مفید معلومات*

امریکہ میں ایک تحقیق کے مطاب 51 فیصد عمر رسیدہ افراد اکثر سیڑھیاں چڑھتے یا اترتے وقت گر جاتے ہیں۔ ا س وجہ سے ہر سال تقریبا 22 ہزار بوڑھے لوگ مرتے ہیں۔ ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ 65 سال عمر کے بعد مندرجہ ذیل 10 کاموں سے حتی الوسع پرہیز کریں:-
1۔ سیڑھیاں چڑھنا
2۔ یکدم مڑنا یا گھوم جانا
3۔ پیروں کی جانب آگے مڑنا
4۔ کھڑے ہو کر پتلون یا شلوار پہننا
5۔ اٹک بیٹھک کرنا
6۔ کمر دائیں بائیں موڑنا
7۔ الٹے پاؤں چلنا
8۔ جھک کر بھاری وژن اٹھا نا
9۔ صبح جاگ کر یکدم بستر سے اٹھنا
10۔ جسم کو بہت سخت تناؤ یا دباؤ دینا۔
اس کے علاوہ مندرجہ ذیل چار قسم کی تکالیف عام ہیں:-
1۔ گلے میں خوراک پھنسنا۔
2۔ غلط قسم کا تکیہ
3۔ ٹانگوں میں درد
،4۔ پیروں میں جلن
ان تکالیف کا علاج یوں ممکن ہے:-
1۔ گلے میں خوراک پھنسنا:
اپنے۔ دونوں ہاتھوں کو سر سے اوپر اٹھائیں تو گلے میں پھنسی خوراک خود بخود نیچے چلی جائے گی۔
2۔ غلط تکیہ:-
بعض اوقات غلط تکیہ کے استعمال سے گردن میں درد محسوس ہونے لگتا ہے۔ اس صورت میں آپ کو صرف اپنے پیر اوپر اٹھاکر اپنے پیروں کے انگوٹھوں کو گھڑی کی سیدھی یا الٹی سمت میں مساج کرنا چاہئے۔
،3۔ ٹانگوں میں درد:
اگر آپ کے بائیں ٹانگ میں درد ہو تو اپنے دائیں ہاتھ کو اوپر اٹھائیں۔ جب دائیں پیر میں درد ہو تو اپنے بائیں ہاتھ کو اوپر کریں، آپ فورا بہتر محسوس کریں گے۔
4۔ پیروں میں جلن:۔
اگر بائیں پیر میں جلن محسوس ہو تو اپنی دائیں ہتھیلی کو اپنی پوری طاقت کے ساتھ گمائیں ، جب دائیں پیر میں جلن ہو تو اپنی پوری طاقت کے ساتھ اپنی بائیں ہتھیلی کو گمائیں۔

ان معلومات کو اپنے پاس محفوظ نہ کریں۔بلکہ اپنے تمام دوستوں اور رشتہ داروں کے ساتھ شیئر کریں. کون جانتا ہے کہ آپ کتنے لوگوں کا بھلا کریں گے۔۔

13/06/2024

ملازمین کی basic تنخواہ پر اضافہ 25 فیصد
جبکہ پوری تنخواہ پر 15 فیصد ٹیکس...

ملکی تاریخ کے عجیب و غریب بجٹ
کے جھٹکے آنا جاری

حکومت کا پراپرٹی کی خرید فروخت پر فائلر اور نان فائلر پر ود ہولڈنگ ٹیکس لگانے کا فیصلہپراپرٹی کی خرید وفروخت سے متعلق 3 ...
13/06/2024

حکومت کا پراپرٹی کی خرید فروخت پر فائلر اور نان فائلر پر ود ہولڈنگ ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پراپرٹی کی خرید وفروخت سے متعلق 3 سلیب متعارف

پانچ کروڑ روپے کی ملکیت پر فائلر کے لیے ٹیکس کی شرح 3 فیصد ہوگی

پانچ کروڑ روپے کی ملکیت پر نان فائلر کے لیے ٹیکس کی شرح 12 فیصد ہوگی، تجویز

پانچ سے 10 کروڑ کی ملکیت کی خرید فروخت پر فائلر کے لیے 3.5 فیصد ٹیکس ہوگا، تجویز

پانچ سے 10 کروڑ کی ملکیت کی خرید فروخت پر نان فائلر کےلیے 16 فیصد ٹیکس ہوگا، تجویز

10 کروڑ سے اوپر کی پراپرٹی کے لیے ٹیکس 4 فیصد تجویز

10 کروڑ سے اوپر کی پراپرٹی پر نان فائلر کےلیے 20 فیصد تجویز

‏انسداد دہشتگردی عدالت کے جج محمد عباس کی طرف سے مداخلت اور ہراساں کرنے کی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ کو بھجوائی گئی جس پر چیف...
13/06/2024

‏انسداد دہشتگردی عدالت کے جج محمد عباس کی طرف سے مداخلت اور ہراساں کرنے کی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ کو بھجوائی گئی جس پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سوموٹو نوٹس لیا ہے اور سرگودھا پولیس کے افسران کے علاوہ آئی جی کو بھی طلب کرلیا گیا ہے
یاد رہے کل میانوالی تھانہ سٹی کے دو کیسوں میں انسداد دہشت گردی کے اسپیسشل جج نے تمام دباؤ مسترد کرتے ہوئے گرفتار تمام لوگوں کو باعزت بری کردیا
فیصلہ سنائے جانے سے قبل انہیں محبوس رکھا گیا
فائرنگ کی گئی لیکن انہوں نے اس سب کے باوجود ایک دلیرانہ اور منصفانہ فیصلہ دیا
اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججوں کی طرح انسداد دہشت گردی کے جج بھی ڈٹ گئے ہیں

میانوالی پولیس پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاری کیلئے آج دوسرے دن بھی جوڈیشل کمپلیکس کے باہر موجود !!جبکہ دوسری جانب جج صاحب...
13/06/2024

میانوالی پولیس پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاری کیلئے آج دوسرے دن بھی جوڈیشل کمپلیکس کے باہر موجود !!
جبکہ دوسری جانب جج صاحبان نے جوڈیشل کمپلیکس میں داخل ہو کر گرفتار کرنے سے منع کیا ہوا ہے

Police State...🤐🤫🤐

13/06/2024

قربانی کس شخص پر واجب ہے؟
سوال
پوچھنا یہ تھا کہ قربانی کس شخص پر واجب ہے؟

جواب
واضح رہے کہ قربانی ہر اُس عاقل ، بالغ ، مقیم، مسلمان، مرد اور عورت پر واجب ہے جو عید الاضحٰی کے ایام میں نصاب کا مالک ہے، (یعنی ساڑھے سات تولہ سونا (87.4875گرام ) یا ساڑھے باون تولہ چاندی (612.4125گرام ) یا اس کی قیمت کے برابر رقم اس کی ملکیت میں موجود ہو )، یا اس کی ملکیت میں ضرورت و استعمال سے زائد اتنا سامان ہے، جس کی مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کے برابر ہے، یا رہائش کے مکان سے زائد مکان یا جائیداد وغیرہ ہو، یا استعمال سے زائد گھریلو سامان ہو ، جس کی مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی کے برابر ہو، یا مالِ تجارت، شیئرز وغیرہ ہوں، تو اس پر ایک حصہ قربانی کرنا لازم ہے ۔ (سامان خواہ کوئی بھی چیز ہو، تجارتی ہو یا تجارت کے علاوہ، اگر وہ استعمال میں نہ ہو تو اسے بھی نصاب میں شامل کیا جائے گا، لہٰذا اگر مذکورہ سب چیزیں ملاکر یا بعض ملاکر مجموعی قیمت ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کے برابر ہے تو اس کے مالک پر بھی قربانی واجب ہوگی ۔)

نیز قربانی واجب ہونے کے لیے نصاب کے مال ، رقم ، یا ضرورت سے زائد سامان پر سال گزرنا شرط نہیں ہے، اور تجارتی ہونا بھی شرط نہیں، ذوالحجہ کی بارہویں تاریخ کے سورج غروب ہونے سے پہلے پہلے مالک ہوجائے تو اس پر قربانی واجب ہے، چنانچہ اگر قربانی کے تین دنوں میں سے آخری دن (۱۲ذی الحجہ) کو بھی کسی صورت سے نصاب کے برابر مال یا ضرورت واستعمال سے زائد سامان کا مالک ہوجائے تب بھی اس پر قربانی واجب ہے ۔ ہاں عید الاضحٰی کے دنوں تک جو قرض یا اخراجات واجب الادا ہیں، اتنی مقدار منہا کرکے نصاب کا حساب کیا جائے گا۔
بنا بریں جس کے پاس رہائشی مکان کے علاوہ زائد مکانات موجود ہیں ، ضروری مکان کے لیے پلاٹ کے علاوہ دیگر پلاٹ ہیں ، ضروری سواری کے علاوہ دوسری گاڑیاں ہیں، خواہ یہ سب تجارت کے لیے ہو یا نہ ہو ، بہر حال ایسا شخص قربانی کے حق میں صاحبِ نصاب ہے ، اور اس پر قربانی کرنا شرعاً واجب ہے ۔
نیزواضح رہے کہ ایسا شخص گھر میں ایک ہو یا ایک سے زائد ، درج بالا شرائط کی موجودگی کی وجہ سے اگر ایک گھر میں متعدد صاحبِ نصاب لوگ پائے جاتے ہوں تو سب پر علیحدہ علیحدہ قربانی کرنا واجب ہے ، اور ایسی صورت میں از روئے شرع ایک ہی قربانی سارے گھر والوں کی طرف سے کافی نہیں ہوگی۔

13/06/2024

نوٹس ہڑتال
آج مورخہ 12/06/2024 کو ڈی بی اے میانوالی کی کابینہ نے ڈسٹرکٹ بار میانوالی میں منعقدہ اپنے ایک ہنگامی اجلاس میں ضلع میانوالی میں امن و امان کی بگڑتی حالت, شدید قتل و غارت گری اور مقامی پولیس کی جرائم پیشہ افراد کی مکمل سرپرستی نیز محض سیاسی انتقام کے نام پر عدلیہ کے احکامات کی بجا آوری کی بجائے خلاف ورزی کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت پنجاب سے ان معاملات پر سنجیدہ نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ۔اس سلسلہ میں ڈی بی اے میانوالی کل مورخہ 13/06/2024 کو دن 11 بجے کے بعد ہڑتال کا اعلان کرتی ہے ۔وکلا عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کرتے ہوئے پیش عدالت نہ ہوں گے۔

ملک نعیم احمد کندی ایڈووکیٹ
سیکرٹری ڈی بی اے میانوالی

13/06/2024

السلام علیکم ۔
ان گرمیوں میں شمالی علاقہ جات اور کشمیر، گلگت بلتستان کی اپنی ذاتی گاڑی پر سیر پر جانے والے دوستوں کے لیے چند مفید مشورے

1۔ سفر شروع کرنے سے پہلے آپ اپنا صدقہ دے کر نکلیں ، اور تمام دعائیں پڑھ کر سفر شروع کریں

2۔اپنی گاڑی میں ایک ہوا بھرنے والا میٹر ضرور رکھیں

3۔۔ گاڑی میں بیٹری لیڈ ساتھ رکھیں اگر کہیں گاڑی بند ہو جائے تو دوسرے گاڑی کی بیٹری سے لیڈ لگا کر سٹارٹ کر لی جائے

4۔ رسہ یا سٹیل وائر کا بھی گاڑی میں ہونا ضروری ہے بوقت خرابی گاڑی کو دوسری گاڑی کے ساتھ باندھا جا سکے

5۔ ایکسٹرا ٹائر میں ہوا کا پریشر بھی چیک کروا کر رکھیں ، اگر کوئی پینکچر وغیرہ ہے تو وہ لگوا لیں تا کہ بوقت ضرورت پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے

6۔ کھانے پینے کا سامان بسکٹ اور پانی لازمی ساتھ اضافی
لے لیں تا کہ اگر کہیں ٹریفک بلاک ہو جائے تو پانی اور بسکٹ کام آ سکیں

7۔ گاڑی میں ایک چٹائی لازمی رکھ لیں ، اگر کہیں تھوڑا سا سستانا ہو تو چٹائی نکال کر بچھا لیں

8۔گاڑی کی ہوا کے پریشر کو انٹرنیشنل سٹینڈرڈ سے 2 پوائنٹ کم رکھیں یعنی 28 چاروں ٹائروں میں رکھنا مفید ہے کیونکہ لانگ روٹ خاص کر موٹر وے پر گرمی کی وجہ سے ٹائروں میں ہوا کا دباو گرمی کی وجہ سے بڑھ جاتا ہے

9۔ چڑھائی اور اترائی پر گئیر 1 تا 3 تک استعمال کریں

10۔ بریک کا استعمال کم سے کم کریں

11۔ 200 کلومیٹر کا سفر طے کرنے کے بعد گاڑی کو تھوڑی دیر کے لیے روک دیں

12۔ وقفے وقفے سے گاڑی کے ریڈی ایٹر کا پانی ضرور چیک کرتے رہیں

13۔ پیٹرول سے ٹینک فل کروانے کی بجائے فیول تھوڑا کم رکھیں

14۔ پہاڑی علاقے میں جہاں پیٹرول پمپ کم ہونے کا خدشہ میں جانے سے پہلے قریبی شہر سے پیٹرول بھروا لیں اور گاڑی کے ٹائر کا پریشر بھی چیک کروا لیں

15۔ جس علاقے میں آپ جا رہے ہیں وہاں جانے سے پہلے گوگل سے معلومات اچھے سے حاصل کر لیں

16۔ نقدی کے ساتھ ساتھ جیز کیش یا ATM ساتھ ضرور رکھیں

17۔ سیر کے جب آپ جائیں تو وہاں کے لوکلز سے لڑائی جھگڑے سے اجتناب کریں ، اگر کوئی پریشانی ہو تو پولیس ہیلپ لائن پر اطلاع دیں

18۔ گھر میں کسی قریبی عزیز کو اپنی لائیو لوکیشن شئیر کر دیں تا کہ کسی ایمرجنسی کی صورت میں وہ آپ تک پہنچ سکیں

19۔ گاڑی کو کسی ڈھلان پر کھڑا کرنے سے گریز کریں ، نیز گاڑی کی ہنڈ بریک لازمی لگا دیں اور تسلی کر لیں کہ ہینڈ بریک لگ گئی ہے کہ نہیں

20۔ راستے میں اللہ کا ذکر لازمی کرتے ہوئے جائیں

اللہ آپ سب کو سلامت رکھے آمین

12/06/2024

*ایچ ای سی انڈر گریجویٹ نئی پالیسی (NEW)*
پاکستان میں پانچ قسم کی مختلف انڈرگریجوٹ ڈگری ہوگی

(1)چار سالہ بی ایس پروگرام
یہ چار سالہ ڈگری سائنس یا ارٹس میں ہوگی اور بیچلر کی ڈگری کہلائی گی (BS) اور ڈگری پر متعلقہ فیلڈ مینشن ہوگا,
ie , BS in Physics,BS in Political Science,BS in English

(2)چار سالہ پروفیشنل ڈگری (Requiring licensure)
یہ چار سالہ ڈگری ہوگی اور ڈگری مکمل ہونے کے بعد متعلقہ کونسل لائسنس دے گی
ie ; Bachelor of engineering(BE)
Bachelor of dental surger(BDS)
Bachelor studies of Nursing(BSN)

(3)پانچ سالہ پروفیشنل ڈگری (Requiring licensure)
یہ پانچ سالہ ڈگری ہوگی اور متعلقہ کونسل لائسنس دے گی
اجکل یہ پانچ سالہ ڈگری آفر ہو رہی ہے
ie ; MBBS, DVM, LLB, PHARMACY, ARCHITECTURE ENG

(4)چار سالہ ڈگری ( discipline with council)
یہ بھی چار سالہ ڈگری ہوگی اور اجکل یہ ڈگری مختلف فیلڈ میں آفر ہورہی ہے
ie ; BUSINESS STUDIEC, COMPUTER SCIENCE, AGRICULTURE ,EDUCATION, TECHNOLOGY

(5)دو سالہ اے ڈی ڈگری (AD)
یہ دو سالہ ڈگری ہوگی جو کہ بی اے کو ریپلیس کر رہی ہے اور عموما افیلیٹڈ کالج میں پڑھا یا جاتا ہے

Compuslory courses(13)
(1) آپ کو ہر انڈر گریجویٹ ڈگری میں چاہے وہ سائنس کی ڈگری ہو یا آرٹس کی یا پھر کوئی پروفیشنل ڈگری ہو اس میں یہ تیرہ (13) کورسز(جوکہ نیچرل ، سوشل سائنسز ، آرٹس اور انسانیت اور فلسفہ سے متعلقہ ہوں گے) وہ ضرور پڑھنے. ہوں گے۔ اس کا کیا فائدہ ہو گا ؟
اگر ڈگری شروع کرنے کے ایک سال یا اس سے زیادہ وقت کے بعد ، آپ کو لگتا ہے کہ آپ اپنے میجر/سبجیکٹ کو تبدیل کرکے کوئی اورمیجر/سبجیکٹ رکھنا چاھتے ہیں تو آپ یونیورسٹی کے قواعد و ضوابط کے لحاظ سے میجر/سبجیکٹ کو تبدیل کرسکیں گے۔ جیسے پہلے آپ بی ایس کیمسٹری کر رہے تھے اور ڈیڑھ یا دو سال بعد آپ کو لگا کہ آپ بی ایس فزکس کرنا چاھتے ہیں تو آپ یہ باآسانی کر سکیں گے
(پروفیشنل ڈگری پروگرامز میں یہ اصول لاگو کرنے کے سلسلے میں HEC کی مختلف ایکریڈیشن کونسلوں کے ساتھ بات چیت جاری ہے-مثال کے طور پر آپ میکینکل انجینئرنگ کر رہے ہیں اور دو سال بعد آپ کیمیکل انجینئرنگ میں آجائیں)
ان تیرہ کورسز میں آرٹس اور ہیومینٹیز ، سوشل سائنسز ، نیچرل سائنسز کے شعبوں کے کورسز ہیں۔ تو آپ کو مختلف مختلف شعبوں کا ذائقہ اور سمجھ بوجھ ملے گی۔ نیز ان میں انگریزی تحریر کو بہتر بنانے اور Quantitative Reasoning کے کورسز بھی شامل ہیں ، جو آپ کے analytical skills میں اضافہ کریں گے

(2) یونیورسٹیوں سے کہا جائے گا کہ وہ Aptitude ٹیسٹ کی بنیاد پر، اکٹھی یا مشترکہ میرٹ لسٹ بنائیں۔ جیسا کہ طلباء کو ہر جگہ تقریباً ایک جیسے عمومی کورسز پڑھائے جائیں گے اور چوتھے سمسٹر کے اختتام پر، یونیورسٹیاں میرٹ ٹیسٹ لے کر سٹوڈنٹ کو اسکا پسندیدہ میجر/سبجیکٹ دےسکتی ہیں
INTERNSHIP
(3) آپ کسی بھی انڈرگریجویٹ ڈگری پروگرام میں ہوں چاہے وہ سائنس ہو یا آرٹس یا Humanities وغیرہ ہوتو آپ کو ڈگری کے دوران کم از کم نو (09) ہفتوں کی انٹرنشپ کرنی ہوگی۔

Practice learning module

(4) آپ کسی بھی انڈرگریجویٹ ڈگری پروگرام میں ہوں چاہے وہ سائنس ہو یا آرٹس یا انجینئرنگ یا Humanities وغیرہ ہو توآپ کو ڈگری کے دوران کم از کم چار (04) سمسٹرز میں ہر ہفتے میں کم سے کم چار گھنٹے Practical Learning Module کو پورا کرنا ہو گا۔ Practical Learning Module ان میں سے کچھ بھی ہو سکتا ہے
انٹرپرینیورشپ کلب
یوتھ کلب جیسے ڈیبیٹنگ کلب، اخبارات کا کلب یا طلباء کی تنظیمیں وغیرہ
کھیلوں کے کلب، ہوسکتے ہیں

Switching of BS into AD or AD into BS degree

اگر اپنے چار \ پانچ سالہ انڈرگریجویٹ پروگرام میں داخلہ لیا ہو اور پورے چار\پانچ سال کی ڈگری نہیں کرنا چاہتے اور آپ کے چار سمسٹرز ہو گئے ہیں ۔تو آپ یونیورسٹی سے دو سال کی مدت والی ایسوسی ایٹ ڈگری (AD) حاصل کرکے انڈرگریجویٹ پروگرام چھوڑ سکتے ہیں۔
صرف یہی نہی اپ دوبارہ بھی بعد میں ، آپ کبھی بھی اپنی ایسوسی ایٹ ڈگری (AD) کو استعمال کرکے یونیورسٹی کے قواعد و ضوابط کو پورا کرتے ہوۓ انڈرگریجویٹ پروگرام میں دوبارہ شامل ہوسکتے ہیں وہ بھی پانچویں سمسٹر سے-
نیز ایسوسی ایٹ ڈگری (AD) کے طلباء بھی یونیورسٹی کے قواعد و ضوابط کو پورا کرتے ہوۓ انڈرگریجویٹ پروگرام میں داخلہ لے سکتے ہیں وہ بھی پانچویں سمسٹر سے

Major/Minor
(5) آپ اپنی ڈگری ایک Major یا ڈبل Majors یا ایک Major اور ایک Minor یا ایک Major اور دو Minors وغیرہ میں کر سکتے ہیں -
جیسے آپ.BS physics. y میں Major اور Anthropology میں Minor (ایک Major ، ایک Minor)
یا BS Chemistry اور Physics (دو Majors)
یا BS Chemistry میں Major اور Journalism اور English میں Minors(ایک Major ، دو Minors)

(6) یونیورسٹی آپ کو ایک Advisor دے گی جس کے مشورے سے آپ کوئی بھی فیصلہ لیں گے-
ایچ ای سی اس عمل کو اور وضح کر رہا ہے اور جلد ہی اس نئی پالیسیوں پر یونیورسٹیوں کی تربیت کا آغاز کرے گا.

جیسے جیسے عید الاضحی قریب آتی ہے، ہم اپنے بھائیوں اور بہنوں کی توجہ مبذول کراتے ہیں  بکرے کے شانے کی ہڈی جو کہ  جادوگروں...
12/06/2024

جیسے جیسے عید الاضحی قریب آتی ہے،
ہم اپنے بھائیوں اور بہنوں کی توجہ مبذول کراتے ہیں
بکرے کے شانے کی ہڈی جو کہ جادوگروں کے ذریعہ موت کے جادو اور کالے جادو میں استعمال ہوتی ہے

اسے پھینکنے سے پہلے توڑنا لازم ہے
تاکہ کسی کا نقصان نا ہو ،
اللہ آپ کو خوش رکھے، ایک بار ٹوٹ جائے
تو
کوئی اسے استعمال نہیں کر سکے گا،
جیسا کہ نیچے کی تصویر ہے، یا اسے آدھا توڑ دیں،
اہم بات یہ ہے کہ اسے ایسے نہ چھوڑیں۔

پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں شکریہ 👇 👇

12/06/2024
‏عمران ریاض خان کیخلاف مقدمہ درج کروانے والا درخواست گزار اسد عارف بھٹی مریم نواز کا پولنگ ایجنٹ تھا۔۔ 🤚
12/06/2024

‏عمران ریاض خان کیخلاف مقدمہ درج کروانے والا درخواست گزار اسد عارف بھٹی مریم نواز کا پولنگ ایجنٹ تھا۔۔ 🤚

پی ٹی آئی کے کل رہا ہونگ والے کارکانان پر دوبارہ ہلڑ بازی، ریاست کے خلاف نعرے بازی اور اقدام قتل کا مقدمہ دائر...       ...
12/06/2024

پی ٹی آئی کے کل رہا ہونگ والے کارکانان پر دوبارہ ہلڑ بازی، ریاست کے خلاف نعرے بازی اور اقدام قتل کا مقدمہ دائر...

゚ ゚ ゚シ




Awan Ghulam Hussain Awan

#مسائل #مہنگائی #بدمعاشیہ #آگاہی #آواز #آوازمیانوالی awazemianwalidigital #

Big shout out to my newest top fans! 💎 Fiaz Khan, M Aziz M Aziz, Zahid Farooq Khan, Habib Rehman
12/06/2024

Big shout out to my newest top fans! 💎 Fiaz Khan, M Aziz M Aziz, Zahid Farooq Khan, Habib Rehman

کندیاں کے نوجوان ہیڈ کانسٹیبل ریلوے پولیس ملک تیمور بلوچ کو گذشتہ روز ٹرین سے گرنے والے مسافر کی بہادری سے جان بچانے پرا...
12/06/2024

کندیاں کے نوجوان ہیڈ کانسٹیبل ریلوے پولیس ملک تیمور بلوچ کو گذشتہ روز ٹرین سے گرنے والے مسافر کی بہادری سے جان بچانے پر
ایس پی ریلوے پولیس مہر کوثر نے تیمور بلوچ کو نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا،،،،

16/11/2023

قانون میں انتہائی اہم تبدیلی...

تعزیرات پاکستان کے دفعہ 182 کے تحت غلط طور پر اندراج مقدمہ کے قلندرہ کو ناقابلِ ضمانت قرار دے دیا گیا،

پولیس اب بلا وارنٹ گرفتاری کر سکتی ہے...
قومی اسمبلی سے بل منظور...

15/11/2023
14/11/2023

آج مورخہ 14/11/23 بمقام لاہور ہائیکورٹ 4 ممبران پنجاب بار کونسل راؤ فضل الرحمان ،میاں عبدالقدیر جالپ ،ملک مظہر حسین جوئیہ ,احمد قیوم ملک ،اشتیاق اے خان صدر ،شاہ رخ وڑائچ فنانس سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار ،رانا ظفر یاسین ،سعدیہ ہما شیخ نائب صدر ،ضمیر شیرازی جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سرگودھا راؤ طاہر فاروق صدر تحصیل بار ایسوسی ایشن کلورکوٹ اور سرگودھا اور بھکر کے معزز ممبران جو لاہور میں پریکٹس کرتے ہیں کی چیف جسٹس محمد امیر بھٹی سے ملاقات اور موجودہ صورتحال پر گفتگو جس پر چیف جسٹس صاحب نے فرمایا کہ یہ دونوں ضلع میانوالی اور بھکر کے کیسز میں نے میرٹ کی بنیاد پر ٹرانسفر کئیے ہیں اور یہ عوام کے بہتر تر مفاد میں ہے
تمام لوگوں نے جب اپنی گفتگو کو جارحانہ رویہ کی طرف لے جانے لگے تو محترم چیف صاحب نے سخت سرزنش کی اور کہا کہ آپ اس وقت چیف جسٹس کے سامنے بیٹھے ہیں اپنی سیاست کسی اور جگہ چمکائیں جس پر تمام لوگوں نے چیف صاحب سے معذرت کر لی۔مزید چیف صاحب نے فرمایا کہ یہ سلسلہ ڈیڑہ سال سے چل رہا ہے اب آپ کے الیکشن آگئے ہیں تو آپ سیاست چمکانے آگئے ہیں میں کبھی بھی اپنے معزز ججز اور ہائیکورٹ کے بارے میں کوئی بھی غلط بات برداشت نہیں کرونگا دوسرا سرگودھا بنچ کا معاملہ تو لاہور ہائیکورٹ نے 2016 میں ہی فیصلہ کر دیا تھا جس میں 18 ججز میں آپ کے سرگودھا کے ایک جج صاحب نے بھی لکھا تھا کہ سرگودھا بنچ نہیں بن سکتا پھر آپ اس کو کیوں چھیڑ رہے ہو جب آپ نے اس کو سپریم کورٹ میں چیلنج نہیں کیا.

Address

District Office, Aawaz E Mianwali Digital
Mianwali
42200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Aawaz-e-Mianwali آوازِ میانوالی posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Aawaz-e-Mianwali آوازِ میانوالی:

Videos

Share