37News

37News Broadcasting various events and other information via the internet in the field of broadcast is News.

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ جے یو آئی بلوچستان میں حکومت سازی کا حصہ نہیں بنے گی۔...
21/02/2024

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ جے یو آئی بلوچستان میں حکومت سازی کا حصہ نہیں بنے گی۔
حافظ حسین احمد نے اپنے بیان میں کہا کہ پارٹی سربراہ کے فیصلوں کے باوجود مولانا عبدالغفور حیدری کی اسحاق ڈار سے ملاقات پر حیرت ہوئی

اسرائیل نے فلسطینی ریاست کو تسلیم نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تل ابیب سے عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی پارلیمنٹ نے یکطرفہ طور ...
21/02/2024

اسرائیل نے فلسطینی ریاست کو تسلیم نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تل ابیب سے عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی پارلیمنٹ نے یکطرفہ طور پر فلسطینی ریاست تسلیم کرنے کو مسترد کر دیا۔
اسرائیلی پارلیمنٹ کے 99 ارکان نےحمایت اور 9 نے مخالفت میں ووٹ دیا۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نے اتوار کو پارلیمنٹ میں دو ریاستی حل ماننے سے انکار کیا تھا۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے 8 فروری کے عام انتخابات کالعدم قرار دینے کی استدعا خارج کر دی اور درخواست گزار پر عدم پیشی کی ...
21/02/2024

سپریم کورٹ آف پاکستان نے 8 فروری کے عام انتخابات کالعدم قرار دینے کی استدعا خارج کر دی اور درخواست گزار پر عدم پیشی کی بنا پر 5 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کر دیا۔
چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی بینچ کا حصہ تھے۔
شہری علی خان نے انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات اور دوبارہ انتخابات کی استدعا کر رکھی ہے
۔سپریم کورٹ نے 19 فروری کو شہری علی خان کو وزارتِ دفاع کے ذریعے نوٹس جاری کیا تھا تاہم درخواست گزار سابق بریگیڈیئر علی خان پیش نہیں ہوئے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ علی خان کے گھر پولیس بھی گئی، وزارتِ دفاع کے ذریعے نوٹس بھی بھیجا، علی خان گھر میں نہیں ہیں، نوٹس ان کے گیٹ پر لگا دیا گیا ہے۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے استفسار کیا کہ علی خان کون ہیں؟

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ درخواست گزار علی خان سابق بریگیڈیئر ہیں جن کا 2012ء میں کورٹ مارشل ہوا تھا، ان سے رابطہ نہیں ہو سکا، انہوں نے بحرین جانے کی ای میل سپریم کورٹ کو بھیج دی ہے۔

بیجنگ (37NEWS ۔ 21 فروری2024ء) اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے ژانگ جون نے کہا کہ غزہ جنگ بندی کے لیےپیش کی جانے وا...
21/02/2024

بیجنگ (37NEWS ۔ 21 فروری2024ء) اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے ژانگ جون نے کہا کہ غزہ جنگ بندی کے لیےپیش کی جانے والی قرارداد پر ہونے والی ووٹنگ کے نتائج سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ اس حوالے سےسلامتی کونسل میں تقریبا اتفاق رائےتھا لیکن امریکا نےاسے ختم کرنے کے لیے ویٹو پاور کا استعمال کیا ۔ انہوں نے امریکاکی جانب سے قرار داد کو ویٹو کئے جانے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کی طرف سے جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو اسرائیل کو غزہ میں مزید فلسطینیوں کا خون بہانے کی اجازت دینا ہے۔
اردو نیوز کے مطابق انہوں نے سلامتی کونسل پر زور دیا کہ معاملے کو جنگ بندی کی طرف بڑھایا جائے کیونکہ یہ سلامتی کونسل کی ذمہ داری ہے اور کونسل سے یہ پیچھے نہیں ہٹ سکتی۔
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ویٹو کا حق جنگ بندی اور جنگ کے خاتمے کی مضبوط آواز کو دبا نہیں سکتا ۔ چین نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ عالمی برادری کی آواز سنے اور رفح پر حملے کا منصوبہ ختم کرے اور فلسطینی عوام کو اجتماعی سزا دینا بند کرے۔
ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ غزہ کےعوام کو جینےکا حق دینے ، مشرق وسطیٰ کے لوگوں کو امن اور انصاف فراہم کرنے کے لیے تمام سفارتی کوششیں کریں۔ ژانگ جون نے کہا کہ امریکا کے ویٹو سے غلط پیغام گیا ہے جس نے غزہ کی صورتحال کو مزید خرابی کی طرف دھکیل دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی پر اعتراض وہاں خون بہانے کی اجازت دینے کے سوا کچھ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ تنازعات کے پھیلاؤ سے مشرق وسطی کا خطہ غیر مستحکم ہو رہا ہے اور جنگ کے خطرات بڑھ رہے ہیں۔دریں اثنا الجزیرہ کے مطابق اقوام متحدہ میں فلسطین کےسفیر ریاض منصور نے کہا ہے کہ اس ویٹو کے ذریعےامریکا کی طرف سے اسرائیل کو یہ پیغام دیا گیا ہے اسے فلسطینیوں کے قتل عام پر کسی سزا سے استثنا جاری رہے گا۔اقوام متحدہ میں الجزائر کے سفیر امر بیندجمہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جنگ بندی کی قرارداد کو کو ویٹو کرنا فلسطینوں کے خلاف بھوک کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے اور جنگی کارروائیوں میں بچ جانے والے فلسطینیوں کو بھوک سے مارنے کی اجازت دینا ہے۔
مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے لئے سیو دی چلڈر ن کے ڈائریکٹر جیسن نے کہا ہے کہ امریکا نے اس قرارداد کو ویٹو کر دیا جس کی حمایت اقوام متحدہ کی 15 رکنی سلامتی کونسل کے 13 ارکان نے کی اس صورتحال میں ہم عالمی برادری کی جانب سے پہلے ہی ناکامیوں کے گہرے گڑھے میں گرے ہوئے ہیں۔غزہ کی حکومت کے میڈیا آفس کا کہنا ہے کہ شمالی غزہ کے لیے ورلڈ فوڈ پروگرام کی امداد روکناساڑھے سات لاکھ فلسطینیون موت کی سزا دینا ہو گا.

لاہور (37NEWS ۔ 20 فروری 2024ء ) 30 سالوں میں پہلی مرتبہ الیکشن کے بعد اسٹاک مارکیٹ کریش کر گئی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت ...
21/02/2024

لاہور (37NEWS ۔ 20 فروری 2024ء ) 30 سالوں میں پہلی مرتبہ الیکشن کے بعد اسٹاک مارکیٹ کریش کر گئی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت سازی کے حوالے سے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان معاملات طے پا جانے پر معروف ماہر معیشت خرم شہزاد کی جانب سے اے آر وائی نیوز پر ردعمل دیتے ہوئے کہا گیا کہ آنے والی حکومت کیلئے قرضوں کا معاملہ سب سے بڑا چیلنج ہو گا۔
حکومت سازی کے حوالے سے معاملات واضح ہونے سے معاشی معاملات میں استحکام آنے کا امکان ہے، جبکہ معیشت میں بہتری اس بات پر منحصر ہو گی کہ آنے والی حکومت معاشی اصلاحات متعارف کرواتی ہے یا نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کے بعد حکومت سازی سے متعلق صورتحال واضح نہ ہونے سے مارکیٹ میں کافی غیر یقینی پھیلی۔ عمومی طور پر الیکشن کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی جاتی ہے، تاہم 30 سالوں میں پہلی مرتبہ الیکشن کے بعد اسٹاک مارکیٹ کریش کر گئی۔
حکومت سازی میں تاخیر کی وجہ سے صرف 7 دنوں میں 6 ہزار سے زائد پوائنٹس کی مندی ہوئی، مارکیٹ 8 فیصد گھٹ گئی۔ واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان وفاق میں حکومت سازی کیلئے معاملات طے پا گئے۔ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے قائدین کی جانب سے اس حوالے سے پریس کانفرنس میں مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران بلاول بھٹو زراری نے کہا کہ حکومت بنانے کیلئے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے نمبرز پورے ہو چکے، امید ہے شہباز شریف دوبارہ وزیر اعظم منتخب ہوں گے۔
شہباز شریف وزارت عظمٰی کیلئے جبکہ آصف زرداری صدر کے عہدے کیلئے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے مشترکہ امیدوار ہوں گے۔ وزیر اعظم کے الیکشن کے بعد صدر مملکت کے الیکشن ہوں گے۔ وزارت عظمٰی کیلئے پیپلز پارٹی ن لیگ کے امیدوار شہباز شریف کی حمایت کرے گی جبکہ صدر مملکت کے الیکشن میں ن لیگ ہمارے امیدوار آصف زرداری کی حمایت کرے گی۔ اس موقع پر شہباز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ مجھے وزیر اعظم کے عہدے کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔
نئی حکومت بنانے کیلئے ہمارے نمبرز پورے ہو چکے، ایم کیو ایم، مسلم لیگ ق سمیت سب اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے، مشاورت سے آگے بڑھیں گے۔ ہمارا ارادہ تھا کہ آزاد امیدوار کے پاس اگر تعداد پوری ہے تو وہ حکومت بنائیں تو یہ اپوزیشن میں بیٹھ کر اپنا کردار ادا کریں گے، لیکن ان کے پاس مطلوبہ تعداد نہیں ہے۔ آصف زرداری اور بلاول بھٹو کا تعاون کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔
پیپلز پارٹی نے کوئی وزارتیں نہیں مانگیں۔ سیاسی جماعتوں کے اختلافات ہوتے ہیں لیکن ہم اتفاق رائے قائم کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ پاکستان کی ترقی کیلئے شبانہ روز محنت کرنا ہو گی، اس وقت پاکستان کو بچانا ہے، سب سے اپنا حصہ ڈالنا ہے۔ 16 ماہ کے تجربے کی کامیابی ہے کہ آج ہم سب ساتھ ہیں، یہ باریاں لینے کا معاملہ نہیں ہے، اس اتحاد نے میشت کو دوبارہ پیروں پر کھڑا کرنا ہے۔ اس موقعے پر آصف علی زرداری نے مختصر گفتگو کی اور کہا کہ ہماری جستجو پاکستان کی آنے والی نسلوں کے لیے ہیں، ہم اسی لیے ملے ہیں۔

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ سندھ میں گورنر شپ متحدہ کا حق ہے، ...
21/02/2024

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ سندھ میں گورنر شپ متحدہ کا حق ہے، دستبردار نہیں ہوں گے، کامران ٹیسوری کی بطور گورنر کارکردگی عمدہ ہے، انہی کو آگے چلنا چاہیے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری بہت اچھا کام کر رہے ہیں، پورے ملک میں تمام گورنر سے زیادہ متحرک ہیں، نہیں چاہتے سندھ کی گورنر شپ کے معاملے پر کوئی بحث ہو۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے پاس کراچی کا 80 فیصد اور حیدرآباد کا 100 فیصد مینڈیٹ ہے، تو گورنر شپ بھی ایم کیو ایم کا حق ہے، حکومت میں برائے نام نہیں رہنا چاہتے، ڈیڈ لاک کوئی نہیں ہے، معاملات طے پا جائیں گے۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ بلدیاتی اداروں کو خودمختار اور مضبوط کرنے کے لیے 3 آئینی ترامیم پر حمایت حاصل کرنا ہماری ترجیح ہے، ایم کیو ایم کی کوئی ڈیمانڈ نہیں اصول پر بات کر رہے ہیں۔

امریکا کے ایک چڑیا گھر میں موجود مگرمچھ کے پیٹ کا آپریشن کر کے 70 سکّے باہر نکال لیے گئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق سفید جِ...
21/02/2024

امریکا کے ایک چڑیا گھر میں موجود مگرمچھ کے پیٹ کا آپریشن کر کے 70 سکّے باہر نکال لیے گئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق سفید جِلد اور نیلی آنکھوں والے نایاب مگرمچھ کی عمر 36 سال ہے جسے آپریشن کے بعد واپس چڑیا گھر منتقل کردیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق چڑیا گھر کی انتظامیہ نے آنے والے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پانی میں کچرا اور دیگر چیزیں نہ پھینکیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق چڑیا گھر میں موجود تمام 10 مگر مچھوں کے معمول کے مطابق خون کے نمونے ٹیسٹ کیلئے لیے گئے تھے جس کے بعد ایک مگرمچھ کے پیٹ میں سکّوں کی موجودگی کے بعد اس کا آپریشن کیا گیا۔

لاہور( 37News )الیکشن کمیشن نے این اے130لاہور سے کامیاب امیدوارنواز شریف کو نوٹس جاری کردیا جبکہ ریٹرننگ افسر سے رپورٹ ط...
21/02/2024

لاہور( 37News )الیکشن کمیشن نے این اے130لاہور سے کامیاب امیدوارنواز شریف کو نوٹس جاری کردیا جبکہ ریٹرننگ افسر سے رپورٹ طلب کرلی۔ ممبرالیکشن کمیشن نے کہاکہ اس کیس میں تو الیکشن کمیشن بھی جوابدہ ہے اب کیس ہم اپنے خلاف سنیں؟ الیکشن کمیشن میں این اے130لاہور سے پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کی درخواست پر سماعت ہوئی ۔ پی ٹی آئی رہنما کے وکیل نے کہا کہ 376میں سے 334پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق یاسمین راشد20ہزار ووٹوں کی لیڈ سے جیت رہی تھیں،پھر رات کو پولیس والے آئے اور ریٹرننگ افسر کو تبدیل کردیا گیا، ہمارے ایجنٹس کو نکال دیا گیا پھر باقی 33پولنگ اسٹیشنز سے نواز شریف کو ایک لاکھ ایک ہزار ووٹ ڈال دئیے گئے۔الیکشن کمیشن نے این اے 130 لاہور سے کامیاب امیدوار نواز شریف کو نوٹس جاری کردیا جبکہ ریٹرننگ افسر سے رپورٹ طلب کرلی۔ الیکشن کمیشن نے کیس کی مزید سماعت 27فروری تک ملتوی کردی۔

اسلام آباد( 37NEWS.@)حکومت پاکستان کےلیے ممکن ہے کہ وہ سوشل میڈیا نیٹ ورکنگ ویب سائٹس سے کھلے عام اور واضح ترین نقصان د...
21/02/2024

اسلام آباد( 37NEWS.@)حکومت پاکستان کےلیے ممکن ہے کہ وہ سوشل میڈیا نیٹ ورکنگ ویب سائٹس سے کھلے عام اور واضح ترین نقصان دہ مواد ہٹادے کیونکہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی مواد کے خلاف فوری اقدام کا حکم دیتے ہوئے اس حوالے سے جامع رپورٹ طلب کرلی ہے۔

ڈیجیٹل ماہرین اور شفافیت کی رپورٹس کی رائے میں حکومت پاکستان کےلیے یہ ممکن نہیں ہے کہ وہ یہ مواد از خود نکلواسکے تاہم وہ اس ڈیٹا تک رسائی یا اسے مقامی قوانین یا سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے اپنی کمیونٹی گائیڈلائنز کے تحت انہیں نکلوانے کےلیے درخواست دے سکتے ہیں۔

پاکستان کی نمائندگی کرنے والی پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کےوکیل نے سندھ ہائیکورٹ کو آگاہ کیا ہے کہ اس کے پاس فیس بک، ٹوئٹر یا یوٹیوب پر مواد ہٹانے کا اختیارنہیں ہے۔ اسے ان سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ کی کمپنیوں کے حکام کو لکھنا پڑتا ہے۔ کسی بھی غیر اخلاقی مواد یا صارف کے اکاؤنٹ کے حوالے سے مقامی قوانین کی خلاف ورزی ہونے کے حوالے سے ان سوشل میڈیا ویب سائٹس کے اپنے قوانین اور کمیونٹی گائیڈلائنز موجود ہیں اور اگر ان کی خلاف ورزی ہوئی ہو تو سوشل میڈیا نیٹ ورکنگ ویب سائٹس ایسا مواد اپنے پلیٹ فارم سے ختم کر سکتی ہیں۔

یوٹیوب کمیونٹی گائیڈلائنزانفورسمنٹ کی رپورٹ بتاتی ہے کہ پاکستان دنیا کے ان سات بڑے ممالک میں ہے جہاں گزشتہ ایک سال کے دوران سب سے زیادہ ویڈیوز ایک سال کے اندر ڈیلیٹ کی گئیں۔

جولائی 2022 سے ستمبر 2023 کے دوران یوٹیوب نے 11 لاکھ ویڈیوز پاکستانی حکومت کی درخواست پر ڈیلیٹ کیں۔

فیس بک کی پیئرنٹ کمپنی میٹا کی رپورٹ کے مطابق جنوری سے جون 2023تک حکومت پاکستان نے 1407 ڈیٹا درخواستیں بھیجیں۔ فیس بک نے 77.83درخواستیں پروڈیوس کیں، ان درخواستوں کے ذریعے حکومت نے 1639 صارفین یا اکاؤنٹس کے ڈیٹا تک رسائی کےلیے کہا۔

دلچسپ امریہ ہے کہ میٹا کے ڈیٹا سے پتہ چلتا ہے کہ سوشل میڈیا صارفین اور اکاؤنٹس کے خلاف کریک ڈاؤن پی ٹی آئی کے جولائی 2018 سے لے کر جولائی 2020 کے دور میں بڑھا۔ اس دور میں حکومت نے سب سے زیادہ ڈیٹاریکوئسٹس میٹا کو بھجوائیں۔

بائٹس فارآل کے سینئر پروگرام مینیجر ہارون بلوچ نے دی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت کیلیے سوشل میڈیا یا نیٹ ورکنگ ویب سائٹس کے ہدف شدہ مواد کو ختم کرانا ممکن نہیں ہوگا۔ دی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کو ان کمپنیوں سے رابطہ کرنا پڑتا ہے۔

ٹک ٹاک صرف سوشل نیٹ ورکنگ پلیٹ فارم ہے جس نے حکومت پاکستان کی درخواست پر بڑی مقدار میں مواد ہٹایا ہے۔ دیگر کمپنیاں خواہ وہ ٹوئٹر ہوں یا میٹا وہ بھی درخواستیں لے تو لیتے ہیں لیکن عمل اپنی کمیونٹی گائیڈلائنز کے مطابق کرتے ہیں۔

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! پاکستان زندہ باد, Sagher Hussain
20/02/2024

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! پاکستان زندہ باد, Sagher Hussain

وفاق میں حکومت سازی کے معاملے میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی معاملات طے پاگئے۔اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پ...
20/02/2024

وفاق میں حکومت سازی کے معاملے میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی معاملات طے پاگئے۔

اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان وفاق میں حکومت سازی کے معاملے پر ہونے والی بیٹھک اختتام کو پہنچ گئی۔

ذرائع کے مطابق وفاق میں حکومت سازی کے معاملے پر بلاول بھٹو زرداری کچھ دیر میں زرداری ہاؤس میں پریس کانفرنس کریں گے۔

ن لیگ اور پی پی رہنماؤں کی ملاقات ختم ہونے کے بعد بلاول بھٹو زرداری منسٹر انکلیو سے زرداری ہاؤس اسلام آباد کی طرف روانہ ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی ملاقات میں دعائے خیر بھی کروائی گئی۔

ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری ، شہباز شریف، اسحاق ڈار، مراد علی شاہ ، قمر زمان کائرہ اور احسن اقبال موجود تھے۔

کراچی (37News)۔ 20 فروری 2024ء ) سعودی ایئرلائن کی پرواز کو مسافر کی طبیعت بگڑنے کی وجہ سے کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کرنا ...
20/02/2024

کراچی (37News)۔ 20 فروری 2024ء ) سعودی ایئرلائن کی پرواز کو مسافر کی طبیعت بگڑنے کی وجہ سے کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑ گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ سے سعودی عرب کے شہر ریاض کے لیے اڑان بھرنے والی پرواز کے مسافر کی طبیعت خراب ہونے پر سعودی ایئرلائن نے کراچی ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی، سعودی پرواز ایس وی 805 نے 3 بج کر 57 منٹ پر ڈھاکہ سے ٹیک آف کیا، تاہم مسافر طیارہ ابھی بھارتی فضائی حدود میں ہی تھا کہ اچانک ایک مسافر کی طبیعت خراب ہوگئی۔
بتایا گیا ہے کہ مسافر کی طبیعت خراب ہونے کی اطلاع ملنے پر پائلٹ نے فوری طور پر ممبئی ایئر پورٹ پر طیارہ لینڈ کرنے کی اجازت چاہی، تاہم ایئر ٹریفک کنٹرول نے طیارہ کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ لے جانے کی ہدایت کردی، جس کے بعد کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پرواز نے صبح ساڑھے 7 بجے ایمرجنسی لینڈنگ کی، جس کے فوری بعد مسافر کو ہنگامی بنیادوں پر طبی امداد دی گئی اور مسافر کی طبیعت سنبھلنے پر طیارہ دوبارہ ریاض کیلئے پرواز کرگیا۔

چند روز قبل ہی سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ سے کراچی کے لیے اڑان بھرنے والی نجی ائیرلائن کی پرواز کو میڈیکل ایمرجنسی کی بنا پر ہنگامی طور پر ریاض میں اتار لیا گیا تھا، یہ پرواز روانگی کے ایک گھنٹے بعد ابھی سعودی عرب کی فضائی حدود میں ہی تھی کہ اس دوران طیارے میں سوار ایک مسافر کی طبیعت خراب ہوئی، جس پر پائلٹ نے ائیر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کیا اور سعودی دارالحکومت ریاض میں میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی، اس پر اے ٹی سی ریاض کی طرف سے پائلٹ کو فوری طور پر ریاض میں لینڈنگ کی اجازت دے دی گئی، طیارے نے سعودی عرب کے مقامی وقت صبح 8 بج کر 30 پر ریاض میں لینڈنگ کی، جس کے بعد میڈیکل ٹیم نے فوری جہاز میں جاکر مسافر کا معائنہ کیا، تاہم تب تک مسافر کا انتقال ہوچکا تھا۔

اسلام آباد(37NEWS)حکومت کی جانب سے عوام کو بجلی کا ایک اور جھٹکا دینے کی تیاری کی جا رہی ہے، قیمت میں مزید اضافے کا امکا...
20/02/2024

اسلام آباد(37NEWS)حکومت کی جانب سے عوام کو بجلی کا ایک اور جھٹکا دینے کی تیاری کی جا رہی ہے، قیمت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ اتھارٹی (سی پی پی اے) کی جانب سے نیپرا میں قیمت میں اضافے کے لیے دی گئی درخواست پر سماعت نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی 23 فروری کو کرے گی، جس میں ایک ماہ کے لیے بجلی 7 روپے 13 پیسے فی یونٹ تک مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
سی پی پی اے کی جانب سے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کروائی گئی ہے، جس میں یہ اضافی ماہ جنوری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں طلب کیا گیا ہے۔بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری کی صورت میں صارفین پر 66 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔

کراچی (37NEWS)معاشی ماہرین نے آئندہ دنوں میں ڈالر کی قدر میں ناقابل یقین کمی کی پیشگوئی کرتے ہوئے ڈالر رکھنے والوں کو خب...
20/02/2024

کراچی (37NEWS)معاشی ماہرین نے آئندہ دنوں میں ڈالر کی قدر میں ناقابل یقین کمی کی پیشگوئی کرتے ہوئے ڈالر رکھنے والوں کو خبردار کردیا۔سماکے مطابق مقامی اخبار سے بات کرتے ہوئے پاکستان میں ایکس چینج کمپنیوں کی ایسوسی ایشن (ای سی اے پی) کے چیئرمین ملک بوستان نے امید ظاہر کی ہے کہ حکومت کی جانب سے ڈالر کے ذخیرہ اندوزوں، بلیک مارکیٹنگ میں ملوث افراد اور سمگلرز کیخلاف کارروائی کے بعد ملکی ترسیلات زر میں 10 سے20 فیصد تک اضافہ متوقع ہے۔ملک بوستان نے کہا کہ کریک ڈاﺅن سے قبل ایکس چینج کمپنیوں کو روزانہ 5 ملین ڈالرز ملتے تھے لیکن اب انہیں 15 ملین ڈالرز مل رہے ہیں یعنی اس میں 200 فیصد اضافہ ہوا ہے یہی وجہ ہے کہ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ کے ریٹس میں نمایاں کمی آئی ہے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ ڈالر کے ذخیرہ اندوزوں، بلیک مارکیٹنگ میں ملوث افراد اور سمگلرز کیخلاف حالیہ کارروائی کے نتیجے میں بلیک مارکیٹنگ میں ملوث افراد اور بینکوں کے درمیان گٹھ جوڑ بے نقاب ہوا ہے۔
ملک بوستان کا مزید کہنا تھا کہ ڈالرزکی بڑی تعداد مختلف بینکوں کے لاکرز میں رکھی گئی تھی اور بینکوں کا عملہ بلیک مارکیٹنگ میں ملوث افراد کے ساتھ مل کر یہ ڈالرز حوالہ اور ہنڈی میں استعمال کرتے تھے، اگر کارروائی جاری رہی تو ڈالر 250 روپے سے نیچے آجائے گا۔

واضح رہے ڈالر مافیا کے خلاف جاری کریک ڈاو?ن سے گذشتہ دو ہفتوں میں روپے کی قدر میں 4فیصد کا اضافہ ہوا اور روپیہ کی قدر میں مجموعی طور پر 12روپے 19پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں یکم ستمبر سے اب تک ڈالر 32روپے سستا ہوچکا ہے۔

لاہور (37NEWS) ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب نجی سوسائٹی میں فائرنگ سے ٹیپو ٹرکاں والے کا بیٹا بالاج قتل کردیا گیا واقعے میں تی...
20/02/2024

لاہور (37NEWS) ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب نجی سوسائٹی میں فائرنگ سے ٹیپو ٹرکاں والے کا بیٹا بالاج قتل کردیا گیا واقعے میں تین افراد زخمی ہوئے، جوابی فائرنگ میں حملہ آوار بھی مارا گیا۔

پولیس کے مطابق چوہنگ میں فائرنگ کا واقعہ ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب ایک رہائشی سوسائٹی میں شادی کی تقریب کے دوران پیش آیا جب مسلح ملزم نے حال ہی میں پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنے والے بالاج ٹیپو پر فائرنگ کر دی ۔امیربالاج کو4 گولیاں لگیں جو جناح ہسپتال میں دوران علاج جاں بحق ہوا، لاہور جناح اسپتال کے ڈاکٹرز نے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی۔

بلوچستان کے شہر  گوادر کے ساحل پر ایک ڈولفن مردہ حالت میں پائی گئی۔ڈپٹی ڈائریکٹر گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی عبدالرحیم کا کہن...
20/02/2024

بلوچستان کے شہر گوادر کے ساحل پر ایک ڈولفن مردہ حالت میں پائی گئی۔
ڈپٹی ڈائریکٹر گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی عبدالرحیم کا کہنا ہے کہ گوادر کے ساحل سے برآمد ہونے والی مردہ ڈولفن کی موت جال میں پھنس کر ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ماہی گیر ڈولفن کو جال سے آزاد کیے بغیر ساحل پر لائے تھے جس کی وجہ سے اس کی موت ہوگئی۔
انہوں نے بتایا کہ ڈولفنز کچھ دیر بعد سطح سمندر پر آکسیجن لینے آتی ہیں، اس لیے جال میں پھنستے ہی مر جاتی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ڈولفن سمندری ماحولیاتی نظام میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ بلوچستان کے سمندر میں ڈولفن کی تقریباً 12 اقسام پائی جاتی ہیں، جو معدومی کے خطرے سے دوچار ہیں۔
دوسری جانب اس حوالے سے ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے مشیر برائے تیکنیکی معظم خان کا کہنا ہے کہ مردہ پائی گئی آبی حیات انڈوپیسفک فن لیس پورپوز نسل کی ہے، یہ اس سال کا پہلا کیس ہے، جب پورپوز مردہ حالت میں پائی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ سال 2023 میں 6 پورپوز جال میں پھنس کر مرچکی ہیں، جن میں سے 3 پورپوز گوادر کے مغربی ساحل پر مردہ حالت میں پائی گئی تھیں۔
ان کا کہنا ہے کہ یہ پورپوز ساحل کے قریب پائی جاتی ہیں، اس لئے اکثر جال میں پھنس جاتی ہیں۔ پاکستان میں ان کی آبادی کم ہورہی ہے، ان کی نسل خطرہ سے دوچار ہے

سپریم کورٹ میں عافیہ شہربانو کیس کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔عدالتی معاون فیصل صدیقی نے کہا ہے کہ پریکٹس اینڈ پر...
19/02/2024

سپریم کورٹ میں عافیہ شہربانو کیس کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔

عدالتی معاون فیصل صدیقی نے کہا ہے کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 21 اپریل کے بجائے 11 اکتوبر سے نافذ ہو تو یہ اپیل قابل سماعت نہیں۔

جسٹس امین الدین نے کہا کہ اپیل قابل سماعت ہونے پر نہیں، مرکزی کیس پر آپ کی معاونت درکار ہے۔

فیصل صدیقی نے کہا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے تحت اپیل کے ماضی سے اطلاق کی شق کالعدم قرار دی گئی، ججز پر عام قوانین لاگو نہیں ہوتے، اگر جج پر کرپشن کے الزامات ہوں تو اس کے خلاف کارروائی ہوسکتی ہے، سپریم جوڈیشل کونسل کا دائرہ اختیار جج کی ریٹائرمنٹ کے ساتھ ہی ختم ہو جاتا ہے، بھارتی عدالت نے قراردیا کہ جج کے خلاف ایف آئی آر بھی درج ہو سکتی ہے۔

جسٹس امین الدین نے استفسار کیا کہ اگر جوڈیشل کونسل کارروائی شروع کر چکی تو کیا جج کی ریٹائرمنٹ سے ختم کر دے۔

جسٹس مندوخیل نے سوال کیا کہ اگر میں بطور جج کوئی جرم کرتا ہوں تو میرے استعفے سے کلین چٹ مل جائے گی؟

جسٹس عرفان نے پوچھا کہ موجودہ کیس میں جوڈیشل کونسل سابق چیف جسٹس کے خلاف کارروائی نمٹا چکی، اگر کونسل ایک بار رائے دے چکی تو کیا دوبارہ کارروائی کھولی جاسکتی ہے؟

جسٹس جمال خان مندوخیل نے استفسار کیا کہ کیا چیف جسٹس سپریم جوڈیشل کونسل کو یرغمال بنا سکتا ہے؟ کیا چیف جسٹس اپنے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں خود شکایت سن سکتا ہے؟

عدالتی معاون فیصل صدیقی نے کہا کہ ضابطے کے تحت جس جج کے خلاف شکایت ہو وہ خود کو کونسل سے الگ کر لیتا ہے، ججز کے خلاف انکوائری رولز صرف حاضر سروس جج کے خلاف ہیں۔

جسٹس امین الدین نے سوال کیا کہ کیا جج کی ریٹائرمنٹ یا استعفے سے جوڈیشل کونسل کی کارروائی ختم ہو جاتی ہے؟

فیصل صدیقی نے بتایا کہ جج کا استعفیٰ بدنیتی کی بنیاد پر چیلنج کیا جاسکتا ہے، ججز کی کرپشن پر اینٹی کرپشن یا نیب جیسے اداروں کو کارروائی سے کوئی نہیں روکتا۔

جسٹس مندوخیل نے سوال کیا کہ کوئی ادارہ ججز کے خلاف کارروائی کرے تو کیا انصاف کی فراہمی میں ججز پر خوف کی تلوار نہیں لٹکتی رہے گی؟

لاہور (37NEWS ۔ 19 فروری 2024ء ) پاکستان کے سابق ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے بابر اعظم کو نیوزی ...
19/02/2024

لاہور (37NEWS ۔ 19 فروری 2024ء ) پاکستان کے سابق ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے بابر اعظم کو نیوزی لینڈ کے خلاف حال ہی میں ختم ہونے والی ٹی ٹونٹی سیریز کے دوران ٹیم کی ضروریات کے مطابق اپنا کردار ادا کرنے کی ترغیب دی۔ ایک مقامی اسپورٹس چینل پر بات کرتے ہوئے حفیظ نے انکشاف کیا کہ انہوں نے بابر اور محمد رضوان کو یاد دلایا کہ وہ صرف وہی نہیں ہیں جو کھیل رہے ہیں، یہ پوری ٹیم کے متعلق ہے۔
محمد حفیظ نے کہا کہ "بابر اعظم کو یہ سمجھانے میں مجھے تقریباً دو مہینے لگے کہ آپ کو پاکستان کے لیے یہ کرنا ہے اور آپ پہلے نہیں ہیں جو یہ کر رہے ہیں۔ آپ ایک عظیم کھلاڑی ہیں، آپ ایک شاندار کھلاڑی ہیں اور آپ بہت اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں تاہم آپ کو یہ کرنا پڑے گا۔
پاکستان ٹیم کو ترقی دیں ،آپ اور رضوان بہت اچھے کھلاڑی ہیں لیکن آپ پوری ٹیم نہیں ہیں، ہمیں ایک ٹیم تیار کرنے کی ضرورت ہے اور اس کے لیے میں چاہتا ہوں کہ آپ تیسرے نمبر پر آئیں کیونکہ آپ ون ڈے کرکٹ میں یہ کردار ادا کر رہے ہیں۔

پچھلے چھ سال اس لیے آپ پر تکنیکی طور پر کوئی اثر نہیں پڑے گا آپ بہت مضبوط کھلاڑی ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ "ان کا بہت شکریہ کہ اس نے اسے قبول کیا اور وہ پاکستان کے لیے نمبر 3 پر کھیلا جو ظاہر ہے کہ میرے خیال میں آگے بڑھنے کا بہترین طریقہ ہے۔" غور طلب ہے کہ بابر اعظم گزشتہ دو سال سے زائد عرصے سے رضوان کے ساتھ ٹی ٹونٹی میچز کی شروعات کر رہے تھے لیکن حفیظ نے انہیں تبدیلی کا مشورہ دیا۔ انہوں نے بابر سے کہا کہ وہ ایک روزہ میچوں میں اس پوزیشن کے بجائے تیسرے نمبر پر بیٹنگ کریں۔ بابر نے اپنے ہی اعدادوشمار پر ٹیم کی کامیابی کے لیے اپنی وابستگی ظاہر کرنے پر اتفاق کیا

ممبر کمیشن نے کہا ہے کہ صوبائی اسمبلی کے امیدوار کو کوئی ووٹ نہیں ملا لیکن این اے امیدوار کو 600 ووٹ کیسے ملے۔ الیکشن کم...
19/02/2024

ممبر کمیشن نے کہا ہے کہ صوبائی اسمبلی کے امیدوار کو کوئی ووٹ نہیں ملا لیکن این اے امیدوار کو 600 ووٹ کیسے ملے۔

الیکشن کمیشن میں این اے 11 شانگلہ میں عذرداری کیس کی سماعت ہوئی۔

درخواست گزار آزاد امیدوار سید فرین کے وکیل نے کہا کہ خواتین کے ایک پولنگ اسٹیشن میں ووٹنگ نہیں ہوئی، خواتین کے اس پولنگ اسٹیشن پر کامیاب امیدوار کو ووٹ کیسے ملے؟

الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسر سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 26 فروری تک ملتوی کر دی

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) نے سندھ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان کیا ہے۔اس حوالے سے ...
19/02/2024

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) نے سندھ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان کیا ہے۔

اس حوالے سے او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ سندھ کے ضلع خیر پور سے گیس دریافت ہوئی ہے۔

حکام نے کہا ہے کہ خیرو ویل ون کی 3762 میٹر تک کھدائی کی گئی، ابتدائی طور پر یومیہ 1 کروڑ 43 لاکھ مکعب گیس ملنے کا تخمینہ ہے اور یومیہ 93 بیرل خام تیل حاصل ہوگا

بانی پی ٹی آئی نے وکلاء اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کی اجازت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔بانی پی ٹی...
19/02/2024

بانی پی ٹی آئی نے وکلاء اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کی اجازت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

بانی پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل شیر افضل نے عدالت میں درخواست دائر کی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود وکلاء اور پارٹی رہنماؤں کو بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیا جارہا، دستاویزات تو دور کی بات ایک صفحہ تک اڈیالہ جیل کے اندر نہیں لے جانے دیا جاتا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے وکلاء کی ملاقات کے دوران پرائیویسی بھی فراہم نہیں کی جاتی، جیل انتظامیہ وکلاء کے دستاویزات قبضے میں لیتی ہے اور 24 گھنٹے بعد دیتی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی شہریار آفریدی، شاندانہ گلزار، اسد قیصر اور فیض الرحمٰن سے مشاورت کرنا چاہتے ہیں، بانی پی ٹی آئی سے وکلاء کی اکیلے میں ملاقات کا حق فراہم کرنے کا حکم دیا جائے

پشاور ( 37NEWS ۔ 19 فروری 2024ء ) پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنماؤں علی امین گنڈا پور اور سینیٹر فیصل جاوید کی ضمانت م...
19/02/2024

پشاور ( 37NEWS ۔ 19 فروری 2024ء ) پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنماؤں علی امین گنڈا پور اور سینیٹر فیصل جاوید کی ضمانت منظور کر لی۔علی امین گنڈا پور اور فیصل جاوید کی درخواستِ ضمانت پر پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد ابراہیم خان نے سماعت کی۔دورانِ سماعت چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ دیگر ایف آئی آر میں بھی ضمانت پرہیں؟ وکیل نے بتایا کہ 26 مقدمات پر ضمانت میں ہیں۔
عدالت نے ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض علی امین گنڈا پور کی راہداری ضمانت منظور کر لی۔عدالت نے ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض فیصل جاوید کی ضمانت بھی منظور کر لی۔ عدالت نے فیصل جاوید کو متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ جبکہ علی امین گنڈاپور نے پی ٹی آئی پی کے ساتھ اتحاد کی شرائط رکھ دیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پی سے اتحاد صرف ہمارے مطالبات تسلیم ہونے کی بنیاد پر ہوگا۔
اتحاد کے لیے شرط پارٹی چھوڑنے والوں کو پی ٹی آئی پی سے نکلنا ہے،جب تک پرویز خٹک اور محمود خان پی ٹی آئی پی میں ہیں اتحاد ممکن نہیں۔معاملات سے متعلق قانونی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔کچھ شرائط ہے اگر وہ پوری ہو جائیں تو اسی وقت اتحاد کر لیا جائے گا۔علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ پارٹی شمولیت کیلئے لیگل ٹیم بنی ہوئی ہے،معاملات دیکھ رہی ہے، حتمی فیصلہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان ہی کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں معاشی بحران کو ختم کرنے سے متعلق ان کی پارٹی بہت جلد اقدامات کرے گی۔ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ساڈا حق اتے رکھ، یہی میرا نعرہ ہے۔ نوجوانوں کو روزگار اور کاروبار دیںگے، وفاق سے خیرات نہیں اپنا حصہ مانگ لیں گے۔دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کیلئے نامزد امیدوار علی امین گنڈاپور کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کچھ دیر روکنے کے بعد جاری کردئیے۔

لاہور ( 37NEWS ۔ 19 فروری 2024ء ) لاہور میں ٹیپو ٹرکاں والا کے بیٹے امیر بالاج کو قتل کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ی...
19/02/2024

لاہور ( 37NEWS ۔ 19 فروری 2024ء ) لاہور میں ٹیپو ٹرکاں والا کے بیٹے امیر بالاج کو قتل کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ لاہور میں ایک شادی کی تقریب میں پیش آیا جہاں ٹیپو ٹرکاں والا کے 32 سالہ بیٹے کی موجودگی کی اطلاع پر وہاں پہنچنے والے نا معلوم حملہ آور نے امیر بالاج پر فائرنگ کردی، شادی کی تقریب میں نامعلوم حملہ آور کی فائرنگ سے امیر بالاج سمیت 3 افراد زخمی ہوئے، تینوں زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال لے جایا گیا، تاہم اس دوران امیر بالاج کی زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے موت واقع ہوگئی۔

بتایا گیا ہے کہ امیر بالاج کے سکیورٹی گارڈز کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں حملہ آور بھی موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جب کہ بالاج ٹیپو اور دیگر زخمیوں کی ہسپتال منتقلی کے بعد پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔

اسلام آباد ( 37NEWS ۔ 19 فروری 2024ء) جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اور ہمار...
19/02/2024

اسلام آباد ( 37NEWS ۔ 19 فروری 2024ء) جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اور ہمارے درمیان پہاڑ حائل ہے، عبور کرنا آسان نہیں ہمارا اتحاد نہیں ہوا۔انہوں نے نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ غلط غلط ہوتا ہے 2018 میں ہوا یا 2024 میں ، انتخابات میں کس کو کہاں جتوانا ہے، نتیجے کے لیے رشوت لی گئی۔
مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی وفد پہلے بھی کئی بار آیا ہمیشہ عزت دی، جے یو آئی کو ملک بھر کے الیکشن پر تحفظات ہیں۔خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کے نتائج پر بھی تحفظات ہیں، ہم ان کے سامنے بھی اچھے انداز میں تحفظات رکھے۔پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے درمیان کوئی اتحاد نہیں ہوا۔دونوں جماعتوں کے درمیان پہاڑ حائل ہے، عبور کرنا آسان نہیں۔
پی ٹی آئی والوں کا یہاں آنا اور ہم سے گفتگو کرنا ایک ماحول تشکیل دیا ہے، ایسے ماحول جس میں مذاکرات ہوں اور مسائل کا حل نکلے۔مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی اور کے پی کے میں پی ٹی آئی کے لیے ہمارا حق چھینا گیا۔بلوچستان میں بھی مختلف جماعتوں کے لیے ہمارا حق چھینا گیا۔لاڈلے بڑھ گئے ہیں، سمجھ نہیں آ رہا کون کون لاڈلے تھے۔
دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ملک میں بڑے چور اسمبلیوں اور سینیٹ میں بیٹھے ہوئے ہیں، یہ لوگ سیٹیں خریدتے ہیں، سیاسی استحکام کیلئے ہمیں چاہے اپوزیشن میں بیٹھنا پڑے، ہم تیار ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری معیشت کی بحالی کا بہت آسان نسخہ ہے، یہاں ٹیکس، گیس اور بجلی کی چوری ہے، اس کو روکا جائے تو معیشت بہتر ہو سکتی ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ ریٹیل سیکٹر ٹیکس نہیں دیتا، اسمگلنگ ہوتی ہے، ایف بی آر کے افسران ارب پتی ہیں، سب کو پتہ ہے بیماری کیا ہے، یہاں 87 فیصد بجلی چوری ہوتی ہے جو 9 سو ارب روپے کی ہے، بجلی کی مد میں آج سے چند ماہ پہلے کچھ ریکوری ہوئی، نگراں حکومت نے اچھا کام کیا لیکن تسلسل جاری رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اب تو فارم 45 ملے ہیں لیکن 2018ء میں ہمیں تو ملے ہی نہیں تھے، سفید کاغذوں پر ملے تھے جو میں نے جنرل باجوہ کو بھیجے اور کہا کہ ہمارے ساتھ یہ ہو رہا ہے۔

اسلام آباد (37NEWS) سابق کمشنر راولپنڈی ڈویژن ، لیاقت علی چٹھہ کی جانب سے ان کی اپنی ہدایات کی روشنی اوربراہ راست نگران...
19/02/2024

اسلام آباد (37NEWS) سابق کمشنر راولپنڈی ڈویژن ، لیاقت علی چٹھہ کی جانب سے ان کی اپنی ہدایات کی روشنی اوربراہ راست نگرانی میں ریٹرننگ افسران کی جانب سے عام انتخابات 2024میں انتخابی قوانین کی مبینہ پامالی کرتے ہوئے راولپنڈی ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ، مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈر امیدواروں کو بدترین شکست کے باوجود ستر ستر ہزار ووٹوں کی لیڈ سے جتوانے کی مبینہ سازش کے انکشاف اور اس سب کچھ کی مجموعی ذمہ داری الیکشن کمیشن ،چیف الیکشن کمشنر راجہ اور چیف جسٹس آف پاکستان ،مسٹرجسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر ڈال دینے کے الزامات کے خلاف انکوائری کے دوران گر وہ اپنے الزامات ثابت کرنے میں ناکام ہو جاتے ہیں تو ان کے خلاف درج ذیل فوجداری و قانونی وآئینی ومحکمانہ کاروائیاں ہو سکتی ہیں ، جس میں 6 ماہ تک قید کی سزا اور سرکار کی نوکری سے برخواستگی اور ریٹائرمنٹ کے بعد پنشن اور دیگر مراعات کا خاتمہ ہوسکتا ہے۔

ماہرین قانون کا کہنا ہے کہ (اول) محکمانہ کاروائی،(دوئم) توہین عدالت کی کاروائی ،(سوئم)توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی (چہارم) کسی فرد یا افرادکے خلاف نفرت انگیزی اور سنسنی پھیلانے کے حوالے سے پریونشن اف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2016 کی دفعہ 20 کے تحت کاروائی،ان کے خلاف دی پنجاب سول سرونٹس (ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن )رولز 1975کے تحت محکمانہ کاروائی آغاز تو ہفتہ کے روزہی شروع ہوگیاتھا اور انہیں فوری طور پر سروسز اینڈ جنرل ایدمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں بھجواتے ہوئے قائم مقام کمشنر راولپنڈی ڈویژن مقرر کردیا گیا تھا۔

ماہرین قانون کا کہناہے کہ لیاقت علی چٹھہ نے چیف جسٹس کی ذات کو اس ڈرامے میں نشانہ بنایا ہے ،یہ ان کی ذات کے ساتھ بہت بڑی زیادتی ہے ، اگر سپریم کورٹ چاہے تو وہ لیاقت علی چٹھہ کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کرکے ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کو آگے بڑھا سکتی ہے ،جس میں اگر وہ اپنے الزامات کوثابت نہ کرسکیں تو چھے ماہ تک قید کی سزا اور سرکار کی نوکری سے برخواستگی اور ریٹائرمنٹ کے بعد پنشن اور دیگر مراعات کا خاتمہ ہوسکتا ہے ، چٹھہ کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی شروع کی جاسکتی ہے ، الزامات ثابت نہ ہونے کی صورت میں ایف آئی اے حکام سوشل میڈیا پر عام انتخابات کے حوالے سے نفرت اور سنسنی پھیلانے کے جرم میں ان کے خلاف پریونشن اف الیکٹرانک کرائمز (پیکا)ایکٹ 2016 کی دفعہ 20 کے تحت کاروائی کرسکتے ہیں ،جس کی سزا تین سال قید اور دس لاکھ روپے جرمانہ تک ہوسکتی ہے۔

ایک تحقیق کے مطابق صرف چہل قدمی کرنے سے ڈپریشن پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق ہلکی پھلکی ورزش مثلاً یوگا، چہ...
19/02/2024

ایک تحقیق کے مطابق صرف چہل قدمی کرنے سے ڈپریشن پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

ایک تحقیق کے مطابق ہلکی پھلکی ورزش مثلاً یوگا، چہل قدمی اور جاگنگ سے ڈپریشن (ذہنی دباؤ) کو کم کیا جاسکتا ہے۔

تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ زیادہ شدت والی ورزش (ورک آؤٹ) جیسے کہ رقص وغیرہ کرنا زیادہ موثر علاج ہوتا ہے۔

آسٹریلیا کی یونیورسٹی آف کوئینز لینڈ میں کی گئی اس تحقیق کے مصنف ڈاکٹر مائیکل نوئٹل نے کہا کہ چہل قدمی اور جاگنگ مرد اور عورتوں دونوں کے لیے کافی مفید ہوتی ہے۔

لیکن خواتین کے لیے اسٹرینتھ ٹریننگ (وزن اٹھانا) بہت اچھی موثر ورزش ہے، جبکہ مردوں کے لیے یوگا اور سانس کو کنٹرول کرنے اور جسمانی حرکات پر مبنی چینی انداز کی ورزش بہترین ہے۔

واضح رہے کہ اس تحقیق میں محققین نے دو سو اسٹیڈیز کا معائنہ کیا جس میں پندرہ ہزار افراد شامل تھے اور اس میں مختلف قسم کی ورزش کا جائزہ لیا تاکہ ذہنی صحت کو موثر بنانے کے طریقہ کا تعین کیا جاسکے۔

ڈاکٹر ہالار کا کہنا ہے کہ موسم کی تبدیلی کی وجہ سے کراچی میں ایڈینو وائرس میں اضافہ ہو رہا ہے۔ جناح اسپتال کے رجسٹرار  ڈ...
19/02/2024

ڈاکٹر ہالار کا کہنا ہے کہ موسم کی تبدیلی کی وجہ سے کراچی میں ایڈینو وائرس میں اضافہ ہو رہا ہے۔

جناح اسپتال کے رجسٹرار ڈاکٹر ہالار شیخ کا کہنا ہے کہ موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی عوام کی بڑی تعداد وائرل انفیکشن ’ایڈینو‘ کا شکار ہو رہی ہے۔

ان کے مطابق وائرس سے عموما نزلہ، کھانسی، زکام اور بخار کی کیفیت ہوتی ہے تاہم ایڈینو وائرس سے متاثرہ شخص 2 سے 3 دن میں صحت یاب ہوجاتا ہے۔

انہوں نے خبرداد کرتے ہوئے کہا کہ بزرگ، دمہ اور ذیابطس کے مریض احتیاط کریں۔ غذائیت کی کمی اور احتیاط نہ کرنے کی صورت میں یہ نمونیا کی شکل اختیار کرلیتا ہے۔

ڈاکٹر ہالار نے وائرس سے حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے سے گریز اور ایسے موسم میں باہر کے کھانوں سے اجتناب کیا جائے

بالی ووڈ لیجنڈ اداکاروں دھرمیندر اور ہیما مالنی کی بیٹی، اداکارہ ایشا دیول اپنے بزنس مین شوہر بھرت تکھتانی سے علیحدگی کے...
19/02/2024

بالی ووڈ لیجنڈ اداکاروں دھرمیندر اور ہیما مالنی کی بیٹی، اداکارہ ایشا دیول اپنے بزنس مین شوہر بھرت تکھتانی سے علیحدگی کے بعد اب متوقع طور پر دوبارہ اپنے کیریئر پر توجہ دیں گی۔

اس حوالے سے ہیما مالنی نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں ایشا دیول کے سیاست کے میدان میں قدم رکھنے کی توقع ظاہر کی ہے۔

اداکارہ سے انٹرویو کے دوران پوچھا گیا کہ ’کیا آپ اپنے خاندان کے کسی فرد کو سیاست کرتے ہوئے دیکھنا چاہیں گی؟‘

اُنہوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’ایشا سیاست کی طرف بہت زیادہ مائل ہیں اور اگر وہ سیاست کرنے میں بھی دلچسپی رکھتی ہیں تو آئندہ چند سالوں میں وہ ضرور سیاست میں آ جائیں گی‘۔

واضح رہے کہ اداکارہ ہیما مالنی ایک دہائی سے زائد عرصے سے سیاست کے میدان میں سرگرم ہیں اور فی الحال وہ بھارتی ریاست اتر پردیش کے پارلیمانی حلقہ متھورا سے بی جے پی کی نمائندگی کر رہی ہیں اور کبھی کبھی فلموں میں بھی نظر آتی ہیں۔

اسرائیل بھوک اور غذا کو غزہ میں جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے لگا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں امدادی عمل رکنے کے...
19/02/2024

اسرائیل بھوک اور غذا کو غزہ میں جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے لگا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں امدادی عمل رکنے کے باعث حالات خراب ہیں۔ خاص طور پر غزہ کے شمال میں بنیادی اشیا کے حصول کے لیے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے، ایسی صورتحال میں عالمی تنطیموں نے فوری طور پر امداد کی اپیل کی ہے۔

رپورٹس کے مطابق غزہ کے شمال میں فلسطینی اپنے بچوں کو جانوروں کی غذا دینے پر مجبور ہیں جبکہ امدادی ٹرکوں کے منتظر لوگوں پر اسرائیلی فورسز فائرنگ بھی کر رہی ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ کئی دنوں کے دوران اسرائیلی فورسز نے امدادی ٹرکوں کے منتظر فلسطینیوں پر فائرنگ کی۔

رپورٹس کے مطابق غزہ میں بدترین اسرائیلی آپریشن کے باعث امدادی تنظیموں کو کام کرنے میں سخت مشکلات ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں شہادتوں کی تعداد تقریباً 28 ہزار ہوچکی ہے۔

Address

Mian Channu
Mian Channun
58000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when 37News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to 37News:

Videos

Share