Pirabad TV

خزانه کې د ورځی 100 روپۍ اچوم څومره وخت کی به ددغه موټر پیسې پوره شي 😅🫠
14/01/2025

خزانه کې د ورځی 100 روپۍ اچوم څومره وخت کی به ددغه موټر پیسې پوره شي 😅🫠

قیامت خود بتائے گی قیامت کیوں ضروری تھی۔ 💔بہاولنگر کی تحصیل منچن آباد نئی آبادی میں افسوسناک واقع نامعلوم افراد نومولود ...
26/12/2024

قیامت خود بتائے گی قیامت کیوں ضروری تھی۔ 💔
بہاولنگر کی تحصیل منچن آباد نئی آبادی میں افسوسناک واقع نامعلوم افراد نومولود بچے کو کپڑے میں لپیٹ کھیتوں میں پھینک کر فرار ہو گئے بچے کا آوارہ کتوں نے ایک بازو کھا لیا. نومولود کے رونے بلبلانے پر قریبی کھیتوں میں کام کرنے والوں نے بچوں کا کتوں سے بچایا اور ریسکیو کو اطلاع کی جس پر ریسکیو ٹیم نے تحصیل ہیڈ کوارٹر میں پہنچایا جہاں ڈاکٹروں بچے کی زندگی تو بچا لی لیکن ایک بازو ضائع ہو گیا پولیس نے موقع پر پہنچ کر معاملے کی چھان بین شروع کر دی ہے 😓

زما اؤ ده مُلا په خداي کې دا فرق دےچې هغه ورته خدای وايي اؤ ځه ورته جانان ویم
15/12/2024

زما اؤ ده مُلا په خداي کې دا فرق دے
چې هغه ورته خدای وايي اؤ ځه ورته جانان ویم

حضرت پیر سید بہاالدین المعروف نیموڑے بابا)   نیموڑے بابا اتمانزئی چارسدہ کا اصل نام تاریخ کے کتابوں میں مختلف ہے جس میں ...
12/12/2024

حضرت پیر سید بہاالدین المعروف نیموڑے بابا)
نیموڑے بابا اتمانزئی چارسدہ کا اصل نام تاریخ کے کتابوں میں مختلف ہے جس میں آپ کا نام عبداللہ بھی ہے نیموڑے بھی ہے پیر بودلے بابا بھی اور زمینی کاغذات میں آپ کا نام پیر سید بہاالدین ہے۔ لیکن لوگ آپ نیموڑے بابا کے نام سے ذیادہ پہچانتے ہے۔
کہتے ہیں کہ چارسدہ کا پرانا نام پشکلاوتی تھا اور پشکلاوتی کنول کے پھول کو کہتا ہے کیونکہ یہاں پر ان کی کثیر تعداد میں کاشت کی جاتی تھی۔ یہاں پر بدھ مت کے پیرو کار رہتے تھے جن کے آثار اب بھی ارد گرد کے علاقوں میں پائے جاتے ہیں مگر اسلام کے آنے کے بعد مسلمان مجاہدین اور مبلغین کی کوشیشوں سے یہاں پر بھی اسلام پھیلا۔
ان مجاہدین اور مبلغین میں سےایک نام حضرت پیر سید بہاءالدین المعروف و مشہور نیموڑے بابا ہے۔آپ افغانستان سے ہجرت کرکے آئے تھے۔
چارسدہ سے شمال کی جانب تقریبا 7 کلومیٹر کے فاصلے پر دریائے جیندی کے کنارے ایک پر فضاء مقام پر آپ کا مزار شریف واقع ہے،آپ کا مزار شریف سو فٹ کے اونچائی پر ایک بلند ٹیلے پر ہے جس پر چڑھنے کیلیے 75 سیڑھیاں بنائی گئی ہیں ۔ آپ کے مزار شریف کے نزدیک ایک قدرتی جنگل ہے جو آپ کا زمین ہے۔آپ تقریبا 14 صدی عیسوی کے عظیم مبلغ اور مجاھد گزرے ہیں، آپ نے اسلام کی سربلندی کیلیے بہت جنگیں لڑی تھیں ۔
آپکے والد کا نام برہان الدین اور دادا کا نام رکن الدین تھا۔
اپ کے چار بیٹے تھے جو کہ آپ کے مزار شریف کے قریب مدفون ہیں۔
پیر باچا،پیر سدو بابا،پیر اکبر اور پیر کیو بابا آپ کے بیٹوں کے نام ہیں جن کی نسلیں آج بھی ارد گرد کے علاقوں جیسا کہ اتمانزئی، چارسدہ،مردان،پشاور، راولپنڈی اور کراچی تک آباد ہیں۔
اور آپ کے نام سے ایک پورا ویلج کونسل پیران اتمانزئی بھی منسوب ہے۔
کاٹلنگ،ہاتھیان پیر آباد میں باچا خیل آباد ہیں۔
ترنگزئی اور پیر سدو میں سدو خیل آباد ہیں جن میں سے ایک حاجی فضل واحد المعروف حاجی ترنگزئی بابا جی بھی ہےجو ایک عظیم مجاہد گزرے ہے اور اسلام کی سر بلندی کے لئے تقریبا 27 جنگیں لڑی تھیں ۔
اتمانزئی(پیرانوں کندے)میں اکبر خیل،پیر کیو خیل،باچا خیل اور سدوخیل چاروں بیٹوں کے اولاد آباد ہیں.۔
تحریر و تحقیق پیر سید حسنین علی شاہ

اگر تمہیں لگتا ہے کہ صرف تمہاری زندگی مشکل ہے،تو نکلو باہر اور دیکھو دنیا کو کہ کس کی زندگی زیادہ مشکل ہے،
10/12/2024

اگر تمہیں لگتا ہے کہ صرف تمہاری زندگی مشکل ہے،تو نکلو باہر اور دیکھو دنیا کو کہ کس کی زندگی زیادہ مشکل ہے،

07/12/2024

بدلہ نہ لینا

دسمبر 2006 میں، ماہرینِ آثار قدیمہ نے جنوب مشرقی ایران کے قدیم مقام "شہرِ سوختہ" پر ایک اہم دریافت کی۔ کانسی کے دور کے ا...
07/12/2024

دسمبر 2006 میں، ماہرینِ آثار قدیمہ نے جنوب مشرقی ایران کے قدیم مقام "شہرِ سوختہ" پر ایک اہم دریافت کی۔ کانسی کے دور کے ایک قبرستان کی کھدائی کے دوران، انہوں نے ایک خاتون کا ڈھانچہ دریافت کیا، جس کی آنکھ کے گڑھے میں ایک عجیب شے موجود تھی۔ یہ شے دنیا کا قدیم ترین مصنوعی آنکھ ثابت ہوئی، جس کی عمر تقریباً 4,800 سال پرانی ہے۔ یہ مصنوعی آنکھ ایک انچ سے کچھ زیادہ قطر کی تھی، اور اسے ہلکے وزن والے مواد (ممکنہ طور پر بیتومین پر مبنی پیسٹ) سے بنایا گیا تھا۔ اس پر سونے کی ایک باریک تہہ چڑھی ہوئی تھی۔ آنکھ پر ایک کندہ کردہ پتلی (iris) اور سونے کی شعاعی لکیریں بنائی گئی تھیں، اور اطراف میں چھوٹے سوراخ تھے جن سے اسے سونے کے دھاگے کے ذریعے جگہ پر رکھا گیا ہوگا۔

یہ دریافت نہ صرف اپنی قدامت کے لیے اہم ہے بلکہ اپنی نفیس دستکاری کے باعث بھی، جو اُس دور کے طبی اور فنی مہارتوں کو ظاہر کرتی ہے۔ اس کی شاندار ڈیزائن یہ اشارہ کرتا ہے کہ یہ خاتون ممکنہ طور پر کسی اعلیٰ حیثیت کی حامل تھی، جیسے کہ کوئی رئیسہ یا پجارن۔ یہ دریافت شہرِ سوختہ کے باشندوں کی اختراعاتی صلاحیتوں کو اجاگر کرتی ہے، جو اپنی ابتدائی تحریروں، جدید شہری منصوبہ بندی، اور منفرد ثقافت کے لیے مشہور تھا۔ 2014 میں، اس مقام کو یونیسکو کی عالمی ورثہ کی فہرست میں شامل کیا گیا، جو ابتدائی تہذیبوں کو سمجھنے میں اس کے کردار کو تسلیم کرتی ہے۔

شہرِ سوختہ ایران کے قدیم شہروں میں سے ایک ہے، جو تقریباً 3000-2000 قبل مسیح کے دور سے تعلق رکھتا ہے۔ یہ دریافت ہمیں اس وقت کے لوگوں کی ترقی یافتہ طبی مہارت، آرٹ کی گہرائی، اور اشرافیہ طبقے کی زندگی کے بارے میں آگاہی دیتی ہے۔ یہ نہ صرف دنیا کی ابتدائی مصنوعی اعضا کے استعمال کی مثال ہے بلکہ اس دور کے لوگوں کی فنی ذوق اور سائنسی علم کو بھی ظاہر کرتی ہے۔

08/11/2024

پرائمری سکول کے اساتذہ کا احتجاج

29/10/2024

انتظار

17/07/2024

Cha ghwag ky rata owe che janan ma yadawa in rabab...

انگریز ہمارے ملک کا نہری نظام بنا کر چلے گئے جو بہترین نظام مانا جاتا ہے لیکن پاکستان پانی کو ملک کی خوشحالی کیلئے بروئے...
06/07/2024

انگریز ہمارے ملک کا نہری نظام بنا کر چلے گئے جو بہترین نظام مانا جاتا ہے لیکن پاکستان پانی کو ملک کی خوشحالی کیلئے بروئے کار نہ لا سکا لیکن دوسری طرف صدیوں پرانی رومن قوم کا پانی کا نظام دیکھیں قدیم دور ہونے کے باوجود انہوں نے کیسے پانی ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچانے کا بندوبست کیا اس تصویر میں رومیوں کا بنایا گیا پانی کا پائپ نظر آ رہا ہے جو 132 کلو میٹر لمبا ہے یہ افریقہ کے اسلامی ملک تیونس میں ہے جو کسی زمانے میں رومی سلطنت کا حصہ تھا اس طرح کا نظام انہوں نے ترکی کے علاقے میں بھی قائم کیا ۔

  ریسکیو1122مردان/مبینہ دھماکہ/ابتدائی معلومات تخت بھائی جلالہ پل کے قریب مبینہ دھماکہ۔ حادثے کے نتیجے میں 2 افراد جانبح...
05/07/2024


ریسکیو1122مردان/مبینہ دھماکہ/ابتدائی معلومات
تخت بھائی جلالہ پل کے قریب مبینہ دھماکہ۔
حادثے کے نتیجے میں 2 افراد جانبحق جبکہ پولیس اہلکاروں، خاتون اور بچے سمیت 8 افراد زخمی۔
اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو1122 ایمبولینس اور میڈیکل ٹیم جائے حادثہ کی طرف روانہ کر دی گئی۔
ریسکیو1122 میڈیکل ٹیم امدادی کاروائیوں میں مصروف ہے۔جانبحق اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو تخت بھائی اور ایم ایم سی منتقل کر دیا۔
زخمیوں میں دو پولیس اہلکار بلال خان گلاب سید خان 7 سالہ بہار دختر بلال وسیم ولد یاسین طفل خاشر ولد سردار نورجہان زوجہ ایوب خان اور ایک نامعلوم شخص شدید زخمی ہو گئے پولیس موقع پر پہنچ کر دھماکے کے نوعیت معلوم کر رہے ہیں

سوات مدین مشتعل عوام نے مبینہ طور پر قرآن کی بے حرمتی کرنے والے شخص کو مارنے کے بعد اسکے جسم کو آگ لگا دی بے خرمتی کرنے ...
20/06/2024

سوات مدین
مشتعل عوام نے مبینہ طور پر قرآن کی بے حرمتی کرنے والے شخص کو مارنے کے بعد اسکے جسم کو آگ لگا دی بے خرمتی کرنے والے شخص کا تعلق سیالکوٹ سے ہے

کھنڈہ صوابی میں شدید ژالہ باری ....🥺🥺
20/06/2024

کھنڈہ صوابی میں شدید ژالہ باری ....🥺🥺

منیٰ میں خیموں میں 45,600 نئے ایئر کنڈیشنرز نصب کیے گئے ہیں تاکہ عازمین حج کو زیادہ درجہ حرارت میں ٹھنڈا رکھا جا سکے۔45,...
12/06/2024

منیٰ میں خیموں میں 45,600 نئے ایئر کنڈیشنرز نصب کیے گئے ہیں تاکہ عازمین حج کو زیادہ درجہ حرارت میں ٹھنڈا رکھا جا سکے۔

45,600 new air conditioners have been installed in the tents in Mina to keep the Hajj 🕋 pilgrims cool in high temperatures 🌡️.

پیر سید بہاؤالدین المعروف نیموڑے بابا  چارسدہ خیبر پختون خواہ  (شموزئی) خیبر پختون خواہ کے ضلع چارسدہ میں سالوں پرانی تا...
10/06/2024

پیر سید بہاؤالدین المعروف نیموڑے بابا
چارسدہ خیبر پختون خواہ (شموزئی)

خیبر پختون خواہ کے ضلع چارسدہ میں سالوں پرانی تاریخی مقام جو "نیموڑے بابا' کے نام سے مشہور ہے آج کل سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز بنا ہوا.

اتمان زئی چارسدہ کا علاقہ جو مین اتمانزئی بازار سے مغرب کی طرف چار کلومیٹر کے فاصلہ پر واقع ہے آج کل مقامی لوگوں کی سیر و تفریح کے لئے بہت مشہور ہے ہرے بھرے کھیتوں سے گزرتے ہوئے دریائے جیندی کی کنارے واقع اس تاریخی جگہ کا نام نیموڑے بابا ہے جہاں پر ایک ولی اللہ کا مزار بھی ہے

اس مزار کی زیارت کرنے والوں کی تعداد دن بدن بڑھتی جارہی ہے پیر سید بہاؤالدین رح جو نیموڑے بابا کے نام سے مشہور ہے کا اپنا شجرہ مبارک حضرت محمد ص سے جا ملتا ہے اور ان کی پوری تاریخ موجود ہے.

آپ برصغیر کے عظیم مجاہد حضرت فضل واحد آف ترنگزئی المعروف لکڑو باباجی صاحب (مہمند ایجنسی) کے دادا بھی ہیں.

مزار کافی اونچائی پر ہے جن کو پہنچے کے لئے تقریبا 77 سیڑھیاں بنی ہیں.

یہاں کے لوگوں میں تعلیم کے رجحانات بہت زیادہ ہیں انتہائی مہمان دوست اور شفیق لوگ ہیں ہر پیشہ سے تعلق رکھنے والے موجود ہیں جن میں صحافی , وکیل , اساتذہ ,انجینیئر اور پاکستان آرمی کے بڑے بڑے آفیسر اس علاقے سے تعلق رکھتے ہیں. علاقے کے زیادہ تر لوگ زراعت کے پیشہ سے وابستہ ہیں

اس چھوٹے سے گاؤں میں صدیوں پرانی جنگل بھی ہے جن کا رقبہ تقریبا 53 ایکڑ ہے یہ دریائے جیندی کے کنارے اور نیموڑے بابا مزار کے دامن میں واقع ہے.

موسم بہار میں ہر قسم کے پرندے اور درختوں کے سبز پتے اس جنگل کی خوبصورتی میں اضافہ کرتے ہیں زیادہ تر سیاح مقامی علاقوں سے یہاں پر آتے ہیں

جمعہ ہفتہ اور اتوار کے دن یہاں پر لوگوں کا بہت زیادہ رش ہوتا ہے لوگ اپنے فیملی اپنے دوستوں کے ساتھ یہاں پر اس مزار کے دامن میں بیٹھ کر اپنے لئے کھانے کا انتظآم کرتے ہیں اور ساتھ میں ہوا کے تازہ جونکھوں اور پرندوں کی آوازوں سے مزہ لیتے ہیں

رباب منگی کی ساتھ سادہ موسیقی کا پروگرام اور پشتون شعراء کا پروگرام مزار سے کافی دور جیندے دریاب کے کنارے اکثر اوقات ہوتا ہے جن کا اپنا ایک مزہ ہوتا ہے

یہاں پر چکر لگانے کے حوالے سے میں آپ کو کچھ ہدایات دیتا ہوں وہ ضرور نوٹ کریں.

یہاں پر اگر آنا ہے تو اپنے ساتھ خوراک کی چیزیں ضرور لائیں کیونکہ یہاں اپ کو صرف پکوڑے ,بسکٹ اور کولڈ ڈرنکس ہی مقامی چھوٹے دوکانوں سے ملیں گے اور کچھ نہیں.

لڑکوں اور لڑکیوں کی کسی بھی قسم کی بے ہودہ حرکت پر یہاں کی انتظامیہ بہت سخت ایکشن لیتی ہے اس لئے احتیاط کریں

اپ اگر دور سے آرہے ہیں آور کھانے کی بندوست یہاں کرنی ہے تو تمام چیزیں اتمان زئی بازار سے خریدیں اور یہاں کسی بھی گھر سے شناختی کارڈ پر برتن مفت حاصل کریں

یاد رکھیں یہاں پر بازار تک کا چنگ چی کرایہ پندرہ روپے ہے اس سے زیادہ ہرگز ادا نا کریں

چارسدہ مین بازار سے یہاں تک پہنچنے میں کسی قسم کی پریشانی نہیں ہے اور تقریبا بیس منٹ کا فاصلہ ہے

روڈ بہت اچھا نہیں ہے پر برا بھی نہیں ہے گزارہ کرتا ہے آپ کسی بھی گاڑی سے آسکتے ہیں

اگر اپ کو کوئی مسئلہ ہے تو فورا مقامی پولیس کے ساتھ 115 پر رابطہ کریں

کمیٹی کے ارکان یہاں کے معزز خاندان سے تعلق رکھتے ہیں ان میں سے کئی نام درج ذیل ہیں اپ بوقت ضرورت ان سے رابطہ کر سکتے ہیں

پیر اشفاق باچہ پیر مقیم شاہ
پیر توحید شاہ پیر امیر خان
بشکریہ عابد جان
Copy

سولر پینل لگانے والوں پر بھی ٹیکس لگانے کی تیاری ۔ یعنی نہ بجلی دینگے اور نہ ہی بنانے دینگے ۔
27/04/2024

سولر پینل لگانے والوں پر بھی ٹیکس لگانے کی تیاری ۔ یعنی نہ بجلی دینگے اور نہ ہی بنانے دینگے ۔

24/04/2024

Address

Pirabad
Mardan

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pirabad TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share