
25/06/2025
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
انتہائی افسوسناک خبر:
پروفیسر حسین احمد صاحب، سابق پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج نمبر 2 مردان اور شعبۂ نباتات (بوٹنی. Botany)، عبد الولی خان یونیورسٹی مردان کے بانی چیئرمین، اس فانی دنیا سے رخصت ہو گئے۔
آپ ایک فرشتہ صفت، نفیس اور شفیق انسان تھے۔ اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد بھی علم کا دامن نہ چھوڑا بلکہ بڑی مستقل مزاجی، صبر اور وقار کے ساتھ قرآن و فقہ کی تعلیم کا آغاز کیا اور بطور عالم دین (مولانا) اس سفر کو کامیابی سے مکمل کیا۔
آپ نہ صرف ایک عظیم استاد بلکہ لاکھوں طلباء کے لیے سچے رہنما، محسن اور مربی تھے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے۔ آمین۔
Abdul Wali Khan University Mardan Abdul Wali Khan University Mardan Bajaur Students organization _BSO AWKUM Media Cell Awkum (Mardan university)