29/10/2019
قومی ٹیم اگلے چار سال کس ٹیم کیخلاف کب سیریز کھیلے گی، کتنے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 میچ کھیلے جائیں گے؟ تمام تفصیلات جانئے
==================================
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019ءکے بعد پاکستانی ٹیم کو انٹرنیشنل کرکٹ سے ایک لمبا وقفہ مل گیا ہے جس سے پاکستانی ٹیم خوب محظوظ ہو رہی ہے لیکن اگلے 4 سال کے دوران خود کو انٹرنیشنل کرکٹ، آئی سی سی کے مستقبل کے پروگرام اور خاص طور پر آئندہ ورلڈ کپ کیلئے مضبوط اور بہترین ثابت کرنا گرین شرٹس کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے۔
ضرور پڑھیں: اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس: روٹی کی پرانی قیمتیں بحال کرنے کا فیصلہ
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مستقبل کے پروگرامز اور 2023ءمیں شیڈول بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ کے حوالے سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق اکتوبر 2019ءمیں قومی ٹیم 2 ٹیسٹ میچ کھیلنے کیلئے سری لنکا جائے گی جبکہ باقی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں۔
سال 2019ء
ضرور پڑھیں: آپ کے اکاﺅنٹ میں 4 کروڑ80 لاکھ ڈالر دبئی سے کیسے آئے؟نیب کے سوال پر مریم نواز نے حیران کن جواب دیدیا
قومی ٹیم میں اکتوبر میں سری لنکا کیخلاف ہوم سیریز کے دو ٹیسٹ میچ کھیلے گی اور نومبر میں آسٹریلیا کیساتھ اوے سیریز ہو گی جس دوران 2 ٹیسٹ میچ اور تین ٹی 20 میچ کھیلے جائیں گے جبکہ دسمبر میں سری لنکا کے ساتھ ہوم سیریز میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی 20 میچ کھیلے جائیں گے۔
سال 2020ء
ضرور پڑھیں: بھارتی کھلاڑی کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آ گیا، پابندی لگا دی گئی
جنوری اور فروری میں بنگلہ دیش کیساتھ ہوم سیریز کے دوران 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی 20 میچ کھیلے جائیں گے اور جولائی میں نیدرلینڈ کے ساتھ 3 ون ڈے میچ ہوں گے جبکہ جولائی اور اگست میں انگلینڈ کے خلاف سیریز میں 3 ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے۔ اگست میں ہی آئرلینڈ کے ساتھ 2 ٹی 20 میچ کھیلے جائیں گے جبکہ اگست ، ستمبر میں انگلینڈ کے ساتھ سیریز میں 3 ٹی 20 میچ کھیلے جائیں گے۔
ستمبر کے مہینے میں ہی پاکستان ایشیاءکپ کی میزبانی کرے گا جس کے بعد اکتوبر میں جنوبی افریقہ کے ساتھ سیریز میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی 20 میچ کھیلے جائیں گے۔ اکتوبر، نومبر میں آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ آسٹریلیا میں منعقد ہو گا جبکہ نومبر، دسمبر میں زمبابوے کے ساتھ ہوم سیریز کے دوران 3 ون ڈے اور 3 ٹی 20 میچ کھیلے جائیں گے۔ دسمبر 2020ءاور جنوری 2021ءکے دوران نیو