Mardan News مردان نیوز

Mardan News مردان نیوز Tv chennal

کمشنر مردان ڈویژن  اسسٹنٹ کمشنر مردان عائشہ طاہر کی تھانہ سٹی کے حدود میں پولی تھین پلاسٹ بیگز کرنے کے خلاف کاروائی۔اسسٹ...
20/11/2023

کمشنر مردان ڈویژن
اسسٹنٹ کمشنر مردان عائشہ طاہر کی تھانہ سٹی کے حدود میں پولی تھین پلاسٹ بیگز کرنے کے خلاف کاروائی۔

اسسٹنٹ کمشنر نے دکانوں میں پولی تھین پلاسٹک بیگز کی خرید و فروخت کے حوالے سے چیکینگ کی تاہم پابندی کے باوجود پولی تھین پلاسٹک بیگز کی فروخت کرنے پر دو دکانوں کو سیل کر دیا جنکے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

اسسٹنٹ کمشنر نے دکانداروں کو 100 فیصد بایو ڈیگریڈیبل شاپنگ بیگز کے استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی۔

16/11/2023

اپنی زندگی میں فیس بک پر ملنے والے
بہترین انسان کا نام بتائیں ؟

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خولہ حقدار کی مختلف علاقوں میں کاروائیاں۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے سکولوں کا دورہ کرتے ہوئے  اساتذہ و...
15/11/2023

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خولہ حقدار کی مختلف علاقوں میں کاروائیاں۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے سکولوں کا دورہ کرتے ہوئے اساتذہ و عملہ کی حاضری، مختلف کلاس رومز کا معائنہ کیا اور طلباء کو فراہم کی جانے والی سہولیات میں شامل پینے کا پانی، واش رومز سمیت دیگر کا جائزہ لیا اور سکول انتظامیہ کو ضروری ہدایات جاری کی۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے بی ایچ یوز کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر صفائی ستھرائی ، مفت ادویات کی فراہمی اور مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا، ہسپتال انتظامیہ کو سرکاری مفت ادویات کے ساتھ ساتھ بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی۔

دوسری جانب ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے گڑ بنانے والے یونٹس کا معائنہ۔دوران معائنہ مضر صحت گڑ برآمد ہوا جس میں سوڈیم ہائیڈروکسی میتھین سلفینیٹ جیسے خطرناک کیمیکلز سے ملاوٹ کی گئی تھی۔ اس موقع پر خطر ناک کیمیکل اور چینی کے ملاوٹ سے گڑ بنانے والی یونٹس (گڑ گانڑیوں) کے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا۔

13/11/2023

اعلان جنازہ
نعمان خان (پلیٹر ہاؤس ) کے مامو محمّد اسلام وفات پا چکے ہے ۔ نماز جنازہ سید جلال بخاری میں 2 بجےادا کی جائیگی۔

مردان میں بدترین دھن ۔ شدید سردی ۔
13/11/2023

مردان میں بدترین دھن ۔ شدید سردی ۔

مردان Chase up کو بدنام کرنے کی کوشش ۔۔۔۔ بہت ہی کام وقت میں کامیاب ہونے ولا  مارٹ کوٸی بلیک میل کرتا ہیں تو کوٸی دمکی ۔...
12/11/2023

مردان Chase up کو بدنام کرنے کی کوشش ۔۔۔۔
بہت ہی کام وقت میں کامیاب ہونے ولا مارٹ کوٸی بلیک میل کرتا ہیں تو کوٸی دمکی ۔۔۔ پروگرام بہت جلد۔۔

پارہوتی مردان میں اقراء ہوتی سکول  کے سامنے بنے مارکیٹ کے بیسمنٹ میں بنا یہ جعلی پیر کا اڈہ ضلعی انتظامیہ اور مقامی پولی...
09/11/2023

پارہوتی مردان میں اقراء ہوتی سکول کے سامنے بنے مارکیٹ کے بیسمنٹ میں بنا یہ جعلی پیر کا اڈہ ضلعی انتظامیہ اور مقامی پولیس کے علم میں کیوں نہیں ۔یہاں پر ائے ہوئے تمام متاثرہ افراد کو کہا جاتا ہے کہ اپ پر جادو کا سحر ہے اسکے توڑ پر 1500 روپے خرچہ ائے گا پر باہر بیٹھا شحص انے والے ہر شحص کو فوٹو سٹیٹ سے بنے تعویز تما دیتے ہیں اور توجہ طلب بات یہ ہے کہ یہی ایک تعویز ہر مرض ہر مریض کو دیا جاتا ہے یہ جعلی پیر روزانہ پچاس ساٹھ مریضوں سے فی مریض 1500 روپے لیتا ہے یہ جعلی پیر پہلے کس کورونہ میں یہ ڈرامہ کرتا تھا مگر کسی وجہ سے وہاں سے پارہوتی منتقل ہوگیا ہے اس جعلی پیر نے بندوق والے بندے بھی بٹھائے ہوتے ہیں ہم مقامی پولیس اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسے لوگوں کو جو سادہ لوخ عوام کو لوٹتے ہیں کے خلاف بھرپور کاروائیاں کرے اور انکے ٹھکانے ختم کرے ۔

امیر حېدر خان هوتي صېب او ټولو ټکټ هولډر مشرانو ته په ټکټ ملاوېدو باندې مبارکباد پیش کوم
08/11/2023

امیر حېدر خان هوتي صېب او ټولو ټکټ هولډر مشرانو ته په ټکټ ملاوېدو باندې مبارکباد پیش کوم

ملک بھر میں انتخابات 8 فروری 2024 کو ہوں گے،الیکشن کمیشن اور صدر مملکت کا اعلان۔۔۔
07/11/2023

ملک بھر میں انتخابات 8 فروری 2024 کو ہوں گے،
الیکشن کمیشن اور صدر مملکت کا اعلان۔۔۔

مردان۔۔۔چارسدہ چوک ٹرانسپورٹ اڈہ میں فائرنگ۔۔۔گولی لگنے سے 38 سالہ سلیم جانبحق جبکہ زوجہ سلیم شدید زخمی۔۔۔ریسکیو1122 میڈ...
31/10/2023

مردان۔۔۔چارسدہ چوک ٹرانسپورٹ اڈہ میں فائرنگ۔۔۔گولی لگنے سے 38 سالہ سلیم جانبحق جبکہ زوجہ سلیم شدید زخمی۔۔۔ریسکیو1122 میڈیکل ٹیم نے جانبحق شخص کے ہمراہ زخمی خاتون کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے تشویشناک حالت میں ایم ایم سی منتقل کر دیا۔

27/10/2023

یو صوابی والا چا دہ یورپ په بہانه مردان سټی ته راوستے وو کالج چوک ورته یادو ده پیرس هار د

26/10/2023

خوشخبری خوشخبری
اہل مردان کے لیے خوشخبری سیل سیل 50/ Off
Noshra Road mil Ghet Kay Samny besment .
Everyone

اتنا کریں کہ اس سماج کے انسان (بالخصوص مرد) قابل بھروسہ رہیں۔ یہ بہت بڑا دھوکہ ہے کہ کوئی انسان آپ پر بے پناہ بھروسہ کرک...
25/10/2023

اتنا کریں کہ اس سماج کے انسان (بالخصوص مرد) قابل بھروسہ رہیں۔

یہ بہت بڑا دھوکہ ہے کہ کوئی انسان آپ پر بے پناہ بھروسہ کرکے اپنے پرائیویٹ پارٹس آپ سے شیئر کرے، آپ سے اپنی انتہا کی اٹیچمنٹ کا اظہار کرے اور آپ اس کی ریکارڈنگ کر کے وائرل کردیں۔

وہ لمحہ جس میں وہ انسان اپ کے ساتھ جینے کی کوشش کر رہا تھا آپ نے وہ حسین لمحہ زہر آلود خنجر بنا کر اس کی پیٹھ میں گھونپ دیا جس کا زخم یہ سماج پوری زندگی بھرنے نہیں دیگا۔

یہ قبائلی سماج ہے اس سماج میں Victim وہ اچھا رہتا ہے جو مرجاتا ہے۔ باقی جتنے بھی Victim ہیں ان کی زندگی میں برپا ہونے والا حادثہ ایک پل یا ایک دن کا نہیں ہوتا وہ اس کی زندگی تک اس کا تعاقب کرتا ہے۔

بہت سارے انسان ہیں جو آپ کو پسند کرتے ہیں، آپ سے اپنی زندگی کے وہ پل گزارنا چاہتے ہیں جن کو وہ بہت اہم سمجھتے ہیں۔ لیکن وہ آپ سے ڈرتے ہیں آپ لوگوں کی ساکھ بہت خراب ہے۔ آپ کو اتنا شوق ہے کہ اپنی زندگی کا وہ پل جسے آپ یاد رکھنا چاہتے ہیں تو اس کی ریکارڈنگ کی ضرورت نہیں آپ اس پل کو اپنے لمس میں یاد رکھیں۔

ایسی حرکتیں نا کریں جیسے وہ پل کسی انسان کیلئے ایک داغ بنادیں۔ احتیاط کریں اس سماج میں پہلے ہی بہت سارے Victim ہیں۔ اپنی زندگی کے حسین پل حسین رہنے دیں۔ وہ کسی کی زندگی کیلئے زہر نا بنائیں ۔

21/10/2023

مردان سے بھی سابقہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے استقبال کے لئے کارکنان لاہور کے لیے روانہ

20/10/2023

مردان گزشتہ روز ٹاؤن خال میں مردان فری لوڈشڈنگ کے حوالے سے ایک پروقار تقریب منعقد کیاگیا جس میں چیف سیکرٹری پیسکو کے اعلیٰ افسران ڈپٹی کمشنر کمشنر مردان او دیگر افسران نے شرکت کی کے مردان میں لوڈشڈنگ نہیں ہوگی مگر تاریخ نہیں بتایا کہ کس تاریخ سے دوسری جانب مردان کے پار ہوتی سب ڈویژن کے کئی علاقوں میں سردیوں میں بھی غیر اعلانیہ گھنٹوں لوڈشڈنگ کاسلسلہ جاری او ساری ہے میرے خیال میں لوڈشڈنگ ختم ہونا اور وہ بھی پاکستان میں اور پھر مردان میں

مردان:سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے پبلک ٹرانسپورٹ کیلئے نیا کرایہ نامہ جاری کر دیاگیا جو کہ 16 اکتوبر 2023...
19/10/2023

مردان:سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے پبلک ٹرانسپورٹ کیلئے نیا کرایہ نامہ جاری کر دیاگیا جو کہ 16 اکتوبر 2023 سے تاحکم ثانی نافذ العمل ہو گا۔

19/10/2023

مرکزی تنظیم تاجران 2023 الیکشن سہرہ بازار احسان باچہ گروپ کی جیت ۔ صدار اشرف باری واٹ سے میدان ماری۔
اشرف علی امیدوار برائے صدارت
تفصیلات پروگرام میں جانیں۔

17/10/2023

ضروری اعلان براۓ مسلمان بھاٸی
ویڈیو ملاحظہ کیجٸے ۔ اللّہ کی راضہ کے لیے اس معصوم بچے کے ساتھ مداد کرے ۔ مداد کی اپیل ۔
Esaypasia .. 03184245171
Highlight Everyone

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَدہ شاہ نواذ ناظم زوی صدر  منظور خان  ورارہ پا حق رسیدلی دے نن لس10بچی با ی شاڈ...
16/10/2023

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
دہ شاہ نواذ ناظم زوی صدر منظور خان ورارہ پا حق رسیدلی دے نن لس10بچی با ی شاڈنڈہ بابا کی جناذہ ادا گیگی . 16.10.2023

16/10/2023

کائنات کی سب سے خوبصورت ترین
ہستی میرے محبوب ممحمدﷺ ہیں❤️

16/10/2023

مردان پارہوتی نہر میں ایک عورت سے پرس کہی پر گر گیا ہے جسمیں شناحتی کارڈ اور کچھ پیسے موجود تھے آپ شئر کردے بڑی مہربانی ہوگی ۔۔ 03490942358

16/10/2023

وئی سوات او باجوړ والا د BRT کارڈ تہ
دہ پشاور نیشنلٹی وای

*حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا۔**وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری ...
16/10/2023

*حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا۔*

*وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 40 روپے کمی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 283 روپے 83 پیسے فی لیٹر ہوگی۔*

*ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 15 روپے کمی کے بعد نئی قیمت 303 روپے 18 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔*

مردان۔محکمہ فوڈ نے نیا نرخنامہ جاری کردیا۔۔۔گراں فروش تاجر آخرت ملحوظ خاطر رکھیں۔۔۔شکریہ
13/10/2023

مردان۔محکمہ فوڈ نے نیا نرخنامہ جاری کردیا۔۔۔گراں فروش تاجر آخرت ملحوظ خاطر رکھیں۔۔۔شکریہ

آئینہ دیکھایا تو برا مان گئے۔۔تحت بھائی پریس کلب کا ورکنگ جرنلسٹس فیصل زادہ مہمند ڈاکٹرز کے روپ میں قصائیوں کے خلاف مظلو...
12/10/2023

آئینہ دیکھایا تو برا مان گئے۔۔
تحت بھائی پریس کلب کا ورکنگ جرنلسٹس فیصل زادہ مہمند ڈاکٹرز کے روپ میں قصائیوں کے خلاف مظلوم عوام کا آواز بن گئے جس پر ٹی ایچ کیو اسپتال انتظامیہ برا مان گئے۔۔ہم فیصل زادہ مہمند کے ساتھ ہر قسم تعاون کا اعلان کرتے ہیں ۔۔۔!

 #نیوزمردان ''''سیکریٹری محکمہ خوراک ظریف المانی صاحب اور ڈائریکٹر محکمہ خوراک محمد یاسر حسن صاحب کے احکامات کی روشنی می...
11/10/2023

#نیوزمردان ''''
سیکریٹری محکمہ خوراک ظریف المانی صاحب اور ڈائریکٹر محکمہ خوراک محمد یاسر حسن صاحب کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ضلع مردان افتاب عمر صاحب کے زیر نگرانی آج بمورخہ 2023-10-10 کو بشیر گل اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر اور فوڈ انسپکٹر احسان اللہ نےمردان کے مختلف بازاروں میں ہوٹل ۔چکن فروش نانبائی اور بیکریز کے دوکانوں کو چیک کیا، سرکاری نرخنامے سے تجاوز کرنے اور سرکاری نرخنامہ موجود نہ ہونے پر متعلقہ دوکاندارں پر فوڈ ایکٹ کےتحت متعلقہ تھانے میں مراسلے جمع کئے۔۔۔
Mardan News مردان نیوز

11/10/2023

ہنگو۔۔۔ علاقہ کربوغہ میں والدہ نے دو کمسن بچوں کو ذبح کردیا۔دونوں بیٹوں کو سوتے ہوۓ ذبح کیا۔دونوں بچوں کی عمریں بالترتیب دو سال اور 5سال ہے۔۔

11/10/2023

افسوسناک خبر مردان
میئر مردان حمایت اللہ مایار اور TMO مردان کا ایک دوسرے کے ساتھ تلخ کلامی

11/10/2023

مردان۔
۔نوشہرہ روڈ پر میستی پھاٹک کے قریب آٹو رکشہ پر فاٸرنگ۔۔۔ایک شدید زخمی ایک جانبحق ۔۔۔ایم ایم سی منتقل الخدمت کے رضاکار مریض کے ہمرہ ابھی تک موجود الخدمت فاونڈیشن ضلع مردان کے رضاکار شروع سے اب تک مریض کے ساتھ پر قسم تعاون کے لئے کھڑے 3 بیگ بلڈ بھی ارینج کیا اللہ تعالیٰ جانبحق کو معفرت اور زحمی کو جلد صحت یابی عطاء فرمائے امین

ضلعی انتظامیہ مردان مردان ۔ سموں کے غیر قانونی اجراء کی روک تھام کو یقینی بنانے کیلئے مشتبہ/غیر رجسٹرڈ افراد جانب سے باز...
10/10/2023

ضلعی انتظامیہ مردان

مردان ۔ سموں کے غیر قانونی اجراء کی روک تھام کو یقینی بنانے کیلئے مشتبہ/غیر رجسٹرڈ افراد جانب سے بازاروں، گلی محلوں اور گھر گھر سموں کی فروخت کرنے پر دو ماہ کیلئے پابندی عائد۔اعلامیہ

تفصیلات کے مطابق مشتبہ/غیر رجسٹرڈ افراد کی جانب سے بازاروں، گلی محلوں میں اور گھر گھر موبائل سموں کی فروخت کا عمل سرگرم سے اور یہ افراد غیر قانونی سمز کے اجرا کیلئے سلیکون تھمب امپریشن استعمال کرتے ہیں جس کی بنیاد پر لوگوں کے انگوٹھے کے نشان لیے جاتے ہیں اور پھر معصوم لوگوں کے ساتھ فراڈ کر کے غیر قانونی سمز کا اجرا کیا جاتا ہے اور یہ غیر قانونی سمز دہشتگردی اور دیگر کاموں کیلئے استعمال ہوتی ہیں.

معصوم لوگوں کو کسی بھی ناخشگوار واقع سے بچانے کیلئے ڈپٙی کمشنر مردان کیپٹن ریٹائرڈ عبدالرحمان نے مشتبہ/غیر رجسٹرڈ افراد کی جانب سے بازاروں ، گلی محلوں اور گھر گھر میں سموں کی فروخت پر دفعہ 144 سی آر۔پی۔سی کے تحت پابندی عائد کر دی۔اعلامیہ

اعلامیہ 9 اکتوبر 2023 سے دو ماہ تک نافذ العمل رہیگا تاہم خلاف ورزی کرنے پر دفعہ 188 پی۔پی۔سی کے تحت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

07/10/2023

افغانوں کی واپسی: پشاور اور خیبر سمیت دیگر علاقوں میں افغانوں نے ملکیتی جائیدادیں فروخت کرنی شروع کر دیں۔ خیبرپختونخوا میں الیکٹرانکس کا سامان سستا ہو گیا اور پشاور میں مکانوں کے کرائے اچانک کم ہونے شروع ہو گئے۔
#نیوزمردان

06/10/2023

*▪️اسلام آباد میں غیرقانونی مقیم افغان باشندوں کے خلاف آپریشن جاری*

اسلام آباد میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کے خلاف آپریشن کر رہے ہیں۔ 503 افراد کو شناختی دستاویزات نہ ہونے پر جیل بھجوا دیا گیا۔

شہر اقتدار اسلام آباد میں غیر قانونی طور پر مقیم باشندوں کے خلاف کارروائیاں تقریباً 2 ماہ سے جاری ہیں، پولیس ترجمان کے مطابق مختلف آپریشنز میں 1126 افراد کی جانچ کی گئی جن میں سے 623 افراد کو قانونی شناختی دستاویزات پیش کرنے پر چھوڑ دیا گیا جبکہ 503 افراد کو دستاویزات نہ ہونے پر جیل بھیج دیا گیا۔

ان ملزمان کو 14 فارنرز ایکٹ کے تحت مختلف عدالتوں میں پیش کیا جا رہا ہے۔ پولیس ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے بارے میں اطلاع دیں اور کسی ایسے فرد کو رہائش یا ملازمت فراہم نہ کی جائے، یہ جرم ہے۔

وفاقی حکومت کی ہدایت پر سی ڈی اے نے مارگلہ ٹاؤن کے قریب غیر قانونی افغان بستی کو مسمار کر دیا ہے، آپریشن کے دوران ضلعی انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس کی نفری موجود رہی۔

کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) حکام کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں غیر قانونی بستیوں، تعمیرات اور تجاوزات کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔

30/09/2023

#مردان
مردان میں سب سے کامیاب جگہ ۔
مزید ویڈیو دیکهيں ۔ 🎥 ڈسٹرکٹ مردان خبرنامہ

مردان محب روڈ تاجک آباد میں 5 سے 7 case ریکارڈ ۔۔سن گلا سز کا استعمال کریں ۔ پار ہوتی مردان
30/09/2023

مردان محب روڈ تاجک آباد میں 5 سے 7 case ریکارڈ ۔۔
سن گلا سز کا استعمال کریں ۔ پار ہوتی مردان

29/09/2023

افسوسناک خبر
ہنگو سے بھی انتہائی افسوسناک خبر، مسجد میں نماز جمعہ کے خطبے کے دوران دھماکہ، متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع*

29/09/2023

مردان()مردان کے بڑے تدریسی ھسپتال میں ایکسرے و ایم آر آٸی پلانٹس کی فلمیں غاٸب،کمیشن خور مافیا کے وارے نیارے،پراٸیویٹ ایکسرے و ایم آر آٸی پلانٹس میں خودساختہ نرخ مقرر،غریب شہریوں کو شدید مشکلات کاسامنا،عوامی سماجی حلقوں کا اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ۔تفصیلات کے مطابق مردان کے بڑےتدریسی ھسپتال مردان میڈیکل کمپلیکس مردان میں گزشتہ کٸی ماہ سے ایکسرے و ایم آر آٸی میں فلمیں نایاب ھوچکی ہیں اور روزانہ سینکڑوں مریض ھسپتال کے سامنے سے پراٸیویٹ ایکسرے و ایم ار آٸی مراکز سے بھاری و خودساختہ قیمتوں پر ایکسرے وایم آر آٸی کراتے ھوٸےکمیشن خور مافیا کی تجوریاں بھررھےہیں،ھسپتال میں سرکاری ایکسرے ریٹ دوسو روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈاکٹروں کی ملی بھگت سے پانچ سو روپے وصول کی جاری ھے،منظم طریقے سے جاری شہریوں کی لوٹ مار پر مردان کمشنر وڈپٹی کمشنر بھی خاموش تماشاٸی کاکردار ادا کررھے ہیں،عوامی سماجی حلقوں نےسیکرٹری ھیلتھ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ھے۔

28/09/2023

جمعی مبارک شپہ دا

یو پیرہ اللہ نوم اولیکی ؟

رستم کے علاقہ بیکڑو کلی میں گھر کے اندر پستول چلنے سے نوجوان اختر زیب اور اسکی والدہ شدید زخمی.ذرائع ریسکیو 1122
13/12/2022

رستم کے علاقہ بیکڑو کلی میں گھر کے اندر پستول چلنے سے نوجوان اختر زیب اور اسکی والدہ شدید زخمی.ذرائع ریسکیو 1122

مردان میں جہاں ظلم ہوگا وہ The Mardan News ہوگا ۔مردان کے مساٸل ہمارے ساتھ ضرور شیر کرے۔۔۔  #مردان
13/12/2022

مردان میں جہاں ظلم ہوگا وہ The Mardan News ہوگا ۔
مردان کے مساٸل ہمارے ساتھ ضرور شیر کرے۔۔۔
#مردان

Address

Mardan

Telephone

+923120195023

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mardan News مردان نیوز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Mardan News مردان نیوز:

Videos

Share

Category