کاٹلنگ ڈائری

کاٹلنگ ڈائری کاٹلنگ اور گردونواح کی سیاسی ،سماجی ، خبروں کے لئے پیج لائک اور فالو کریں
وٹس ایپ نمبر 03135202459

23/01/2025

جشن قرآن وجلسہ دستار فضیلت! جامعہ مدینہ العلم خدیجہ الکبریٰ! ایری باچہ خیل ڈھیری

کاٹلنگ: کاٹلنگ پریس کلب رجسٹرڈ میں ایک شاندار اور پروقار گرینڈ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں صحافی برادری کے درمیان اخ...
17/01/2025

کاٹلنگ: کاٹلنگ پریس کلب رجسٹرڈ میں ایک شاندار اور پروقار گرینڈ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں صحافی برادری کے درمیان اختلافات ختم ہونے پر اظہارِ مسرت کیا گیا۔ اس اہم تقریب میں سیاسی و سماجی شخصیات، صحافی برادری، تاجر برادری اور سرکاری اداروں کے افسران سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔تقریب سے ساپق ایم پی اے بزرگ سیاستدان صاحبزادہ رحیم خان باچا تحصیل چیرمین ریاض خان اے این پی کے ضلعی جنرل سیکرٹری الحاج فضل الرحمن بن یامین ریجنل انفارمیشن ڈائرکٹر شمس الحق صحافی ارشد محمود یوسفزئی ڈی ارسی چیرمین گلفراز خان، امتیاز ننگیال نائب امیر پی کے 54 ، تاج الملوک ایم ڈی غزالی سکول کالج ، پی پی پی تحصیل صدر اسلم خٹک تنظیم تاجران کے حاجی خان فراز سیراج الاسلام کیمسٹ کے صدر رشید احمد پٹرولیم کے صدر محمدنعیم خان ادریس باچا حاجی محمدکمال امان اللہ حبیب ملک افتخار کاٹلنگ پریس کلب صدر محمدایوب ایوب اور دیگر نے خطاب کیا اور کاٹلنگ پریس کلب رجسٹرڈ میں صحافیوں کے درمیان اتحاد و یگانگت کی بحالی کو خوش آئند قرار دیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے، جو سچائی اور دیانتداری پر مبنی ہوتا ہے، اور اس شعبے میں کام کرنے والوں کا اتحاد ہی ان کی کامیابی کی ضمانت ہوتا ہے۔ اختلافات کا خاتمہ ایک مثبت پیش رفت ہے، جو کاٹلنگ پریس کلب رجسٹرڈ کے صحافیوں کو مزید مضبوط کرے گا اور عوام تک حقائق کی بہتر ترسیل ممکن بنائے گا۔مقررین نے اس موقع پر کہا کہ اختلافات زندگی کا حصہ ہوتے ہیں، لیکن انہیں افہام و تفہیم اور گفت و شنید کے ذریعے حل کرنا ہی اصل کامیابی ہے۔ کاٹلنگ پریس کلب رجسٹرڈ کے صحافیوں نے جس دانشمندی اور بھائی چارے کا ثبوت دیا، وہ قابلِ ستائش ہے اور اس سے نہ صرف صحافت کو تقویت ملے گی بلکہ عوام کو بھی غیر جانبدار اور مثبت صحافت فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔
تقریب کے شرکاء نے کاٹلنگ پریس کلب رجسٹرڈ کی انتظامیہ اور تمام صحافیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اسی طرح کی ہم آہنگی اور اتفاق کا مظاہرہ کیا جائے گا۔ اس موقع پر مختلف شخصیات نے کاٹلنگ پریس کلب رجسٹرڈ کے اتحاد کو برقرار رکھنے کے لیے اپنی مکمل حمایت اور تعاون کا یقین دلایا۔
تقریب کے اختتام پر شرکاء کی تواضع کی گئی اور اتحاد و یگانگت کے اس خوبصورت سفر کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا

کاٹلنگ: کاٹلنگ پریس کلب رجسٹرڈ میں ایک شاندار اور پروقار گرینڈ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں صحافی برادری کے درمیان اخ...
17/01/2025

کاٹلنگ: کاٹلنگ پریس کلب رجسٹرڈ میں ایک شاندار اور پروقار گرینڈ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں صحافی برادری کے درمیان اختلافات ختم ہونے پر اظہارِ مسرت کیا گیا۔ اس اہم تقریب میں سیاسی و سماجی شخصیات، صحافی برادری، تاجر برادری اور سرکاری اداروں کے افسران سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔تقریب سے ساپق ایم پی اے بزرگ سیاستدان صاحبزادہ رحیم خان باچا تحصیل چیرمین ریاض خان اے این پی کے ضلعی جنرل سیکرٹری الحاج فضل الرحمن بن یامین ریجنل انفارمیشن ڈائرکٹر شمس الحق صحافی ارشد محمود یوسفزئی ڈی ارسی چیرمین گلفراز خان پی پی پی تحصیل صدر اسلم خٹک تنظیم تاجران کے حاجی خان فراز سیراج الاسلام کیمسٹ کے صدر رشید احمد پٹرولیم کے صدر محمدنعیم خان ادریس باچا حاجی محمدکمال امان اللہ حبیب ملک افتخار کاٹلنگ پریس کلب صدر محمدایوب ایوب اور دیگر نے خطاب کیا اور کاٹلنگ پریس کلب رجسٹرڈ میں صحافیوں کے درمیان اتحاد و یگانگت کی بحالی کو خوش آئند قرار دیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے، جو سچائی اور دیانتداری پر مبنی ہوتا ہے، اور اس شعبے میں کام کرنے والوں کا اتحاد ہی ان کی کامیابی کی ضمانت ہوتا ہے۔ اختلافات کا خاتمہ ایک مثبت پیش رفت ہے، جو کاٹلنگ پریس کلب رجسٹرڈ کے صحافیوں کو مزید مضبوط کرے گا اور عوام تک حقائق کی بہتر ترسیل ممکن بنائے گا۔مقررین نے اس موقع پر کہا کہ اختلافات زندگی کا حصہ ہوتے ہیں، لیکن انہیں افہام و تفہیم اور گفت و شنید کے ذریعے حل کرنا ہی اصل کامیابی ہے۔ کاٹلنگ پریس کلب رجسٹرڈ کے صحافیوں نے جس دانشمندی اور بھائی چارے کا ثبوت دیا، وہ قابلِ ستائش ہے اور اس سے نہ صرف صحافت کو تقویت ملے گی بلکہ عوام کو بھی غیر جانبدار اور مثبت صحافت فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔
تقریب کے شرکاء نے کاٹلنگ پریس کلب رجسٹرڈ کی انتظامیہ اور تمام صحافیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اسی طرح کی ہم آہنگی اور اتفاق کا مظاہرہ کیا جائے گا۔ اس موقع پر مختلف شخصیات نے کاٹلنگ پریس کلب رجسٹرڈ کے اتحاد کو برقرار رکھنے کے لیے اپنی مکمل حمایت اور تعاون کا یقین دلایا۔
تقریب کے اختتام پر شرکاء کی تواضع کی گئی اور اتحاد و یگانگت کے اس خوبصورت سفر کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا

قاسمی مراد علی سابقہ ناظم 10/1/25
11/01/2025

قاسمی مراد علی سابقہ ناظم 10/1/25

10/01/2025

پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار ورکر طفیل کاٹلنگ سنگاو کے رہائشی کا آج رہائی کے بعد اپنے آبائی علاقے میں بابوزئی انٹرچینج پر والہانہ استقبال کیا گیا
حاجی فضل مجید ، سرتاج خان ،پیر ھمایون سید ، ولایت خان اتمان خیل ،وزیب اللہ ، امجد خان میاں خان ،شعیب باچہ ، ارشد یوسفزئی ، وحید گل ناظم ، رحم بالی وردگ ، اور دیگر کارکنوں نے طفیل کا پرتپاک استقبال کیا

کاٹلنگ  گورنمنٹ پرائمری سکول سپین جماعت شیرو میں  بہترین پوزیشن لینے والے کے لئے  انعامات جبکہ حجرہ گروپ نے  سکول کے بچو...
18/12/2024

کاٹلنگ گورنمنٹ پرائمری سکول سپین جماعت شیرو میں بہترین پوزیشن لینے والے کے لئے انعامات
جبکہ حجرہ گروپ نے سکول کے بچوں میں سوئٹرز ، بوٹس ، سکول بیگز تقسیم سکول اساتذہ انچارج ریاض علی ، عالم زیب خان ۔ شاھد رضا ،فرحان علی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا
اس نوعیت کا یہ پہلا پروگرام جو انچارج ریاض علی نے اور انکی ھمراہ اساتذہ نے منعقد کیا
پروگرام کے مہمان خصوصی میئر کاٹلنگ ریاض خان ڈپٹی میئر امداد علی اور دیگر مہمانان میں ( ریٹائرڈ )اے ایس ڈی ای او
پرنسپل ایوب خان گورنمنٹ ہائی سکول مشال کلے
منیر خان پرنسپل سینا پںبلک سکول کاٹلنگ
ڈپٹی میئر امداد ناظم ، کی شرکت
انچارج ریاض خان ٫ نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا
حجرہ گروپ شیرو کے ملک افتخار ، احمد علی ، شامل تھے
پروگرام کی میزبانی کے فرائض بھی احمد سکول ٹیچر
تلاوت قرآن پاک کے لئے حسان 5 کلاس
نعت کے عجوہ اور اسکی ٹیم جبکہ قومی ترانے کے لئے عائشہ اور اسکی ٹیم نے پیش کیا
میئر کاٹلنگ ریاض خان نے سکول انتظامیہ انچارج ریاض علی اور تمام اساتذہ کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا ایسے پروگرامز سے بچوں کی حوصلے بلند ہوتے ہیں


ت

کوہی برمول  حجرہ علی رحمان میں پاکستان مسلم لیگ ن کی تنظیم سازیسینئر نائب صدر محمد نور ( سنگاو )صدر شیر زمین ( کوہی برمو...
12/12/2024

کوہی برمول حجرہ علی رحمان میں پاکستان مسلم لیگ ن کی تنظیم سازی
سینئر نائب صدر محمد نور ( سنگاو )
صدر شیر زمین ( کوہی برمول )
جنرل سیکرٹری تسلیم خان ( میاں خان )
ایڈیشنل سیکرٹری نور احمد شاہ
نائب صدر صوبیدار مسلم شاہ
سوار خان نائب صدر
بنارس خان نائب صدر
مجاھد خان نائب صدر
حمید الرحمان نائب صدر
عمران غنی فنانس سیکرٹری
فضل حسین آفس سیکٹری
عمیر خان یوتھ کوآرڈینیٹر منتخب ہوگئے
اس موقع پر صدر کاٹلنگ و فوکل پرسن صاحبزادہ رحیم خان باچہ ،، جنرل سیکرٹری فضل رازق خان ،رفیع اللہ خان ضلعی نائب صدر، یوتھ کوآرڈینیٹر سراج سکندر نے شرکاء سے خطاب کر رہے ہیں
۔ یوتھ ڈویژنل صدر جاوید غزالی و ہمایون خان کی خصوصی شرکت ۔۔

مردان: تھانہ غازی بابا کے علاقے میں مؤثر سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشنتفصیلات کے مطابق:ڈی پی او مردان ظہور بابر آفریدی کی خصو...
07/12/2024

مردان: تھانہ غازی بابا کے علاقے میں مؤثر سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن

تفصیلات کے مطابق:
ڈی پی او مردان ظہور بابر آفریدی کی خصوصی ہدایت پر ایس ڈی پی او کاٹلنگ سرکل کی نگرانی میں تھانہ غازی بابا پولیس نے کوہی برموال، پایپل، اور عالم گنج کے علاقوں میں سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کیا۔

اس آپریشن کی قیادت ایس ایچ او اعجاز خان نے کی، جس میں 15 پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا اور 7 گھروں کی تلاشی لی گئی۔ دوران آپریشن 1 شاٹ گن، 2 کارتوس برآمد کیے گئے۔ مزید برآں، انسداد غیر قانونی اسلحہ ایکٹ 15AA کے تحت 1 مقدمہ درج کیا گیا، جبکہ انسداد ہنگامہ آرائی ایکٹ 107/151 کے تحت 2 افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

ضلعی پولیس مردان عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے اور جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔

04/12/2024

کاٹلنگ نمائندہ
کاٹلنگ شموزئی پہاڑ میں مزدور پر بھاری پتھر گرنے سے ایک جوان جانبحق لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ٹائپ ڈی ھسپتال منتقل کر دی
تفصیلات کے مطابق 35سالہ یوسف شاہ ولد احمد علی ساکن شموزئی پہاڑ کے درنگ میں پھتر نکالنے میں مصروف تھا کہ اچانک بھاری پتھر نیچے گر نے موقع پر دم توڑ دی ریسکیو 1122نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ٹائپ ڈی ھسپتال منتقل کر دی

04/12/2024

کھلی کچہری صدر تنظیم تاجران کاٹلنگ بازار کو خوش آمدید کہا اور مسائل پر گفتگو کی

اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ مردان اور ڈبلیو ایس ایس سی مردان  ایم میں اختیارات کی سردجنگ شروع۔ڈبلیو ایس ایس سی مردان نے...
03/12/2024

اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ مردان اور ڈبلیو ایس ایس سی مردان ایم میں اختیارات کی سردجنگ شروع۔

ڈبلیو ایس ایس سی مردان نے ترقیاتی کاموں کے ٹینڈر جاری کئے۔ جس پر ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ ایڈوائزری کمیٹی (ڈیڈک) چئیرمین زرشاد خان کے سیکرٹری اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ مردان نے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈبلیو ایس ایس سی مردان سے چند سوالات پوچھے۔
1 ترقیاتی کاموں کے لیے ڈبلیو ایس ایس سی مردان نےڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ ایڈوائزری کمیٹی (ڈیڈک)سے منظوری لی ہے۔
2یہ ترقیاتی کام کس کے احکامات پر شروع ہوئے ہیں.
3 ترقیاتی کام ہی کے 54 اور پی کے 61 میں ہو رہے ہیں۔ جو ڈبلیو ایس ایس مردان کے دائرہ اختیار میں نہیں ہے۔ڈبلیو ایس ایسسی مردان کی دائرہ اختیار میں صرف 14 یونین کونسل اتے ہیں۔

کاٹلنگ مسلم لیگ ن کی یونین کونسل شموزئی میں حجرہ رفیع اللہ میں تنظیم سازی اور بڑی شمولیت تفصیلات کے مطابق یونین کونسل شم...
21/11/2024

کاٹلنگ مسلم لیگ ن کی یونین کونسل شموزئی میں حجرہ رفیع اللہ میں تنظیم سازی اور بڑی شمولیت
تفصیلات کے مطابق یونین کونسل شموزئی میں زیر صدارت صوبائی نائب صدر ملک بہرام خان تنظیم سازی ہوئی
اس پروقار تقریب میں ضلع مردان سینیئر نائب صدر اقبال حسین متہ خیل ، نائب صدر رفیع اللہ تحصیل صدر رحیم خان باچہ فوکل پرسن ( امیر مقام وفاقی وزیر )
جنرل سیکرٹری فضل رازق خان سراج سکندر یوتھ کوآرڈینیٹر ، منتظر شاہ اور دیگر نے شمولیت اختیار کرنے
شمولیت کرنے والوں میں کاشف ، انعام ویلڈر ، اجمیر ، کبیر خان ، سرفراز ،رشید احمد ،یاسین رحمان ، محمد اکبر ، فرمان خان ، آصف ،ساجد گل ،عمر زیب ، سیلمان ، طاہر ، عارف نثار ، حلال احمد ، احتشام الحق
کو ٹوپیاں پہنائی اور مسلم لیگ ن میں خوش آمدید کہا
جبکہ یونین کونسل شموزئی تنظیم سازی میں سرپرست اعلیٰ لعل فراز ممبر ،صدر منیر خان غونڈو ،جنرل سیکرٹری اجمیر خان متہ ، سینئر نائب صدر اقبال ہوڈیگرام ،
نائب صدر اول خیروالامین ،
نائب صدر دوم لیاقت خان شموزئی
نائب صدر سوئم صدر سیف الرحمن
ڈپٹی جنرل سیکرٹری الطاف علی
جائنٹ سیکرٹری اعظم داد
فنانس سیکرٹری یار محمد
منتخب ہوئے

انزرگی ھسپتال  سامان سیکنڈل    پانچ  افراد کو زمدار ٹہرایا گیا ،مزید تفصیلات ابھی باقی ہے
01/10/2024

انزرگی ھسپتال سامان سیکنڈل پانچ افراد کو زمدار ٹہرایا گیا ،
مزید تفصیلات ابھی باقی ہے

*مردان: کاٹلنگ پولیس کی بڑی کارروائی، گوداموں سے کروڑوں کی چوری کرنے والے 4 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد*...
30/09/2024

*مردان: کاٹلنگ پولیس کی بڑی کارروائی، گوداموں سے کروڑوں کی چوری کرنے والے 4 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد*

تھانہ کاٹلنگ پولیس نے ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے گوداموں سے چوری کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان سے 2 کلاشنکوف، 1 بندوق، 1 کروڑ 3 لاکھ روپے مالیت کا مسروقہ سامان، 15 بوری چاول اور بڑی مقدار میں گھی بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، مدعی مقدمہ شہاب الدین نے کاٹلنگ بازار میں واقع اپنے گودام سے اشیاء خوردونوش کی چوری کی رپورٹ تھانہ کاٹلنگ میں درج کرائی۔ ایس پی رورل صلاح الدین کنڈی نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی کاٹلنگ گل شید خان کو جلد از جلد ملزمان کی گرفتاری اور مال مسروقہ کی بازیابی کا حکم دیا۔

جدید سائنسی آلات کے ذریعے کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے گودام کے چوکیدار آصف ولد سالم شاہ کو شاملِ تفتیش کیا، جس نے اعتراف کیا کہ اس نے اپنے بھائیوں فواد، رفیق، شفیق اور عارف کے ساتھ مل کر یہ چوری کی تھی۔

پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر بھاری اسلحہ اور مسروقہ مال برآمد کر لیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے اور مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔

02/05/2024

Address

Katlang
Mardan

Telephone

+923135202459

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when کاٹلنگ ڈائری posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share