11/09/2024
*مردان سے تعلق رکھنے والے واجد علی نے پشاور میں منعقدہ آل پاکستان 25 کلومیٹر ہائیکنگ ٹریک میراتھن ریس 2024 کو کامیابی سے مکمل کیا*
انہوں نے اس انتہائی سخت اور مشکل ریس کو اپنی بھرپور محنت ، لگن اور جانفشانی سے مکمل کرکے مردان کا نام روشن کیا ۔
تیز بارش ، آندھی اور ٹریک کے انڈر پاسز پر بہت سا پانی ہونے کے باوجود اس نے ہمت نہیں ہاری اور اپنی منزل کی جانب بڑتا رہا ۔ واجد علی نے پورے پاکستان کے پیشہ ورکھلاڑیوں کے ساتھ مقابلہ کیا اور بلند خوصلے کی بدولت احتتامی پوانٹ تک پہنچ گیا ۔
میراتھن کے منتظمین کی بدانتظامی اور کچھ کھلاڑیوں کی جانب سے غیرقانونی ذرائع کے استعمال کے باوجود اس نے کبھی بھی اپنی امید نہیں ہاری اور کامیابی کے ساتھ فنشنگ لائن تک پہنچا۔ اور اپنے خوصلے بلند اور عزم پختہ رکھا۔ انہوں نے اپنی کامیابی کو والدین ، فیملی اور عوام کی دعاؤں اور سپورٹ کا نتیجہ قرار دیا ۔
یاد رہے کہ پشاور 25 کلومیٹر طویل اور مشکل ریس میں وزیر آعلیٰ علی آمین گنڈاپورسمیت ملک بھر سے 35 سو سے زیادہ پروفیشنل کھلاڑیوں نے حصہ لیا ، جس میں 300 سے زائد کھلاڑی زحمی اور ریس سے آوٹ ہوگئے تھے ۔