Alvi News Pakistan

Alvi News Pakistan This is a news channel managed by Muhammad Islam of Dilbri, Oghi. it's all about news update ,you ca

 #وسیم ریاض فاؤنڈیشن کا دربند ہائی سکول سٹوڈنٹس کے لیے فری کمپیوٹر لیب کا تحفہ وسیم ریاض فاؤنڈیشن کی طرف سے دربند ہائی س...
06/11/2024

#وسیم ریاض فاؤنڈیشن کا دربند ہائی سکول سٹوڈنٹس کے لیے فری کمپیوٹر لیب کا تحفہ
وسیم ریاض فاؤنڈیشن کی طرف سے دربند ہائی سکول سٹوڈنٹس کے لیے فری کمپیوٹر لیپ فراہمی کی تقریب سے قبل چیرمین وسیم ریاض فاؤنڈیشن ملک وسیم ریاض کی جلد صحت یابی کیلئے قرآن خوانی اور دعا کررہے ہیں

نام مقبول الرحمن  ۔ ۔ والد کا نام یعقوب خان  ۔ گاؤں چھتہ سوسل گلی  ۔  یہ بندہ  مظفراباد میں  ایک ہسپتال میں زیر علاج پڑا...
05/11/2024

نام مقبول الرحمن ۔ ۔ والد کا نام یعقوب خان ۔ گاؤں چھتہ سوسل گلی ۔ یہ بندہ مظفراباد میں ایک ہسپتال میں زیر علاج پڑا ہے اگر کسی کو بھی اس کے بارے میں معلومات ہو تو برائے مہربانی گھر والوں کو اطلاع دی جائے ۔ ۔ جزاک اللہ خیر ۔ اللہ پاک اس کو صحت عطا فرما

05/11/2024
گورنمنٹ مڈل سکول بیر بٹ جو گزشتہ دو سال سے کرائے کی بلڈنگ میں چل رہا تھا کرایہ نہ ملنے کی وجہ سے   مالک نے تالا لگا دیا ...
05/11/2024

گورنمنٹ مڈل سکول بیر بٹ جو گزشتہ دو سال سے کرائے کی بلڈنگ میں چل رہا تھا کرایہ نہ ملنے کی وجہ سے مالک نے تالا لگا دیا ہے اور بچے کھلے اسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ۔ اہل علاقہ کی طرف سے متعلقہ اور مجاز افسران کو درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اسکول کا کرایہ بحال کریں تاکہ بچے اپنی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں
منجانب ۔عبدالحفیظ وجملہ اہلیان

ایوب میڈیکل کالج/ ایوب میڈیکل کمپلیکس میں مختلف آسامیوں پر بھرتیوں کا اشتہار جاری                                       ...
05/11/2024

ایوب میڈیکل کالج/ ایوب میڈیکل کمپلیکس میں مختلف آسامیوں پر بھرتیوں کا اشتہار جاری ہاوس کیپر (فی میل) , ٹیلی فون آپریٹر , الیکٹریشن , ٹیوب ویل آپریٹر , کلاس فور , سیکورٹی گارڈ , باورچی , سوہپر اور مالی کی پوسٹ پر بھرتیاں کی جائیں گی۔ تمام بھرتیاں کنٹریکٹ پر ہونگی ۔ کاغذات جمع کرانیکی آخری تاریخ 20 نومبر 2024ہے

محمدعارف ڈی ایس پی سرکل پھلڑہ سے ڈی ایس پی سرکل حویلیاں ایبٹ آباد تعینات ٹرانسفر کے موقع پر ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گ...
04/11/2024

محمدعارف ڈی ایس پی سرکل پھلڑہ سے ڈی ایس پی سرکل حویلیاں ایبٹ آباد تعینات ٹرانسفر کے موقع پر ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور نے انکی ضلع مانسہرہ کے لیئے خدمات کو سراہا اور مانسہرہ پولیس کی جانب سےیادگاری شیلڈ پیش کی۔

04/11/2024

مرکزی جامعہ مسجد لیڈیز بازار کے پاس اجمل کلاتھ ہاؤس القریش مارکیٹ اوگی کے اونر کو ایک خطیر رقم ملی ہے جس کی ہو نشانی بتا کر لے جائیں
03013340108

معذور، سماعت سے محروم اور نابینا افراد سے آن لائن درخواستیں مطلوب ہیں👆تفصیلات کے لیے اشتہار کا بغور مطالعہ کریں۔ اپنے ار...
04/11/2024

معذور، سماعت سے محروم اور نابینا افراد سے آن لائن درخواستیں مطلوب ہیں👆
تفصیلات کے لیے اشتہار کا بغور مطالعہ کریں۔ اپنے اردگرد ایسے افراد تک اشتہار پہنچائیں

*شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے*تھانہ بالاکوٹ کی حدود گھنول میں جاری چائینز پروجیکٹ کی سیکیورٹی پر معمور ضلع چارسدہ...
04/11/2024

*شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے*

تھانہ بالاکوٹ کی حدود گھنول میں جاری چائینز پروجیکٹ کی سیکیورٹی پر معمور ضلع چارسدہ سے تعلق رکھنے والے ایس ایس یو فورس کے جوان کانسٹیبل سعید اللہ دوران ڈیوٹی گہری کھائ میں گرنے سے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے۔

ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کے احکامات پر شہید کی نماز جنازہ مانسہرہ پولیس لائنز میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئ۔

ڈی پی او مانسہرہ کا کہنا تھا کہ شہید کانسٹیبل سعید اللہ کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی شہیدنے اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی کے دوران عظیم قربانی دی محکمہ پولیس انکے خاندان کے اس غم میں برابر کے شریک ہیں۔

شہید کانسٹیبل کی نماز جنازہ سرکاری اعزاز کے ساتھ پولیس لائنز میں ادا کی گئی جس میں ضلع کے تمام تر سینئیر افسراں سمیت بڑی تعداد میں پولیس افسران و جوانوں نے شرکت کی۔

ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کے احکامات پر شہید کے جسد خاکی کو پولیس لائنز مانسہرہ میں شہید سلامی دی گئ اور بعد نماز جنازہ میت کو انکے آبائ گاؤں روانہ کردیا گیا۔

نوجوانوں کے لیے میرا مشورہ:1. اپنی جنسی خواہشات پر قابو رکھیں، یہ آپ کی کامیابی یا ناکامی کا بڑا سبب بنے گا۔2. فحاشی اور...
03/11/2024

نوجوانوں کے لیے میرا مشورہ:

1. اپنی جنسی خواہشات پر قابو رکھیں، یہ آپ کی کامیابی یا ناکامی کا بڑا سبب بنے گا۔

2. فحاشی اور خود لذتی کامیابی کی سب سے بڑی قاتل ہیں۔ یہ آپ کے دماغ کو نقصان پہنچاتی ہیں۔

3. شراب سے پرہیز کریں، ورنہ آپ کی عقل ختم ہو جائے گی اور آپ احمقانہ حرکات کریں گے۔

4. اپنے معیار بلند رکھیں اور صرف دستیاب چیزوں پر سمجھوتہ نہ کریں۔

5. اگر آپ کو اپنے سے زیادہ ذہین شخص ملتا ہے، تو اس کے ساتھ مل کر کام کریں، مقابلہ نہ کریں۔

6. آپ کی زندگی کی پوری ذمہ داری آپ پر ہے۔ کوئی اور آپ کے مسائل حل کرنے نہیں آئے گا۔

7. صرف ان لوگوں سے مشورہ لیں جو وہاں ہیں جہاں آپ جانا چاہتے ہیں۔

8. پیسے کمانے کے نئے طریقے ڈھونڈیں۔ پیسہ کمائیں اور ان لوگوں کو نظر انداز کریں جو مذاق اڑاتے ہیں۔

9. آپ کو 100 خود اعتمادی کی کتابوں کی ضرورت نہیں، صرف عمل اور خود نظم کی ضرورت ہے۔ خود کو منظم کریں!

10. منشیات اور نشہ سے پرہیز کریں۔

11. یوٹیوب پر ہنر سیکھیں، بجائے اس کے کہ نیٹ فلکس پر فضول مواد دیکھ کر وقت ضائع کریں۔

12. کسی کو آپ کی پرواہ نہیں، اس لیے شرم چھوڑیں، باہر نکلیں اور مواقع پیدا کریں۔

13. آرام سب سے بڑی لت ہے اور ڈپریشن کا سستا راستہ ہے۔

14. اپنے خاندان کو ترجیح دیں۔ ان کی عزت اور پردہ رکھیں۔

15. نئے مواقع تلاش کریں اور اپنے سے آگے لوگوں سے سیکھیں۔

16. کسی پر بھی بھروسہ نہ کریں۔ خود پر یقین کریں۔

17. معجزے کا انتظار نہ کریں، انہیں حقیقت بنائیں۔ آپ ہمیشہ اکیلے سب کچھ نہیں کر سکتے لیکن لوگوں کی رائے نہ سنیں۔

18. محنت اور عزم سے آپ کچھ بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ عاجزی آپ کو بلند مقام تک پہنچاتی ہے۔

19. اپنے آپ کو دریافت کرنے کا انتظار نہ کریں، خود کو تخلیق کریں۔

20. دنیا آپ کے لیے رکنے والی نہیں۔

21. کوئی بھی آپ پر کچھ واجب نہیں رکھتا۔

22. زندگی ایک واحد کھلاڑی کا کھیل ہے۔ آپ تنہا پیدا ہوئے اور تنہا دنیا سے جائیں گے۔

23. آپ کا زندگی کا راستہ ایسے بنایا گیا ہے کہ آپ کو ضرورت مند، مایوس اور کمزور محسوس ہو، اور اس سے نکلنے کا واحد راستہ یہ ہے کہ آپ خود اس سے نکلنے کا فیصلہ کریں۔

24. ہر کوئی آپ کی طرح مخلص اور سچا نہیں ہوگا۔ ایسے لوگوں سے ہوشیار رہیں جو آپ کو استعمال کریں گے اور پھر چھوڑ دیں گے۔

*ساڑے 5 لاکھ ہیڈ منی کا ملزم گرفتار*ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کے احکامات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے جل...
03/11/2024

*ساڑے 5 لاکھ ہیڈ منی کا ملزم گرفتار*

ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کے احکامات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے جلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ، تھانہ صدر پولیس نے 2008 سے قتل و اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب مفرور ملزم کو گرفتار کرلیا ، ملزم صابر ولد گلستان سکنہ چٹہ بٹہ کے سر کی قیمت گورنمنٹ آف پاکستان نے ساڑے پانچ لاکھ مقرر کی تھی۔

گرفتار شدہ ملزم قتل ، اقدام قتل اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے جیسے سنگین جرائم میں ملوث تھا جو بحوالہ مقدمہ علت نمبر 08 مورخہ 13۔01۔2008 جرم 302/324/353PPC، مقدمہ علت 157 مورخہ 13 ۔11۔2007 جرم 324/452/34PPC ، مقدمہ علت 427 مورخہ 27۔11۔2008 جرم 13AO , اسی طرح مقدمہ علت 70 مورخہ 23 09 2014 جرم 13AO تھانہ صدر میں عرصہ 14/15سال سے مفرور تھا جسکو مانسہرہ پولیس نے کامیابی سے گرفتار کرلیا۔

شیراز ولد حسن زادہ عمر تقریباً 3 سال آج صبح 9 بجے کے بعد سے لاپتہ ہے جس کو معلومات ہو رابطہ کریں گھر والے سخت پریشان ہیں...
03/11/2024

شیراز ولد حسن زادہ عمر تقریباً 3 سال آج صبح 9 بجے کے بعد سے لاپتہ ہے جس کو معلومات ہو رابطہ کریں گھر والے سخت پریشان ہیں

03360572110

پی آئی اے کو 10 ارب روپے میں بیچنے کی بولی مستردہونے کے بعدپی ٹی آئی خیبر پختونخوا حکومت قومی اثاثے کو بچانے میدان میں آ...
01/11/2024

پی آئی اے کو 10 ارب روپے میں بیچنے کی بولی مستردہونے کے بعدپی ٹی آئی خیبر پختونخوا حکومت قومی اثاثے کو بچانے میدان میں آگئی اور قومی ائیرلائین کو اس کے ڈبل ریٹ پر خریدنے کا ارادہ کرلیا اب دیکھتے ہیں کہ وفاقی حکومت پی آئی اے پرائیویٹ لوگوں کو بیچے گی یا کے پی گورنمنٹ کو دے گی۔۔

صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا : قائمہ کمیٹی برائے محکمہ معدنیات کا تعارفی اجلاس آج چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے معدنیات ایم پ...
01/11/2024

صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا : قائمہ کمیٹی برائے محکمہ معدنیات کا تعارفی اجلاس آج چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے معدنیات ایم پی اے اکرام اللہ غازی کی زیر صدارت اسمبلی کانفرنس روم میں منعقد ہوا.

صدرِ مملکت آصف علی زرداری دبئی میں حادثے کا شکار ہوگئے ہیں۔ایوان صدر کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ گزش...
01/11/2024

صدرِ مملکت آصف علی زرداری دبئی میں حادثے کا شکار ہوگئے ہیں۔
ایوان صدر کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ گزشتہ رات دبئی ائیرپورٹ پہنچنے پر جہازسے اترتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زردای کا پاؤں فریکچر ہوگیا۔
ترجامن نے بتایا کہ صدر آصف زرداری کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا، ڈاکٹرز نے چیک اپ کے بعد ہسپتال میں صدر زرداری کے پاؤں پر پلاستر کردیا۔
ترجمان کے مطابق صدر آصف زرداری کے پاؤں پر 4 ہفتوں کے لئے پلاسترکیا گیا ہے۔
صدر آصف علی زرداری کو گھر منتقل کردیا گیا ہے اور انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔

31/10/2024

یونین کونسل دلبوڑی میں اسسٹنٹ کمشنر اوگی کی طرف سے لگائی گئی کھلی کچہری سے نورالمین چیئرمین ویلج کونسل جسکوٹ اظہار خیال کر رہے ہیں

31/10/2024

یونین کونسل دلبوڑی میں اسسٹنٹ کمشنر اوگی کی طرف سے لگائی گئی کھلی کچہری سے چیئرمین ویلج کونسل دلبوڑی ضیاء الرحمان اظہار خیال کر رہے ہیں

31/10/2024

یونین کونسل دلبوڑی میں اسسٹنٹ کمشنر کی طرف سے لگائی گئی کھلی کچہری سے سید حیات شاہ چیئرمین ویلج کونسل باگڑیاں اظہار خیال کر رہے ہیں

اوگی میں تین روزہ فری آئی کیٹریکٹ کیمپ کے کامیاب انعقاد پر میں اپنی اور ہیلپ انٹرنیشنل ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے اہلیانِ ...
31/10/2024

اوگی میں تین روزہ فری آئی کیٹریکٹ کیمپ کے کامیاب انعقاد پر میں اپنی اور ہیلپ انٹرنیشنل ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے اہلیانِ اگرور و تناول کا انتہائی مشکور ہوں۔ اس کیمپ کا انعقاد سجاد احمد تنولی اور توصیف احمد کی دن رات کی محنت کے بغیر نا ممکن تھا۔
اس کے علاوہ عمر افتخار، عمران خان، محسن خان، اختر شاہ، محمد اسلام،ظہور معاویہ، ظہور جدون ، اعظم صاحب، جمال خان آصف نیوز، عثمان ہارونی، شاہ زیب، عدنان، ڈاکٹر بلاول،ڈاکٹر سجاد، ملک فرہاد، طفیل احمد، مجاہد انجم، فیصل شاہ اور دیگر تمام رضاکاروں نے اپنے علاقے کی عوام کی خدمت میں ہمارا ساتھ دے کر 552 لوگوں کی بینائی کی بحالی میں اور 2634 لوگوں کی او پی ڈی کروانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
ان شاء اللہ بہت جلد اسی ٹیم کے ساتھ کسی اور بڑے پروجیکٹ کو لے کر اپنی عوام کی خدمت کے لیے ہمارا ادارہ حاضر ہوگا۔

طالب دعا: اشتیاق خان ہیڈ آف پروجیکٹس ایچ وی پی ہیلپ انٹرنیشنل ویلفیئر ٹرسٹ

31/10/2024

یونین کونسل دلبوڑی میں اسسٹنٹ کمشنر اوگی کی طرف سے لگائی گئی کھلی کچہری سے جنرل کونسلر عاطف خاں اظہار خیال کر رہے ہیں

31/10/2024

اسسٹنٹ کمشنر اوگی کی طرف سے دلبوڑی میں گائی گئی کھلی کچہری سے چارباغ ہسپتال اوگی کے انچارج ڈاکٹر سجاد اظہار خیال کر رہے ہیں

31/10/2024

دلبوڑی اسسٹنٹ کمشنر کی طرف سے لگائی گئی کھلی کچہری سے افسر خان آف کرکریاں کا دبنگ خطاب

31/10/2024

اوگی میں تین روزہ فری آئی کیٹریکٹ کیمپ کے کامیاب انعقاد پر میں اپنی اور ہیلپ انٹرنیشنل ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے اہلیانِ اگرور و تناول کا انتہائی مشکور ہوں۔ اس کیمپ کا انعقاد سجاد احمد تنولی اور توصیف احمد کی دن رات کی محنت کے بغیر نا ممکن تھا۔
اس کے علاوہ عمر افتخار، عمران خان، محسن خان، اختر شاہ، محمد اسلام،ظہور معاویہ، ظہور جدون ، اعظم صاحب، جمال خان آصف نیوز، عثمان ہارونی، شاہ زیب، عدنان، ڈاکٹر بلاول،ڈاکٹر سجاد، ملک فرہاد، طفیل احمد، مجاہد انجم، فیصل شاہ اور دیگر تمام رضاکاروں نے اپنے علاقے کی عوام کی خدمت میں ہمارا ساتھ دے کر 552 لوگوں کی بینائی کی بحالی میں اور 2634 لوگوں کی او پی ڈی کروانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
ان شاء اللہ بہت جلد اسی ٹیم کے ساتھ کسی اور بڑے پروجیکٹ کے ساتھ اپنی عوام کی خدمت کے لیے ہمارا ادارہ حاضر ہوگا۔

طالب دعا: اشتیاق خان ہیڈ آف پروجیکٹس ایچ وی پی ہیلپ انٹرنیشنل ویلفیئر ٹرسٹ

31/10/2024

یونین کونسل دلبوڑی میں اسسٹنٹ کمشنر کھلی کچہری سے خطاب کر رہے ہیں

Address

Mansehra

Telephone

+923403900640

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Alvi News Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

Category


Other TV Channels in Mansehra

Show All