AAS News Pakistan

AAS News Pakistan اپنی وڈیوز ، خبروں اور اشتہارات کی اشاعت کے لِے رابطہ کریں۔03453033399آس نیوز بنے گا آپکی آواز

01/12/2024

عوامی مطالبہ
عوام پرمٹ کے نام پر ہر مہینے بجلی بند کرنے کا یہ سلسلہ مسترد کرتی ہے
اور اعلیٰ حکام سے یہ مطالبہ کرتی ہیکہ یہ ظالمانہ پرمٹ بند کیا جائے اور جہاں کام ہورہا ہو وہاں کی بجلی بند کیجائے باقی فیڈر پر بجلی کو ہرحال میں چلنے دیا جائے کام صرف اوگی بازار یا کسی ایک جگہ پر ہوتا ہے اور پوری اوگی کی بجلی بند کرنا کہاں کا انصاف ہے عوام آخر میں یہ بھی مطالبہ کرتی ہے کہ
جہاں کام ہو رہا ہو وہاں لائیو ویڈیو یا تصاویر عوام کیساتھ بطور ثبوت اپلوڈ کئے جائیں تاکہ مرمتی کام سے آگاہ ہوں.

28/11/2024

اوگی واحد تحصیل ہے
جہاں واپڈا والوں کا دن اور رات دونوں وقت پرمٹ چلتا رہتا ہے
منتخب نمائندوں نے بھی چپ کا روزہ رکھا لیا.

26/11/2024

احتجاج کے باعث سبزیاں
پھل فروٹ اور ضروریات زندگی اشیاء کو پرَ لگ گئے من مانی ریٹ پر کھلے عام فروخت جاری
کوئی چیک اینڈ بیلنس میں نہیں.

20/11/2024

اسلام آباد ہائی کورٹ کا عمران خان کی توشہ خانہ 2 کیس میں ضمانت منظور رہا کرنے کا حکم

شیڈول کے مطابق صبح 8 سے لیکر 2 بجے تک بجلی بند ہوگی لیکن یہاں ہمیشہ کی طرح بجلی کبھی 3 یا کبھی 4 بجے آ جاتی ہےآخر کیوں ٹ...
18/11/2024

شیڈول کے مطابق صبح 8 سے لیکر 2 بجے تک بجلی بند ہوگی لیکن یہاں ہمیشہ کی طرح بجلی کبھی 3 یا کبھی 4 بجے آ جاتی ہے
آخر کیوں ٹائم کی پابندی نہیں کیجاتی....؟

بجلی بند رہے گی "ماہ نومبر 2024 میں پیسکو مانسہرہ سرکل کے زیر انتظام 11کے وی فیڈروں پر درج ذیل تواریخ میں صبح 8 تا دوپہر...
12/11/2024

بجلی بند رہے گی
"ماہ نومبر 2024 میں پیسکو مانسہرہ سرکل کے زیر انتظام 11کے وی فیڈروں پر درج ذیل تواریخ میں صبح 8 تا دوپہر 2 بجے بجلی بند رہے گی جس دوران مختلف فیڈروں پر جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام ہوگا۔
پیسکو مانسہرہ سرکل اپنے معزز صارفین سے تکلیف کے لیے معذرت خواہ ہے اور تعاون کا طلبگار ہے ۔"

ماں 🤱 ماں ہوتی ہے
06/11/2024

ماں 🤱 ماں ہوتی ہے

05/11/2024

ریٹائرمنٹ کی حد جنازے کی چوتھی تکبیر تک رکھنی چاہیئے تھی
😎 😎 😎

‏وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی ہدایت پر خیبرپختونخوا حکومت نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (PIA) کی نجکا...
01/11/2024

‏وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی ہدایت پر خیبرپختونخوا حکومت نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (PIA) کی نجکاری کے عمل میں باضابطہ طور پر اپنی دلچسپی کا اظہار کر دیا ہے۔

ماضی میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کیا، یہ ہمارے وقار اور قومی فخر کی علامت ہے، جسے موجودہ پی ڈی ایم حکومت کی نااہلی اور غیر ذمہ دارانہ پالیسیوں نے تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ ان جماعتوں نے ملک کے تقریباً تمام ادارے برباد کر دیے، جبکہ ان کے ذاتی کاروبار دن دگنی، رات چگنی ترقی کر رہے ہیں۔

حالیہ وفاقی حکومت PIA کو سستے داموں اپنے فرنٹ مینوں کے ذریعے خریدنے کا منصوبہ بنا رہی ہے، جس کے ساتھ بھاری کمیشن کا کھیل بھی شامل ہے۔ ایسے حالات میں خیبرپختونخوا حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اس قومی اثاثے کو 10 ارب روپے کی موجودہ بولی سے بھی زیادہ قیمت پر خریدنے کے لیے تیار ہے، تاکہ اس ایئرلائن کو اپنے پیروں پر کھڑا کیا جا سکے اور دنیا کی بہترین ایئرلائنز میں شامل کیا جا سکے۔

خیبرپختونخوا بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ (KP-BOIT) نے وزیراعلیٰ کی ہدایت پر صوبے کے عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے PIA کو خریدنے کا عزم ظاہر کیا ہے تاکہ پی آئی اے کو محفوظ رکھا جاسکے. اس عمل کا بینادی مقصد یہ ہے کہ ایئرلائن حکومت پاکستان کے کنٹرول میں رہے، قومی مفادات کا تحفظ ہو، اور ایئرلائن کی عظمت اور روایات برقرار رہیں۔

پی آئی اے ہماری قومی شناخت کی علامت ہے، اور اسے حکومتی انتظام میں رکھنے سے قومی مفادات کو فروغ ملے گا۔ خیبرپختونخوا حکومت کی کوشش ہے کہ اس کی عظمت بحال ہو اور معیار میں اضافہ ہو۔ ہم اپنے عوام کے لیے ایک مضبوط اور محفوظ ایئرلائن دیکھنا چاہتے ہیں، جو ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کرے۔

خیبرپختونخوا حکومت اس اہم قومی اثاثے کے تحفظ اور اس کے وقار کی بحالی کے لیے پرعزم ہے۔ ہمارے لیے قومی مفادات سب سے مقدم ہیں، اور ہم اپنی کوششوں کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور عزم رکھتے ہیں۔

پاکستان میں بجلی خاص کر مہینے کے آخر میں گھنٹوں بند کرنا اس طرح شیڈول کے مطابق چلتی ہے.
30/10/2024

پاکستان میں بجلی خاص کر مہینے کے آخر میں گھنٹوں بند کرنا اس طرح شیڈول کے مطابق چلتی ہے.

28/10/2024
23/10/2024

سٹیٹ بنک آف پاکستان کے مطابق شہباز حکومت نے مارچ 2024ء سے اگست 2024ء تک کے چھ(6) میں 5522 ارب روپے کا قرضہ لیا،یعنی ہر روز تقریبآ ساڑھے 30 ارب روپے سے زائد کا قرضہ۔
ملکی قرضہ کو موجودہ حکومت نے 70 ہزار 3 سو باسٹھ(70362)کے نئے ریکارڈ بلندیوں تک پہنچادیا۔
یاد رہے کہ۔پاکستان میں ایک قانون ہے FRDL2005,(فسکل ریسپانسبیلیٹی اینڈ ڈیبٹ لمیٹیشن ایکٹ 2005 )جس کیمطابق اگر قرضہ جی ڈی پی کے 60 فیصد سے بڑھ جائے تو حکومت مزید قرضہ پارلیمنٹ کی اجازت کے بغیر نہیں لے سکتی،اس وقت ملکی قرضے جی ڈی پی کے 100 فی صد سے بڑھ چکے ہیں۔
کیا کوئی پارلیمنٹرین اس اہم ایشو کو پارلیمنٹ میں اٹھائے گا کہ حکومت کس قانون کے تحت یہ قرضہ لے رہی ہے؟
مشتاق احمد خان.

23/10/2024

توشہ خانہ ٹو کیس ، بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت منظور
اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم

اوگی سسل موڑ میں مزدا ٹرک کی بریک فیل کی وجہ سے راستہ بند بڑی گاڑیوں کو شدید مشکلات کا سامنا.
23/10/2024

اوگی سسل موڑ میں مزدا ٹرک کی بریک فیل کی وجہ سے راستہ بند بڑی گاڑیوں کو شدید مشکلات کا سامنا.

آس نیوز کی نشاندہی پر لسٹ میں تمام روٹ شامل کر کے نیا کرایہ نامہ جاری کردیا گیا.
08/10/2024

آس نیوز کی نشاندہی پر لسٹ میں تمام روٹ شامل کر کے نیا کرایہ نامہ جاری کردیا گیا.

اوگی سے ملوکڑہ چنار اوگی سے ہواگلی اوگی سے شمدھڑھ  اوگی سے چھجڑسیداںاوگی سے کنگڑہ بانڈہاوگی سے ہوا گلی دوراہا اور اوگی س...
04/10/2024

اوگی سے ملوکڑہ چنار
اوگی سے ہواگلی
اوگی سے شمدھڑھ
اوگی سے چھجڑسیداں
اوگی سے کنگڑہ بانڈہ
اوگی سے ہوا گلی دوراہا اور اوگی سے شدوڑھ کا کرایہ لسٹ میں شامل نہیں کیا گیا انتظامیہ کو چاہیئے کہ ان تمام روٹز کو بھی لسٹ میں شامل کر کے نیا کرایہ نامہ جاری کریں.

Address

Mansehra
21400

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when AAS News Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

Nearby media companies