*اسسٹنٹ کمشنر بورےوالا کے حکام کو ردی کی ٹوکری کر دیا*
*بورےوالا.زیر تعمیر ریلوے پھاٹک مجاہد کالونی ٹریفک کے گزرنے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر بورےوالا نے فوری نوٹس لیتے ہوئے عارضی طور پر راستے کی بحال کروائی اور دھول کے سبب دن میں تین دفعہ پانی کے چھڑکاؤ ہو یقینی بنایا لیکن چار دن سے کوئی پانی کا چھڑکاؤ نہ ہونے کے سبب عوام کو دھول سے گزرنے میں دشواری کا سامنا*
*اسسٹنٹ کمشنر بورے والا ملک فاروق کو فوری نوٹس لینے کا مطالبہ*
*میاں عرفان حیدر بیوروچیف پنجاب ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سٹی پریس کلب رجسٹرڈ بورےوالا*
*بورے والہ"*
*عید الاضحی کے سلسلے میں لگنے والی جانوروں کی منڈی میں ناقص انتظامات جانوروں کو پلایا جانے والا پانی نایاب ہو گیا"*
*جانوروں کے لیے مناسب سائبان نہ ہونے کی وجہ سے بیوپاری حضرات کڑکتی دھوپ میں جانور کھڑے کرنے پر مجبور رات کے وقت لائٹ کے مناسب انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے بیوپاریوں کو شدید مشکلات کا سامنا*
*بیوپاری رات کو اپنی مدد آپ کے تحت گاڑیوں کی بیٹریاں اور جنریٹر چلا کر روشنی کرنے پر مجبور اسسٹنٹ کمشنر بورے والا سے فوری نوٹس کا مطالبہ"*
*بیوپاریوں میں موجود ملک عرفان احمد علوی"رانا بشارت علی"چودری ظفر علی"اور حاجی بوٹا ڈوگر" نے اسسٹنٹ کمشنر بورے والہ اور ڈی سی وھاڑی سے چند دن کے لیے لگنے والی مویشی منڈی میں مناسب انتظامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے"*
*رپورٹ"*
*ثاقب سہیل وٹو*
*بیورو چیف یو این پی نیوز ایجنسی بورے والا"*
*سٹی پریس کلب رجسٹرڈ بورے والا*
*03006999251
معصوم شاہ روڈ بورے والہ چک نمبر 457۔ای۔بی برلب روڈ واقع پٹرول پمپ(پمپی)شارٹ سرکٹ ہونے کی وجہ سے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے پٹرول پمپ پمپی مکمل طور پر جل گئی اور ساتھ ملحقہ گھر کو بھی نقصان پہنچا ہےریسکو 1122 نے موقع پر پہنچ کر آگ پہ قابو پالیا مگر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
وہاڑی بازار بورے والا میں الحمد میڈیکل سٹور کے ساتھ والی مولٹی فوم شاپ میں آگ بھڑک اٹھی ۔1122 کے عملہ نے فوری طور ریسپونس دیتے ہوئے کافی جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔1122 کے نوجوانوں کو دادو تحسین۔یاد رہے کہ 1122 کے نوجوان فوری ریسپونس پر پنجاب میں اول آ چکے ہیں
پنجاب حکومت کی ہدایت پر 5 جون سے شاپر بیگ کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے خلاف ورزی پر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی
اسسٹنٹ کمشنر بورے والا
حادثات کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے
*بورے والا۔۔۔۔۔۔*
*تھانہ سٹی کی حدود نزد M بلاک ۔۔۔۔۔۔۔*
*چوری کی واردات ۔۔۔۔۔*
*تفصیل کے مطابق*
*ذیشان سکنہ نیو کرسچن کالونی اپنی موٹر سائیکل نمبر 2670 VRK اے ار پی مشن سکول کے باہر کھڑی کر کے سکول میں داخل ہوا جیسے ہی وہ سکول سے باہر ایا اس کی موٹر سائیکل وہاں سے غائب تھی اس نے 15 پہ کال کر کے پولیس کو فورا اطلاع دی ۔۔۔۔۔زرائع......*
*پولیس مصروف تفتیش
کینال روڈ نزد پل مجاہد کالونی پر یہ کل رات سے بورڈ ٹوٹ چکا ہے جس کے باعث شہری مشکلات میں ہیں اور ٹریفک کی روانی سست روی کا شکار ہے اس روڈ پر سکولز اور کالجز ہیں جس کی وجہ سے بسیں اور گاڑیوں کو شارٹ کٹ راستہ اختیار کرنا پڑ رہا ہے ہے شہریوں کی اسسٹنٹ کمشنر بورے والا اور متعلقہ حکام سے جلد از جلد اس کی مرمت کا مطالبہ ہے
*بورےوالا. سڑک کے درمیان میں بسیں کھڑی کرنے پر ٹریفک پولیس نے ایکشن لے لیا.*
*مسلسل روکنے کے باوجود بس نہ ہٹانے پر چونگی نمبر 5 پر ٹریفک پولیس نے مسافر بس کا چالان کر دیا.*
*بسوں کی قانون شکنی کی شکایات پر بلاتفریق کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے ٹریفک پولیس کے آفیسر کا کہنا تھا کہ ٹریفک کی روانی میں تعطل یا تیز ہارن سمیت کسی قسم کی قانون کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی.*
*علی رضا بھٹی*
*نمائندہ نوائے آزاد ملتان بورےوالا*
*نمائندہ روزنامہ لاہور رنگ بورےوالا*
*سٹی پریس کلب رجسٹرڈ بورےوالا*
*بورےوالا. سڑک کے درمیان میں بسیں کھڑی کرنے پر ٹریفک پولیس نے ایکشن لے لیا.*
*مسلسل روکنے کے باوجود بس نہ ہٹانے پر چونگی نمبر 5 پر ٹریفک پولیس نے مسافر بس کا چالان کر دیا.*
*بسوں کی قانون شکنی کی شکایات پر بلاتفریق کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے ٹریفک پولیس کے آفیسر کا کہنا تھا کہ ٹریفک کی روانی میں تعطل یا تیز ہارن سمیت کسی قسم کی قانون کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی.*
*علی رضا بھٹی*
*نمائندہ نوائے آزاد ملتان بورےوالا*
*نمائندہ روزنامہ لاہور رنگ بورےوالا*
*سٹی پریس کلب رجسٹرڈ بورےوالا*
*بورے والا۔۔۔۔۔*
*صحت دشمن عناصر کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی*
*فوڈ سیفٹی ٹیم کی 517 ای بی بورےوالا میں اچار اینڈ مربہ فیکٹری کی انسپکشن، 700 کلو گرام فنگس زدہ بدبودار اچار تلف کردیا گیا، فیکٹری مالکان کو 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا*
*تفصیل کے مطابق*
*انسپکشن کے دوران بھاری مقدار میں فنگس زدہ اچار پایا گیا۔ پروڈکشن ایریا میں چھپکلیاں اور حشرات کی بھرمار پائی گئی۔ اچار کی سٹوریج کیلیے کیمیکل ڈرمز کا استعمال کیا جارہا تھا۔مضر صحت اچار مارکیٹ میں کریانہ سٹور اور ہوٹلوں پر سپلائی کیا جانا تھا۔ اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ مضر صحت خوراک کے استعمال سے انسانی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ خوراک کے نام پر جعل سازی کے تمام حربے ناکام بنائیں گے۔*