ریسپی مصالحہ جات کی معروف کمپنیوں کی نقل کرنے والا گروہ بے نقاب۔۔۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی رضوان ٹاؤن مجاہد کالونی بوریوالا میں گرائنڈنگ یونٹ پر کارروائی۔۔۔
72 کلو ریسپی مصالحہ جات، 67 کلو کھیر مکس، 60 کلو کھلے مصالحے، 150 پیکٹ گلوکوز برآمد۔۔
155 کلو جعلی پیکنگ مٹیریل اور 3 مشینیں بھی ضبط کرلی گئیں۔
جعل سازی کرنے پر سپائسز یونٹ مالک کیخلاف مقدمہ درج۔۔۔
کھلے اور ملاوٹ شدہ مصالحہ جات کو معروف برانڈز کے نام سے پیک کیا جا رہا تھا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
ٹیسٹ کے دوران مرچوں اور دیگر مصالحہ جات میں ملاوٹ پائی گئی۔ محمد عاصم جاوید
تمام جعلی و غیر معیاری مٹیریل اور مشینری ضبط کرلی گئی۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی
معروف برانڈز کی نقل کرنے کرنے والے عناصر کا تعاقب کیا جا رہا ہے۔ محمد عاصم جاوید
جعل سازی اور دھوکہ میں ملوث عناصر کو بے نقاب کریں گے۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی
فیکٹری براۓ فروخت
250lakh only
اسسٹنٹ کمشنر بورے والا ملک فاروق احمد کا RHC گگو کا دورہ
ڈپٹی کمشنر وہاڑی محترمہ عمرانہ توقیر صاحبہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بورے والا نے RHC گگو کا دورہ کیا۔ انہوں نے عوام سے طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا، اسپتال میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا، اور کنٹریکٹر کو جلد اور معیاری تکمیل کی ہدایت دی۔ طبی عملے کو مریضوں کی بہتر خدمت کا پابند کیا اور صفائی کے مزید اقدامات پر زور دیا۔ بعد ازاں، پولیو مہم کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور والدین سے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی اپیل کی تاکہ ملک کو پولیو سے پاک بنایا جا سکے۔
۔۔۔۔۔۔بورے والا افسوس ناک واقعہ فٹ بال کھیلتے ہوئے خوبصورت نوجوان اسد گجر جانبحق ہو گیا ۔۔۔ ۔۔۔بورے والا۔ 249 ای بی کے نوجوان فٹ بال پلیئر محمد اسد گجر 255 ای بی میں میچ کے دوران فٹ بال کھیلتے ہوئے ہارٹ اٹیک کی وجہ سے انتقال کر گئے ۔اللہ پاک اسد گجر کو جنت میں جگہ دے اور گھر والوں کو صبر دے
بورےوالا ساتواں میل کے امیر موڈ کے قریب دو بسیں آپس میں ٹکرانے سے 6 افراد زخمی ہو گئے.
واقعہ تھانہ فتح شاہ کے علاقہ میں پیش آیا جس پر حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا.
حادثہ کے دوران زخمی ہونے والے امجد سکنہ او بلاک، اجمل سکنہ لڈن، امین سکنہ 56 کے بی ، شہناز بی بی سکنہ میاں حاکم علی، لیاقت سکنہ شاہ فیض پارک اور ارشاد سکنہ چشتیاں کا ہسپتال میں علاج معالجہ جاری ہےاطلاعات کے مطابق دو زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد واپس بھیج دیا گیا
بورے والا: دیرینہ دشمنی پر پیپلز پارٹی کے معروف کارکن ملک بغداد اور اسکے بیٹے پر لاہور روڈ ملک پیلس کے نزدیک نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، ملک بغداد موقع پر ہی جانبحق جبکہ انکا بیٹا ملک زاہد بغداد شدید زخمی
*بوریوالا تھانہ سٹی کی حدود محمد حسین ٹاون میں ڈکیتی کی واردات*