Haqeeqi Khabar حقیقی خبر منڈی بہاوالدین

Haqeeqi Khabar حقیقی خبر منڈی بہاوالدین تازہ ترین اور مکمل طور پر مصدقہ خبریں شائع کرنے والا سوشل میڈیا ریگولیشن اتھارٹی آف پاکستان سے منظور
(2)

اللہ پاک عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے
13/01/2025

اللہ پاک عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے

12/01/2025

ایک بھائی کو سکول بنانے کے لیے منڈی بہاؤالدین میں ایک بلڈنگ کرایہ پر چاہئے. مرالہ روڈ، شوگر ملز روڈ پرانی پنڈی وغیرہ.
10 سے 12 کمرے ہوں تقریباً ڈیڑھ لاکھ روپے تک رینٹ ہو. مزید تفصیلات کے لئے رابطہ کریں
0321 7745745

بچے زیادہ خوش مت ہوں. پنجاب میں سکول 13 جنوری کو ہی کھلنے ہیں.یہ نوٹیفکیشن فیک ہے
11/01/2025

بچے زیادہ خوش مت ہوں. پنجاب میں سکول 13 جنوری کو ہی کھلنے ہیں.
یہ نوٹیفکیشن فیک ہے

معروف کاروباری شخصیت شہباز شاپنگ سینٹر والے محمد شہباز انتقال کر گئے
11/01/2025

معروف کاروباری شخصیت شہباز شاپنگ سینٹر والے محمد شہباز انتقال کر گئے

08/01/2025

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں شدید اضافہ. پاکستان میں بھی 12 روپے اضافہ کا امکان

08/01/2025

صوفی سٹی امریکن بلاک منڈی بہاؤالدین 589 نمبر 5 مرلہ پلاٹ برائے فروخت
8 لاکھ 65 ہزار روپے فی مرلہ رابطہ نمبر 03494344913

اللہ پاک دین اسلام پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
07/01/2025

اللہ پاک دین اسلام پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

06/01/2025

منڈی بہاؤ الدین میں ضلع کمپلیکس کے قریب 2 پلاٹس برائے فروخت.
جناح سٹی فیز 2 بلاک اے میں 5،5 مرلے کے 2 پلاٹس دستیاب ھے.
فرنٹ. 28 فٹ.
گلی. 30 فٹ.
ڈیمانڈ. 430000 فی مرلہ.
رابط نمبر. 03218481966

نماز جنازہ رات 10 بجے گوڑھا گراؤنڈ منڈی بہاوالدین حافظ سموسہ پوائنٹ گوڑھا چوک والے ملک ثاقب، ملک عاقب اور ملک آصف کے وال...
06/01/2025

نماز جنازہ رات 10 بجے گوڑھا گراؤنڈ منڈی بہاوالدین
حافظ سموسہ پوائنٹ گوڑھا چوک والے ملک ثاقب، ملک عاقب اور ملک آصف کے والدِ محترم کا انتقال ہوگیا، اللہ پاک مغفرت فرمائے اور فیملی ممبران کو صبرِ جمیل عطا فرمائے آمین ثم آمین

ہم اپنی معزز کلائنٹ زینب بی بی اور ان کی فیملی کو ایپل لیگل ایمیگریشن ٹیم  کی طرف سے UK کا ورک پرمٹ اورڈپڈنٹ ویزا حاصل ک...
06/01/2025

ہم اپنی معزز کلائنٹ زینب بی بی اور ان کی فیملی کو ایپل لیگل ایمیگریشن ٹیم کی طرف سے UK کا ورک پرمٹ اورڈپڈنٹ ویزا حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں

06/01/2025

Aap kis ko saza dete?

06/01/2025

اگلے 10 دن موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان
محکمہ موسمیات

اے اللہ توبہ کا دروازہ بند ہونے سے پہلے توبہ کی توفیق عطا فرما۔امین
06/01/2025

اے اللہ توبہ کا دروازہ بند ہونے سے پہلے توبہ کی توفیق عطا فرما۔امین

خصوصی رپورٹ (حقیقی خبر®)🖋️✍️چین نے سیٹلائیٹ سے زمین پر 6 جی لیزر ٹرانسمیشن بھیجنے میں کامیابی حاصل کرلیویسے تو 5 جی ٹیکن...
04/01/2025

خصوصی رپورٹ (حقیقی خبر®)🖋️✍️چین نے سیٹلائیٹ سے زمین پر 6 جی لیزر ٹرانسمیشن بھیجنے میں کامیابی حاصل کرلی
ویسے تو 5 جی ٹیکنالوجی ہی ابھی دنیا کے مختلف ممالک میں دستیاب نہیں مگر ماہرین کی جانب سے اگلی نسل کی موبائل انٹرنیٹ ٹیکنالوجی پر تیزی سے کام کیا جا رہا ہے۔
چین نے نومبر 2020 میں دنیا کا پہلا 6 جی سیٹلائیٹ زمین کے مدار میں بھیجا تھا۔
اب 5 سال بعد چین نے سیٹلائیٹ سے زمین پر 6 جی سیٹلائیٹ ٹرانسمیشن بھیج کر نئی تاریخ رقم کی ہے۔
چین کی ایرو اسپیس کمپنی چینگ گوانگ سیٹلائیٹ ٹیکنالوجی کو (co) نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے گزشتہ ہفتے 6 جی کی آزمائش کے دوران 100 جی بی فی سیکنڈ امیج ٹرانسمیشن ریٹ سے ڈیٹا بھیجا۔

اس کمپنی کے جیلین 1 نامی سیٹلائیٹس کا نیٹ ورک زمین کے زیریں مدار میں موجود ہے جس میں سے ایک سیٹلائیٹ کے ذریعے کمپنی نے ایسا ممکن بنایا۔

کمپنی کے لیزر کمیونیکیشن شعبے کے سربراہ وانگ ہینگ ہانگ نے بتایا کہ 100 جی پی ایس ٹرانسمیشن اسپیڈ کے ذریعے آپ 10 مکمل فلمیں محض ایک سیکنڈ میں ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کمپنی کی جانب سے 2025 میں لیزر کمیونیکیشن کو جیلین 1 کے تمام 117 سیٹلائیٹس کا حصہ بنایا جائے گا۔

خیال رہے کہ چین دنیا میں 6 جی ٹیکنالوجی متعارف کرانے والا پہلا ملک بننا چاہتا ہے۔

5 جی اور 6 جی میں بنیادی فرق الیکٹرو میگنیٹک اسپیکٹرم کے فریکوئنسی بینڈز میں ہوگا۔

5 جی سگنلز عموماً 6 گیگا ہرٹز سے 40 گیگا ہرٹز کے بینڈز کے درمیان ٹرانسمیٹ ہوتے ہیں جبکہ 6 جی کے لیے 100 سے 300 گیگا ہرٹز بینڈز سگنلز استعمال کیے جائیں گے۔

01/01/2025

منڈی بہاءالدین/ پولیس مقابلہ
رپورٹ (حقیقی خبر®)🖋️✍️تفصیلات کے مطابق خطرناک ڈکیت شاہزیب پولیس مقابلے میں زخمی حالت میں گرفتار
منڈی بہاؤالدین: تھانہ کٹھیالہ شیخاں کے علاقے میں پولیس اور مسلح ملزمان کے درمیان مقابلہ ہوا، جس میں خطرناک اور سابقہ ریکارڈ یافتہ ڈکیت شاہزیب زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کے دو ساتھی فرار

منڈی بہاءالدین؛ ملزمان نے ڈنگہ چک راجھی والا پل کے قریب رابری کی واردات کی، پولیس ٹیم کی بروقت کارروائی۔ ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، جس کے جواب میں پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

منڈی بہاءالدین: ملزم سے دوران واردات چھینا گیا پرس، نقدی اور آئی ڈی کارڈ بھی برآمد

زخمی ملزم کی شناخت شاہزیب کے نام سے ہوئی ہے، جو کہ کلووال کا رہائشی اور متعدد چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب تھا

منڈی بہاءالدین:خطرناک ڈکیت چند ہفتے قبل پولیس کنسٹیبل سے واردات کی کوشش میں بھی ملوث تھا

پولیس نے فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ضلع بھر میں ناکہ بندی کر دی ہے اور خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں

اے اللہ کریم یہ نیا سال سب کے لیے امن والا ثابت ہو سب کے حلال رزق میں اضافہ فرما ،ہم سب کو اپنے سامنے جھکنے کی توفیق عطا...
01/01/2025

اے اللہ کریم یہ نیا سال سب کے لیے امن والا ثابت ہو سب کے حلال رزق میں اضافہ فرما ،ہم سب کو اپنے سامنے جھکنے کی توفیق عطا فرما۔امین

31/12/2024

تبدیلی سال 2024 ٹو 2025
تحریر۔امتیاز احمد ( ایک بار تحریر ضرور پڑھیں )
یہاں صرف سال بدلتے ہیں ہم نے کبھی خودکو بدلنے کی کوشش نہیں کی ہم مسلمان ہیں اور ہمارا اسلامی سال محرم الحرام میں شروع ہوتا ہے مگر اب اس دنیا کے ساتھ چلنے کے لیے ہمارا نیا سال 2 بار آتا ہے جیسے ہی دسمبر آتا ہے سوشل میڈیا پر نئے سال اور بیت سال کے حوالے سے بے شمار پوسٹیں ویڈیو اور شاعری دیکھنے اور سننے کو ملتی ہے اور ایک فقرہ بہت پڑھنے کو ملتاہے جو کچھ اسطرح ہوتا ہے ( کوئی ایک فقرہ میرے لیے نصیحت تعریف برائی کچھ بھی جو میرے بارے آپکے خیالات ہیں) سال کی تبدیلی کے ساتھ ہمیں خود کو بھی بدلنا ہو گا کہتے ہیں جتنا انسان اپنے آپ کے بارے خود جانتا ہے کہ وہ کیا ہے اس میں کیا برائی یا اچھائی ہے گزرنے والا سال اس نے کیسے گزارہ کتنے لوگوں کو دھوکہ دیا کتنوں کا دل توڑا کتنا جھوٹ بولا کیا کھویا کیا پایا یہ انسان اپنے بارے سب سے بہتر جانتا ہے ہم سب کو پتہ ہے ہم کتنے پانی میں ہیں ہم صرف دلی تسکین کہ لیے معافی اور اپنے کردار کو لوگ کی نظر میں جانچنے کے لیے دو چار پوسٹیں کر دیتے ہیں حالانکہ سب سے بہتر طریقہ یہ ہے کہ جس سے آپ نے زیادتی کی ہے اس بندے سے معافی مانگیں اور زیادتی کا ازالہ کریں لیکن ہم ہر کام میں فنکاری کہ ماہر لوگ ہیں اور ایسی فنکاری کرتے ہیں کہ دنیا پریشان ہے ہماری فنکاریوں سے اس بار نئے سال کو ایک الگ انداز سے خوش آمدید کہیں آج کی رات اپنے آپکو ٹائم دیں ایک گھنٹہ اکیلے بیٹھیں اور گزرے سال کےایک ایک دن کو یاد کریں آپ نے کس کو دھوکہ دیا کس سے جھوٹ بولا کس سے بد اخلاقی سے پیش آئے کسی کا حق کھایا آپ کو سب یاد آ جائے گا پھر ان لوگوں سے جب موقع ملے معافی مانگیں اس سے وہ لوگ بھی خوش ہوں گے آپکا معیار بھی بڑھے گا اور حقوق العباد بھی پورے ہوں گے اس کے بعد حقیقی تبدیلی کی طرف آئیں یاد کریں اس رب کو جس نے آپ کو پیدا کیا اور اشرف المخلوقات کہ عہدے پر فائض کیا یاد کریں کہ گزرے سال میں آپ نے اپنے رب کو اپنے خالق حقیقی کو اپنے پیدا کرنے والے کو اور اس دنیا کے نظام چلانے والے کو کتنا خوش کیا اور اس کی کتنی فرمانبرداری کی آپ سے کتنی کوتاہیاں ہوئیں کتنی گستاخیاں سرزد ہوئی آپکو سب یاد آ جائے گا پہلے اپنے آپکو حقوق العباد سے کلئیر کروایا اب باری ہے اصل مالک کو راضی کرنے کی پورے سال کا نقشہ آپ کے سامنے ہوگا وضو کریں اللہ پاک کے سامنے سجدہ ریز ہو جائیں اپنے گناہوں کی معافی مانگیں اپنے آپ کو حقیقی تبدیلی کی طرف لائیں اپنے گناہوں کو یاد کریں اللہ سے معافی مانگیں وعدہ کریں وہ بڑا غفور الرحیم ہے وہ ہمارے گناہ بخش دے گا اپنے آپ سے وعدہ کریں کہ نئے سال میں اپنے پیدا کرنے والے کی فرمانبرداری کریں گے نماز کی پابندی کریں گے اور کوئی برا کام نہیں کریں گے حقوق اللہ اور حقوق العباد ادا کرنے کی کوشش کریں کامیابی آپکا مقدر ہوگی اور انشاءاللہ اگلے سال آپ کو فسبک اور سوشل میڈیا پر ہر بندے سے معذرت نہیں کرنی پڑے گی اور آپ گزشتہ سال کی نسبت اپنے آپکو قدرے کامیاب محسوس کریں کامیابی صرف اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے راستے پر چلنے میں ہے وہی کامیاب راستہ ہے اب عمل انسان نے خود کرنا ہے جو اسکو اپنے لیے بہتر لگے وہ کر سکتا ہے وہی اپنے عمل کا جوابدہ ہوگا

31/12/2024

آج پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 سے 9 روپے تک اضافہ کا امکان

Address

Mandi Bahauddin

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Haqeeqi Khabar حقیقی خبر منڈی بہاوالدین posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share