News Point M.B Din

News Point M.B Din منڈی بہاؤالدین کی خبروں سے لمحہ بہ لمحہ باخبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائک کریں۔
ہر وقت آن لائن۔
(5)

23/06/2024

منڈی بہاؤالدین کو کیا چاہیے؟
1۔ یونیورسٹی
2۔ جم خانہ

منڈی بہاؤالدین کی شادی شدہ خاتون کو قتل کرنے والا ملزم پنڈدادن خان سے گرفتارپنڈدادنخان کے علاقے جاتی پور میں منڈی بہاؤال...
23/06/2024

منڈی بہاؤالدین کی شادی شدہ خاتون کو قتل کرنے والا ملزم پنڈدادن خان سے گرفتار

پنڈدادنخان کے علاقے جاتی پور میں منڈی بہاؤالدین کی رہائشی شادی شدہ خاتون (ش) کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والے مرکزی ملزم غلام رضا کو تھانہ پنڈدادنخان کی پولیس نے گرفتار کر لیا۔

پولیس نے ملزم کے قبضے سے قتل کا اسلحہ کلاشنکوف بھی برآمد کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے نو ماہ قبل ضلع منڈی بہاءالدین کے علاقہ نین رانجھا کی رہائشی ایک شادی شدہ خاتون کو اس کے بھائی کی فوتگی پر دوستوں کی مدد سے قتل کر دیا تھا۔

پولیس کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملزم غلام رضا واردات کے بعد کافی دیر تک روپوش تھا۔

ملزم کو سائنسی بنیادوں پر ٹریس کر کے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پنڈدادنخان پولیس نے ملزم غلام رضا کو تھانے منتقل کر کے تفتیش کا عمل شروع کر دیا ہے۔

(ایم بی ڈین نیوز)

گرمی سے وفات پانے والے حاجیوں کی تعداد ایک ہزار 81 تک پہنچ گئیریاض: دو روز میں شدید گرمی سے جاں بحق ہونے والے مریضوں اور...
23/06/2024

گرمی سے وفات پانے والے حاجیوں کی تعداد ایک ہزار 81 تک پہنچ گئی

ریاض: دو روز میں شدید گرمی سے جاں بحق ہونے والے مریضوں اور دیگر عازمین حج کی مجموعی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق ان دو دنوں میں گرمی کی وجہ سے ہونے والی اضافی اموات میں سے نصف سے زائد غیر رجسٹرڈ عازمین تھے اور ان میں سب سے زیادہ تعداد مصری شہریوں کی تھی۔ اس طرح جاں بحق ہونے والے عازمین کی کل تعداد ایک ہزار 81 ہوگئی۔ ان میں سے 658 کا تعلق مصر سے ہے

سعودی عرب کے قومی موسمیاتی مرکز نے اطلاع دی ہے کہ مکہ مکرمہ میں درجہ حرارت 51.8 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا اور 500 سے زائد لاشیں مکہ کے سب سے بڑے مردہ خانے میں لائی گئیں۔ آج یہ تعداد بڑھ کر ایک ہزار 81 ہو گئی ہے۔

مرنے والوں میں 658 کا مصر، تقریباً 200 کا انڈونیشیا، 100 سے زائد کا اردن، 31 کا ایران، 35 کا پاکستان، 5 کا مقبوضہ کشمیر اور 3 کا سینیگال سے تعلق ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی مختلف ممالک میں حج کے دوران 300 سے زائد اموات کی اطلاع ملی تھی جن میں سے زیادہ تر انڈونیشیا کی تھیں۔ گریگورین کیلنڈر میں، حج کا وقت ہر سال تقریباً 11 دن پیچھے چلا جاتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ اگلے سال حج جون کے شروع میں قدرے ٹھنڈے دنوں میں ہوگا۔

جریدے جیو فزیکل ریسرچ لیٹرز میں 2019 کی ایک تحقیق میں کہا گیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے حجاج کے لیے گرمی کا دباؤ 2047 سے 2052 اور 2079 سے 2086 تک “انتہائی خطرے کی حد” سے تجاوز کر جائے گا۔

(ایم بی ڈین نیوز)

حضرت نوشو پاک کے عرس کی تقریبات 27 سے 29 جون تک جاری رہیں گیڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے رنمل شریف میں حضرت نوشو پاک ر...
23/06/2024

حضرت نوشو پاک کے عرس کی تقریبات 27 سے 29 جون تک جاری رہیں گی

ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے رنمل شریف میں حضرت نوشو پاک رحمتہ اللہ علیہ کے سالانہ عرس مبارک کے انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے دربار کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔

اس موقع پر انہوں نے سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا اور ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر کو بتایا گیا کہ حضرت نوشو پاک رحمتہ اللہ علیہ کی عرس تقریبات 27 سے 29 جون تک جاری رہیں گی۔ عرس مبارک میں پنجاب بھر سے ہزاروں کی تعداد میں زائرین شریک ہوں گے۔

جن کی سکیورٹی کیلئے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ساتھ احاطہ دربار میں اور داخلی اور خارجی راستوں پر واک تھرو گیٹ، سی سی ٹی وی کیمرے، بڑی سرچ لائٹس لگائی جائیں گی اور زائرین کی سہولیات کے حوالے سے متعلقہ محکموں کو بھی ذمہ داریاں تفویض کر دی گئی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ حضرت نوشو پاک رحمتہ اللہ علیہ سمیت تمام بزرگان دین نے امن و آتشی کا درس دیا۔ بنیادی طور پر تصوف امن و سلامتی اور انسان دوستی کا وہ واحد راستہ ہے جس پر عمل پیرا ہو کر انسان کامیابی کی راہ پر گامزن ہو جاتا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنی اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سر انجام دیں۔ درگاہ کی خوبصورتی کیلئے صفائی ستھرائی سمیت ٹریفک کے بہترین انتظامات ہونے چاہیئں۔

(ایم بی ڈین نیوز)

ڈپٹی کمشنر نے برطانوی اوورسیز پاکستانیز کی زمین قبضہ مافیا سے واگزار کروا دیوزیراعلی پنجاب، چیف سکریٹری پنجاب اور کمشنر ...
23/06/2024

ڈپٹی کمشنر نے برطانوی اوورسیز پاکستانیز کی زمین قبضہ مافیا سے واگزار کروا دی

وزیراعلی پنجاب، چیف سکریٹری پنجاب اور کمشنر گوجرانوالہ کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے گاؤں چک فتح شاہ کے برطانوی اوورسیز پاکستانیز کی زمین قبضہ مافیا سے واگزار کروا دی۔

یا د رہے کہ کچھ عرصہ قبل چک فتح شاہ کے برطانوی اوورسیز پاکستانیز کی 5 ایکڑ زمین فراڈ سے ہتھیا لی گئی تھی اور اوورسیز پاکستانیز کو ان کے رقبے سے محروم کر دیا تھا، جس کی سوشل میڈیا پر بھی خبریں گردش ہوئیں۔

ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف کاروائی کا آغاز کیا اور شفاف انکوائری کروائی گئی۔ انکوائری میں یہ بات ثابت ہوئی کہ برطانوی اوورسیز پاکستانیز کی زمین فراڈ سے ہتھیائی گئی ہے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کاکہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانز ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کی زمینوں پر کسی کو ناحق قبضہ نہیں کرنے دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بوگس فرد اور انتقالات کو خارج کرتے ہوئے اوورسیز متاثرین کو زمین واپس کر دی ہے۔

ملوث اہلکاروں کے خلاف بھی قانونی کاروائی جاری ہے اور انہیں ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ اوورسیز پاکستانیز نے ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا

اور ڈپٹی کمشنر کی دن رات کی محنت اور اس تاریخی اقدام پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب، گورنر پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر گوجرانوالہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

(ایم بی ڈین نیوز)

23/06/2024

فخرِ منڈی بہاؤالدین ایم پی اے محترمہ زرناب شیر ساہی صاحبہ کا پنجاب اسمبلی میں دھواں دار خطاب!

سالانہ بجٹ پر ایوان میں حلقہ پی پی 40 منڈی بہاؤالدین کی عوام کے حقوق اور ترقیاتی فنڈز کے لیے آواز اٹھائی!!

ویلڈن ایم پی اے محترمہ زرناب شیر ساہی صاحبہ

تلاش گمشدہ!ملکوال/ تین بچے لاپتا ہیں۔ ملکوال کے محلہ رضا آباد کے رہائشی یہ تین بچے جن کا نام (نور ،زاہرہ اور عاقب ) ہیں ...
22/06/2024

تلاش گمشدہ!
ملکوال/ تین بچے لاپتا ہیں۔

ملکوال کے محلہ رضا آباد کے رہائشی یہ تین بچے جن کا نام (نور ،زاہرہ اور عاقب ) ہیں عید کے دوسرے روز 18 جون سے لاپتہ ہے

بچوں کی والدہ اور والد شدید صدمے میں ہیں اگر کسی کو ان کے بارے کوئی انفارمیشن ہو تو برائے مہربانی اس نمبر پر اطلاع دیں

03478044296

زیادہ سے زیادہ شئیر کریں تاکہ یہ بچے اپنے والدین کو مل جائیں۔ شکریہ

منڈی بہاوالدین پھر لہو لہان!تھانہ قادرآباد کے علاقہ طارق آباد گھر میں گھس کر لڑکی کو قتل کردیا گیا۔۔تفصیلات کے مطابق گھر...
21/06/2024

منڈی بہاوالدین پھر لہو لہان!

تھانہ قادرآباد کے علاقہ طارق آباد گھر میں گھس کر لڑکی کو قتل کردیا گیا۔۔

تفصیلات کے مطابق گھریلو جھگڑے پر چھوٹے بھائی کی فائرنگ سے 20 سالہ بہن جاں بحق

منڈی بہاؤالدین: طارق آباد میں گھریلو ناچاکی پر چھوٹے بھائی کی فائرنگ سے بہن جاں بحق۔ 20 سالہ مقتولہ دوگل گاؤں کی رہائشی تھی۔

لڑکی اپنی پھوپھو کے گھر آئی ہوئی تھی۔ ملزم واردات کے بعد فرار۔ لاش پوسٹمارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال پھالیہ منتقل، پولیس

منڈی بہاؤالدین، نواحی گاؤں ڈہوک جوڑی کے لیے آج انتہائی دکھ کا دن15 سال بعد یونان سے نوجوان واپس بھی آیا تو میت کی صورت م...
21/06/2024

منڈی بہاؤالدین، نواحی گاؤں ڈہوک جوڑی کے لیے آج انتہائی دکھ کا دن

15 سال بعد یونان سے نوجوان واپس بھی آیا تو میت کی صورت میں 😥.

اس کی وفات کا سن کر دوسرا بھائی بھی فوت ہو گیا۔

شعیب نذیر کی یونان میں بوجہ بیماری وفات ہوئی۔

خبر سن کر اس کا بھائی طاہر نذیر بھی وفات پا گیا۔

آج دونوں بھائیوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ اللہ تعالٰی دونوں کی مغفرت فرمائے۔آمین

ایک شخص نے بچھڑا ذبح کیا اور اسے آگ پر پکا کر اپنے بھائی سے کہا کہ ہمارے دوستوں اور پڑوسیوں کو دعوت دو تاکہ وہ ہمارے سات...
21/06/2024

ایک شخص نے بچھڑا ذبح کیا اور اسے آگ پر پکا کر اپنے بھائی سے کہا کہ ہمارے دوستوں اور پڑوسیوں کو دعوت دو تاکہ وہ ہمارے ساتھ مل کر اس کو کھائیں
اس کا بھائی باہر گیا اور پکار کر کہا۔
اے لوگو!!
ہماری مدد کرو میرے بھائی کے گھر میں آگ لگی ہوئی ہے۔
کچھ ہی دیر میں لوگوں کا ایک مجمع نکلا اور باقی لوگ کام میں لگے رہے جیسے انہوں نے کچھ نہ سنا ہو۔
وہ لوگ جو کہ آگ بجھانے میں مدد کو آئے تھے انہوں نے سیر ہوکر کھایا پیا۔
تو وہ شخص اپنے بھائی کی طرف تعجب سے دیکھ کر کہنے لگا :
یہ جو لوگ آئے تھے میں تو انہیں نہیں پہچانتا اور نہ میں نے پہلے ان کو دیکھا ہے پھر ہمارے دوست احباب کہاں ہیں؟
بھائی نے جواب دیا کہ یہ لوگ اپنے گھروں سے نکل کر ہمارے گھر میں لگی آگ بجھانے میں ہماری مدد کو آئے تھے ناں کہ دعوت میں۔اس لیے یہی لوگ مہمانی اور مہربانی کے مستحق ہیں.

"جس کو تکلیف کے وقت اپنے اردگرد نہ پاؤ اس کو دوست،بھائی،یا پڑوسی کا نام مت دو۔
اور جو تنگی کے وقت تیرا ساتھ دے وہی آپ کے حقیقی ہمدرد ہیں"..

کٹھیالہ سیداں میں گیس سلنڈر پھٹنے سے زخمی ہونے والے باپ بیٹا وفات پا گئےتفصیلات کے مطابق چند روز قبل کٹھیالہ سیداں منڈی ...
21/06/2024

کٹھیالہ سیداں میں گیس سلنڈر پھٹنے سے زخمی ہونے والے باپ بیٹا وفات پا گئے

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل کٹھیالہ سیداں منڈی بہاؤالدین میں سلنڈر پھٹنے سے باپ بیٹا جھلس گئے تھے جنہیں تشویش ناک حالت میں سی ایم ایچ کھاریاں ریفر کیا گیا تھا

زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چار دن پہلے باپ دنیا سے رخصت ہوا اور آج بیٹا وفات پا گیا۔

منڈی بہاؤالدین پھرلہولہان!پھالیہ اسد اعجاز نقوی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جانبحق!پھالیہ کے معروف سیاسی و مذہبی گھرانے ...
21/06/2024

منڈی بہاؤالدین پھرلہولہان!

پھالیہ اسد اعجاز نقوی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جانبحق!

پھالیہ کے معروف سیاسی و مذہبی گھرانے سے تعلق رکھنے والا سید اسد اعجاز نقوی اپنے گھر کے باہر کھڑا موبائل فون پہ کسی سے بات کر رہا تھا

کہ رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جان کی بازی ہار گیا

مقتول پھالیہ شہر کے معروف مذہبی سادات گھرانے سے تعلق رکھتا تھا

مقتول سید اعجاز شاہ نقوی مرحوم آف پھالیہ کا بیٹا تھا

مقتول عید الاضحی سے چند روز قبل بیرون ممالک سے وطن واپس آیا تھا

تھانہ پھالیہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو قبضہ میں لے کر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پھالیہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے لئے پہنچا دیا

ایس ایچ او تھانہ پھالیہ محمد آصف رانجھا کا کہنا تھا کہ ہم شواہد اکٹھے کر رہے ہیں اور بہت جلد نامعلوم ملزمان تک پہنچ جائیں گے

اور ذمہ داران کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا جائے گا

منڈی بہاؤالدین/ پولیس ملازم پر مقدمہ درجشریف شہری کی پولیس ملازم کے خلاف شکایت پر ڈی پی او منڈی بہاؤالدین احمد محی الدین...
21/06/2024

منڈی بہاؤالدین/ پولیس ملازم پر مقدمہ درج

شریف شہری کی پولیس ملازم کے خلاف شکایت پر ڈی پی او منڈی بہاؤالدین احمد محی الدین کا نوٹس

پولیس ملازم کے خلاف فوری کارروائی مقدمہ درج پولیس کنسٹیبل گرفتار

نوکری اور وردی کا ناجائز فائدہ اٹھانے اور بلاوجہ شریف شہری کو تنگ کرنے پر پولیس کنسٹیبل کے خلاف مقدمہ درج

معزز شہری جو کہ چاہ گارب کا رہائشی ہے اور بالمقابل ضلع کمپلیکس کریانہ کی دکان بنا رکھی ہے

شہری کا الزام تھا کہ پولیس کنسٹیبل انس نے اسے اس کی دکان پر بلاوجہ مکوں سے مارا اور موبائل فون چھین لیا

شہری نے اپنی درخواست میں لکھا کہ پولیس کنسٹیبل انس نے نوکری اور وردی کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے اسے بلاوجہ مارا اور موبائل چھینا

پولیس کنسٹیبل کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے بجرم زیر دفعہ 382 ت پ کا مقدمہ درج کیا گیا ہے

ہر شریف شہری قابل عزت اور قابل احترم ہے

تمام پولیس افسران و ملازمین کو شریف شہریوں سے رویہ بہتر رکھنے کی ہدایت

بھلوال پیشی پر آئےتین افراد پر نامعلوم افراد کی فائرنگبھلوال میں تاریخ پیشی سے واپس جانے والے 3 افراد مسلح افراد کی فائر...
21/06/2024

بھلوال پیشی پر آئےتین افراد پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

بھلوال میں تاریخ پیشی سے واپس جانے والے 3 افراد مسلح افراد کی فائرنگ سے سے قتل،ڈرائیور شدید زخمی

ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گئے پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کرنا شروع کر دیئے ہیں

بھلوال /3 افراد قتل

بھلوال. مسلح افراد کی فائرنگ سے 3 افراد قتل

بھلوال. مقتولین کی شناخت مدثر شہزاد، مناظر اور جاوید کے نام سے ہوئی

بھلوال. مقتول گڑھ قائم سے تاریخ پیشی کیلئے بھلوال آئے تھے
بھلوال. تاریخ پیشی کے بعد واپس جارہے تھے

بھلوال. چک نمبر 5 ریلوے پھاٹک کے قریب مسلح افراد نے فائرنگ کردی

بھلوال. تینوں افراد گولیاں لگنے سے موقع پر دم توڑ گیے
بھلوال. واردات کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے

طارق آباد 10 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار ڈی پی او منڈی بہاوالدین احمد محی الدین کی ہدایت پر ایس ایچ او...
21/06/2024

طارق آباد 10 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

ڈی پی او منڈی بہاوالدین احمد محی الدین کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ قادرآباد جنید شیخ کی ٹیم خالد محمود اے ایس آئی معہ ٹیم کی زبردست کارروائی

10سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم اخلاق ولد ارشد سکنہ طارق آباد کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی گئی

منڈی بہاؤالدین کے فراڈیوں میں ایک اور فراڈیے کا اضافہ!عزت ذلت اللّٰہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے اور اس بھائی کو اللّٰہ نے دو...
20/06/2024

منڈی بہاؤالدین کے فراڈیوں میں ایک اور فراڈیے کا اضافہ!

عزت ذلت اللّٰہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے اور اس بھائی کو اللّٰہ نے دونوں سے خوب نواز دیا ہے

چھوٹا بہت خوش قسمت ہے پہلے گیم ڈال کر مشہور ہوا لوگوں نے مبارکباد کے اشتہار لگاے

پھر کچھ لوگ سارے مسائل بھول کر اسکے پیچھے پڑے اور گیم بے نقاب کر دی پھر کچھ دن چھوٹے کے اشتہار لگے اب معاملہ ختم ہوا تو

ہمارے بھائیوں نے معافی کا سلسلہ شروع کر دیا ہے اب پھر چھوٹے کا فوٹو اور ساتھ معافی کی تحریر مطلب ٹاک آف دی ٹاون چھوٹا ہی ہے اسے کہتے ہیں قسمت

Ijaz Babar

20/06/2024

الحمدللہ منڈی بہاؤالدین میں موسم خوش گوار بادلوں کا راج ☁️🌬️

حج کے دوران 35 پاکستانی حجاج کے انتقال کی تصدیق ہوگئیاس سال حج کے دوران پاکستانیوں کی شرح اموات گزشتہ سال کے مقابلے میں ...
20/06/2024

حج کے دوران 35 پاکستانی حجاج کے انتقال کی تصدیق ہوگئی
اس سال حج کے دوران پاکستانیوں کی شرح اموات گزشتہ سال کے مقابلے میں کم رہی، جاں بحق پاکستانیوں کی تدفین مکہ کے الشرائع قبرستان اور جنت البقیع میں کی گئی۔ ڈی جی حج مشن

رواں برس حج کے دوران 35 پاکستانی حجاج کے انتقال کی تصدیق ہوگئی،

مجموعی طور پر رواں سال مناسک حج کے دوران 900 سے زائد افراد گرمی کی وجہ سے جاں بحق ہوئے، جاں بحق ہونے والوں میں 600 مصری، 144 انڈونیشیائی، 68 ہندوستانی، 60 اردنی، 35 پاکستانی، 35 تیونسی، 11 ایرانی اور 3 سینیگالی شہری شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی جی پاکستان حج مشن عبدالوہاب سومرو کا کہنا ہے کہ مناسک حج کی ادائیگی کے دوران 9 پاکستانیوں کی اموات ہوئیں، جن میں سے منیٰ میں 4، عرفات 3 اور مزدلفہ میں 2 پاکستانی انتقال کرگئے، 20 پاکستانی حجاج کی اموات مکہ اور 6 مدینہ میں ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ اس سال حج کے دوران شدید گرمی اور سخت موسمی حالات تھے جن میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا تھا، تاہم اس سال حج کے دوران پاکستانیوں کی شرح اموات گزشتہ سال کے مقابلے میں کم رہی،

جاں بحق پاکستانیوں کی تدفین مکہ کے الشرائع قبرستان اور جنت البقیع میں کی گئی،

سعودی حکومت نے تدفین اور جنازے سے متعلق ایک نظام حرمین میں ترتیب دے رکھا ہے جس کے تحت کسی بھی خاندان کی جانب سے درخواست کے بعد جسد پاکستان بھی بھیجوایا جا سکتا ہے۔

اسی طرح پاکستان حج مشن نے پاکستانیوں کے حج کے دوران مذہبی مقامات پر مدد کے بغیر ہونے سے متعلق خبروں کو مسترد کر دیا،

پاکستان حج مشن کے ڈائریکٹر جنرل عبدلاوہاب سومرو نے ایک بیان میں کہا کہ ان افواہیں میں صداقت نہیں کہ اس سال حج کے دوران مذہبی رسومات کے مقامات پر پاکستانیوں کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا گیا تھا،

پاکستان حج مشن اپنی مصدقہ معلومات کے لیے سعودی عرب کی حکومت پر انحصار کرتا ہے اور بعد میں ان معلومات کی تصدیق حج مشن خود کرتا ہے۔

"قصور وار ٹیکنالوجی نہیں ہے انسان ایک دوسرے کی رفاقت میں رہنا ہی نہیں چاہتے .."  [ہاروکی مراکامی | مترجم: Musa Pasha]
20/06/2024

"قصور وار ٹیکنالوجی نہیں ہے انسان ایک دوسرے کی رفاقت میں رہنا ہی نہیں چاہتے .."

[ہاروکی مراکامی |
مترجم: Musa Pasha]

20/06/2024

بابر اعظم کو امریکہ سے میچ ہارنے پر 8 کروڑ کی گاڑی اور دبئی میں ایک اپارٹمنٹ بطور گفٹ ملا ہے۔ سینئر صحافی مبشر لقمان کا الزام

بھیرہ سے راولپنڈی جانے والی تیز رفتار وین ٹائر پھٹنے کے باعث الٹ گئی بھیرہ ۔ مسافر وین میں موجود 15 مسافر شدید زخمی ہوگئ...
20/06/2024

بھیرہ سے راولپنڈی جانے والی تیز رفتار وین ٹائر پھٹنے کے باعث الٹ گئی

بھیرہ ۔ مسافر وین میں موجود 15 مسافر شدید زخمی ہوگئے

بھیرہ۔ زخمیوں میں 6 خواتین 5 بچے اور 4 مرد شامل جن کا تعلق بھیرہ اور نواحی علاقوں سے ہے

بھیرہ ۔ زخمیوں کو ریسکیو 1122 نے ابتدائی طبی امداد کے لئے ٹی ایچ کیو ہسپتال بھیرہ منتقل کر دیا گیا

بھیرہ ۔ 2 مریضوں کو تشویشناک حالت کے باعث ابتدائی طبی امداد کے بعد سرگودھا ریفر کردیا گیا

بھیرہ ۔ افسوسناک واقعہ بھیرہ انٹرچینج سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر پیش آیا

19/06/2024

منڈی آلیو!

منجیاں باہر کڈ لو
باہر بڑی سوہنی ہوا جے 😍

حج کے دوران شدید گرمی سے 550 سے زائد عازمین انتقال کرگئےوفات پانے والوں میں 323 مصری شہری ہیں جو بیشتر شدید گرمی سے ہونے...
19/06/2024

حج کے دوران شدید گرمی سے 550 سے زائد عازمین انتقال کرگئے
وفات پانے والوں میں 323 مصری شہری ہیں جو بیشتر شدید گرمی سے ہونے والی بیماریوں کا شکار ہوئے

سعودی عرب میں شدید گرمی کی وجہ سے رواں برس حج کے دوران 550 سے زائد عازمین انتقال کرگئے

عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق دو عرب سفارت کاروں نے بتایا کہ مرنے والوں میں سے کم از کم 323 مصری شہری ہیں،

جو بیشتر شدید گرمی سے ہونے والی بیماریوں کا شکار ہو گئے تھے، اس برس حج کے دوران اردن کے کم از کم 60 شہری بھی فوت ہو چکے ہیں، یہ تعداد منگل کے روز عمان کی جانب سے دیے گئے سرکاری اعداد و شمار سے کہیں زیادہ ہے،

اسی طرح اب تک کم سے کم پانچ کشمیری خواتین بھی شدید گرمی کی وجہ سے جاں بحق ہو چکی ہیں، جو حج ادا کرنے کے لیے مکہ پہنچی تھیں۔

بتایا گیا ہے کہ اس بار حج کے دوران مکہ مکرمہ میں درجہ حرارت 50 سینٹی گریڈ سے بھی تجاوز کر گیا، جو اس برس شدید گرمی میں حج کی سنگین نوعیت کی نشاندہی کرتا ہے، اس دوران مصری عازمین گرمی کی وجہ سے انتقال کرگئے

سوائے ایک شخص کے جو ایک معمولی ہجوم کی زد میں آ کر کچلنے کے دوران مہلک زخموں سے متاثر ہوا اور بعد ازاں خالق حقیقی سے جاملا، جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد مکہ کے المعیسم محلے میں واقع ہسپتال کے مردہ خانے سے آنے والے اعداد و شمار پر مبنی ہے،

اب تک متعدد ممالک کے 577 عازمین حج کے فوت ہونے کی تصدیق کی جا چکی ہے، المعیسم کے مردہ خانے میں کل 550 کی لاشیں جمع دیکھی گئیں۔

معلوم ہوا ہے کہ پیر کے روز مکہ کے باہر منیٰٰ میں حجاج کو اپنے سروں پر پانی کی بوتلیں انڈیلتے ہوئے دیکھا گیا، جب کہ بہت سے رضاکار ٹھنڈا رہنے میں مدد کے لیے کولڈ ڈرنکس اور تیزی سے پگھلنے والی چاکلیٹ آئس کریم تقسیم کر رہے تھے،

سعودی حکام نے عازمین کو دن کے گرم ترین اوقات میں چھتری استعمال کرنے، وافر مقدار میں پانی پینے اور سورج کی روشنی میں جانے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا تھالیکن حج کے بہت سے مناسک بشمول سب سے اہم رکن وقوف عرفہ، جو ہفتے کے روز ہوئی تھی،

دن کے وقت گھنٹوں باہر رہنا شامل ہے، اس دوران حج کے دوران بعض زائرین نے سڑک کے کنارے بے حرکت افراد اور ایمبولینس گاڑیوں کو آتے جاتے دیکھا جو بسا اوقات کافی تعداد میں ہوتی تھیں۔

منڈی بہاؤالدین، پھالیہ کے نواحی گاؤں لک کے پاس تیز رفتار کار کو حادثہ۔اللہ کا شکر ہے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ گاڑی چلات...
19/06/2024

منڈی بہاؤالدین، پھالیہ کے نواحی گاؤں لک کے پاس تیز رفتار کار کو حادثہ۔
اللہ کا شکر ہے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

گاڑی چلاتے وقت سپیڈ لمٹ کو فالو کریں اور حادثات سے بچیں۔۔۔

ملکوال میں مسافر وین پر فائرنگ ایک شخص شدید زخمی پولیس  منڈی بہاؤالدین مسافر  وین بھیرا سے منڈی بہاوالدین آ رہی تھی کہ م...
19/06/2024

ملکوال میں مسافر وین پر فائرنگ ایک شخص شدید زخمی پولیس

منڈی بہاؤالدین مسافر وین بھیرا سے منڈی بہاوالدین آ رہی تھی کہ مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کر دی پولیس

ملکوال میں اڈے پر مسافر وین سواریوں کے انتظار میں کھڑی تھی کہ ایک موٹر سائیکل تیزرفتاری کے باعث وین سے ٹکرایا جس پر ڈرائیور اور موٹر سائیکل سواروں کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی

تلخ کلامی پر نوجوان کی فائرنگ سے وین میں بیٹھا ایک شخص زخمی ایک ملزم گرفتار باقی فرار ہوگئے...

ایک موٹر سائیکل سوار نے مشتعل ہو کر پسٹل سے وین پر فائرنگ کر دی جس سے وین میں بیٹھا ایک شخص زخمی ہو گیا وہاں پر موجود لوگوں نے ایک ملزم کو قابو کرکے پولیس کے حوالے کر دیا

جبکہ دیگر ملزم فرار ہوگئے زخمی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال ملکوال منتقل کر دیا گیا پولیس ذرائع نے بتایا کہ باقی ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں...

منڈی بہاوالدین ملزمان گاڑی اور موٹرسائیکل پر سوار تھے جنہوں نے ملکوال میں شہر میں وین پر فائرنگ کی عینی شاہد

منڈی بہاؤالدین فائرنگ حسن اعجاز سکنہ شفقت آباد شدید زخمی ہوا جبکہ باقی مسافر موزانہ طور پر محفوظ رہے

منڈی بہاؤالدین وین میں 15 افراد موجود تھے جو بھیرہ سے منڈی بہاؤالدین آ ریے تھے۔۔

18/06/2024

یااللّٰہ جو اس سال قربانی نہیں کر سکے انہیں اتنا نواز دے کہ اگلے سال وہ بھی قربانی کر سکیں۔۔۔ آمین ❤

18/06/2024


(پھالیہ کی ترقی میں Easy Money کا کردار اور اس کے مضمرات ۔۔۔)پھالیہ میں 2019 کے بعد بدلاو آیا اور پھالیہ ایک قصبہ سے شہر...
18/06/2024

(پھالیہ کی ترقی میں Easy Money کا کردار اور اس کے مضمرات ۔۔۔)

پھالیہ میں 2019 کے بعد بدلاو آیا اور پھالیہ ایک قصبہ سے شہر کی شکل اختیار کر گیا۔ اس میں کلیدی کردار زمینوں اور پلاٹوں کی خریدوفروخت سے حاصل کردہ رقوم کا تھا۔

اس طرح کی حاصل کردہ رقم کو Easy Money کہا جاتا ہے, مطلب آپ نے ہاتھ اور دماغ سے کچھ ایسا نہیں کیا کہ جس سے کسی اور کا بھی فائدہ ہو۔ دنیا میں Easy Money کے نقصانات ہیں اور انہی نقصانات سے پھالیہ شہر بھی محفوظ نہ رہ سکا۔

گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا اور وقت کے ساتھ پبلک ٹرانسپورٹ میں بہتری نہیں آ سکی۔

سکول بالخصوص پرائیویٹ سکول میں اضافہ ہوا لیکن تعلیم کا معیار گرتا گیا۔

پرائیویٹ ہسپتالوں میں اضافہ ہوا لیکن علاج غریب کی پہنچ سے دور ہوتا گیا۔

کھانے پینے کی اشیاء بالخصوص فاسٹ فوڈ پیزا برگر وغیرہ کے پوائنٹس میں اضافہ ہوا اور ان میں بیٹھنے والوں کے تعداد میں اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ باہر بھوکے غرباء کی تعداد میں بھی اضافہ ہوتا چلا گیا۔

اس Easy Money کے ساتھ ساتھ بیرون ملک سے آنے والی رقوم نے بھی کردار ادا کیا ہے۔

اس بات پر دھیان دیں کہ پیسہ کمایا کیسے ہے۔ پیسہ کمانے کا طریقہ ہی آپ کی شخصیت اور کردار کو بنانے اور نکھارنے کا سبب بنتا ہے۔

جو مرضی کاروبار کریں، لیکن یہ ضرور سوچیں کہ اس کا معاشرے پر مثبت اثر ہے ہا منفی اثر ہے۔ بصورت دیگر آپ کا معاشرے کو بگاڑنے میں کلیدی کردار ہے۔

آپ کے ہر عمل، اور کاروبار کا معاشرے پر مثبت اثر ہونا چاہئے۔ صرف منافع اور اپنی شخصیت کی تشہیر پر دھیان نہ دیں۔ بصورت دیگر آپ کی اولادیں اس کے مضمرات سے محفوظ نہیں رہ سکیں گی۔

کوئی دل پر نہ لے۔

منڈی بہاؤالدین میں عیدالاضحی کے 1000 اجتماعات کے لیے 1400 پولیس اہلکار تعینات ہوں گےمنڈی بہاوالدین ڈسڑکٹ پولیس آفیسر احم...
16/06/2024

منڈی بہاؤالدین میں عیدالاضحی کے 1000 اجتماعات کے لیے 1400 پولیس اہلکار تعینات ہوں گے

منڈی بہاوالدین ڈسڑکٹ پولیس آفیسر احمد محی الدین نے کہا ہے کہ عید الضحٰی میں عوام کے جان و مال کی حفاظت کیلئے سیکورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے۔

وہ یہاں میڈیا نمائندگان کے ساتھ بات چیت کر رہے تھے۔ ڈسڑکٹ پولیس آفیسر احمد محی الدین نے کہا کہ نماز عید کے ایک ہزار 30 اجتماعات منعقد ہوں گے

جس کیلئے 14 سو سے زائد پولیس اہلکار اور رضا کاروں سمیت سپیشل برانچ کے اہلکار اپنے فرائض منصبی سر انجام دیں گے۔ جبکہ مرکزی عید گاہوں کی سی سی ٹی وی کیمرے سے نگرانی کی جائے گی اور واک تھرو گیٹ سے داخلہ کی اجازت ہوگی۔

ڈسڑکٹ پولیس آفیسر احمد محی الدین نے کہا کہ ون ولنگ کرنے والوں اور سماج دشمن عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

والدین اپنے بچوں کو موٹرسائیکل دیتے وقت خود نگرانی کریں تاکہ عید کے ایام میں انہیں تھانوں کے چکر نہ لگانے پڑیں۔

ڈی پی او احمد محی الدین نے کہا کہ ٹریفک کی روانی کیلئے بھی پلان ترتیب دیا گیا ہے تاکہ تفریحی مقامات پر آمدورفت میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

(ایم بی ڈین نیوز)

زمین پھٹی نہ آسماں گرا منڈی بہاؤالدین تھانہ قادرآباد نواحی گاؤں طارق آباد 9 سالہ بچی سے 26 سالہ اوباش نوجوان کی زیادتیت...
16/06/2024

زمین پھٹی نہ آسماں گرا
منڈی بہاؤالدین تھانہ قادرآباد نواحی گاؤں طارق آباد 9 سالہ بچی سے 26 سالہ اوباش نوجوان کی زیادتی

تفصیلات کے مطابق کبریٰ زوجہ نواز مرحوم کمھار طارق آباد چک شہباز کی بیٹی فاریہ عمر 9/10 سال کو گذشتہ جمعہ والے دن صبح 9.30 ملزم اخلاق شاہ ولد ارشد شاہ نے زیادتی کا نشانہ بنایا.

بیوہ ماں اور بھائی کو ڈرا دھمکا کر چپ کروا دیا گیا

بلکہ متاثرہ خاندان ڈر کر گھر سے بھاگ گئے

بچی ابھی بھی تکلیف کی وجہ سے چارپائی پر ہے

Address

Mandi Bahauddin

Telephone

+923453561387

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when News Point M.B Din posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share


Other Media/News Companies in Mandi Bahauddin

Show All