NC News Point

NC News Point Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from NC News Point, Media/News Company, Mandi Bahauddin.

18/06/2024

18 جون مجلسِ عزا چورنڈ

14/06/2024

14 جون سالانہ مجلس عزا چورنڈ

13/06/2024

خبروں کوآگے بڑھاتے تحصیل رپورٹ نویدافضل چورنڈیاسے
منڈی بہاوالدین: ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے ڈپٹی کمشنر آفس میں ملاحوں میں 30 لائف جیکٹس اور 5لائف رنگ تقسیم کیں، لائف جیکٹس اور لائف رنگ کشتیوں (بیڑوں) کے ذریعے دریا پار کرنے والے لوگوں کی زندگیوں کی حفاظت کے پیش نظر دی جا رہی ہیں جبکہ دیگر ملاحوں میں بھی جلد مزید لائف جیکٹس اور لائف رنگ بھی تقسیم کی جائیں گی۔

منڈی بہاوالدین: ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے ڈپٹی کمشنر آفس میں ملاحوں میں 30 لائف جیکٹس اور 5لائف رنگ تقسیم کیں۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ یہ لائف جیکٹس اور لائف رنگ کشتیوں (بیڑوں) کے ذریعے دریا پار کرنے والے لوگوں کی زندگیوں کی حفاظت کے پیش نظر دی جا رہی ہیں جبکہ دیگر ملاحوں میں بھی جلد مزید لائف جیکٹس اور لائف رنگ بھی تقسیم کی جائیں گی۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سگھر پور سے نور پور جاتے ہوئے ملکوال کے نواحی علاقے نور پور پیراں کے قریب دریائے جہلم میں کشتی (بیڑا) کو حادثہ پیش آ گیا تھا ، جس میں تقریبا 35افراد سوار تھے، ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر 29افراد کو زندہ نکال لیا جبکہ 6افراد بشمول 4بچے اور 2خواتین جان کی بازی ہار گئے تھے۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ لائف جیکٹس اور لائف رنگ کی حفاظت کرنا ملاحوں کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے ملاحوں کو ہدایت کی کہ وہ لوگوں کی زندگیوں کی حفاظت کرتے ہوئے ان کی سیفٹی کا خاص خیال رکھیں اور کشتیوں میں زیادہ لوڈ نہ ڈالیں۔ بیڑوں کے سائیڈوں پر گرل کی سپورٹ لگائیں تا کہ کسی قسم کا حادثہ رونما نہ ہو۔ انہوں نے ڈی او ایمرجنسی کولائف جیکٹس اور لائف رنگ کو وقتاً فوقتاً چیک کرنے کے ساتھ کشتیوں میں دریا عبور کرنے والے لوگوں کو لائف جیکٹس اور لائف رنگ کے استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

10/06/2024

خبر شامل کرتے ہیں منڈی بہاوالدین کی وہاں اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز ضلع منڈی بہاؤ الدین کے نمائندگان نے ایم پی اے محترمہ حمیدہ وحیدالدین صاحبہ سے ملاقات کی اسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز نے محترمہ حمیدہ وحیدالدین کو ایم پی اے منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ محترمہ حمیدہ وحیدالدین صاحبہ نے ہمیشہ اپنے حلقے بلخصوص ضلع منڈی بہاوالدین کے لیے بہترین کارکردگی دیکھائی ہے انہوں نے کہا ہے کہ محترمہ حمیدہ وحیدالدین صاحبہ سے اے ای اوز اور ایس ایس ایز کو ریگولر کرنے کے حوالے سے بات چیت ہوئی ہے اسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کی آمد کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ متعلقہ منسٹر صاحب سے بات چیت ہوئی ہے اور یہ خوشخبری سنا رہی ہوں کہ انہوں نے تمام اے ای اوز اور ایس ایس ایز کو ریگولر کر دیا ہے اسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز نے محترمہ حمیدہ وحیدالدین صاحبہ کا شکریہ ادا کیا جبکہ ایم پی اے محترمہ حمیدہ وحیدالدین صاحبہ نے اپنے ہاں آنے والے اسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کو نیک خواہشات اور تمناؤں سے الوداع کیا

09/06/2024

خبرو‍ں کے سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے خبر شامل کرتے ہیں تحصیل رپورٹ نوید افضل چورنڈ یا کے مطابق
ڈاکٹر قلزم شہزاد عاصم شہزاد کے والد محترم مہدی خاں انصاری کی ختم قل شریف

01/06/2024

ہے زندگی کا مقصد اوروں کے کام آنا آئیے ناظرین آپ کو لے چلتے ہیں منڈی بہاوالدین کے نواحی قصبے چورنڈ کی طرف تحریک منہاج القرآن کا اہلیان چورنڈ کے لیے بہت بڑا اقدام تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام اہل علاقہ کے لیے ایمبولینس کا شاندار افتتاح ہو گیا دارا بابے جہد کا پر ایمبولینس سروس کی شاندار افتتاحی تقریب منعقد ہوئی شاندار افتتاحی تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے ہوا تحریک منہاج القرآن کے ضلعی صدر منہاج القرآن چوہدری وسیم ہمایوں نے فیتہ کاٹ کر کیا ان کے علاؤہ محمد اصغر جنجوعہ خادم تحریک منہاج القرآن منڈی بہاوالدین حافظ شبیر احمد جنجوعہ ضلع ناظم ویلفیئر سوسائٹی چوہدری سیف اللہ تارڑ تحصیل صدر چوہدری فیصح اللہ تارڑ تحصیل صدر ایم ایس ایم ریاض احمد نصر غلام مصطفیٰ گوندل ذیشان عرف شانی آرائیں وقاص احمد کاشی تحریک منہاج القرآن کے کارکنان و قائدین اور علاقہ معززین نے بھر پور شرکت فرما کر شاندار افتتاحی تقریب کو چار چاند لگا دئیے شاندار افتتاحی تقریب میں تحریک منہاج القرآن کی سابقہ کارکردگی کو بھی سراہا گیا ایمبولینس کی شاندار افتتاحی تقریب میں علاقہ بھر کی عوام نے تحریک منہاج القرآن کی اہلیان چورنڈ کے لیے ان نیک کاوشوں کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا جبکہ آخر میں صاحبزادہ پیر مختار احمد بدر صاحب آستانہ عالیہ دربار بابا کریم شاہ نے خیر و برکت کی دعائیں کروائیں

29/05/2024

خبروں کو آگے بڑھاتے تحصیل رپورٹ نویدافضل چورنڈیاسےکی وہاں مسلم لیگ ن کی جنرل کونسل کی شاندار میٹنگ میں جس میں سابقہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کو دوبارہ پاکستان مسلم لیگ ن کا صدر منتخب ہوئے ہیں اس مسلم لیگ ن کی شاندار میٹنگ میں مسلم لیگ ن کے قائدین ضلعی نائب صدر مسلم لیگ ن منڈی بہاوالدین ثاقب شہزاد گوندل چوہدری شاہد نواز گوندل ڈویژنل جنرل سیکرٹری کسان ونگز مسلم لیگ ن گوجرانولہ نے خصوصی شرکت کی اور اعلی قیادت سے ملاقاتیں کیں اور باہمی مشاورت اور اتفاق رائے سے میاں محمد نواز شریف کو مسلم لیگ ن کا دوبارہ صدر منتخب کر دیا گیا ہے اس شاندار میٹنگ میں شامل قائدین نے میاں محمد نواز شریف کو مسلم لیگ ن کا صدر منتخب ہونے پر مبارکبادیں دیں اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف پارٹی کو مزید مضبوط اور مستحکم کرنے کے لیے اپنا اہم کردار ادا کریں گے مسلم لیگ ن ہی ایک ایسی جماعت ہے جو ملک کی معیشت کو مضبوط کر کے ملک میں خوشحالی کی طرف لے سکتا ہے

20/05/2024

منڈی بہاوالدین،20مئی 2024( )
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوز شریف کی خصوصی ہدایت پر ممبر قومی اسمبلی و کنونیئر کمیٹی ناصر اقبال بوسال اور ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا دوسرا اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں ممبر کمیٹی (سابق ایم پی اے) حمیدہ وحیدالدین، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ذوالفقار احمد، اسسٹنٹ کمشنرز سمیت تمام ضلعی محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
قبل ازیں پچھلے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں ترقیاتی سکیموں، سپیشل سی ایم انیشیٹوز،صفائی ستھرائی ،میونسپل سروسز، محکمہ ہیلتھ اور ایجوکیشن میں بہترین سروس ڈیلیوری و سہولیات کی فراہمی ،بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ و اوور بیلنگ، تجاوزات کے خاتمے ،اربن فلڈنگ ،نہروں اور ڈرینج کی صفائ سمیت دیگر مسائل پر گفتگو کی گئ۔
اجلاس میں ضلع کی ترقی و خوشحالی اور شہریوں کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
عوامی نمائندوں کی جانب سے نشاندہی کئے گئے مسائل جن میں خستہ حال روڈز، سیوریج سکیموں ، تجاوزات سمیت دیگر امور بارے متعلقہ محکموں کو فوری عملدرآمد کی ہدایت کی گئی۔

20/05/2024

خبرو‍ں کو آگے بڑھاتے ہیں تحصیل رپورٹ نوید افضل چورنڈ یا کی رپورٹ کے مطابق نواحی قصبے چورنڈ کی وہاں عصمت اللہ گوندل حال مقیم فرانس نعیم اللہ گوندل حال مقیم اٹلی کے والد محترم حاجی محمد انار گوندل جو کہ گزشتہ دنوں قضائے الٰہی سے وفات پا گئے تھے ان کا ختم دسواں دارا چوہدری محمد روشن گوندل مرحوم آف چورنڈ پر پڑھا گیا ختم دسواں پر ضلع بھر کی سیاسی و سماجی شخصیات علاقائی شخصیات مختلف محکموں کے اعلی افسران وکلاء برادری تاجرز برادری صحافی برادری اساتذہ کرام اور علمائے کرام کے علاؤہ ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے بھر پور شرکت کی جبکہ علمائے کرام نے فکر آخرت کو سنہری الفاظ میں بیان فرمایا اور مرحوم کی مغفرت اور بخشش کے لئے فاتحہ خوانی اور دعائیں کیں گئیں جبکہ ان کے ہاں اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کرنے والوں کا تانتا بندھا رہ

18/05/2024

خبروں کے سلسلے کوآگے بڑھاتے ہیں نویدافضل چورنڈیاکی رپورٹ کے مطابق

منڈی بہاوالدین،ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر پھالیہ کے سپیشل بچوں کے لئے پلے روم کا افتتاح، اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ افضال احمد وڑائچ، پرنسپل عامر فیض ہنجرا، سائیکالوجسٹ صائمہ شفیق، اساتذہ، سٹاف و سپیشل بچے بھی موجود تھے۔

منڈی بہاولدین، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے کی تکمیل، ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر پھالیہ کے سپیشل بچوں کی فلاح و بہبود اور تعلیمی تدریسی عمل کو آسان بنانے کیلئے پلے روم کا افتتاح کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر نے سکول کے مختلف کمروں میں جا کر بچوں کو تعلیم حاصل کرتے دیکھا اور بچوں کی حوصلہ افزائی کیلئے بچوں میں گھل مل گئے۔ اس موقع پر پرنسپل عامر فیض ہنجرا نے بتایا کہ پلے روم میں بچوں کیلئے 4کمپیوٹرز،7فولڈنگ چیئرز، واٹر ڈسپنر،ایل ای ڈی،ہائی جینک کٹس، بریلز بکس، بیٹ بالز، کیرم بورڈ، بالز، ریکٹ، شٹل، سینری بالز ، باسکٹ بالز بھی موجود ہوں گے ۔

18/05/2024

اوسی
بات کرتے ہیں منڈی بہاؤالدین سے تحصیل رپورٹ نویدافضل چورنڈیاسے

منڈی بہاؤالدین، اشتہاریوں/ ڈکیتوں کے خلاف گھیرا تنگ۔ ملکوال میں پولیس مقابلہ میں ایک اشتہاری اپنے انجام کو پہنچا۔
ہلاک ہونے والے کا نام سبطین عرف بالا سکنہ صابری محلہ ملکوال بتایا جا رہا ہے۔
تفصیل؛
ملکوال/ پولیس مقابلہ

ملکوال: لوکو شیڈ ملکوال کی حدود میں پولیس مقابلہ جاری

ملکوال: پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود

ملکوال: دونوں اطراف سے فائرنگ کا تبادلہ

ملکوال: سبطین عرف بالا سکنہ محلہ صابری اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے جاں بحق

11/05/2024

منڈی بہاوالدین کے نواحی گاؤں حسن میں معمولی تلخ کلامی پر نوجوان عاصم رضا گوندل قتل۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔

10/05/2024

چیئرمین میڈیا نیوز نیٹ ورک چورنڈ
دو ستانہ پجین گروپ سویہ منڈی بہاؤ الدین
ون ڈے ٹو رنامنٹ 8 کبوتر اڑانے

07/05/2024

خبروں کے سلسلے کو آگے بڑھاتے ہیں تحصیل رپورٹر نویدافضل چورنڈیا کی رپورٹ کے مطابق
منڈی بہاوالدین کے نواحی قصبے مرالہ کی وہاں جمشید اکبر وڑائچ اسٹیڈیم میں 2 ڈے اوپن جمشید اکبر وڑائچ مرحوم کی یاد میں کرکٹ ٹورنامنٹ کھیلا گیا جو کہ دو دن تک جاری رہا کرکٹ ٹورنامنٹ میں کل سولہ ٹیموں نے حصہ لیا جبکہ فائنل کرکٹ ٹورنامنٹ جیسک کرکٹ ٹیم اور مرالہ کرکٹ ٹیم کے درمیان کھیلا گیا دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا جبکہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے مہمانانِ خصوصی چوہدری مبشر حسن وڑائچ میاں بابر شہزاد وڑائچ اور چوہدری ہمایوں سکندر وڑائچ تھے جہنوں نے کھلاڑیوں پر انعامات کی بارش کر دی ان کے علاؤہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں چوہدری طلحہ عارف وڑائچ چوہدری علی اعجاز وڑائچ اور چوہدری سمعین علی تارڑ کی دھماکے دار انٹری ہوئی اور انہوں نے آتے ہی کھلاڑیوں پر انعامات کی بارش کردی تمام احباب نے کھلاڑیوں کی خوب حوصلہ افزائی کی کرکٹ ٹورنامنٹ میں شکران جمشید وڑائچ نے بھی خصوصی شرکت کی جبکہ 2 ڈے اوپن جمشید اکبر میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ انتظامیہ کے ساتھ خصوصی تعاون چوہدری خرم شہزاد وڑائچ چوہدری سہیل عباس وڑائچ امیرکے چوہدری حمزہ سردار وڑائچ چوہدری عقیل سردار وڑائچ چوہدری ظہیر سکندر وڑائچ حافظ ثاقب علی عاقب علی لالے کے اور ملک عابد ریاض مرالہ ملک شاہد ریاض مرالیہ کا تھا اور دور دور سے آئے ہوئے کرکٹ میچ کے شائقین نے بھر پور شرکت کی اور فائنل میچ کانٹے دار اور دلچسپ رہا آخر کار جیسک کرکٹ ٹیم نے میدان مار لیا اور جیت اپنے نام کر کے پہلی پوزیشن حاصل کر لی جمشید اکبر وڑائچ مرحوم کی یاد میں کرکٹ ٹورنامنٹ تاریخی کرکٹ ٹورنامنٹ رہا جس میں سب سے زیادہ کھلاڑیوں اناؤنسر صاحبان لائیو کوریج والوں کو انعامات سے نوازا گیا فائنل میچ کی جیت پر جیسک کرکٹ ٹیم کی خوشی کی انتہا نہ رہی جسیک کی عوام اور کھلاڑیوں نے جیت کی خوشی میں ڈھول کی تھاپ پر خوب بھنگڑے ڈالے اور جیت کے جشن منائے پہلے نمبر پر آنے والی جیسک کرکٹ ٹیم کو مہمانان خصوصی صاحبان نے مبلغ ایک لاکھ روپے نقد بمعہ کپ ٹرافی انعامات دئیے جبکہ دوسرے نمبر پر آنے والی مرالہ کرکٹ ٹیم کو مبلغ 50 ہزار نقد بمعہ کپ ٹرافی انعامات سے نوازا گیا جبکہ لائیو کوریج میڈیا نمائندگان اور اناؤنسر صاحبان نے بھی پوری دنیا کو 2 ڈے اوپن جمشید اکبر میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ دیکھا کر اپنے اپنے جوہر دیکھائے

07/05/2024
07/05/2024
04/05/2024

خبروں کے سلسلے کو آگے بڑھاتے ہیں تحصیل رپورٹر نوید افضل چورنڈیا کی رپورٹ کے مطابق منڈی بہاوالدین کی نامور جانی پہنچانی شخصیت پیر سید بگھے شاہ مرحوم کے پوتے اور پیر سید تحریم عباس نقوی عرف علی شاہ رائل سوئسں انٹرنیشنل ہوٹل کے چیف ایگزیکٹو کا بیٹا سید مالک اشتر نقوی کی دعوت ولیمہ کی شاندار تقریب مقامی میرج ہال منڈی بہاوالدین پر منعقد ہوئی دعوت ولیمہ کی شاندار تقریب ملک بھر کی سیاسی و سماجی شخصیات علاقائی شخصیات مختلف محکموں کے اعلی افسران وکلاء برادری تاجرز برادری صحافی برادری اساتذہ کرام اور علمائے کرام کے علاؤہ ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے بھر پور شرکت فرما کر دعوت ولیمہ کی شاندار تقریب کو چار چاند لگا دئیے دعوت ولیمہ کی شاندار تقریب میں آنے والے معززین کو پیر سید تحریم عباس عرف علی شاہ اور ان کے عزیز و اقارب دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے رہے اور آنے والے معززین انہیں سید مالک اشتر نقوی کو شادی کی مبارکبادیں دیتے رہے اور آنے والے معززین کی لذیذ اور مزیدار کھانوں سے تواضع کی گئی جبکہ آخر میں دعوت ولیمہ کی شاندار تقریب میں آنے والے معززین کو سادات برادری نیک خواہشات اور تمناؤں سے الوداع کرتے رہے

28/04/2024

‏بہترین انسان وه ہے جسکا وجود دوسروں کیلیۓ فائدہ مند ہو❣️🌸"

25/04/2024

آگاہ اپنی موت سے کوئ بشر نہیں
سمان سو برس کا ہے پل کی خبر نہیں
۔۔۔
ابھی ابھی محمد ارشد ٹیلرز کی وفات کا سنا،دلی صدمہ ہوا ، دعا ہے اللہ ان کو جنت میں اعلی مقام دے اور فیملی کو صبر دے ۔
محمدارشد ٹیلرزآف چورنڈدوستوں کے دوست اور انتہائی ملنسار شخصیت تھے ۔

23/04/2024

خبر شامل کرتے ہیں منڈی بہاوالدین کے نواحی قصبے مرالہ کی وہاں علاقے کی ممتاز سیاسی وسماجی اور کاروباری شخصیت چوہدری زبیر احمد وڑائچ کا صاحبزادہ چوہدری کاشی وڑائچ کا بھائی چوہدری مجاہد حسن وڑائچ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں ان کی دعوت ولیمہ کی شاندار تقریب جم خانہ میرج ہال پھالیہ پر منعقد ہوئی دعوت ولیمہ کی شاندار تقریب میں ان کے عزیز و اقارب کے علاؤہ ضلع بھر کی سیاسی و سماجی شخصیات علاقائی شخصیات مختلف محکموں کے اعلی افسران وکلاء برادری تاجرز برادری صحافی برادری اساتذہ کرام اور علمائے کرام کے علاؤہ ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے بھر پور شرکت فرما کر دعوت ولیمہ کی شاندار تقریب کو چار چاند لگا دئیے دعوت ولیمہ کی شاندار تقریب میں آنے والے معززین کو چوہدری زبیر احمد وڑائچ چوہدری کاشی وڑائچ سابقہ ممبر ضلع کونسل چوہدری محمد ولایت خاں وڑائچ چوہدری خالد محمود وڑائچ چوہدری بشیر احمد وڑائچ چوہدری محمد آصف دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے رہے اور آنے والے معززین چوہدری مجاہد حسن وڑائچ کو شادی کی مبارکبادیں دیتے رہے اور آنے والے معززین کی لذیذ اور مزیدار کھانوں سے تواضع کی گئی جبکہ آخر میں دعوت ولیمہ کی شاندار تقریب میں آنے والے معززین کو چوہدری زبیر احمد وڑائچ چوہدری کاشی وڑائچ سابقہ ممبر ضلع کونسل چوہدری محمد ولایت خاں وڑائچ چوہدری خالد محمود وڑائچ نیک خواہشات اور تمناؤں سے الوداع کرتے رہے

23/04/2024

خبر شامل کرتے ہیں منڈی بہاوالدین کے نواحی گاؤں جیسک کی وہاں شاہ محمد سندھو مرحوم کا پوتا چوہدری منور حسین سندھو کا بیٹا سرور حسین سندھو حال مقیم اٹلی علی اکبر سندھو حال مقیم اٹلی پرویز الٰہی سندھو حال مقیم اٹلی شاہد اقبال سندھو حال مقیم اٹلی کا بھتیجا محمد ارشد سندھو کا بھتیجا عدیل حسین سندھو رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں ان کی دعوت ولیمہ کی شاندار تقریب الرحمن میرج ہال مرالہ پر منعقد ہوئی دعوت ولیمہ کی شاندار تقریب میں ان کے عزیز و اقارب کے علاؤہ علاقہ بھر کی سیاسی و سماجی شخصیات مختلف محکموں کے اعلی افسران وکلاء برادری تاجرز برادری صحافی برادری اساتذہ کرام اور علمائے کرام نے بھر پور شرکت فرما کر دعوت ولیمہ کی شاندار تقریب کو چار چاند لگا دئیے دعوت ولیمہ کی شاندار تقریب میں آنے والے معززین کو اہلخانہ دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے رہے جبکہ آنے والے معززین انہیں عدیل سندھو کی شادی کی مبارکبادیں دیتے رہے اور آنے والے معززین کی لذیذ اور مزیدار کھانوں سے تواضع کی گئی جبکہ آخر میں دعوت ولیمہ کی شاندار تقریب میں آنے والے معززین کو اہلخانہ نیک خواہشات اور تمناؤں سے الوداع کرتے رہے

20/04/2024

بات کرتے ہیں منڈی بہاؤالدین سےتحصیل رپورٹ نویدافضل چورنڈیاسے
منڈی بہاوالدین کے نواحی قصبے بوہت کی وہاں چوتھی سالانہ محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم برائے ایصال ثواب زوجہ محترمہ طفیل احمد گجر ولد محمد بخش گجر آف بوہت دارا جاوید سکندر کا پر منعقد ہوئی محفل پاک میں خصوصی خطاب شاگرد رشید حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری علامہ ثناء اللہ ربانی فاضل منہاج یونیورسٹی لاہور نے کیا اور محفل پاک میں تلاوت کلام پاک کا شرف حافظ زکیب نے حاصل کیا جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم مقبول رسول حافظ نعمان حافظ حامد رضا نے پڑھیں جبکہ نقابت کے فرائض سر غلام عباس نے سرانجام دئیے محفل پاک میں خصوصی آمد مہمانان گرامی چوہدری وسیم ہمایوں چوہدری غضنفر علی ساہی چوہدری اعظم گجر محمد اصغر جنجوعہ اور چوہدری محسن جاوید کی خصوصی آمد ہوئی محفل پاک کی انتظامیہ کمیٹی کے کارکنان جن میں علی رضا گجر حسن رضا گجر منیر احمدبگو گجر وسیم سلطان طاہر کمال میاں سعد علی سعد ریاض حافظ عثمان داؤد بوٹا علی فیض علی مظہر شفقت آمین عبداللہ عارف تھے محفل پاک میں لنگر کا وسیع انتظام تھا آنے والے معززین نے سیر ہو کر لنگر کھایا جبکہ علمائے کرام نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ اور آپ کی تعلیمات کو سنہری الفاظ میں بیان فرمایا اور مرحومین کی مغفرت اور بخشش کے لئے دعائیں کروائیں

Address

Mandi Bahauddin
50400

Telephone

+923122769633

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when NC News Point posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share


Other Mandi Bahauddin media companies

Show All