منڈی بہاؤالدین(سٹاف رپورٹر)ریلوے لوکو شیڈ کے قریب پولیس اور اشتہاریوں میں مقابلہ کے دوران ڈکیت گینگ کا سرغنہ سبطین عرف بالا اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا ملزم ڈکیتی سمیت 19 سنگین مقدمات میں مطلوب تھا تفصیلات کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کہ اشتہاری ملزم سبطین عرف بالا اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ریلوے لوکو شیڈ کے قریب موجود ہے جس پر ایس ایچ او تھانہ ملکوال محمد نواز گوندل نے نفری کے ہمراہ ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا ملزموں نے پولیس کو دیکھتے ہی ان پر فائرنگ شروع کردی جس پر فریقین میں کافی دیر فائرنگ ہوتی رہی ملزم سبطین عرف بالا اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے ساتھی فرار ہوگئے ملزم مختلف تھانوں کی پولیس کو ڈکیتی سمیت 20 سنگین مقدمات میں مطلوب تھا اطلاع ملنے پر ڈی پی او منڈی بہاءالدین احمد محی الدین مزید نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے انہوں نے ایس ایچ او ملکوال محمد نواز گوندل اور دیگر اہلکاروں کو شاباش دی انہوں نے کہا کہ اب ضلع منڈی بہاءالدین میں جرائم پیشہ عناصر کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی ذمہ داری ہے جسے پورا کریں گے
ڈی پی او منڈی بہاؤالدین احمد محی الدین کا ضلع کی عوام کے نام پیغام
منڈی بہاوالدین ہیلمنٹ استعمال نا کرنے والوں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا انچارج پیٹرولنگ پولیس چوکی موجیانوالہ سید عقیل حیدر کا عوام الناس کے نام پیغام
منڈی بہاوالدین ڈاکووں کا چھکا ایک ہی رات میں اسلحہ ڈیلر سمیت غلہ منڈی کی چھ دکانوں کے تالے توڑ کر صفایا کر گئے تاجر سراپا اجتجاج شہریوں میں خوف وحراس پھیلتا جارہا ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ ایک ہی رات میں چوری کی چھ وارداتیں ہوئی چور دیوان اسلحہ ڈیلر ،تابش ٹریڑرز ،ملک عاصم ، بلال ٹریڈرز ، نوردین اور خواجہ سہیل ٹریڈرز غلہ منڈی کی دکانوں کے تالے توڑ کر صفایا کر گئے چوری و ڈکیتی کی پے در پے وارداتوں پر غلہ منڈی کی تاجر برادری سراپا اجتجاج ہے اور شہریوں میں شدید خوف و حراس پھیل رہا ہے ڈی پی او منڈی بہاوالدین بڑھتی ہوئی وارداتوں کی روک تھام کیلئے فی الفوری اقدامات کریں
منڈی بہاؤالدین سات سرا چوک میں کار اور ٹرالر میں تصادم 3 افراد جاں بحق ریسکیو
منڈی بہاؤالدین تیز رفتار کار ٹرالر سے ٹکرا گئی کار سوار 3 افراد موقع پر جاں بحق ریسکیو
منڈی بہاؤالدین کار سوار تینوں افراد کا تعلق منڈی بہاؤالدین کےنواحی گاؤں پانڈوال سے ہے پولیس
منڈی بہاؤالدین حادثہ تیز رفتاری کے باعث آیا پولیس
منڈی بہاؤالدین کار پانڈووال سے منڈی بہاوالدین آ رہی تھی کہ ست سر چوک کے قریب ٹرالر سے ٹکرا گئی
منڈی بہاؤالدین تینوں ڈیڈ باڈی ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردی گئی ہیں
منڈی بہاؤالدین پولیس تھانہ سول لائن نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کردیا ہے