Hafiz Irfan Ali

Hafiz Irfan Ali Quran Teacher

08/11/2022
31/07/2022

شان حضرت عمر فاروق رضی اللّٰہ عنہ۔۔۔

01/07/2022

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ اپنے پیاروں کو اکیلا مت چھوڑیں یہ معصوم بچہ تھوڑی سی لاپرواہی کی وجہ سے اللّٰہ کو پیارا ہو گیا ہے۔انا للہ وانا الیہ راجعون۔

ترکی میں جب خلافت عثمانیہ کا خاتمہ کیا گیا تو کچھ علماء نے چھپ چھپ کر اور درختوں کے نیچے دیہات اور گاؤں میں وہاں کے بچوں...
25/06/2022

ترکی میں جب خلافت عثمانیہ کا خاتمہ کیا گیا تو کچھ علماء نے چھپ چھپ کر اور درختوں کے نیچے دیہات اور گاؤں میں وہاں کے بچوں کو دینی تعلیم دینی شروع کی
جب وہاں کے لوگ فوج کو آتے دیکھتے تو فورا بچے کھیتی باڑی میں مشغول ہوجاتے
یوں محسوس ہوتا تھا کہ یہ بچے کوئی تعلیم حاصل نہیں کر رہے بلکہ کھیتی باڑی میں مشغول ہیں
ان طالبعلم بچوں میں شیخ محمود آفندی نقشبندی صاحب بھی شامل تھے، حضرت نے یوں دینی تعلیم کی تکمیل کی اور فراغت کے بعد یہی سلسلہاپنے گاؤں جاری رکھا ،
اسی دوران حضرت آفندی کے دو خلفاء شہید کیے گیے تو حالات کے تناظر میں حضرت آفندی نے وہاں سے شہر کا رخ کیا جہاں ایک قدیم مسجد تھی وہاں رہتے ہوئے حضرت نے چالیس سال تک دین کی تدریس کا کام جاری رکھا۔
تقریبا اٹھارہ سال تک حضرت آفندی کے پیچھے کوئی نماز پڑھنے کیلئے تیار نہیں تھا اٹھارہ سال کے بعد آہستہ آہستہ لوگ آنے لگے اور حضرت آفندی سے فیضیاب ہوتے گئے ۔
آج جب اسی مسجد میں اذان ہوتی ہے تو جوق درجوق لوگ نماز کیلئے اس مسجد میں آنا اپنے لیے باعث سعادت سمجھتے ہیں جو حضرت آفندی جیسے علماء کی محنت اور اخلاص کا نتیجہ ہے
-
ترکی سے جب خلافت عثمانیہ کا خاتمہ کیا گیا تو وہاں کے بانی کمال اتا ترک نے عربی کتب اور دینی علوم پر مکمل پابندی لگادی ۔
اس وقت حضرت مولانا شیخ محمود آفندی نقشبندی نے اپنے طلباء کو انگلیوں کے اشاروں پر صرف اور نحو کے اسباق پڑھائے حج اور نماز کے مسائل بھی ہاتھوں کے اشاروں سے سمجھائے اللہ تعالی نے حضرت آفندی کے ہاتھوں پر مکمل دینی نصاب رکھ دیا تھا.

شیخ محمود آفندی کے ساٹھ لاکھ سے زائد شاگرد اور مریدین اس وقت دنیا بھر میں ان کی تعلیمات کو عام کرکے اسلام کا نام روشن کررہے ہیں ،ترکی کے صدر رجب طیب اردوان سمیت حکمران طبقے سے تعلق رکھنے والے بیسیوں وزرا اور اعلی افسران ان کی تعلیمات سے متاثر ہوکر فروغ اسلام کے لئے کوشاں ہیں ،معرفت وطریقت کا یہ تابناک سورج زندگی کی 95بہاریں دیکھنے کے بعد آج غروب ہوگیا

08/01/2022
بہت ہی اہم معلومات
31/12/2021

بہت ہی اہم معلومات

21/12/2021

بہت ہی خوبصورت تلاوت

سیالکوٹ سانحہ کے اصل محرکات (مہمان تحریر)  سیالکوٹ برآمدات کے حوالے سے کراچی کی ٹکر کا شہر ہے۔ اگر پاکستان کھیلوں کا سام...
08/12/2021

سیالکوٹ سانحہ کے اصل محرکات (مہمان تحریر)
سیالکوٹ برآمدات کے حوالے سے کراچی کی ٹکر کا شہر ہے۔ اگر پاکستان کھیلوں کا سامان برآمد کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے تو اسکا کریڈیٹ بھی سیالکوٹ کو جاتا ہے کیونکہ سیالکوٹ کے علاوہ پاکستان کے کسی بھی شہر میں کھیلوں کا سامان نہیں بنتا۔

سوال یہ ہے کہ غیر ملکی سیالکوٹ میں کیا کر رہے ہیں ؟

چند سال پہلے تک سیالکوٹ کی فیکٹریوں میں پروڈکشن روایتی طریقوں سے ہوا کرتی تھی۔ لیکن چونکہ دنیا بلکہ سری لنکا اور بنگلہ دیش جیسے ممالک پروڈکشن میں جدت کے حوالے سے ہم سے بہت آگے نکل چکے ہیں تو سیالکوٹ میں بھی اس بات کی ضرورت محسوس ہوئ کہ پروڈکشن کے طریقہ کار میں جدید طریقوں کا استعمال کر کے دنیا کا مقابلہ کیا جا سکے۔

چونکہ سری لنکن اور بنگلہ دیشی ہم سے اس میدان میں اگے نکل چکے ہیں اور وہاں پروڈکشن سائنسی بنیادوں پر شروع ہوچکی ہے تو سیالکوٹ کی بہت ساری کمپنیوں نے سری لنکا، بنگلہ دیش، کوریا اور جاپان سے ماہرین کو اپنے ہاں نوکری دی تاکہ کاروبار میں دنیا کا مقابلہ کیا جا سکے۔ آج بھی سیالکوٹ میں جس طریقہ کار پر پروڈکشن ہو رہی ہے وہ یہاں کورین ماہرین نے متعارف کرایا تھا۔

امریکہ اور یورپ کے گاہک ہر روز سیالکوٹ کی کسی نہ کسی کمپنی میں کاروبار کے سلسلے میں آتے جاتے رہتے ہیں۔ اس کے علاوہ دنیا کے بڑے بڑے برانڈز سیالکوٹ میں اپنی پروڈکشن کرواتے ہیں۔ یہ برانڈز چونکہ قوانین کے پابند ہوتے ہیں اس لئے یہ سیالکوٹ میں ان کمپنیںوں کو بھی جن سے وہ اپنی پروڈکشن کرواتے ہیں قوانین کا پابند بناتے ہیں جیسا کے مزدوروں کے حقوق، مزدوروں کے لئے صحت مندانہ ماحول میں کام کرنا، مزدوروں کے لئے پینے کا صاف پانی، مزدوروں کی حفاظت کے لئے اگ سے بچاؤ کا انتظام، مزدوروں کی قانون کے مطابق دیہاڑی، جبری مشقت اور چائلڈ لیبر وغیرہ۔

اس مقصد کے لئے یہ برانڈز اپنے آڈیٹرز کے ذریعے سیالکوٹ کی کمپنیوں کا آڈٹ کرواتی ہیں اور جو کمپنی ان کے معیار پر پورا اترتی ہے وہاں سے وہ اپنی پروڈکشن کرواتے ہیں۔ بصورت دیگر وہ کسی اور کمپنی یا کسی اور ملک کا رخ کرتے ہیں۔

چونکہ ان حالات سے میرا ہر روز کا واسطہ ہے فیکٹریوں میں مزدور دیواروں پر اپنی تصاویر، پھول، مذہبی نعروں والے جھنڈے، اور ایک خاص طور پر ایک کاغذ جس پر لکھا ہوتا ہے کہ "اگر آج آپ نے دورود شریف نہیں پڑھا تو ایک بار پڑھ لیں" دیواروں پر چسپاں کر دیتے ہیں۔ نعلین مبارک والے جھنڈے بھی اپنی مشینوں پر لگا دیتے ہیں۔

عام طور پر ان چیزوں کو اگنور کر دیا جاتا ہے لیکن خاص کر جب آڈٹ وغیرہ ہونا ہو تو اس وقت جھنڈے اور دیواروں سے تصاویر اور کاغذ وغیرہ اتار دیئے جاتے ہیں تاکہ فیکٹری کا ماحول صاف ستھرا ہو اور آڈٹ پاس ہو سکے۔ یہ ذمہ داری فیکٹری کے مینیجرز کی ہوتی ہے۔ اور عموما دیکھا گیا ہے کہ اگلے دن وہ جھنڈے اور کاغذ دوبارہ لگا دیئے جاتے ہیں۔

آج راجکو کمپنی میں بھی یہ ہوا، کچھ دن بعد ایک بڑے برانڈ FILA کا اس کمپنی میں وزٹ ہونا تھا تو سری لنکن مینیجر نے اپنی ڈیوٹی سمجھتے ہوئے دیواوں سے کاغذ اور مشینوں سے جھنڈے اتروانے کے جرم میں اپنی جان دے دی۔

راجکو کمپنی کے کئ ملازمین بتا رہے ہیں کہ سری لنکن مینیجر کا صبح سے صفای کے معاملے پر جھگڑا چل رہا تھا اور انہوں نے گستاخئ جیسا کوئ کام نہیں کیا۔

یہ سری لنکن مینیجر کئ سال سے اس کمپنی میں کام کر رہا تھا اور اپنی ڈیوٹی کے معاملے میں سخت تھا جو اس اسکو ہونا چاھیئے تھا۔ ماتحت لوگ سخت مینیجرز کو یقینا پسند نہیں کرتے یہاں ہر ذاتی عناد کا بھی عمل دخل تھا۔ جن کو کبھی اس نے ڈانٹا ہوگا اس نے بھی آج اس سے حساب برابر کر دیا۔

سری لنکن مینیجر گستاخئ رسول کے سزا میں نہیں بلکہ ذاتی عناد اور اپنی ڈیوٹی کرنے کی پاداش میں مارا گیا۔

اللہ اس قوم کو عقل دے۔ اگرچہ اب بہت دیر ہو چکی ہے۔

05/12/2021

‏اگر کوڑا پھینکنے والی عورت موجودہ زمانے میں ہوتی
تو کب کی عشق رسول میں مار دی گئی ہوتی ۔

مسافر تھا۔ پردیسی تھا۔ تمھارے ملک اسلامی جمہوریہ میں اپنے حصے کا رزق لینے آیا تھا۔ نوکری کرنے آیا تھا بس۔ مہمان تھا۔ غیر...
04/12/2021

مسافر تھا۔ پردیسی تھا۔ تمھارے ملک اسلامی جمہوریہ میں اپنے حصے کا رزق لینے آیا تھا۔ نوکری کرنے آیا تھا بس۔ مہمان تھا۔ غیر مسلم تھا، عربی نہیں پڑھنا آتی تھی اسے یار۔ کیا معلوم کہ درود لکھا ہے یا کلمہ۔ پھاڑ کے پھینک دیا، گناہ کیا؟ اگر کوئی دیوانہ، مجنون، پاگل قرآن کا صفحہ پھاڑ کر پھینک دے تب کیا کرو گے؟ مار ڈالو گے؟ پاگل دیوانے پر دنیا جہان کا کوئی اصول لاگو نہیں ہوتا۔ اسی طرح غیر مسلم پر شرعی قوانین لاگو نہیں ہوتے۔ نہیں لاگو ہوتے یار۔ اسے تو عربی پڑھنا نہ آتی تھی ، شعور ہی نہ تھا کہ کیا لکھا ہے۔ سمجھا دیتے اسے۔ پیار سے۔ محبت سے۔ وضاحت کردیتے کہ یہ درود لکھا ہے۔ اس میں ہمارے نبی کا نام لکھا ہے۔ مسکراتے۔ سمجھاتے۔ وہ شرمندہ سا ہوجاتا۔ معذرت کرتا۔ وہ تم سے معذرت کرتا۔ وہ کہتا کہ اسے معلوم نہیں تھا کہ یہ قابلِ احترام شے تھی۔ وہ معذرت کرتا۔
مگر۔۔۔ مگر کیا کیا تم نے؟ مار ڈالا تم نے اسے؟؟ پکڑ لیا۔ گریبان میں ہاتھ ڈالا۔ وہ گھبرایا۔ اسے تو پنجابی نہ آتی تھی۔ انگریزی میں پوچھتا رہا ہوگا کہ بھائی کیا کیا ہے میں نے۔ تم نے تھپڑ دے مارے۔ پھر گھسیٹتے ہوئے باہر لے آئے۔ "گستاخ ۔ گستاخ" کے نعرے لگائے۔ مزید عوام اکٹھی کی۔ لوگ بھڑکائے۔ پھر کیا کیا؟ پھر اس کے سر میں ڈنڈے مارے اور چہرے پہ پتھر پھینکے؟ تب اسے ماں یاد آئی ہوگی۔ ہاں۔ ماں یاد آئی تو ہوگی اسے۔ سری لنکا کے کسی خاموش محلے کے کونے والے گھر میں سبزی بناتی ہوئی ماں۔
مائیں تو سانجھی ہوتی ہیں۔ ہیں ناں؟ تمھاری بھی تو ہے۔ ماں۔ مگر تم نہ رکے۔ نہ تھمے۔ ادھ مرے کو ٹانگ سے پکڑ کر سڑک پر گسیٹتے رہے؟ اور پھر۔۔۔ اور پھر جلا دیا؟ تم نے بندہ جلا دیا؟؟؟ ارے۔۔۔ بندہ ہی جلا دیا۔ آگ میں جلا دیا۔ پھر کیا کیا ؟ سیلفیاں لیں جلتے انسان کے ساتھ ؟ سیلفیاں۔ لبیک یا رسول اللہ کے نعرے۔ الامان۔ بندہ جلا دیا۔
میں کیا لکھوں اور تم کیا پڑھو گے۔ سکوت سا ہے ہر سو۔ عجب سا۔ فضا میں بُو ہے۔ گوشت جلنے کی بُو؟ دیکھو تو ذرا۔ آگے بڑھ کے دیکھو آیا گوشت جلنے کی بُو تو نہیں ؟ نہیں۔
تم سب کے ضمیر جلنے کی بُو ہے بدبختو۔ اس کی ماں کو اب تک خبر مل گئی ہوگی۔ بیوی بچے بھی ہونگے۔ بھائی بھی اور اس کی بہنیں۔ بہنوں کو کون صبر دلائے گا اب؟
مسافر تھا۔ ۔
پردیسی بھی۔ ۔
مہمان بھی تھا۔ ۔
غیر مسلم بھی تو تھا۔ ۔
جانے دیتے۔ ۔
تمھارا کیا جاتا؟

*موبائل چوری ہونے پر کیا کریں ...؟؟* *آج کل ہم سبھی کے پاس مہنگے موبائل فون ہیں!*اگر آپ کا موبائل فون گم ہو جاتا ہے تو آ...
23/11/2021

*موبائل چوری ہونے پر کیا کریں ...؟؟*

*آج کل ہم سبھی کے پاس مہنگے موبائل فون ہیں!*
اگر آپ کا موبائل فون گم ہو جاتا ہے تو آپ اسے واپس کیسے حاصل کر سکتے ہیں.؟؟

*اس بارے میں آپ کو بہتر طریقہ کار ذیل میں بتا رہا ہوں!* 👇🏽👇🏽

اگر آپ کے موبائل کا *آئی ایم ای آئی (انٹرنیشنل موبائل ایکویپمینٹ آئیڈنٹی)* نمبر ہوتا ہے. اس کے ذریعے آپ دنیا کے کسی بھی علاقے میں موبائل ٹریک کرسکتے ہیں.

*یہ کیسے کام کرتا ہے!*

1 - اپنے فون سےاسٹار, حیش, زیرو, چھے, حیش, ( #06 #*) ڈائل کریں.

2 - آپکا فون 15 عدد کا یونک کوڈ دیکھائے گا.

3 - اسے سنبھال کر کہیں لکھ لیں ، فون میں نہ سیوکریں .

4 - اگر آپکا فون گم ہو جائے تو اس نمبر کو نیچے لکھی معلومات کے ساتھ [email protected] پر ای میل کر دیں،

Your name : __________
Address : __________
Phone model : _________
Make : __________
Last used no : __________
Email for communication : _____
Missed date : __________

5 -پولیس میں جانے کی ضرورت نہیں. کچھ وقت انتظار کر لیں

6 - آپ کا فون اگلے 24 گھنٹوں میں *GPRS* کے ذریعے ٹریک ہو جائے گا، اور آپ کا ہینڈ سیٹ آپکا نمبر بدل کی صورت میں بھی مل جائے گا.

*دوستوں* اس اہم معلومات کو زیادہ سے زیادہ رشتےداروں اور دوستوں کو سینڈ کریں

ﺣﻀﺮﺕ ﺣﺴﻦ ﺑﺼﺮﯼ ﺭﺣﻤۃ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻓﺮﻣﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ .ﮐﺘﮯ ﮐﮯ ﺍﻧﺪﺭ 10 ﺻﻔﺎﺕ ﺍﯾﺴﯽ ﮨﯿﮟ ﮐﮯ ﺍﻥ ﻣﯿﮟ ﺳﮯ ﺍﯾﮏ ﺻﻔﺖ ﺑﮭﯽ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﭘﯿﺪﺍ ﮨﻮ ﺟﺎﺋﮯ ﺗﻮ...
21/11/2021

ﺣﻀﺮﺕ ﺣﺴﻦ ﺑﺼﺮﯼ ﺭﺣﻤۃ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻓﺮﻣﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ .
ﮐﺘﮯ ﮐﮯ ﺍﻧﺪﺭ 10 ﺻﻔﺎﺕ ﺍﯾﺴﯽ ﮨﯿﮟ ﮐﮯ ﺍﻥ ﻣﯿﮟ ﺳﮯ ﺍﯾﮏ ﺻﻔﺖ ﺑﮭﯽ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﭘﯿﺪﺍ ﮨﻮ ﺟﺎﺋﮯ ﺗﻮ وه بزرگی تک پہنچ جاتا ہے۔

1. ﮐﺘﮯ ﮐﮯ ﺍﻧﺪﺭ ﻗﻨﺎﻋﺖ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ، ﺟﻮ ﻣﻞ ﺟﺎﺋﮯ ﺍﺳﯽ ﭘﺮ ﻗﻨﺎﻋﺖ ﮐﺮ ﻟﯿﺘﺎ ﮨﮯ، ﺭﺍﺿﯽ ﮨﻮ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ ﯾﮧ ﻗﺎﻧﻌﯿﻦ ﺍﻭﺭ ﺻﺎﺑﺮﯾﻦ ﮐﯽ ﻋﻼﻣﺖ ﮨﮯ .

2. ﮐﺘﺎ ﺍﮐﺜﺮ ﺑﮭﻮﮐﺎ ﺭﮨﺘﺎ ﮨﮯ ﯾﮧ ﺻﺎﻟﺤﯿﻦ ﮐﯽ ﻋﻼﻣﺖ ﮨﮯ .

3. ﮐﻮﺋﯽ ﺩﻭﺳﺮﺍ ﮐﺘﺎ ﺍﺱ ﭘﺮ ﺯﻭﺭ ﮐﯽ ﻭﺟﮧ ﺳﮯ ﻏﺎﻟﺐ ﺁ ﺟﺎﺋﮯ ﺗﻮ ﯾﮧ ﺍﭘﻨﯽ ﺟﮕﮧ ﭼﮭﻮﮌ ﮐﺮ ﺩﻭﺳﺮﯼ ﺟﮕﮧ ﭼﻼ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ ﯾﮧ ﺭﺍﺿﻌﯿﻦ ﮐﯽ ﻋﻼﻣﺖ ﮨﮯ .

4. ﺍﺳﮑﺎ ﻣﺎﻟﮏ ﺍﺳﮯ ﻣﺎﺭﮮ ﺑﮭﯽ ﺗﻮ ﺍﺳﮯ ﭼﮭﻮﮌ ﮐﺮ ﻧﮩﯿﮟ ﺟﺎﺗﺎ ﯾﮧ ﺻﺎﺩﻗﯿﻦ ﮐﯽ ﻋﻼﻣﺖ ﮨﮯ .

5. ﺍﮔﺮ ﺍﺳﮑﺎ ﻣﺎﻟﮏ ﮐﮭﺎﻧﺎ ﮐﮭﺎ ﺭﮨﺎ ﮨﻮ ﺗﻮ ﯾﮧ ﺑﺎﻭﺟﻮﺩ ﻗﻮﺕ ﺍﻭﺭ ﻃﺎﻗﺖ ﮐﮯ، ﺍﺱ ﺳﮯ ﮐﮭﺎﻧﺎ ﻧﮩﯿﮟ ﭼﮭﯿﻨﺘﺎ، ﺩﻭﺭ ﺳﮯ ﺑﯿﭩﮫ ﮐﺮ ﮨﯽ ﺩﯾﮑﮭﺘﺎ ﺭﮨﺘﺎ ﮨﮯ، ﯾﮧ ﻣﺴﮑﯿﻦ ﮐﯽ ﻋﻼﻣﺖ ﮨﮯ .

6. ﺟﺐ ﻣﺎﻟﮏ ﺍﭘﻨﮯ ﮔﮭﺮ ﻣﯿﮟ ﮨﻮ ﺗﻮ ﯾﮧ ﺩﻭﺭ ﺟﻮﺗﮯ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﺑﯿﭩﮫ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ، ﺍﺩﻧﯽٰ ﺟﮕﮧ ﭘﺮ ﺭﺍﺿﯽ ﮨﻮ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ، ﯾﮧ ﻣﺘﻮﻓﻘﯿﻦ ﮐﯽ ﻋﻼﻣﺖ ﮨﮯ .

7. ﺍﮔﺮ ﺍﺳﮑﺎ ﻣﺎﻟﮏ ﺍﺳﮯ ﻣﺎﺭﮮ ﺍﻭﺭ ﯾﮧ ﺗﮭﻮﮌﯼ ﺩﯾﺮ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﭼﻼ ﺟﺎﺋﮯ، ﭘﮭﺮ ﻣﺎﻟﮏ ﺍﺳﮯ ﺩﻭﺑﺎﺭﮦ ﭨﮑﮍﺍ ﮈﺍﻝ ﺩﮮ، ﺗﻮ ﯾﮧ ﺩﻭﺑﺎﺭﮦ ﺁ ﮐﺮ ﮐﮭﺎ ﻟﯿﺘﺎ ﮨﮯ ﻧﺎﺭﺍﺽ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﺎ، ﯾﮧ ﺧﺎﺷﻌﯿﻦ ﮐﯽ ﻋﻼﻣﺖ ﮨﮯ ۸

8. ﺩﻧﯿﺎ ﻣﯿﮟ ﺭﮨﻨﮯ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﺍﺳﮑﺎ ﺍﭘﻨﺎ ﮐﻮﺋﯽ ﮔﮭﺮ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﺎ، ﯾﮧ ﻣﺘﻮﮐﻠﯿﻦ ﮐﯽ ﻋﻼﻣﺖ ﮨﮯ .

9. ﺭﺍﺕ ﮐﻮ ﯾﮧ ﺑﮩﺖ ﮐﻢ ﺳﻮﺗﺎ ﮨﮯ، ﯾﮧ ﻣﺤﺒﯿﻦ ﮐﯽ ﻋﻼﻣﺖ ﮨﮯ .

10. ﺟﺐ ﻣﺮﺗﺎ ﮨﮯ ﺗﻮ ﺍﺳﮑﯽ ﮐﻮﺋﯽ ﻣﯿﺮﺍﺙ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﯽ، ﯾﮧ ﺯﺍﮨﺪﯾﻦ ﮐﯽ ﻋﻼﻣﺖ ﮨﮯ ...

16/11/2021

رائیونڈ اجتماع کی ایک مختصر سی جھلکی واہ سبحان اللّٰہ

25/10/2021

ختم نبوّت کانفرنس منڈی بہاوالدین میں نعت رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم پڑھنے کی سعادت حاصل ہوئی

23/09/2021

علماء دیوبند کی ایک پرانی و نایاب اور یادگار ویڈیو ملاحظہ فرمائیں👆🏻
پیر و مرشد پیر طریقت رہبر شریعت حضرت مولانا خواجہ خان محمد صاحب رح

10/09/2021

قیامت کی نشانی۔۔۔۔سعودی عرب میں سینما گھر کا افتتاح ۔۔۔جسمیں مہمان خصوصی شاہ رخ خان تھے۔۔۔اور بیت اللہ۔۔مسلسل بند۔۔۔اللہ پاک انکو شہزادوں کو ہدایت دے اگر ہدایت انکے مقدر نہیں تو اللہ پاک انکو تباہ وبرباد کرے۔۔۔

23/08/2021

یہ ویڈیو ایک کہا نی نہیں بلکہ حقیقت ہے بہت سارے آئمہ مساجد اس طرح کی زندگی گزار رہے ہیں ۔

19/08/2021
19/08/2021

اس ویڈیو کو دیکھ کر خود فیصلہ کرو کہ کیسے انسانیت کا قتل ہوا ہے اللّٰہ تعالٰی معاف فرمائے آمین۔

18/08/2021

یہ وہ لڑکی ہے جس کے مینار پاکستان میں کپڑے اتار دیئے گئے ہمارے لیے بہت شرمندگی کی بات ہے اس کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے اس کو انصاف ملنا چاہیے اللّٰہ تعالٰی ہم سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین 💙

18/08/2021

طالبان افغانستان کی جیلوں سے قیدیوں کو رہا کر رہےہیں اور قیدیوں کی خوشی کی انتہا دیکھیں۔ سبحان اللّٰہ

‏آئندہ کسی اونچی بلڈنگ سے کوئی جہاز شہاز وج جائے تو چپ چاپ بلڈنگ کی مرمت کروالیں ملزم کا پیچھا کرنا بہت مہنگا پڑتا ھے پی...
18/08/2021

‏آئندہ کسی اونچی بلڈنگ سے کوئی جہاز شہاز وج جائے تو چپ چاپ بلڈنگ کی مرمت کروالیں ملزم کا پیچھا کرنا بہت مہنگا پڑتا ھے

پینٹاگون زرائع 😜😁

آﺝ ﺳﮯ ﺗﻘﺮﯾﺒﺎ 20 ﺳﺎﻝ ﭘﮩﻠﮯ دسمبر 2001 ﻗﻨﺪﻭﺯ ﮐﮯ ﻣﻘﺎﻡ ﭘﺮ طالبان ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺟﻨﺮﻝ ﺭﺷﯿﺪ ﺩﻭﺳﺘﻢ ﻧﮯ ﻗﺮﺍٓﻥ ﭘﺮ ﮨﺎﺗﮫ ﺭﮐﮫ ﮐﺮ ﻋﮩﺪ ﮐﯿﺎ تها ...
16/08/2021

آﺝ ﺳﮯ ﺗﻘﺮﯾﺒﺎ 20 ﺳﺎﻝ ﭘﮩﻠﮯ دسمبر 2001 ﻗﻨﺪﻭﺯ ﮐﮯ ﻣﻘﺎﻡ ﭘﺮ طالبان ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺟﻨﺮﻝ ﺭﺷﯿﺪ ﺩﻭﺳﺘﻢ ﻧﮯ ﻗﺮﺍٓﻥ ﭘﺮ ﮨﺎﺗﮫ ﺭﮐﮫ ﮐﺮ ﻋﮩﺪ ﮐﯿﺎ تها کہ ﻣﯿﮟ نے ﺍﻣﺮﯾﮑﮧ ﺳﮯ ﺑﺎﺕ ﮐﺮ ﻟﯽ ﮨﮯ۔

ﺗﻢ سٹوڈینٹس ﮨﺘﮭﯿﺎﺭ ﮈﺍﻝ ﺩﻭ،
ﻣﯿﮟ ﺍٓﭖ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﻮ ﻣﺤﻔﻮﻅ ﺭﺍﺳﺘﮧ ﺩﻭﮞگا،

ﭼﻮﻧﮑﮧ سٹوڈنس ﻣﺤﺎﺻﺮﮮ ﻣﯿﮟ ﺍٓ ﭼﮑﮯ ﺗﮭﮯ، ﺍﻭﺭ ﺍﻥ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﮨﺘﮭﯿﺎﺭﻭﮞ ﮐﯽ ﺑﮭﯽ ﺷﺪﯾﺪ ﮐﻤﯽ ﺗﮭﯽ ،ﻟﮩﺬﺍ ﺍﻧﮭﻮﮞ ﻧﮯ ﯾﮧ ﻓﯿﺼﻠﮧ ﮐﯿﺎ ﮐﮧ ﺍﭘﻨﯽ ﻗﻮﺕ ﺑﭽﺎ ﮐﺮ ﮐﮩﯿﮟ ﺍﻭﺭ دوسرے مقام پر ﺍﻥ ﺳﮯ ﻣﻘﺎﺑﻠﮧ ﮐﺮﻧﺎ ﭼﺎﮨﯿﮯ ،ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﺍﺩﮬﺮ ﺻﺮﻑ ﮨﻤﺎﺭﺍ ﮨﯽ ﻧﻘﺼﺎﻥ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﮨﻮﮔﺎ، ﺍﺱ ﺻﻮﺭﺗﺤﺎﻝ ﮐﮯ ﭘﯿﺶ ﻧﻈﺮ انہوں ﻧﮯ ﮨﺘﮭﯿﺎﺭ ﮈﺍﻝ ﺩﯾﺌﮯ ۔ﻟﯿﮑﻦ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺟﻮ ﮨﻮﺍ ،ﺍﺱ ﮐﻮ ﻟﮑﮭﻨﮯ ﮐﯽ ﮨﻤﺖ ﺷﺎﯾﺪ ﻗﻠﻢ ﻣﯿﮟ ﻧﮧ ﮨﻮ، ﻟﯿﮑﻦ ﺍﺱ ﻇﻠﻢ ﮐﺎ ﺍﻧﺪﺍﺯﮦ ﺍﺱ ﺑﺎﺕ سے ﻟﮕﺎﯾﺎ ﺟﺎ ﺳﮑﺘﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺍﯾﮏ ﺟﺮﻣﻦ ﺭﭘﻮﺭﭨﺮ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﺟﺐ ﺍﻥ سٹوڈنس ﮐﻮ ﻗﻨﺪﻭﺯ ﺳﮯ ﺷﺒﺮﻏﺎﻥ ﻟﮯ ﺟﺎﻧﮯ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﮔﻨﺠﺎﺋﺶ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﮐﻨﭩﯿﻨﺮﻭﮞ ﻣﯿﮟ ﮈﺍﻻ ﮔﯿﺎ ﺍﻭﺭ طالبان سے ﯾﮧ ﮐﮩﺎ ﮔﯿﺎ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﺗﮭﻮﮌﺍ ﺭﺍﺳﺘﮧ ﺍٓﭖ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﻮ ﺍﺳﯽ ﻃﺮﺡ ﻟﮯ ﮐﺮ ﺟﺎﺋﯿﮟ ﮔﮯ پھر آگے جا کر ﺍٓﭖ ﮐﻮ یہاں ﺳﮯ ﻧﮑﺎﻝ ﻟﯿﮟ ﮔﮯ ، ﻣﮕﺮ ﺟﺐ ﺍﻥ ﺑﻨﺪ ﮐﻨﭩﯿﻨﺮﻭﮞ ﻣﯿﮟ ﺍﻥ ﻣﻈﻠﻮموں ﮐﺎ ﺩﻡ ﮔﮭﭩﻨﮯﻟﮕﺎ ﺗﻮ ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﮐﻨﭩﯿﻨﺮﻭﮞ ﮐﻮ ﺯﻭﺭ ﺯﻭﺭ ﺳﮯ ﭘﯿﭩﻨﺎ ﺷﺮﻭﻉکریا۔ﻣﮕﺮ ﺍﻣﻦ ﮐﮯ ﻋﺎﻟﻤﯽ ﭨﮭﯿﮑﮯ ﺩﺍﺭوں نے بجائے کنٹینرز کھولنے کے ان ﭘﺮ ﻓﺎﺋﺮﻧﮓ ﮐﺎ ﺣﮑﻢ ﺩﮮ ﺩﯾﺎ، ﺟﺮﻣﻨﯽ ﮐﮯ ﺭﭘﻮﺭﭨﺮ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ ﮐﮧ ﻣﯿﺮﯼ ﮔﺎﮌﯼ ﮐﻨﭩﯿﻨﺮﻭﮞ ﮐﮯ ﺍﺱ ﻗﺎﻓﻠﮯ ﮐﮯ ﭘﯿﭽﮭﮯ ﺟﺎﺭﮨﯽ ﺗﮭﯽ ﺍﻭﺭ ﺍﺏ ﭘﻮﺭﮮ ﺭﺍﺳﺘﮯ ﺭﻭﮈ ﭘﺮ ﺧﻮﻥ ﮨﯽ ﺧﻮﻥ ﺑﮩﮧ ﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ،اﺳﯽ ﻃﺮﺡ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺗﺮ سٹوڈنس ﮐﻮ ﮐﻨﭩﯿﻨﺮﻭﮞ ﻣﯿﮟ ﮨﯽ ﺷﮩﯿﺪ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ گیا ﺗﮭﺎ اور ﺟﻮ ﺑﭻ ﮔﺌﮯ ﺗﮭﮯ ان ﮐﻮ ﺭﺷﯿﺪ ﺩﻭﺳﺘﻢ ،ﻧﮯ ﮨﺎﺗﮫ ﭘﺎﻭﮞ ﺑﺎﻧﺪﮪ ﮐﺮ ﺩﺷﺖ ﻟﯿﻠﯽٰ ﻣﯿﮟ ﺯﻧﺪﮦ ﺩﺭﮔﻮﺭ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ ،
ﮐﭽﮫ ﻋﺮﺻﮧ ﺑﻌﺪ ﺍﻥ ﻣﻈﻠﻮﻡ سٹوڈنس ﮐﯽ ﺑﮯ ﮔﻮﺭ ﻭ ﮐﻔﻦ ﻻﺷﯿﮟ ﺩﺷﺖ ﻟﯿﻠﯽٰ ﮐﮯ ﺻﺤﺮﺍﺀ ﻣﯿﮟ ﻇﺎﮨﺮ ﮨﻮﻧﮯ ﻟﮕﯿﮟ۔
امریکی حکومت کی فریڈم آف انفارمیشن ایکٹ کی دستاویزات کے مطابق دشت لیلی میں شہید ہونے والوں کی تعداد 1500 سے 2000 کے درمیان تھی جبکہ سٹوڈنس کے مطابق اس سانحہ میں شہید ہونے والوں کی تعداد 10 ہزار سے زیادہ ہے۔ﺩﺷﺖ ﻟﯿﻠﯽٰ ﮐﯽ ﺍﺱ ﻭﺳﯿﻊ ﺻﺤﺮﺍ ﻣﯿﮟ ﮨﺮ ﻻﺵ ﺍﭘﻨﯽ ﺩﺍﺳﺘﺎﻥ ﻏﻢ ﺳﻨﺎ ﺭﮨﯽ ﺗﮭﯽ ﺍﻥ ﮐﮯ ﺳﺮ ﮐﮯ ﺭﻭﻣﺎﻝ، ﭨﻮﭘﯿﺎﮞ ﺍﻭﺭ ﺗﺴﺒﯿﺢ ﺍﻭﺭ ﺍﻥ ﻣﻈﻠﻮﻡ ﺷﮩﺪﺍ ﺀﮐﯽ ﻻﺷﯿﮟ سٹوڈنس ﺳﮯ ﯾﮧ ﻓﺮﯾﺎﺩ ﮐﺮﺭﮨﯽ ﺗﮭﯽ ﮐﮧ
ﮨﻢ ﻋﮩﺪ ﺍﭘﻨﺎ ﻧﺒﮭﺎ ﭼﻠﮯ ﮨﯿﮟ
ﺗﻢ ﻋﮩﺪ ﺍﭘﻨﺎ ﺑﮭﻼ ﻧﮧ ﺩﯾﻨﺎ
ﺍٓﺝ افغانستاں میں ان فتوحات ﻣﯿﮟ ﻣﻮﺟﻮﺩﮦ سٹوڈنس ﮐﺎ ﻟﮩﻮ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﺩﺷﺖ ﻟﯿﻠﯽٰ ،ﻗﻠﻌﮧ ﺟﻨﮕﯽ، ﮐﻨﭩﯿﻨﺮﻭﮞ ﺍﻭﺭ ﺍﻥ ﮔﻤﻨﺎﻡ ﺷﮩﺪﺍ ﺀﮐﺎ ﺧﻮﻥ ،ﺍٓﻧﺴﻮ ﺍﻭﺭ ﺳﺴﮑﯿﺎﮞ ﺑﮭﯽ ﺷﺎﻣﻞ ﮨﯿﮟ ، ﺟﻨﮩﯿﮟ ﻇﻠﻢ ﺳﮯ ﺷﮩﯿﺪ ﮐﯿﺎ ﮔﯿﺎ ،ﺍٓﺝ ﭘﮭﺮ لغمان، لوگر، پکتیا اورقندوز ﮐﯽ ﻓﻀﺎء ﺍﻟﻠﮧ ﺍﮐﺒﺮ کے ﻓﻠﮏ ﺷﮕﺎﻑ ﻧﻌﺮﻭﮞ ﺳﮯ ﮔﻮﻧﺞ ﺭﮨﯽ ﮨﮯ ،
ﻣﮕﺮ ﻭﮦ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﯿﮟ ﺟﻮ ﺍﭘﻨﯽ ﺟﺎﻧﯿﮟ ﻗﺮﺑﺎﻥ ﮐﺮﮐﮯ ﺍﻥ ﻏﺎﺯﯾﻮﮞ کو ﺍﯾﮏ ﻧﯿﺎ ﺟﻮﺵ ﻭ ﺟﺬﺑﮧ ﺩﮮ ﮔﺌﮯ۔ﻟﯿﮑﻦ ﭘﮭﺮ ﺑﮭﯽ ﺍﯾﮏ ﭘﯿﻐﺎﻡ ﺩﮮ ﮔﺌﮯ ....
ﮨﻤﺎﺭﺍ ﺧﻮﮞ بھی شاﻣﻞ ہے ﺗﺰﺋﯿﻦ ﮔﻠﺴﺘﺎﮞ ﻣﯿﮟ
ﮨﻤﯿﮟ ﺑﮭﯽ ﯾﺎﺩ ﮐﺮ ﻟﯿﻨﺎ ﭼﻤﻦ ﻣﯿﮟ ﺟﺐ ﺑﮩﺎﺭ ﺍٓﺋﮯ

اللہ تعالی ان تمام کی قربانیاں قبول فرماے۔

آمین ثم آمین یارب العالمین

16/08/2021

تاریخ میں یہ بات بھی لکھی جائے گی کہ امریکیوں کو جہاز میں جگہ نہ ملنے کی وجہ سے جہاز کے ساتھ لٹکنا پڑا 😊😊

16/08/2021

آج کفر ہار گیا ہے اور اسلام جیت گیا۔ سبحان اللّٰہ

15/08/2021

آپ لوگ فلمیں دیکھتے ہو لیکن آج پاکستان بننے کی تاریخ بھی دیکھ لو آزادی کی پہلی صبح جب لاشوں سے بھری ٹرین پاکستان میں آئ تو قائد اعظم محمد علی جناح بھی رو پڑے اور دل دہلا دینے والا منظر تاریخ آج تک نہیں بھلا سکی

Address

Al Mehboob Gas Station
Mandi Bahauddin
BOSALSUKHA

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hafiz Irfan Ali posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Hafiz Irfan Ali:

Videos

Share

Category


Other Video Creators in Mandi Bahauddin

Show All