27/06/2022
گیارہویں صدی کے مجدد، خاقان اعظم، سلطان افخم، شہنشاہ ہند، محی الدین ابو المظفر غازی محمد اورنگ زیب بہادر عالمگیر رحمۃ اللہ تعالی علیہ 15 ذو القعدہ 1027ھ مطابق 3 نومبر 1618ء احمد آباد اور مالوہ کی سرحد پر واقع دہود میں پیدا ہوئے۔ آپ شہزادۂ مجدد الف ثانی خواجہ محمد معصوم سرہندی کے مرید، عالم و فاضل، عابد و زاہد اور دین اسلام کو تر و تازگی دینے والے مجدد وقت ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بہادر، بردبار اور خوف خدا رکھنے والے بادشاہ بھی تھے۔ ہندستان، افغانستان اور تبت پر آپ کی حکومت تھی۔ آپ کے عہد سلطنت کا سب سے بڑا علمی کارنامہ فقہ حنفی کے فتاوی کا عظیم مجموعہ ’’فتاوی عالمگیری‘‘ کی تدوین ہے۔ جن علماء و فقہاء نے اس پر کام کیا آپ نے انہیں 2 لاکھ روپے اور 200 قرش سونا نذرانہ میں دیا۔ پچاس سال ایک ماہ پندرہ دن تک منصب اقتدار پر فائز رہنے کے بعد 28 ذو القعدہ 1118ھ مطابق 3 مارچ 1707ء بروز جمعہ بعد نماز فجر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے وصال فرمایا۔ مزار شریف خلد آباد، ضلع اورنگ آباد، مہاراشٹر، ہندستان میں ہے۔ (منتخب اللباب، سالنامہ باغ فردوس مجددین اسلام نمبر، تفسیر نعیمی)