26/12/2024
ممتاز نیوز ہیڈ لائنز
منڈی بہاءالدین،( )ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی زیر صدارت کرسمس کی آمد کے سلسلے میں مسیحی برادری اورڈی سی آفس کے مسیحی ملازمین کے ہمراہ کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں افسران سمیت مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے رہنماﺅں اورملازمین کی شرکت،
منڈی بہاء الدین، وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن، چیف سیکرٹری پنجاب کے احکامات اور کمشنر گوجرانوالہ کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی زیر صدارت کرسمس کی آمد کے سلسلے میں مسیحی برادری اورڈی سی آفس کے مسیحی ملازمین کے ہمراہ کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ ضلع منڈی بہاءالدین ایک پرامن شہر ہے، جہاں تمام اقلیتیں اپنے مذہبی تہوار مل جل کر جوش و جذبہ اور عقیدت کے ساتھ مناتی ہیں اور ایک دوسرے کی خوشیوں میں بھرپور شرکت کرتے ہیں۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ حکومت مسیحی کمیونٹی کی فلاح و بہبود کیلئے خطیر رقم خرچ کررہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مسیحی بھائیوں کو کرسمس کی خوشیاں منانے کیلئے ضلع کی تینوں تحصیلوں میں سبسڈی پر کرسمس بازاروں کا انعقاد کیا گیا ہے ۔ چرچوں پر لائنٹنگ کا انتظام کیا گیا ہے ، کرسچین آبادیوں اور قبرستانوں میں صفائی ستھرائی کیلئے بھر پور اقدامات کئے گئے ہیں ۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ مسیحی برادی نے ہمیشہ محب وطن اور پرامن شہری ہونے کا عملی ثبوت دیا ہے،ضلعی انتظامیہ ہر سال کی طرح اس بار بھی مسیحی برادری کی کرسمس کی خوشیوں میں برابر کی شریک ہے اور انہیں کرسمس آمد کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔