27/12/2025
* لکی مروت اور بنوں پولیس، سی ٹی ڈی اور لکی مروت آمن کمیٹی کا گزشتہ شب اور آج دن فتنہ الخوارج کے خلاف لکی مروت کے علاقے تختی خیل میں ٹارگٹڈ آپریشن،
* آپریشن میں بنوں اور لکی مروت پولیس کے علاوہ سی ٹی ڈی بنوں اور لکی مروت امن کمیٹیوں نے حصہ لیا، جس میں سر کی قیمت رکھنے والا بدنام زمانہ خارجی کمانڈر نصرت اللہ ولد عطاء اللہ جہنم واصل ہوا، آر پی او بنوں
* آپریشن میں فتنہ الخوارج کے6 دہشتگرد ہلاک اور متعدد زخمی جبکہ 4 سے زائد کواڈ کاپٹر حملے ناکام بنائے گئے۔ آر پی او بنوں
* امروز کے سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن میں دہشتگردوں کا مہاجر کیمپ کہلانے والا گڑھ مسمار کر کے فتنہ الحورج کی لاشیں برآمد کر لی گئیں۔ آر پی او بنوں
* علاقہ عوام کے مطابق یہ کیمپ درجنوں خارجیوں کا ٹھکانہ رہا جسے پولیس اور سی ٹی ڈی نے کلئیر کیا۔ آر پی او بنوں
* فتنہ الخوارج کے عناصر کی جانب سے ڈرون کاپٹر کے ذریعے بار بار عوامی گھروں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک شہری شہید اور متعدد شہری زخمی بھی ہوئے
* انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے کامیاب آپریشن پر بنوں ریجن پولیس کو خصوصی شاباش دی ہے،
* عوام کی جان و مال کے تحفظ اور علاقائی امن و امان کے پائیدار قیام کیلئے فتنہ الخوارج کےدہشتگردوں کا مکمل صفایا کیا جائے گا۔ آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید
پریس ریلیز
تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر بنوں سجاد خان کی ہدایات پر گزشتہ روز فتنہ الخوارج کے خلاف بنوں ریجن کے ضلع لکی مروت کے علاقے تختی خیل میں ایک آپریشن لانچ کیا گیا جس کو آر پی او بنوں ریجن سجاد خان کی قیادت میں ضلعی پولیس افسر لکی مروت نذیر خان اور ایس پی سی ٹی ڈی فضل واحد کے زیر نگرانی لکی مروت اور بنوں پولیس، سی ٹی ڈی بنوں ریجن اور امن کمیٹیوں کے رضاکاروں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ آپریشن میں فتنہ الخوارج کی تشکیلوں کو نشانہ بنایا گیا جو پولیس پر فائرنگ اور ڈرون حملوں کے ذریعے نشانہ بنا رہے تھے۔اس دوران فتنہ الخوارج کے معتدد اہم دہشتگرد ہلاک و زخمی ہوئے جن میں دہشتگردی کے 28 سنگین مقدمات میں مطلوب کمانڈر نصرت اللہ ولد عطاء اللہ بھی شامل ہے جس کے سر کی سرکاری قیمت 25 لاکھ روپے مقرر تھی۔ اس کے علاوہ اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے فتنہ الخوارج کے 4 سے زائد ڈرونز کو ناکارہ بھی بنایا گیا۔ گزشتہ روز کے آپریشن کے تسلسل میں تختی خیل اور مضافات میں امروز ایک سینیٹائزیشن آپریشن لانچ کیا گیا جس میں علاقے میں فتنہ الخوارج کے گڑھ کہلانے والے مہاجر کیمپس کو مسمار کر کے تمام لاشیں برآمد کر لی گئیں جبکہ فتنہ الخوارج کی موجودگی پر علاقے اور نواح میں سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔
ریجنل پولیس افسر بنوں سجاد خان نے کہا ہے کہ علاقے میں امن کے پائیدار قیام کیلئے خارجیوں کے تمام ٹھکانے ختم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف فائنل راؤنڈ کا آغاز ہو چکا ہے جسے جلد منتقی انجام تک پہنچائیں گے۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے بھی بنوں ریجن پولیس کی بہترین کارکردگی کی پزیرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ لکی مروت اور بنوں پولیس کے مرد آہن اہلکاروں نے ہمیشہ امن و امان کے قیام کے لیے اپنا کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے جسکے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔