I'm Balochistan Pakistan

I'm Balochistan Pakistan PAKISTAN Balochistan ❤️.
(1)

Permanently closed.

I'm Jamal's to Exploring the Beauty's of Balochistan Pakistan through Pakistan Railway to like that's Rail track Tunnel's Bridges Road Waterfalls and most beautiful and for Soothing of Eye's Historical and picnic Points.

بلوچستان کی ایک تصویر جس نے لاکھوں لوگوں کی توجہ حاصل کی، جس میں پہاڑوں کے سائے ایک بزرگ شخص کی شکل اختیار کر گئے جو اپن...
16/12/2024

بلوچستان کی ایک تصویر جس نے لاکھوں لوگوں کی توجہ حاصل کی، جس میں پہاڑوں کے سائے ایک بزرگ شخص کی شکل اختیار کر گئے جو اپنی لاٹھی پر جھکے ہوئے ہیں۔

Balochistan Pakistan ❤️.

 #چنیوٹمیانوالی ایکسپریس رات کو دریائے چناب کے قریب شاہ شرف الدین المعروف بوعلی قلندر دربار کے راستے پر پھاٹک پر ریت سے ...
12/12/2024

#چنیوٹ
میانوالی ایکسپریس رات کو دریائے چناب کے قریب شاہ شرف الدین المعروف بوعلی قلندر دربار کے راستے پر پھاٹک پر ریت سے بھرے ڈمپر سے ٹکرا گئی۔
ZCU 20 6422. 😢

یہ پہاڑوں کا ظرف ہے ورنہ کون دیتا ہے دوسری آواز... Happy International Mountains 🏔️ 🌄 🏔️ 🏔 Day.
11/12/2024

یہ پہاڑوں کا ظرف ہے
ورنہ کون دیتا ہے دوسری آواز...

Happy International Mountains 🏔️ 🌄 🏔️ 🏔 Day.

Good morning 🌄.PAKISTAN RAILWAYs PESHAWAR Cantt 1up / 14Dn
09/12/2024

Good morning 🌄.

PAKISTAN RAILWAYs
PESHAWAR Cantt
1up / 14Dn

Timeline memories..PAKISTAN RAILWAYs ALU-12    Sr.3712 ALCO Locomotive 🚂.
07/12/2024

Timeline memories..
PAKISTAN RAILWAYs
ALU-12 Sr.3712
ALCO Locomotive 🚂.

Ac Standard Class.یہ ٹرین کا اے سی سٹینڈرڈ ہے.PAKISTAN RAILWAYs  ❤️.Green Train 🚂🚃🚃🚃🚃🚃 🚃🚃🚃🚃🚃.
07/12/2024

Ac Standard Class.
یہ ٹرین کا اے سی سٹینڈرڈ ہے.
PAKISTAN RAILWAYs ❤️.
Green Train 🚂🚃🚃🚃🚃🚃 🚃🚃🚃🚃🚃.

Good's Train.AGE -30.6009PAKISTAN RAILWAYs Passing out Mian channu.
07/12/2024

Good's Train.
AGE -30.6009
PAKISTAN RAILWAYs
Passing out Mian channu.

بوستان جنکشن ریلوے اسٹیشن جو روہڑی-چمن ریلوے لائن پر بلوچستان، پاکستان میں واقع ہے۔ جنکشن اسٹیشن ہونے کی وجہ سے یہاں سے ...
05/12/2024

بوستان جنکشن ریلوے اسٹیشن جو روہڑی-چمن ریلوے لائن پر بلوچستان، پاکستان میں واقع ہے۔ جنکشن اسٹیشن ہونے کی وجہ سے یہاں سے ایک ریلوے لائن ژوب وادی ریلوے کے ذریعے ژوب ریلوے اسٹیشن تک جاتی تھی۔
اس پر مسافر ٹرین سروس تقریباً 60 سال تک چلتی رہی اور 1985 میں اسے ختم کر دیا گیا، کیونکہ یہ غیر اقتصادی ثابت ہو رہی تھی اور پٹریوں کی مناسب دیکھ بھال نہیں کی گئی تھی۔

مسلم باغ کی کانوں سے مال لانے کے لیے فریٹ ٹرین ایک سال تک چلتی رہی۔ وہ بھی 1986 میں روک دی گئی۔
بوستان سے ژوب تک ریلوے لائن کی کل لمبائی 294 کلومیٹر تھی، جس نے اسے 1920 کی دہائی میں برصغیر کا سب سے طویل نیرو گیج ریلوے ٹریک بنا دیا۔
اس کے درمیان 11 اسٹیشن تھے جن میں مشہور "کان مہترزئی" اسٹیشن بھی شامل تھا جو 2224 میٹر (7295 فٹ) کی بلندی پر پاکستان کا سب سے اونچا اسٹیشن تھا۔

ریلوے لائن کا دریائے ژوب کے ساتھ ساتھ چلنے کی وجہ سے اسے ژوب ویلی ریلوے (ZVR) کہا گیا۔۔
"سلمان راشد" کے آرٹیکل (Breakfast at Kan Mehtarzai) میں سے ایک واقعہ۔۔

مرزا طاہر سٹیشن ماسٹر نے 1992 کے بوستان کے ماضی کے شاندار دنوں کو یاد کیا۔
اس نے مجھے بتایا تھا کہ چھوٹے نیرو گیج انجنوں پر سردیاں کافی مشکل ہوتی تھیں،
اور ٹرینوں کا برفانی تودے میں پھنس جانا کوئی معمولی بات نہیں تھی۔
طاہر کو 1970 کے موسم سرما کے برفانی طوفان یاد آئے۔ برف اتنی گہری تھی کہ لوکوموٹیو برف کے تودے سے راستہ نہیں بنا سکتا تھا۔ فائر مین نے بھاپ پیدا کی جب کہ ڈرائیور نے بار بار انجن کو گزارنے کی کوشش کی۔ لیکن برف بہت گہری تھی -- تقریباً دو میٹر - اور آخر انہیں ہار ماننی پڑی۔
جبکہ مسافر لائن کے برابر چلنے والی اونچی سڑک پر چلے گئے اور جتنا ممکن ہو سکا ، دور ہو گئے،۔۔
ٹیلی گراف کی تاریں بجنے لگیں۔ بوستان کو پھنسی ہوئی برفانی ٹرین کی اطلاع دی گئی اور ریسکیو لوکوموٹیو کی درخواست کی۔ لہذا بوستان سے ایک انجن مدد کے لیے بھیجا گیا لیکن بات نہ بن سکی۔
طاہر نے کہا کہ انہیں لائن کو صاف کرنے اور اسے دوبارہ شروع کرنے میں کچھ دن لگیں گے۔
📸Kaleem Ullah Tareen

30/11/2024

That's Beauty of BALOCHISTAN PAKISTAN ❤️..
Khuzdaar Balochistan ❤️

Join Our Weekend Group Tours For Charoo Machi Waterfalls and experience one of the Best Days of your life with thrilling offroad track, Camping, Musical Night, Bonfire, and much More

29/11/2024

Cloud River captured ..

28/11/2024

Snow + Train ❄️☃️🚇
Double Delight in single package with
It’s Chaman Passenger Train ( Quetta - Chaman)
📍Shela Bagh Railway Station 🚉. Balochistan Pakistan



I'm Balochistan Pakistan

*لانسڈاؤن برج سکھر*، جو 1889 میں برطانوی دور میں مکمل ہوا، نہ صرف انجینئرنگ کا ایک شاندار نمونہ ہے بلکہ سکھر کی تاریخ کا...
27/11/2024

*لانسڈاؤن برج سکھر*،
جو 1889 میں برطانوی دور میں مکمل ہوا، نہ صرف انجینئرنگ کا ایک شاندار نمونہ ہے بلکہ سکھر کی تاریخ کا ایک اٹل حصہ بھی ہے۔
یہ پل دریائے سندھ پر واقع ہے اور سکھر کو روہڑی سے جوڑتا ہے، اس کی بلند کمانیں وکٹورین دور کی عظمت کو ظاہر کرتی ہیں۔
لانسڈاؤن برج نے نہ صرف علاقے کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا بلکہ آج بھی سکھر کی ثقافتی وراثت کو جِلا بخش رہا ہے۔

#سکھر #پاکستان #سندھ #ثقافت

ATTOCK KHURD VALLEY.Which one of the Historical Railway station.PAKISTAN RAILWAYs.
25/11/2024

ATTOCK KHURD VALLEY.
Which one of the Historical Railway station.

PAKISTAN RAILWAYs.

Hanna Lake, located about 17 km from Quetta, Balochistan, is a stunning natural reservoir nestled in the Sulaiman Range....
24/11/2024

Hanna Lake, located about 17 km from Quetta, Balochistan, is a stunning natural reservoir nestled in the Sulaiman Range. Surrounded by mountains, it offers a peaceful escape for both locals and tourists. In winter, the lake freezes into a giant ice sheet, attracting visitors for activities like ice skating.

The lake's water comes from nearby mountain streams and seasonal rainfall, serving as a natural reservoir that supports irrigation and the local ecosystem. Its serene beauty makes it a must-visit destination in Quetta.

پی ٹی آئی احتجاج؛ لاہور، راولپنڈی اور پشاور کے درمیان ٹرین سروس بند,آج کی تمام 25 ریل گاڑیوں کی بک ٹکٹیں بھی منسوخ کر د...
24/11/2024

پی ٹی آئی احتجاج؛ لاہور، راولپنڈی اور پشاور کے درمیان ٹرین سروس بند,
آج کی تمام 25 ریل گاڑیوں کی بک ٹکٹیں بھی منسوخ کر دی گئیں.

تفصیلات کے مطابق ریلوے نے پشاور سے راولپنڈی، لاہور سے راولپنڈی جبکہ ملتان اور فیصل آباد سے راولپنڈی کے درمیان تمام ٹرین سروس بند کر دی ہیں۔

ریلوے حکام کے مطابق آج اتوار 24 نومبر کی تمام 25 ریل گاڑیوں کی بک ٹکٹیں بھی منسوخ کر دی گئیں جبکہ اتوار کی تمام گاڑیوں کے مسافروں کو ٹکٹوں کے پیسے فوری واپس کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

ریلوے اسٹیشن پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی جبکہ ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کا داخلہ بھی مکمل بند کرکے اسٹیشن سیل کر دیا گیا۔

مسافروں کو اسٹیشن کے عارضی ٹکٹ گھر سے ہی بکنگ ٹکٹوں کے پیسے واپس کیے جائیں گے۔

Journey Timeline July's 2022.PAKISTAN RAILWAYs QUETTA  BALOCHISTAN
19/11/2024

Journey Timeline July's 2022.
PAKISTAN RAILWAYs
QUETTA BALOCHISTAN

السلام علیکمہماری لگائی گئی تیز رفتار ریل گاڑیوں کی وڈیوز پے کافی حضرات اعتراض کرتے ہیں کہ دنیا 400 500 کی رفتار پے پہنچ...
18/11/2024

السلام علیکم

ہماری لگائی گئی تیز رفتار ریل گاڑیوں کی وڈیوز پے کافی حضرات اعتراض کرتے ہیں کہ دنیا 400 500 کی رفتار پے پہنچ گئی اور 100 110 رفتار دکھا کہ خوش ہورہے ہیں

پہلی بات تو یہ ہے دنیا اپنی ریل گاڑیوں کو اپنا اور اپنے ملک کا اثاثہ سمجھتی ہے
دنیا ہر حال میں ٹکٹ لیتی ہے بنا ٹکٹ لیکے سفر نہیں کرتی اور پھر ٹکٹ چیکرز کو دکھ کہ یہاں وہاں نہیں چھپتی،

دنیا ریل گاڑی کے واشروم میں اپنے گندے برتن دھوکے ٹرین کا پانی ختم نہیں کرتے کہ جو واشروم جائے اسے پانی نا ملے

دنیا اپنی ریل گاڑیوں پے پتھر نہیں مارتی

دنیا سفائی ستھرائی کا خیال رکھتی ہے کھانا کھاکے سیٹوں اور پردوں پے ہاتھ صاف نہیں کرتی

دنیا واشروم کا استعمال سہی سے کرتی ہے گندہ نہیں کرتی اور نا ہی نل کھلے چھوڑتی ہے

دنیا چلتی ٹرین سے نا اترتی ہے نا چڑھتی ہے

دنیا ایک دروازے کو چڑھنے کے لئے اور دوسرے کو اترنے کے لئے استعمال کرتی ہے اور ہر دروازے سے گھسنے اور نکلنے والی حرکتیں نہیں کرتی

دنیا کھانا، چپس، بسکٹ، چھالیا، ٹافی وغیرہ کھاکے ریپر اور پلاسٹک ٹرین، پلیٹ فارم یا چلتی ٹرین سے بہار نہیں پھینکتی

دنیا جان پہچان کا استعمال کرکے ٹرین کو اپنی مرضی سے جگہ جگہ نہیں رکواتی

تو درخواست ہے کہ دنیا کی مثالیں دینے سے پہلے زرا اپنے گریبان میں جھانک کہ دیکھ لیں کہ ہمارا کیا رویہ ہے ریل کہ ساتھ آپ دنیا سے یہ سب بھی سیکھ لیں بجائے رفتار کی تعریف کہ ہوسکتا ہے اگر ہم یہ سب سیکھ گئے تو شاید ہم بھی 300 400 کی رفتار والی ٹرین اپنے ملک میں چلتا دیکھ سکیں

جس کو 100 110 کی رفتار والی ٹرین میں بیٹھنے کی تمیز نا ہو ان کہ منہ سے 300 400 500 رفتار والی بات اچھی نہیں لگتی،
اور موجودہ وقت میں ہماری ریل گاڑیوں کی جو بھی رفتار ہے جیسی بھی ٹرین اور کوچز ہیں ہم وہی دکھا سکتے ہیں،
بہت سارے حضرات خوشی خوشی دیکھتے ہیں اور ہم انہی کے لئے وڈیوز بناتے اور اپلوڈ کرتے ہیں

باقی جن کو ہماری وڈیوز پسند نہیں ہیں تو ان سے سوال ہے کہ وہ دیکھ کیوں رہے ہیں ہمارے پیجز میں کیا کررہے ہیں؟
کیا وہ ہمیں تنخواہ دیتے ہیں جو ہم ان کی باتیں تنقید اور گالیاں برداشت کریں؟

اگر ہماری وڈیوز پسند نہیں تو کوئی مسلا نہیں ان فالو کردیں اور وہی دیکھیں جو آپ کو پسند ہے
لیکن بس اتنی مہربانی کریں تنقید نا کریں گالیاں اور تنقید اپنے پاس رکھیں

☆☆☆☆☆☆☆☆

پھر دوسرا اعتراض کہ سب کچھ انگریز نے بنایا ہم نے کچھ نہیں بنایا

تو ان سے درخواست ہے کہ انگریز نے تو اور بھی ایسے ریلوے ٹریک بناکے دیے تھے جن کو ہم ناکام بنایا بنا ٹکٹ سفر کرکے

کیونکہ جب ہم بس وین یا جہاز میں سفر کریں تو کرایہ لازمی دینا پڑتا ہے لیکن ٹرین میں سفر کرتے وقت ہمیں ٹکٹ لینے میں تکلیف ہوتی ہے اور ہم مفت میں جانے کے طریقے ڈھونڈتے ہیں

بس اور وین کا تکلیف دہ سفر ہم پیسے دیکے شوق سے کرتے ہیں لیکن ریل گاڑی کا آرام دہ سفر کرتے ہوئے ہماری جیب سے پیسے نہیں نکلتے،

کہنے کا مقصد یہ نہیں ہے کہ ہر کوئی ایسا کرتا ہے بہت سارے حضرات بکنگ کرواکے یا ٹکٹ لیکے سفر کرتے ہیں جن کی وجہ سے ریل گاڑی ابھی تک چل رہی ہیں

سکھر شکارپور اور جیکب آباد سے کوئٹہ جانے کے لئے 1000 روپے دیکے پورا کیبن لے لیتے ہیں اور اس میں 10 سے 12 لوگ یعنی پورا خاندان بٹھالیتے ہیں اور ٹرین کو گالیاں بھی دیتے رہتے ہیں،

بچوں کا ٹکٹ نہیں لیتے لیکن برتھ پوری لینا چاہتے ہیں

نقصان کی وجہ سے ٹرین بند ہوجائے تو احتجاج شروع کردیتے ہیں کہ ٹرین بحال کریں

اگر کوئی بات بری لگی تو اس کے لئے معذرت
لیکن پہلے ان مسائل کو ختم کریں ہمیشہ ٹکٹ لیں سفر کریں ٹرین کی بحالی کی مہم سے پہلے لوگوں کو ٹکٹ لیکے سفر کرنے کی ترغیب دیں وقت کے ساتھ ساتھ ریل گاڑیاں کم ہوتی جارہی ہیں اس سے پہلے کہ مزید گاڑیاں کم ہوں اور مزید ریلوے اسٹیشن ویران ہوں یا یہ آسان اور آرام دہ سفر ختم ہو تو اب بھی وقت ہے اس معاملے کو سنجیدگی سے سوچیں
ہمیشہ ٹکٹ لیکے سفر کریں اور کسی کو موقع نا دیں کہ وہ آپ سے پیسے مانگے

اور کچھ کریں نا کریں کم از کم دنیا سے موازنہ نا کریں اور اگر کرنے کا اتنا ہی شوق ہے تو پہلے وہ سب باتیں بھی سوچیں جو اوپر لکھی ہیں
جزاک اللہ

Address

Mach

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when I'm Balochistan Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share