
29/01/2025
پاراچنار معاہدے کے اٹھائیس دن بعد بھی راستہ نہ کھلنا سوالیہ نشان ہے!!
معاہدے پر عمل درآمد ہونا چاہئے تھا، وزیر اعلیٰ بتائیں کہ معاہدے پر عملدرآمد میں کیا مشکلات ہیں اور اس میں کون رکاوٹ ہے، پارہ چنار میں رستے کھلوانے کے لئے احتجاج کرنے پر ہمارے تحصیل میئر مزمل حسین فصیح کو گرفتار کیا گیا ہے، مطالبہ کرتے ہیں انہیں فی الفور رہا کیا جائے، مرکزی شاہراہ کی مستقل بنیادوں پر محفوظ آمدورفت کو یقینی بنایا جائے جو کہ بنیادی مسلہ ہے جس سے مشکلات میں گھرے لوگوں کو اشیائے خوردونوش باہم پہنچ سکیں،تکفیریت اور شدت پسندی کے خاتمے کے لئے ملک بھر میں کانفرنسز ہونی چاہئے، تمام علماء کرام کا مشترکہ فتویٰ آنا چاہیے کہ تکفیر کرنا حرام ہے، تکفیریت کے خلاف قانون سازی کی ضرورت ہے اور ایک دوسرے کے مسالک کے خلاف فتویٰ بازی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی ہونی چاہئے، مسلک کے درمیان ہم آہنگی کے لئے نصاب تعلیم کو بھی درست کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہم اپنی آنے والی نسلوں میں یکجہتی اور باہمیمحبت کا پیغام پہنچا سکیں
علامہ احمد اقبال رضوی کا کے پی کے ہاؤس میں منعقدہ اجلاس سے خطاب