BuraaqNews

BuraaqNews آپ کو باخبر رکھنے کیلئے مصدقہ خبریں دینا ہماری اولین ذمہ داری ہے
(1)

12/06/2024

پاکستان ریلویز نے عیدالاضحی کے موقع پر کرایوں میں 25 فیصد کی بڑی رعایت کا اعلان کر دیا۔

ترجمان محکمہ ریلوے کے مطابق کرایوں میں رعایت ریلوے کے زیرِ انتظام تمام مسافر ٹرینوں کی تمام کلاسز پر ہوگی، کرایوں میں رعایت عید کے تین دونوں کے لیے میسر ہوگی۔

رعایت کا اطلاق صرف کرنٹ بکنگ پر ہوگا جبکہ عید اسپیشل ٹرینوں پر سفر کرنے والے مسافر رعایت سے مستفید نہیں ہو سکیں گے۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب مالی سال 24-2023 کا اقتصادی سروے پیش کر دیا ہے۔ اقتصادی سروے پیش کرتے ہوئے  وزیرخزانہ محم...
12/06/2024

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب مالی سال 24-2023 کا اقتصادی سروے پیش کر دیا ہے۔

اقتصادی سروے پیش کرتے ہوئے وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی شرح 48 فیصد سےکم ہوکر 11 فیصد تک آگئی ہے، جلد سنگل ڈیجٹ پر بھی آجائےگی، پالیسی ریٹ کو بتدریج نیچے آنا چاہیے، مہنگائی میں کمی کی وجہ سے ہی اسٹیٹ بینک نے شرح سود کو کم کیا ہے۔

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانے کے سوا کوئی پلان بی نہیں تھا، آئی ایم ایف کے پاس نہ جاتے تو آج اہداف کا تعین نہ کرپاتے، رواں مالی سال جی ڈی پی گروتھ میں بڑی صنعتوں کی گروتھ اچھی نہ رہی، زراعت نے اچھا کردار ادا کیا ہے، لائیواسٹاک بھی بہتر رہی۔

وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ مالی سال 23-2022 میں شرح نمو 2 فیصد کم ہوئی تھی اور روپے کی قدر میں 29 فیصد کمی ہوئی۔ ان مسائل کے ساتھ ہم نے مالی سال 24-2023 کا آغاز کیا، بلند شرح سود اور مہنگی توانائی کے سبب لارج اسکیل مینوفیکچرنگ متاثر ہوئی، رواں مالی سال ریونیو کلیکشن میں 13 فیصد اضافہ ہوا ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 50 کروڑ ڈالر تک محدود رکھنے میں کامیاب ہوئے۔

12/06/2024
ایس ڈی بھٹانی لکی مروت: ایس ڈی بھٹانی کے نوجوانوں کے لیے کھیلوں کی سر گرمیوں اور امن کو فروغ دینے کے لیے پا ک فوج کے زیر...
11/06/2024

ایس ڈی بھٹانی لکی مروت:
ایس ڈی بھٹانی کے نوجوانوں کے لیے کھیلوں کی سر گرمیوں اور امن کو فروغ دینے کے لیے پا ک فوج کے زیر انتظام ضلع لکی مروت کے گاؤں سلمان خیل میں والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔
سلیمان خیل میں پہلی باراس طرح عظیم الشان والی بال مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف گاؤں سے17 ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔
ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے مہمان خصوصی پاک فوج کے مقامی یونٹ کمانڈر تھے جنہوں نے ٹیموں اور بہترین کھلاڑیوں میں ٹرافی اور نقد انعامات تقسیم کیے۔
مقامی لوگوں اور خاص طور پر نوجوانوں نے معاشرے کی بہتری کے لیے اس طرح کے کھیلوں کے انعقاد پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔

سوات: تحصیل مٹہ کے علاقے کالا کوٹ میں رکشہ بے قابو ہوکر الٹ گیا،الٹتے ہی رکشے میں آگ بھرٹک اٹھی،چار افراد جھلس کر جاں بح...
11/06/2024

سوات: تحصیل مٹہ کے علاقے کالا کوٹ میں رکشہ بے قابو ہوکر الٹ گیا،الٹتے ہی رکشے میں آگ بھرٹک اٹھی،چار افراد جھلس کر جاں بحق،دو خواتین بھی شامل،تین افراد زخمی۔

پاکستان دو میچز ہارنے کے بعد آج دباؤ میں ہوگا لہٰذا ہم پاکستان کو ہرانے کیلئے  پورا پلان کررہے ہیں: کپتان کینیڈین ٹیم ...
11/06/2024

پاکستان دو میچز ہارنے کے بعد آج دباؤ میں ہوگا لہٰذا ہم پاکستان کو ہرانے کیلئے پورا پلان کررہے ہیں: کپتان کینیڈین ٹیم کلیم ثناء


Eid Holiday's On EID Ul Azha
11/06/2024

Eid Holiday's On EID Ul Azha

11/06/2024

حج کی سعادت کیلئے پہنچنے والی خاتون کے ہاں بچے کی ولادت، نام محمد رکھ دیا

اگر کسی بھی خوبصورت دلیل یا دلکش جواز پر 2023 کے 9مئی پر مٹی ڈال دی گئی تو کل کوئی بھی سرکش گروہ لوحِ تاریخ پر اپنی مرضی...
11/06/2024

اگر کسی بھی خوبصورت دلیل یا دلکش جواز پر 2023 کے 9مئی پر مٹی ڈال دی گئی تو کل کوئی بھی سرکش گروہ لوحِ تاریخ پر اپنی مرضی کا 9 مئی رقم کر سکتا ہے، عرفان صدیقی

باپ کے تشدد سے زخمی زیر علاج کمسن بچہ دم توڑ گیا
11/06/2024

باپ کے تشدد سے زخمی زیر علاج کمسن بچہ دم توڑ گیا

11/06/2024

آئندہ بجٹ میں سولر پی وی پینل،پلانٹ، مشینری اور خام مال پر ڈیوٹی ختم ہونے کا امکان

اس سال معمول سے زیادہ بارش ہونے کی توقع کی جا رہی ہے: چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز
11/06/2024

اس سال معمول سے زیادہ بارش ہونے کی توقع کی جا رہی ہے: چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز

بدبخت بیٹے نے پیسے نہ دینے پر گلہ دبا کر اپنی ماں کو قتل کر دیا
11/06/2024

بدبخت بیٹے نے پیسے نہ دینے پر گلہ دبا کر اپنی ماں کو قتل کر دیا

حکومت نےانٹرنیٹ سروس فراہم کرنےوالی کمپنیوں کوراضی کرلیا
11/06/2024

حکومت نےانٹرنیٹ سروس فراہم کرنےوالی کمپنیوں کوراضی کرلیا

انڈونیشیا میں 3 دن سے لاپتا خاتون کی لاش اژدھے کے پیٹ سے برآمد
11/06/2024

انڈونیشیا میں 3 دن سے لاپتا خاتون کی لاش اژدھے کے پیٹ سے برآمد

ملتان سے تعلق رکھنے والے خاندان کا آخری گروپ فوٹوجو حادثہ سے پہلے  مچھل کے مقام پر بنایا گیاکیا خبر تھی یہ آخری لمحات ہی...
11/06/2024

ملتان سے تعلق رکھنے والے خاندان کا آخری گروپ فوٹو
جو حادثہ سے پہلے مچھل کے مقام پر بنایا گیا
کیا خبر تھی یہ آخری لمحات ہیں
#تاؤبٹ جیپ حادثہ میں شہید ہونے والا خاندان
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ‎

پہلی بار پاکستان 4 ارب ڈالر کے چاول ایکسپورٹ کرنے کے قریب پہنچ گیا.
11/06/2024

پہلی بار پاکستان 4 ارب ڈالر کے چاول ایکسپورٹ کرنے کے قریب پہنچ گیا.

Lakki Marwat سٹی ہسپتال  کے سامنے نوجوان کی کمبھے پر چڑھ کر خودکشی کی کوشش، ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے اتار کر سٹی ہسپتا...
11/06/2024

Lakki Marwat
سٹی ہسپتال کے سامنے نوجوان کی کمبھے پر چڑھ کر خودکشی کی کوشش، ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے اتار کر سٹی ہسپتال منتقل کر دیا۔ ریسکیو ترجمان

ایران،صدارتی انتخابات کیلئے 6 حتمی  امیدواروں کے ناموں کا اعلان
11/06/2024

ایران،صدارتی انتخابات کیلئے 6 حتمی امیدواروں کے ناموں کا اعلان

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ میں جنگ بندی کیلئے امریکی تجاویز کی حمایت میں قرارداد منظور کرلی۔سلامتی کونسل میں قر...
11/06/2024

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ میں جنگ بندی کیلئے امریکی تجاویز کی حمایت میں قرارداد منظور کرلی۔

سلامتی کونسل میں قرارداد کی منظوری میں 14 ووٹ آئے جبکہ ایک رکن نے ووٹ نہیں دیا۔جنگ بندی کی اس تجویز کا مسودہ امریکی صدر جو بائیڈن نے منظور کیا تھا۔

سلامتی کونسل میں ووٹنگ کے دوران روس نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ منظوری سے پہلے امریکا اور سلامتی کونسل کے رکن ملکوں کے درمیان قرارداد کے مسودے پر 6 روز تک بات چیت ہوئی جس کے بعد امریکا نے قرارداد کو حتمی شکل دی۔

قرارداد کے مطابق اسرائیل نے یہ تجویز منظور کر لی ہے۔

قرارداد میں حماس سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ بھی یہ قرارداد منظور کر لے اور دونوں فریق بغیر کسی تاخیر کے قرارداد پر عمل کریں۔

قرارداد کے مطابق دونوں متحارب فریق بات چیت کریں گے اور اس دوران جنگ بندی جاری رہے گی۔

دوسری جانب حماس نے غزہ جنگ بندی کیلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کا خیر مقدم کیا ہے۔

11/06/2024

لکی مروت: پیروالا کے قریب جنگل میں لکڑیاں کاٹتے ہوئے نوجوان نظام الدین گولے کی زد میں آکر زخمی، سٹی ہسپتال سے بنوں ہسپتال ریفر۔ ہسپتال ذرائع

عسکری حکام نے لکی مروت کے گاؤں تجوڑی میں سرکاری ہسپتال اورگورنمنٹ ڈگری کالج کا دورہ کیا۔دورے کے دوران انہوں نے میڈیکل سٹ...
10/06/2024

عسکری حکام نے لکی مروت کے گاؤں تجوڑی میں سرکاری ہسپتال اورگورنمنٹ ڈگری کالج کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران انہوں نے میڈیکل سٹاف اور تدریسی عملے سے ملاقات کی اور دونوں جگہوں پر مسائل کے بارے میں دریافت کیا۔
سٹاف نے ہسپتال اور کالج کے مسائل سے عسکری حکام کو آگاہ کیا جن میں سولرسسٹم اور پینے کے پانی کی عدم دستیابی ایک بڑا مسئلہ تھا۔
عسکری حکام نے سٹاف کے مسائل کے حل کے لیے متعلقہ محکموں کے حکام سے بات چیت کر کے ان کے مسائل کو حل کروانے کی یقین دہانی کروائی۔
سٹاف اور مقامی لوگوں نے علاقے کی سکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا اور پاک فوج کی کاوشوں اور قربانیوں کو سراہا۔

28 May 2024 papers have been rescheduled to 28 June 2024 instead of 3 July 2024.
10/06/2024

28 May 2024 papers have been rescheduled to 28 June 2024 instead of 3 July 2024.

لکی مروت :- ڈی پی او تیمور خان (PSP) کی سربرائئ میں  میٹنگ کا انعقا، ایس ایچ اوز کی ٹاپ ٹین مجرمان ٹارگٹ میں ناقص کارکرد...
10/06/2024

لکی مروت :- ڈی پی او تیمور خان (PSP) کی سربرائئ میں میٹنگ کا انعقا، ایس ایچ اوز کی ٹاپ ٹین مجرمان ٹارگٹ میں ناقص کارکردگی پر تین ایس ایچ اوز کی سرزنش اور معطل، ایس ایچ او غزنی خیل فداللہ خان کو سسپنڈ کلوز ٹو لائن اور چارج شیٹ شوکاز نوٹس جاری ایس ایچ او غزنی خیل فداللہ پر منشیات فروشوں خاص کر منشیات ڈیلر جاوید۔کو معانت فراہم کرنے اور ان سے بھتہ وصول سے کے الزمات ثابت ہونے پر ڈیسمس فارم سروس کیا جاے گا،
ایس ایچ او تھانہ ڈاڈیوالہ عصمت اللہ نیازی کو جواریوں خاص طور نصیب خان عرف نصبوں لنڈایواہ والا کی معانت کرنے اور ان سے بھتہ وصول کرنے پر معطل کرتے ہوے کلوز ٹو پولیس لائن اور چارج شیٹ دیاگیا الزمات درست ثآبت ہونے پر انکو سب انسپکٹر سے اسیسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدے پر تنزلی کی جائیگی،
جبکہ ایس ایچ او تھانہ تجوڑی PASi آنیس خان کو مجرمان اشتہاریوں خاص طور پر مطلوب اشتہاری خالد کی معانت کرنے اور ان سے بھتہ وصول کرنے پر سسپنڈ کرکے فوری طور کلوز ٹو پولیس لائن اور چارج شیٹ جاری کرتے ہوے انکے خلاف محکمانہ انکویری میں الزمات ثابت ہونے پر۔اس سے دو سال سروس کاٹی جائیگی۔درئں اثناء ڈی پی او نے سب انسپکٹر دمساز خان کو پولیس لائن سے ایس ایچ او تھانہ غزنی خیل تعینات کردیا جبکہ پی ایس ائی زاہد خان کو ایس ایچ او گنبیلا سے ڈاڈیوالہ اور پی اے ایس شکیل خان انچارج چوکی عباسہ سے ایس ایچ او گمبیلا تعیناتی کے احکامات جاری کرتے ہوے ڈی پی او تیمور خان نے تمام نیے تعینات ہونے والے ایس ایچ اوز کو اپنی فرائض منصبی ایمانداری اور عوامی خدمت کیساتھ سرانجام دینے کی ہدایات بھی جاری کئے۔

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے تینوں حلقوں میں ٹربیونل  حج تبدیل کرنے کی منظوری دیدی
10/06/2024

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے تینوں حلقوں میں ٹربیونل حج تبدیل کرنے کی منظوری دیدی

انصاف کے دعویداروں کے صوبے میں جب انصاف اسطرح ہوگا۔۔ تو قانون پر عمل کون کرے گا۔
10/06/2024

انصاف کے دعویداروں کے صوبے میں جب انصاف اسطرح ہوگا۔۔ تو قانون پر عمل کون کرے گا۔

نئے بجٹ پروگرام کے تحت آئندہ مالی سال میں25 پرائمری سکولوں کو مڈل لیول تک اپ گریڈ کیا جائے گا۔30 مڈل اسکولوں کو ہائی لیو...
10/06/2024

نئے بجٹ پروگرام کے تحت آئندہ مالی سال میں
25 پرائمری سکولوں کو مڈل لیول تک اپ گریڈ کیا جائے گا۔
30 مڈل اسکولوں کو ہائی لیول پر اپ گریڈ کیا جائے گا۔
خیبر پختونخوا بجٹ 25-24

10/06/2024

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پشتو اداکارہ خوشبو جاں بحق

غیر ملکیوں کےنام پر 349 بے نامی جائیدادوں اور کاروبارکا بھی انکشاف ہوا ہے جنہیں چھان بین کے لیے ایف بی آر کو ارسال کر د...
10/06/2024

غیر ملکیوں کےنام پر 349 بے نامی جائیدادوں اور کاروبارکا بھی انکشاف ہوا ہے جنہیں چھان بین کے لیے ایف بی آر کو ارسال کر دیا گیا ہے، تحقیقات میں انکشاف

Address

Serai Naurang
Lakki
28350

Telephone

+923339988649

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when BuraaqNews posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

Category


Other TV Channels in Lakki

Show All