10/01/2025
کچن میں استعمال ہونے والے گیس کے چولہے کی حالت آپ کی جیب پر اثر انداز ہوتی ہے اس لئے اس پر توجہ دیں ۔ گیس کے چولہے سے نکلنے والی آگ کی رنگت سے ہی آپ آسانی سے اس بات کا اندازہ لگا سکتے ہیں کہ آپ کے چولہے میں گیس کا استعمال درست انداز میں ہو رہا ہے یا گیس ضائع ہو رہی ہے ۔ اگر آپ کے گیس کے چولہے سے نکلنے والی آگ کے شعلے کی رنگت نیلی ہے اور شعلہ چھوٹا ہے تو یہ سب سے بہترین حالت ہے ۔ نیلے شعلے flame کا درجہء حرارت سب سے بلند یعنی 2500 سے 3000 سینٹی گریڈ کے درمیان ہوتا ہے ۔ اسی طرح اگر چولہے سے پہلے رنگ کا بڑا اور بلند دھویں والا شعلہ نکل رہا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ اس میں جلنے والی گیس اور آکسیجن کا مکسچر درست تناسب سے نہیں ۔ پیلے شعلے کا درجہء حرارت تین گنا کم ہوتا ہے ۔ یعنی اگر شعلہ نیلا ہے تو توے پر رکھی روٹی دو سے تین منٹ میں پکے گی جبکہ پیلے کم گرم شعلے پر وہی روٹی پکنے میں چھ سے سات منٹ لگ جائیں گے اور روٹی بھی سوکھ کر پاپڑ بن جائے گی اور یہی حال سالن بننے کا بھی ہوگا ۔ اس لئے جونہی گیس کے چولہے کی رنگت پیلی نظر آئے اسے فورآ سروس کیلئے بھجوا دیں ۔