B-News 99

B-News 99 Latest Business and Technology News
(2)

Authentic Lebanese Cuisine here in Lahore!Run by two Lebanese Entrepreneurs with a lifelong experience, Cafe Beirut brin...
10/01/2023

Authentic Lebanese Cuisine here in Lahore!
Run by two Lebanese Entrepreneurs with a lifelong experience, Cafe Beirut brings something for everyone! With ingredients imported all the way from Lebanon, the taste is truly mouthwatering and fresh! Come Over! Cafe Beirut

Address: 2nd Branch : Cafe Beirut 141 - C, Phase 5 DHA. Lahore

Facebook: https://www.facebook.com/cafebeirutpk/

Website: http://www.ihms.com.pk/

Contact: +92 42 34550447

Mail: [email protected]

روس  سے سستا تیل ملنے کے بعد پاکستان میں فی لیٹر پٹرول کی قیمت کم ہو کر کتنی رہ جائے گی ؟ پاکستانیوں کیلئے خوشخبری نجی ٹ...
06/12/2022

روس سے سستا تیل ملنے کے بعد پاکستان میں فی لیٹر پٹرول کی قیمت کم ہو کر کتنی رہ جائے گی ؟ پاکستانیوں کیلئے خوشخبری

نجی ٹی وی دنیا نیوز نے وزارت پٹرولیم کے ذرئع سے دعویٰ کیاہے کہ روس سے پاکستان کو 30 ڈالر فی بیرل تک سستا تیل ملے گا جس سے عوام کو 42 روپے فی لیٹر تک ریلیف مل سکتاہے ۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق روس سے درآمد شدہ تیل کی قیمت تقریباً 182 روپے فی لیٹر تک ہو سکتی ہے ،روس سے ساڑھے 65 ڈالر فی بیرل تک تیل درآمد ہونے کا امکان ہے ،پٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 41 سینٹ فی لیٹر تک ہوگی ،ڈالر ایکسچینج ریٹ کے مطابق پٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 92 روپے 27 پیسے لیٹر بنتی ہے ، پٹرول فی لیٹر مقامی ٹیکس 90 روپے تک ہیں، درآمد ی تیل آنے پر پٹرول کی قیمت 42 روپے فی لیٹر کم ہو سکتی ہے ۔

The Coca-Cola Company Brings Its Global Fuzetea Iced/Tea Brands To Pakistan The Coca-Cola Company has launched the iced-...
03/11/2022

The Coca-Cola Company Brings Its Global Fuzetea Iced/Tea Brands To Pakistan

The Coca-Cola Company has launched the iced-tea category in Pakistan with its billion-dollar ready-to-drink (RTD) brand, Fuzetea. This launch marks a brand-new addition to the diverse Coca-Cola portfolio in Pakistan and underlines the company’s commitment to further investing in the country.

https://bnews99.com/the-coca-cola-company-brings-its-global-fuzetea-iced-tea-brands-to-pakistan/

عمران خان نے لانگ مارچ نہیں ،شارٹ مارچ کا اعلان کیا ، شیری رحمان پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہاکہ عمران خان نے ل...
26/10/2022

عمران خان نے لانگ مارچ نہیں ،شارٹ مارچ کا اعلان کیا ، شیری رحمان

پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہاکہ عمران خان نے لانگ مارچ کا نہیں لاہور سے اسلام آباد شارٹ مارچ کا اعلان کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں شیری رحمان نے کہاکہ اگر ان کی عمران بچاﺅ تحریک اتنی مقبول ہے تو پیپلز پارٹی کی طرح کراچی سے اسلام آباد لانگ مارچ کر کے دکھائیں۔ میں نے تحریک انصاف کو چیلنج کیا تھا کہ وہ پیپلز پارٹی جیسا لانگ مارچ نہیں کر سکتے۔

90 فیصد پاکستانی مردانہ کمزوری کا شکار؟
26/10/2022

90 فیصد پاکستانی مردانہ کمزوری کا شکار؟

توہین عدالت کیس، سپریم کورٹ نے عمران خان کوجواب کیلئے نوٹس جاری کردیا، لانگ مارچ پر نوٹس کی حکومتی استدعا مستردسپریم کور...
26/10/2022

توہین عدالت کیس، سپریم کورٹ نے عمران خان کوجواب کیلئے نوٹس جاری کردیا، لانگ مارچ پر نوٹس کی حکومتی استدعا مسترد

سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں جواب کیلئے عمران خان کو نوٹس جاری کردیا،عدالت نے عمران خان کے جمعہ کے لانگ مارچ پر نوٹس کی استدعا مستردکردی۔

عدالت نے کہاکہ فی الحال توہین عدالت کا یا شوکاز نوٹس جاری نہیں کر رہے ہیں ،عمران خان کاجواب آجائے پھر جائزہ لیں گے، توہین عدالت ہوئی یا نہیں ۔

ارشد شریف کیس، صحافی کی گاڑی سے فائرنگ ہوئی جس سے ایک افسر زخمی بھی ہوا، افریقی میڈیا نئی کہانی سامنے لے آیاسینئر صحافی ...
26/10/2022

ارشد شریف کیس، صحافی کی گاڑی سے فائرنگ ہوئی جس سے ایک افسر زخمی بھی ہوا، افریقی میڈیا نئی کہانی سامنے لے آیا

سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کے بعد کینیا میڈیا پولیس کے حوالے سے نئی رپورٹ سامنے لے آیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ صحافی کی گاڑی سے فائرنگ ہوئی جس سے ایک افسر زخمی ہوا ، پھر جوابی کارروائی کی گئی ۔

افریقی خبررساں ادارے " نیشن افریقہ " نے نئی پولیس رپورٹ کے حوالےسے دعویٰ کیا ہے کہ23 اکتوبر کی رات کو جی ایس یو افسران نے ارشد شریف کی گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا لیکن گاڑی میں سے افسران پر فائرنگ کی گئی جس سے ایک کانسٹییبل زخمی بھی ہوا، جس پر جوابی فائرنگ کی گئی اور پاکستانی سینئر صحافی ارشد شریف اس سے جاں بحق ہو گئے ۔

رپورٹ کے مطابق ارشد شریف کی نیروبی میں میزبانی خرم احمد کر رہے تھے جو ایک عرصہ سے کینیا میں رہائش پذیر ہیں اور ٹویوٹا لینڈ کروزر خرم احمد کی ہی ملکیت تھی، دونوں نے واقع کے روز نیروبی سے 85کلو میٹر دور جنوب میں واقع کاموکورو میں انٹر ٹینمنٹ کمپلیکس میں وقت گزارا جہاں شوٹنگ رینج بھی ہے جو کہ پاکستان کے نشانہ بازی کے شوقین افراد میں کافی مقبول ہے ۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کا کھانے کا شکوہ، آئی سی سی نے کرارا جواب دیدیابھارتی ٹیم لنچ میں پریکٹس سیشن کے بعد ٹھنڈے سینڈوچ اور پھ...
26/10/2022

بھارتی کرکٹ ٹیم کا کھانے کا شکوہ، آئی سی سی نے کرارا جواب دیدیا

بھارتی ٹیم لنچ میں پریکٹس سیشن کے بعد ٹھنڈے سینڈوچ اور پھل ملنے پر آگ بگولہ ہو گئی جس پر آئی سی سی نے بھی بھارتی کرکٹ بورڈ کو دو ٹوک جواب دیا ہے کہ دوپہر کے کھانے کا مینیو تمام ٹیموں کیلئے یکساں ہے ۔

"انڈیا ٹائمز "کے مطابق ٹیم انڈیا پریکٹس کے بعد کے آئی سی سی کے مینو سے ناخوش ہوئی اور کھلاڑیوں نے احتجاجاً کھانا نہیں کھایا،کیونکہ بھارتی ٹیم لنچ میں پراٹھے اور دیگر غذائی اجناس متوقع کر رہی تھی لیکن انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے سینڈوچ ٹماٹر اور کچھ پھل مہیا کیے گئے جس پر کھلاڑیوں نے لنچ کرنے کے بجائے اپنے اپنے کمروں میں جا کر اپنا اپنا کھانا خود منگوا کر کھایا ۔

"اندیا ٹائمز "نے بی سی سی آئی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ سخت ٹریننگ سیشن کے بعد بھارتی ٹیم کو گرم کھانا ضروری ہے، پریکٹس کے بعد کھانے میں پھل اور فالفیل کے ساتھ حسب ضرورت سینڈوچ شامل تھےجو کہ ٹھنڈے تھے۔ دوسری جانب سے آئی سی سی کا کہنا ہےکہ اصول تمام ممالک کے لیے یکساں ہیں ، اس لیے یہی کھانا سب کو مہیا کیا جا رہا ہے۔

ارشد شریف کا جسد خاکی کہاں رکھا گیا؟ پتہ چل گیاسینئر صحافی ارشد شریف کے جسد خاکی کو پمز ہسپتال کے بجائے اسلام آباد  گولڑ...
26/10/2022

ارشد شریف کا جسد خاکی کہاں رکھا گیا؟ پتہ چل گیا

سینئر صحافی ارشد شریف کے جسد خاکی کو پمز ہسپتال کے بجائے اسلام آباد گولڑہ موڑ کے قریب نجی ہسپتال کے سرد خانے میں رکھا گیا ہے۔

نجی ٹی وی "ایکسپریس نیوز "کے مطابق پمز ہسپتال کے سرد خانے میں تعمیراتی کام کی وجہ سے سینئر صحافی ارشد شریف کی میت کو اسلام آباد گولڑہ موڑ کے قریب نجی ہسپتال کے سرد خانے میں رکھا گیا ہے، اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری ہسپتال کے باہر تعینات ہے جب کہ ارشد شریف کے خاندان کے چند افراد بھی ہسپتال میں موجود ہیں۔

سینئر صحافی ارشد شریف کے دوبارہ پوسٹمارٹم کا فیصلہ، اہلخانہ آج درخواست دیں گے ، نجی ٹی وی کا دعویٰسینئر صحافی ارشد شریف ...
26/10/2022

سینئر صحافی ارشد شریف کے دوبارہ پوسٹمارٹم کا فیصلہ، اہلخانہ آج درخواست دیں گے ، نجی ٹی وی کا دعویٰ

سینئر صحافی ارشد شریف کے اہلخانہ نے پاکستان میں دوبارہ پوسٹمارٹم کرانے کا فیصلہ کر لیاہے ،نجی ٹی وی کے مطابق مقتول ارشد شریف کے اہلخانہ آج پولیس حکام کو پوسٹمارٹم کیلئے درخواست دیں گے ۔

نجی ٹی وی "ایکسپریس نیوز "نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ مقتول ارشد شریف کے اہلخانہ دوبارہ پوسٹمارٹم کیلئے پولیس کو حکام آج درخواست دیں گے جبکہ ممکنہ طو ر پر آج یا کل پمزڈاکٹرزپر مشتمل میڈیکل بورڈکی تشکیل کے بعد پوسٹمارٹم کیا جائے گا.

نجی ٹی وی" دنیا نیوز "کے مطابق ارشد شریف کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ وفاقی پولیس اور انتظامیہ پمز ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے انتظامات کرے گی، اس سلسلے میں ڈاکٹرز کی 3 رکنی ٹیم تشکیل دی جائے گی،جبکہ مقتول ارشد شریف کی والدہ نے مطالبہ کیا ہے کہ پمز ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے دوران سینئر سرجن بھی موجود ہوں۔

بھارتی اداکارہ سونم باجوہ نے پاکستانی اداکار کیلئے پسندیدگی کا اظہار کر دیابھارت کی معروف پنجابی اداکارہ سونم باجوہ نے پ...
25/10/2022

بھارتی اداکارہ سونم باجوہ نے پاکستانی اداکار کیلئے پسندیدگی کا اظہار کر دیا

بھارت کی معروف پنجابی اداکارہ سونم باجوہ نے پاکستانی سپر سٹار فواد خان کے لیے پسندیدگی کا اظہار کیا ہے ، سونم کے مطابق اگر فواد خان شادی شدہ نہ ہوتے تو ان سے تعلقات بڑھاتی ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ایک ریڈیو پروگرام میں سونم سے ان کی پسند سے متعلق سوال کیا گیا جس پر انہوں نے جواب دیا کہ "یہ ایک راز ہے جسے میں افشا نہیں کرسکتی، اتنا ضرور بتا سکتی ہوں کہ جس شخص سے میں تعلقات بڑھاتی وہ شادی شدہ ہے"۔

سونم نے بتایا کہ"وہ شخص فواد خان ہیں، اگر وہ شادی شدہ نہیں ہوتے تو میں ان کے ساتھ مزید تعلقات بڑھاتی، مجھے وہ پسند ہیں، انہوں نے مزید کہا یوں تو میں شادی شدہ مردوں پر نظر نہیں رکھتی ، یہ فواد خان ہیں اس لیے اگر ان کی شادی نہ ہوئی ہوتی تو میں ان سے اپنے تعلقات مضبوط کرتی"۔

واضح رہے کہ اس سے قبل برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں سونم باجوہ پاکستانی اداکارہ سجل علی کی بھی دل کھول کر تعریف کر چکی ہیں۔

منی لانڈرنگ کیس، حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست منظورمسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کی منی لانڈرنگ کیس میں نیب کور...
25/10/2022

منی لانڈرنگ کیس، حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست منظور

مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کی منی لانڈرنگ کیس میں نیب کورٹ میں ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی گئی ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق نیب کورٹ لاہور میں شہبازشریف اور حمزہ شہباز کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت ہوئی،حمزہ شہباز کی جانب سے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائرکی گئی، درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ حمزہ شہباز طبیعت ناسازی کے باعث پیش نہیں ہوں گے ،عدالت نے حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظورکرلی،وزیراعظم شہباز شریف کے نمائندنے نے پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی ،عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب کے مزید گواہ طلب کرتے ہوئے سماعت15 نومبر تک ملتوی کردی۔

جی ایچ کیو نے ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے حکومت کو خط لکھ دیا جی ایچ کیو نے پاکستان کے نامور صحافی کے کینیا میں قت...
25/10/2022

جی ایچ کیو نے ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے حکومت کو خط لکھ دیا

جی ایچ کیو نے پاکستان کے نامور صحافی کے کینیا میں قتل کی تحقیقات کیلئے حکومت پاکستان کو خط لکھ دیاہے ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق خط میں کہا گیاہے کہ ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیشن بنایا جائے، کمیشن کینیا پولیس کے ہاتھوں ارشد شریف کی موقت کی مکمل تحقیقات کرے ، اور شکوک و شبہات پیدا کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے ۔

یاد رہے کہ اتوار کی رات ارشد شریف کو کینیا میں پولیس نے نیروبی سے 200 کلومیٹر دور گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا ، جسے بعد میں مبینہ طور پر شناخت میں غلطی قرار دیا گیا ۔کینیا کی جانب سے جاری کر دہ تفصیلات میں دعویٰ کیا گیا کہ پولیس کو ایک گاڑی کی اطلاع دی گئی تھی جس کا حلیہ ارشد شریف کی گاڑی سے ملتا تھا ، اس گاڑی میں بچے کو اغواءکیا گیا ، ارشد شریف کی گاڑی روڈ بلاک کے قریب پہنچی تو اسے رکنے اور شناخت کروانے کا اشارہ کیا گیا لیکن ڈرائیور نے گاڑی نہیں روکی جس کی بنیا دپر پیچھا کیا گیا اور فائرنگ کے دوران ارشد شریف سر میں گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئے ۔

وزیر اعظم کا ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہوزیراعظم شہباز شریف نے سینئر صحافی ارشد شریف ک...
25/10/2022

وزیر اعظم کا ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ

وزیراعظم شہباز شریف نے سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

نجی ٹی وی "جیو نیوز "نے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے حوالے سے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ہائیکورٹ کےجج کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں کمیشن کا سربراہ سول سوسائٹی اور میڈیا سے بھی ارکان لے سکے گا۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے یہ فیصلہ مرحوم ارشد شریف کے قتل کے اصل حقائق کے تعین کے لیے کیا ہے،

ذرائع کاکہنا ہےکہ وزیراعظم نے اس سلسلے میں متعلقہ حکام کو ہدایات بھی جاری کی ہیں جس میں کہا گیا ہےکہ کمیشن میں ایسے لوگوں کو شامل کیا جائے جن پر ارشد شریف کے اہلخانہ کو اعتماد ہو۔

Huawei Launches Innovative Infrastructure Solutions to Drive Industry Digitalization
25/09/2022

Huawei Launches Innovative Infrastructure Solutions to Drive Industry Digitalization

ملکہ برطانیہ کی قبر کی تصویر منظر عام پر آ گئی رواں ماہ انتقال کرنے والی آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کی قبر کی تصویر  منظر ع...
24/09/2022

ملکہ برطانیہ کی قبر کی تصویر منظر عام پر آ گئی

رواں ماہ انتقال کرنے والی آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کی قبر کی تصویر منظر عام پر آ گئی ہے۔یاد رہے کہ آنجہانی ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی تدفین پیر کو سینٹ جارج چیپل میں کی گئی تھی۔

جیو نیوز کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل الزبتھ دوم کی قبر کی تصویر پر سیاہ پتھرکے صلیب پر ملکہ اور ان کے شوہر فلپ کا نام کندہ ہے تاہم سرکاری سطح پر تاحال ملکہ الزبتھ دوم کی قبر کی کوئی تصویر جاری نہیں کی گئی ہے۔سیاہ پتھرکےصلیب پر ملکہ الزبتھ کے ساتھ ان کے والد اور والدہ کے نام بھی کندہ ہیں اور قبر پر ان کی تاریخ پیدائش اور انتقال کے سال بھی درج ہیں۔

یاد رہے کہ ملکہ برطانیہ 1926 میں پیدا ہوئیں اور رواں ماہ 8 ستمبر کو انتقال کر گئی تھیں، ان کے انتقال کے بعد ان کے بڑے بیٹے چارلس کو برطانیہ کا نیا بادشاہ مقرر کیا گیا ہے۔

شاہین شاہ آفریدی نے انجری سے نجات حاصل کر لی، بولنگ کا آغاز کر دیااکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے گھٹنے...
24/09/2022

شاہین شاہ آفریدی نے انجری سے نجات حاصل کر لی، بولنگ کا آغاز کر دیا

اکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے گھٹنے کی انجری سے نجات حاصل کرنے کے بعد بولنگ کا آغاز کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی سپیڈ سٹار کی جانب سے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر اپنے اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں انہیں بولنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ، شاہین شاہ آفریدی نے ساتھ میں لکھا کہ "آپ کی کامیابی اللہ کیساتھ جڑی ہے نہ کہ آپ کے دماغ کیساتھ "۔

واضح رہے کہ شاہین آفریدی ان دنوں ری ہیب کے لیے انگلینڈ میں موجود ہیں، فاسٹ بولر دائیں گھٹنے کی تکلیف کی وجہ سے قومی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں ، قومی بولر جولائی میں سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے باعث وہ نیدر لینڈزکے خلاف ون ڈے سیریز ، ایشیا کپ اور انگلینڈ کی خلاف ہوم سیریز نہیں کھیل سکے۔

گلوبل وارمنگ اور موسمیاتی تبدیلیاں پوری دنیا کا مسئلہ ہے، مریم اورنگزیب  وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے صح...
24/09/2022

گلوبل وارمنگ اور موسمیاتی تبدیلیاں پوری دنیا کا مسئلہ ہے، مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلوبل وارمنگ اور موسمیاتی تبدیلیاں پوری دنیا کا مشترکہ مسئلہ ہے، پاکستان میں اس وقت سیلاب کے باعث صحت سے متعلقہ ایک بحران پایا جاتا ہے. سردیوں کی آمد آمد ہے، سیلاب متاثرین کو ادویات، کمبل، گرم کپڑوں اور چادروں وغیرہ کی اشد ضرورت ہے، جو لوگ متاثرین سیلاب کی مدد کرنا چاہیں وہ اپنی مرضی سے خود، این ڈی ایم اے اور سول سوسائٹی کے ذریعے بھی مدد کر سکتے ہیں.

جمعہ کو اقوام متحدہ سیکریٹریٹ لابی میں وزارت اطلاعات و نشریات کے زیر اہتمام ''پاکستان میں سیلاب ۔ موسمیاتی تبدیلی'' کے موضوع پر منعقدہ تصویری نمائش کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں متعدد خواتین امید سے ہیں، اس وقت وہاں بچوں کے دودھ، بے بی فوڈ سمیت دیگر اشیاء کی سخت ضرورت ہے. ہ وزیراعظم نے سندھ اور بلوچستان میں خیموں کی تقسیم کے حوالے سے ہدایات جاری کی تھیں، ان علاقوں میں متاثرین کی ضرورت کے مطابق خیمے تقسیم کئے جا رہے ہیں. این ڈی ایم اے روزانہ کی بنیاد پر عوام کو اپنا ڈیٹا فراہم کرتا ہے اور عوام کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ کس جگہ پر کس چیز کی ضرورت ہے.

شادی کا کیا پلان ہے؟اب غیر ملکی بھی بلاول بھٹو سے سوال کرنے لگےپاکستان کے وزیر خارجہ اور  پاکستان پیپلز  پارٹی کے چیئرمی...
24/09/2022

شادی کا کیا پلان ہے؟اب غیر ملکی بھی بلاول بھٹو سے سوال کرنے لگے

پاکستان کے وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کے موقع پر غیر ملکی صحافی نے بھی شادی کے بارے میں سوال کیا ہے ۔

عرب نیوز نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک صحافی نے بڑے تجسس سے سوال کہ میرے پاکستانی دوست پوچھ رہے ہیں کہ کیا آپ کا شادی کا کوئی ارادہ ہے ؟بلاول بھٹو زرداری نے جواب میں مسکراتے ہوئے کہا کہ "بالکل، میرا شادی کرنے کا ارادہ ہے"، صحافی نے دوبارہ سوال کیا کہ کب تک جس پر بلاول بھٹو بنا جواب دیئے مسکراتے ہوئے چل دیئے ۔

اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ لگانے سے متعلق وزیر داخلہ نے پارٹی پوزیشن واضح کردیسابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی وطن واپسی کے بعد...
24/09/2022

اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ لگانے سے متعلق وزیر داخلہ نے پارٹی پوزیشن واضح کردی

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی وطن واپسی کے بعد انہیں وزیر خزانہ لگانے یا نہ لگانے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پارٹی پوزیشن واضح کر دی ہے۔وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار وطن واپسی پر وزیر خزانہ بن سکتے ہیں، اس میں کوئی رکاوٹ نہیں لیکن اس حوالے سے پارٹی نے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار وزیر خزانہ کا قلم دان لینے کے بعد کام کریں یا اس کے بغیر کام کریں، حکومت ان کے تجربے سے استفادہ کرے گی۔واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار تصدیق کرچکے ہیں کہ وطن واپسی پر سینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھاؤں گا اور ممکنہ طور پر اگلے ہفتے کے اختتام پر پاکستان میں ہوں گا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی ملالہ  یوسفزئی سے نیویارک میں ملاقات وزیراعظم محمد شہبازشریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77و...
24/09/2022

وزیراعظم شہباز شریف کی ملالہ یوسفزئی سے نیویارک میں ملاقات

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کے موقع پر نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی سے ملاقات کی ہے، وزیراعظم نے ملالہ کی سماجی شعبے بالخصوص لڑکیوں کی تعلیم پر بین الاقوامی وکالت کے کام کو سراہا.

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں حالیہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور تباہی پر روشنی ڈالی، وزیر اعظم نے تعلیمی انفراسٹرکچر پر اس بدترین سیلاب کے اثرات پر اپنی تشویش کا اظہار کیا، ملالہ کی ہمت اور لگن کو سراہتے ہوئے، وزیر اعظم نے تعلیم، صنفی مساوات اور پاکستان میں مرد اور خواتین دونوں کے لیے سیکھنے کے مواقع میں اضافے کے شعبوں میں حکومت کی کوششوں پر روشنی ڈالی،شہباز شریف نے پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم کو ترجیح دینے اور اس کی ترغیب دینے کے لیے حکومت کے منصوبوں اور سکیموں کو بھی باور کرایا اور ملالہ فنڈ کی وزارت تعلیم کے ساتھ شراکت داری کو سراہا.

ملالہ یوسفزئی نے تمام لڑکیوں کے لیے تعلیم کے حق کو فروغ دینے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا، اور اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ پاکستان میں حالیہ موسمیاتی سیلاب میں بہت سے اسکول تباہ ہو گئے ہیں. اس نے پسماندہ بچوں خصوصاً لڑکیوں کی مدد کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا. انہوں نے تباہ کن سیلاب کے اثرات کو کم کرنے کے لیے خاص طور پر لڑکیوں کی تعلیم تک رسائی پر پاکستان کی کوششوں کے لیے ملالہ فنڈ کی حمایت کی یقین دہانی کرائی.

Zong 4G and Sehat Kahani collaborate to provide immediate medical relief to Flood
16/09/2022

Zong 4G and Sehat Kahani collaborate to provide immediate medical relief to Flood

TECNO Mobile donates tons of food supplies to flood victimsunder the   Campaign
16/09/2022

TECNO Mobile donates tons of food supplies to flood victims
under the Campaign

ڈینگی کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ، سیکڑوں افراد متاثر, رپورٹ جاری مچھر کے کاٹنے سے پھیلنے والے ڈینگی وائرس سے ملک بھر...
16/09/2022

ڈینگی کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ، سیکڑوں افراد متاثر, رپورٹ جاری

مچھر کے کاٹنے سے پھیلنے والے ڈینگی وائرس سے ملک بھر میں سینکڑوں افراد متاثر ہوگئے ہیں۔ محکمہ صحت سندھ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں میں کراچی میں 201کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ضلع کورنگی میں ڈینگی کے سب سے زیادہ 84 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ ضلع شرقی 42اور ضلع جنوبی31کیسز رپورٹ ہوئے ۔ محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ ضلع وسطی29،ضلع ملیر6، کیماڑی 6اور ضلع غربی سے 3کیسز رپورٹ ہوئے ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں ماہ یکم ستمبر سے آج تک کراچی میں 1428کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ رواں سال سندھ بھر میں 4 ہزار 301کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسکے علاوہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی ڈینگی کی مجموعی تعداد943تک جا پہنچی ہے۔ ڈی ایچ او کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں میں ڈینگی سے 72 افراد متاثر ہوئے جبکہ جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔ اسلام آباد کے شہری علاقوں میں ڈینگی کے 601 مریض ہیں جبکہ دیہی علاقے میں گزشتہ24 گھنٹے کے دوران ڈینگی سے 24 کیسز رپورٹ ہوئے۔ صوبہ خیبرپختونخوا کی بات کی جائے تو وہاں بھی ڈینگی کی صورتحال بے قابو ہوچکی ہے، خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے310 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں گزشتہ5 ماہ کے دوران ڈینگی کیسز کی تعداد3ہزار520 ہوگئی ہے۔ مردان میں سب سے زیادہ39 نئے ڈینگی کیس رپورٹ ہوئے جبکہ نوشہرہ میں 40، پشاور میں 140، ہری پور میں 10 اور لو ئردیر میں 46 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

Address

Model Town
Lahore
54000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when B-News 99 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to B-News 99:

Videos

Share

Nearby media companies


Other Media/News Companies in Lahore

Show All